آئی بی ایس آنتوں کی ایک بیماری ہے جو کہ کافی زیادہ بے چینی کا باعث بنتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے کچھ ایسی علامات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے آج ہم آئی بی ایس کے علاج پر بات کریں گے تا کہ آپ اس بیماری کو تفصیل سے سمجھ سکیں۔
یہ بیماری زیادہ تر خواتین اور نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی علامات کچھ لوگوں میں تو نارمل ہوتی ہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آئی بی ایس کی علامات کو ابتدائی سطح پر ہی کنٹرول کرنا چاہیے۔
تو چلیے پھر سب سے پہلے جانتے ہیں کہ آئی بی ایس کیا ہے۔ اور پھر اس کے علاج کے متعلق تفصیل سے بات کریں گے۔
آئی بی ایس کا مطلب
آئی بی ایس کا اردو میں مطلب یہ ہے کہ کچھ علامات کا گروپ جو آپ کے ہاضمہ کے نظام کو متاثر کرتا ہے، اسے آئی بی ایس کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری بے چینی کا باعث بننے والی ایک نہایت عام بیماری ہے جو کہ آپ کی آنتوں کو متاثر کرتی ہے۔ امید ہے کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ آئی بی ایس کا اردو میں مطلب کیا ہے۔
آئی بی ایس کی علامات
آئی بی ایس کی علامات عام طور پر بہت زیادہ شدید نہیں ہوتیں۔ یہ کچھ دیر کے لیے ظاہر ہوتی ہیں اور پھر ختم ہو جاتی ہیں۔ کچھ دیر بعد پھر وآپس آتی ہیں اور ختم ہو جاتی ہیں۔ زیادہ تر افراد کو آئی بی ایس کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پیٹ کا درد
پیٹ کا پھول جانا
گیس
قبض
اسہال
آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا کہ آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آئی بی ایس کی علامات ہیں۔ عام طور پر اس کی تشخیص ایک ڈاکٹر کی جانب سے جاتی ہے۔ ایسا کوئی ٹیسٹ نہیں ہے جس کی مدد سے یہ پتہ لگایا جا سکے کہ آپ کو یہ بیماری اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔ آئی بی ایس کی ان علامات کو ہمیشہ یاد رکھیں اور لاحق ہونے کی صورت میں کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں: فسچولا کا علاج
آئی بی ایس کا علاج
آئی بی ایس کے علاج کے لیے عام طور پر طرزِ زندگی میں تبدیلی کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس تبدیلی کی مدد سے اس کو آسانی کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ تو چلیے پھر بات کرتے ہیں آئی بی ایس کے گھریلو علاج پر۔
آئی بی ایس کی خوراک
آئی بی ایس کی علامات لاحق ہونے کی صورت میں ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہو۔ اسپغول کا چھلکا، تخم ملنگا، پھل، اور بیجوں میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
اس بیماری سے نجات پانے کے لیے آپ ان غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان غذاؤں کے ساتھ آپ کو پانی بھی زیادہ مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ طبی ماہرین کی جانب سے یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے اس بیماری کی صورت میں آپ کو زیادہ دیر بھوکا نہیں رہنا چاہیے۔
مزید جانیں: قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں
ورزش سے آئی بی ایس کا علاج
اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے کی عادت کو اپناتے ہیں تو اس سے آئی بی ایس کی علامات میں بہتری آ سکتی ہے۔ 2019 میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جن لوگوں نے چھ ہفتوں تک ٹرید مل ایکسر سائز کی، ان میں آئی بی ایس کی علامات کی شدت میں کمی آئی۔
ورزش کی عادت اپنانے سے آپ صحت مجموعی طور پر بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے آپ کو چاہیئے کو آئی بی ایس کی علامات کنٹرول کرنے لیے اس عادت کو اپنا لیں۔ شروع میں زیادہ سخت ورزش نہ کریں۔ آغاز میں آپ بالکل آسان ایکسرسائزز کریں۔
ذہنی دباؤ کو ہر صورت کم کریں
طبی تحقیقات تواتر کے ساتھ یہ بات ثابت کر رہی ہیں کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے آئی بی ایس کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ اگر آپ پر سکون رہنے کے لیے کوشش کرتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
آئی بی ایس کی علامات کو کنڑول کرنے کے لیے آپ یوگا کر سکتے ہیں، فطرت میں وقت گزار سکتے ہیں، اور اپنی قریبی لوگوں سے بات کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی طریقہ آزمائیں، لیکن کوشش کریں کہ آپ ہر وقت پر سکون رہیں اور ذہنی دباؤ کا آپ کو سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: نفس پر خارش کا علاج
پروبائیوٹکس سے آئی بی ایس کا علاج
پروبائیوٹکس کا استعمال آنتوں اور معدے کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ جو لوگ قدرتی طریقے سے پروبائیوٹکس کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کو چاہیے کہ ہر روز دہی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
جب آپ پروبائیوٹکس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ہاضمہ کا نظام بہتر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پروبائیوٹکس کا استعمال آنتوں کی صحت میں بھی بہتری لاتا ہے۔ امید ہے کہ پروبائیوٹکس آئی بی ایس کا علاج بہترین ثابت ہوں گے۔
آئی بی ایس کی دوا
عام طور پر یہ آپ کے ڈاکٹر پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کے لیے آئی بی ایس کی کون سی دوا تجویز کرتا ہے۔ زیادہ تر افراد کے لیے آئی بی ایس کے علاج کے لیے لبریکس ٹیبلیٹس تجویز کی جاتی ہیں۔ تاہم آپ کو ان گولیوں کو خود سے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کے طبی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں آئی بی ایس کی علامات اور اس کے علاج کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ تا کہ یہ بیماری لاحق ہونے کی صورت میں آپ کو کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔