سینے کی جلن تکلیف دہ احساس ہے جو سینے کے درمیان، ہڈی کے پیچھے محسوس ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اسے دل کا درد سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ اس کا تعلق دل سے نہیں بلکہ معدے سے ہوتا ہے۔ یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب معدے کا تیزاب خوراک کی نالی میں واپس آ جاتا ہے۔

خوراک کی نالی منہ سے معدے تک خوراک پہنچاتی ہے۔ اس نالی کے نچلے حصے میں ایک پٹھا ہوتا ہے جو عام حالات میں بند رہتا ہے تاکہ معدے کا مواد واپس اوپر نہ آئے۔ جب یہ پٹھا کمزور ہو جائے یا درست طریقے سے بند نہ ہو تو تیزاب اوپر آ کر جلن کا باعث بنتا ہے۔

What Are the Symptoms of Heartburn? Explanation in Urdu

سینے کی جلن کی سب سے عام علامت سینے میں جلنے کا احساس ہے۔ یہ جلن کبھی ہلکی اور کبھی شدید ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات یہ گلے تک بھی محسوس ہوتی ہے۔

دیگر علامات میں شامل ہیں

اگر یہ علامات بار بار ظاہر ہوں تو یہ ایک دائمی بیماری کی طرف اشارہ ہو سکتی ہیں۔

Triggers of Heartburn

کچھ حالات میں یہ جلن زیادہ شدت اختیار کر لیتی ہے، مثلاً

عام طور پر یہ کیفیت چند منٹ سے لے کر چند گھنٹوں تک رہ سکتی ہے۔ جب معدہ خالی ہو جاتا ہے تو جلن کم ہو جاتی ہے۔

6 Causes of Heartburn

اصل وجہ معدے کے تیزاب کا خوراک کی نالی میں واپس آنا ہے۔ اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔

Hiatal Hernia

جب خوراک کی نالی کا نچلا پٹھا کمزور ہو جائے تو تیزاب اوپر آ جاتا ہے۔ اگر اسے ابتدا میں ہی کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ بیماری خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

Obesity

جسم میں چربی بڑھنے سے پیٹ پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے تیزاب واپس آ سکتا ہے۔ اسی لیے لوگوں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی بھی طریقہ اپنا سکتے ہیں۔

Pregnancy

حمل کے دوران ہارمونی تبدیلیاں اور بڑھا ہوا دباؤ جلن کا سبب بنتے ہیں۔ اسی بنا پر حاملہ خواتین کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنا چیک اپ کرواتی رہیں۔

Smoking

سگریٹ نوشی پٹھوں کو کمزور کرتی ہے اور تیزابیت میں اضافہ کرتی ہے۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کو سب سے پہلا مشورہ یہی دیا جاتا ہے کہ وہ اس عادت کو ترک کر دیں۔ سگریٹ نوشی کے نقصانات جاننے کے بعد آپ اسے چھوڑنے پر ضرور مجبور ہو جائیں گے۔

Overeating

بہت زیادہ یا بھاری کھانا معدے کو کھینچ دیتا ہے، جس سے تیزاب اوپر آ سکتا ہے۔ اس لیے ایک ہی بار میں بہت زیادہ کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔

Medicines

درد کش ادویات اور بلڈ پریشر کی بعض دوائیں بھی اس مسئلے کو بڑھا سکتی ہیں۔ اگر یہ ادویات لینے کے بعد آپ کے سینے میں جلن ہو تو اپنے ڈاکٹر کو ضرور آگاہ کریں۔

Which Foods Increase Heartburn Risks?

ہر شخص میں محرکات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن عام طور پر درج ذیل غذائیں مسئلہ بڑھاتی ہیں:

اگر آپ کو بار بار جلن ہوتی ہے تو ان غذاؤں سے پرہیز مفید ہو سکتا ہے۔

Heartburn and Complications in Urdu

کبھی کبھار ہونے والی جلن عام طور پر نقصان دہ نہیں ہوتی۔ لیکن اگر یہ بار بار ہو تو خوراک کی نالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

نالی کا تنگ ہونا

مسلسل سوزش کی وجہ سے نالی میں داغ پڑ سکتے ہیں اور وہ تنگ ہو سکتی ہے، جس سے نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔

نالی کی سوزش

تیزاب کے بار بار اثر سے نالی میں شدید سوزش پیدا ہو سکتی ہے۔

خلیاتی تبدیلی

طویل عرصے تک جلن رہنے سے نالی کی اندرونی تہہ میں تبدیلی آ سکتی ہے، جو آگے چل کر کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

اسی لیے مسلسل جلن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

When to Contact a Doctor

اگر درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی مشورہ لیں

کبھی کبھی سینے کا درد دل کے دورے کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے شدید درد کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Some Home Remedies for Heartburn in Urdu

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، کئی بار سینے کی جلن کو غذا میں تبدیلی لا کر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ سادہ اقدامات اکثر علامات میں واضح کمی لاتے ہیں۔

Last Note on Heartburn Meaning in Urdu

سینے کی جلن ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ جو معدے کے تیزاب کے خوراک کی نالی میں واپس آنے سے پیدا ہوتا ہے۔ ہلکی صورت میں یہ گھریلو تدابیر سے ٹھیک ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر یہ بار بار ہو تو اسے نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

متوازن غذا، صحت مند طرزِ زندگی اور بروقت طبی مشورہ اس مسئلے پر قابو پانے کی کنجی ہیں۔ اگر آپ کو مسلسل جلن کا سامنا ہے تو اپنی صحت کو ترجیح دیں۔ اور ماہرِ صحت سے ضرور رجوع کریں۔

FAQs

What is the meaning of heartburn in Urdu?

ہارٹ برن کا مطلب اردو میں سینے کی جلن ہے۔ یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں سینے کے درمیان ہڈی کے پیچھے جلنے یا تپش کا احساس ہوتا ہے۔ اس کا تعلق دل سے نہیں بلکہ معدے سے ہوتا ہے۔ جب معدے کا تیزاب خوراک کی نالی میں واپس آ جاتا ہے تو جلن پیدا ہوتی ہے۔

بعض افراد کو منہ میں کھٹا یا کڑوا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ یہ کیفیت عموماً کھانا کھانے کے بعد، لیٹنے یا جھکنے سے بڑھ جاتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ بار بار ہو تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ کیونکہ مسلسل جلن خوراک کی نالی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

What is stomach heartburn? Is it difference from heartburn?

سٹومک ہارٹ برن دراصل عام سینے کی جلن ہی کو کہا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ معدے میں ہونے والی جلن ہے، مگر اصل میں جلن کا احساس سینے میں ہوتا ہے کیونکہ تیزاب خوراک کی نالی میں اوپر آ جاتا ہے۔ معدہ خود تیزاب برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن خوراک کی نالی نہیں رکھتی۔

اسی لیے وہاں جلن محسوس ہوتی ہے۔ لہٰذا سٹومک ہارٹ برن اور ہارٹ برن میں کوئی حقیقی فرق نہیں ہے۔ صرف نام کا فرق ہے۔ دونوں صورتوں میں مسئلہ معدے کے تیزاب کے واپس آنے سے ہی پیدا ہوتا ہے اور علامات بھی تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں۔

What are the five things to do when diagnosed with heartburn?

اگر آپ کو سینے کی جلن کی تشخیص ہو جائے تو درج ذیل اقدامات مفید ثابت ہو سکتے ہیں