یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ایک انسان کا تھائی رائیڈ گلینڈ اوور ایکٹو ہو جاتا ہے۔ یعینی تھائی رائیڈ گلینڈ ضرورت سے زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ یہ گلینڈ گردن کے نچلے حصے میں واقع ہوتا ہے۔ اس کی شکل تتلی سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔
جب ایک مریض کا تھائی رائیڈ گلینڈ اوور ایکٹو ہوتا ہے تو پھر اس میں تھائی رائیڈ ہارمون زیادہ بننا شروع ہو جاتا ہے۔ جو کہ مریض کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کا علاج ہر شخص کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خود بخود ختم نہیں ہوتی۔
اسی لیے تھائی رائیڈ گلینڈ کے ضرورت سے زائد فعال ہونے کی صورت میں لاحق ہونے والی طبی علامات کے متعلق جاننا ہر شخص کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ان علامات کے متعلق معلومات بر وقت تشخیص میں مدد دیتی ہیں۔ تایم یہ بات شروع میں ہی جان لیں کہ یہ کوئی عام بیماری نہیں ہے۔
بلکہ یہ بہت ہی کم لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق امریکہ میں دو فیصد سے بھی کم لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ کوئی کم خطرناک بیماری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم اس بیماری اور اس کی علامات کے متعلق تفصیل سے جاننے لگے ہیں۔
Hyperthyroidism Meaning in Urdu – Everyone Needs to Know
چوں کہ یہ بیماری کافی شدید علامات کا باعث بنتی ہے، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس کے متعلق معلومات حاصل کریں۔ اسی لیے ایور ہیلدی آج آپ کو تمام تفصیل فراہم کرنے لگی ہے۔ تو چلیے پھر سب سے پہلے اس کی علامات کے متعلق جانتے ہیں۔
Thyroid Ki Nishaniyan in Urdu
اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی کافی ساری نشانیاں ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی بار مریض کو پتہ نہیں چل پاتا کہ اسے یہ بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی وجہ سے ایک مریض کو مندرجہ ذیل نشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بغیر کسی کوشش کے وزن کم ہو جانا
دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا
بھوک کا بڑھ جانا
دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہو جانا
اضطراب یا بے چینی
ہاتھوں یا انگلیوں کا کانپنا
پسینہ آنا
ماہواری کے سائیکل میں بے قاعدگی
پاخانہ زیادہ آنا
تھائی رائیڈ گلینڈ کا بڑھ جانا
تھکاوٹ
پٹھوں کی کمزوری
نیند کے مسائل
جِلد کا موٹا ہو جانا
یہ وہ علامات ہیں جو زیادہ تر نوجوان لوگوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔ بوڑھے افراد میں اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ اسی لیے بوڑھے افراد میں ہائپر تھائی رائیڈزم کی تشخیص مشکل ہو جاتی ہے۔
بوڑھے افراد میں اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی علامات میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، وزن میں کمی، ڈپریشن، اور تھکاوٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معمولی سی سرگرمی سے بھی بوڑھے افراد کو تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنے گھر میں موجود ایسے افراد کی جانب خصوصی توجہ دینا ہو گی۔
Hyperthyroidism Causes in Urdu
اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی کافی ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ اس کی سب سے عام وجہ مدافعتی نظام کے مسائل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر امیون سسٹم کے تھائی رائیڈ گلینڈ پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ امیون سسٹم اینٹی باڈیز کے ساتھ جب اس گلینڈ پر حملہ آور ہوتا ہے تو پھر تھائی رائیڈ ہارمون ضرورت سے زیادہ بننے لگتا ہے۔
کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر بھی یہ بیماری لاحق ہو سکتا ہے۔ یہ وجوہات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں۔
جسم میں آئیوڈین کی مقدار بہت زیادہ ہو جانا
تھائی رائیڈ گلینڈ کا سوزش کا شکار ہو جانا
مردوں کے فوطوں میں گلٹی بن جانا
خواتین کی اووریز میں میں گلٹی نمودار ہو جانا
ابھی تک ہم نے اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی علامات اور وجوہات پر بات کی ہے۔ کچھ ایسے عوامل بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی کے خاندان میں پہلے کسی کو یہ مسئلہ لاحق ہو تو پھر بعد میں آنے والوں میں بھی اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
فیملی ہسٹری ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بھی تھائی رائیڈ گلینڈ اوور ایکٹو ہو سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کے نقصانات سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔ اسی لیے ہم یہی کہیں گے کہ آپ جلد از جلد سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔
یہ بات یاد رکھیں کہ حمل کی وجہ سے بھی اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر حاملہ خواتین میں اوپر والی علامات ظاہر ہوں تو انہیں فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
Hyperthyroidism Complications
اس بیماری کی وجہ سے کافی ساری طبی پیچیدگیاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ کچھ مریضوں کو دل کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس سے ان میں اسٹروک کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دل کے دورہ کے خطرے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہائپر تھائی رائیڈزم کی وجہ سے ہڈیاں بھی کمزور ہو سکتی ہیں۔ ہڈیوں کی صحت کے لیے آپ کو کیلشیم لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ کے جسم میں تھائی رائیڈ ہارمون زیادہ بنتا ہے تو ہڈیوں کے لیے کیلشیم جذب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جس سے ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
اوور ایکٹو تھائی رائیڈ آنکھوں کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ خطرہ خاص طور پر ان لوگوں میں بڑھتا ہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مریض کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا انتہائی ضروری ہو جائے گا۔ تو کیا اب بھی آپ سگریٹ نوشی کو خیر آباد نہیں کہیں گے۔
Hyperthyroidism Meaning in Urdu and Diagnosis
اب تک یہ تو آپ نے جان لیا ہے کہ اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کسے کہتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر حضرات کی جانب سے اس کی تشخیص کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔
عام طور پر اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی تشخیص مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے کی جاتی ہے۔
طبی ماہرین ٹی4، فری ٹی، اور ٹی3 ٹیسٹ کرتے ہیں۔ تا کہ کسی مریض میں اس کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکے۔
تھائی رائیڈ سکین کی مدد سے بھی اس بیماری کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
کچھ ڈاکٹر اس بیماری کا پتہ چلانے کے لیے تھائی رائیڈ سکین بھی کرتے ہیں۔
سی ٹی اور ایم آر آئی سکین بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
تھائی رائیڈ اینٹی باڈیز کی مدد سے بھی اس بیماری کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
Hyperthyroidism Treatment in Urdu
جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی کافی ساری علامات ہوتی ہیں۔ یہ علامات شدت اختیار کر جائیں تو ان کا علاج مشکل ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کا بر وقت علاج نہایت ضروری ہوتا ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے اس بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
Medication for Hyperthyroidism
اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کے لیے سب سے زیادہ اینٹی تھائی رائیڈ ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ادویات جسم میں ہارمون کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتیں۔ اینٹی تھائی رائیڈ ادویات کی سب سے عام قسم کو تھائیو نامائڈز کہا جاتا ہے۔ ان ادویات میں میتھی مازول نامی دوا بھی شامل ہے۔
Radioactive Iodine
یہ بھی ایک مؤثر طریقہ علاج ہے۔ اسے ریڈیو آئیوڈین کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ یہ ان سیلز کو ختم کرتا ہے جو جسم میں زیادہ تھائی رائیڈ ہارمون بناتے ہیں۔ تاہم یہ طریقہ علاج دوسرے صحت مند سیلز کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ اس کو ٹیبلیٹ یا سیال کی فارم میں لیا جاتا ہے۔
جو لوگ اس طریقے علاج کو اپناتے ہیں ان کا تھائی رائیڈ گلینڈ انڈر ایکٹو ہو جاتا ہے۔ یعنی وہ ویسے فعال نہیں ہوتا، جیسا اسے فعال ہونا چاہیے۔ تاہم انڈر ایکٹو تھائی رائیڈ سے آسانی کے ساتھ قابو پایا جا سکتا ہے۔
Surgery
سرجری کی مدد سے بھی اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ سرجری میں تھائی رائیڈ گلینڈ کو مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے۔ تاہم ہر مریض کو سرجری تجویز نہیں کی جاتی۔
سب سے پہلے ایک معالج آپ کی طبی علامات کا جائزہ لے گا۔ اس کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ آپ کو سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔
Lasts Thoughts on Hyperthyroidiasm in Urdu
ہائپر تھائی رائیڈزم کو اوور ایکٹو تھائی رائیڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں بنیادی طور پر آپ کے جسم میں تھائی رائیڈ ہارمون زیادہ بننے لگتا ہے۔ تھائی رائیڈ ہارمون زیادہ بننے کی وجہ سے ایک مریض کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مثال کے طور پر اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے وزن میں کمی آ سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی بر وقت تشخیص ضروری ہو جاتی ہے۔ اوور ایکٹو تھائی رائیڈ کی علامات تو آپ نے جان لی ہیں۔ اب اگر ان میں سے کوئی بھئ علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔