یہ املی ہے جس کو فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

املی کے فوائد – اس کا استعمال کیوں ضروری ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کا استعمال آپ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے؟ املی کے فوائد پر اگر بات کی جائے تو یہ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ کیوں کہ اس میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔

املی کا استعمال آپ کو جراثیموں کے اثرات سے بھی بچا سکتا ہے۔ یہی وہ خصوصیات ہیں جن کی بنا پر املی کو بہت ساری ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ نے املی کو زیادہ مقدار میں ہی استعمال کرنا ہے۔ بلکہ اس کا تھوڑا سا استعمال بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

یہ بات تو آپ جانتے ہیں کہ اس کا ذائقے قدرے کھٹا ہوتا ہے۔ اس لیے گلے کے مسائل سے بچنے کے لیے لوگ املی کا شربت بھی بنا لیتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ املی کو کسی اچھی دوکان سے خریدا جائے۔ جہاں یہ محفوظ حالت میں پڑی ہو۔

املی کے فوائد پر بات کرنے سے پہلے ہم اس کی کاشت، پودے، اور اس کی تاثیر پر بات کر لیتے ہیں۔ تا کہ ہمیں اس کی افادیت کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

املی کی کاشت اور تاثیر

املی کا درخت زیادہ تر افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ جہاں سے پھر اس کے پھل کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ املی کا پودا پاکستان اور انڈیا میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو املی سستے داموں مل جاتی ہے۔

اب ہم یہ جانتے ہیں کہ املی کی تاثیر کیا ہوتی ہے۔ مشرقی اور یونانی طب کے مطابق تو املی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ لیکن ایلو پیتھی میں جب ہم آتے ہیں تو ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ غذاؤں کی تاثیر نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ مفید یا نقصان دہ ہوتی ہیں۔ اور املی کے بیج کے فوائد تو آپ جانتے ہیں کہ کتنے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔

املی کے فوائد

اب ہم املی کے ان فوائد پر بات کر لیتے ہیں جن کے متعلق آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

نوٹرنٹس کا خزانہ

آپ جانتے ہیں کہ نیوٹرنٹس ہمارے جسم کے لیے کتنے ضروری ہوتے ہیں۔ یہی نیوٹرنٹس آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں اور آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ املی میں پائے جانے والے نیوٹرنٹس کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔

املی میں میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، کاپر، اور وٹامن بی کی کچھ اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ املی میں وٹامن سی اور وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے۔ لیکن ان کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی قوت مدافعت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو املی کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔

یہ آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گی۔ آپ املی کا شربت بھی بنا سکتے ہیں اور چٹنی بھی۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ املی کی چٹنی گھر پر ہی بنائی گئی ہو۔ بازار سے ملنے والی چٹنی کو استعمال مت کریں۔

کینسر سے بچاؤ

کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کی مدد سے کینسرکے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے؟ لیکن کیسے؟ املی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کو ڈی این اے کو نقصان نہیں پہنچانے دیتے۔

یہی وجہ ہے کہ اس سے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ڈی این اے کو نقصان پہنچے تو پھر کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ تو اگر آپ بریسٹ یا منہ کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو املی کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔

دل کی صحت میں بہتری

کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ املی کے پانی کے فوائد سے آپ کی دل کی صحت بہتر ہو سکتی ہے؟ لیکن املی کا پانی گھر پر بنایا گیا ہو نا کہ بازار سے ملنے والا۔ لیکن کیسے املی یا اس کا پانی آپ کی دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے؟ ابھی اس کو بھی جان لیتے ہیں۔

جب آپ املی کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم کو پولی فینولز اور فلیوونائڈز ملتے ہیں۔ ان کی وجہ سے آپ کے جسم کو ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے پہلے ہم مزید بات کریں، یہ جان لیں کہ ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل کیا ہوتے ہیں۔

ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ایک قسم ہے۔ یہ صحت کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا لیول جتنا کم ہو اتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔ ایچ ڈی ایل بھی کولیسٹرول کی ہی ایک قسم ہے۔ لیکن یہ قسم آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

کولیسٹرول لیول پر مثبت اثرات مرتب کر کے املی آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے بلڈ پریشر کو بھی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ جس سے آپ کو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بیکٹیریا سے بچاؤ

املی آپ کو بیکٹیریا سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کر سکتی ہے۔ یہ آپ کو وائرسز اور جراثیموں کو سے بھی بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ جس سے آپ کو موسمی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

املی کی انہی خصوصیات کی وجہ سے ہی اسے ملیریا کی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ بھی موسمی بیماریوں کو خود سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو املی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں۔ یہ آپ کے جسم کو نیوٹرنٹس اورر اینٹی آکسیڈنٹس مہیا کرے گی۔

دماغ کی صحت میں بہتری

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ املی کو دماغ کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی کھایا جا سکتا ہے؟ یہ بات تو آپ اوپر پڑھ چکے ہیں کہ املی میں وٹامن بی کی اقسام پائی جاتی ہیں۔ خاص طور پر املی میں پایا جانے والا تھایامین اور فولیٹ  آپ کے دماغ کی صحت اور اعصابی نظام کے لیے مفید ہے۔

جب املی کے استعمال سے آپ کی دماغی صحت بہتر ہو گی تو اس سے آپ کو اپنی یادداشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ میں دماغ کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جائیں۔

ہڈیوں کی صحت

املی کے طبی فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کی ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ لیکن کیسے؟ وجہ بہت دل چسپ ہے۔ جو لوگ میگنیشیم کو زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں ان میں ہڈیوں کے مسائل کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کی نسبت جو میگنیشیم کو کم مقدار میں لیتے ہیں۔

املی میں پائی جانے والی میگنیشیم آپ کی ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کو ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دے گی۔ املی کے استعمال کے ساتھ اگر آپ ورزش بھی کرنا شروع کر دیں تو اس سے فوائد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بات بھی مت بھولیں کہ املی میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ تو ابھی املی کا استعمال شروع کریں اور ہڈیوں کی صحت میں بہتری لائیں۔

املی کے نقصانات

املی کھانے کے فوائد پر تو ہم نے بات کر لی ہے۔ اب یہ جانتے ہیں کہ کیا املی کے نقصانات بھی ہوتے ہیں؟ ابھی تک کی ریسرچز کے مطابق اگر املی کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے کسی بھی قسم کے مضر صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

تاہم اگر آپ اس کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کر لیں گے تو اس کے متعلق یقین سے نہیں کہا جا سکے گا کہ یہ پھر آپ کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔ 

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ املی کے بیج کے ایکسٹریکٹ کی مدد سے آنکھوں کے ڈراپس بھی بنائے جاتے ہیں۔ اور طبی ماہرین کے مطابق ان قطروں کا استعمال بالکل محفوظ ثابت ہوتا ہے۔

کچھ آخری الفاظ

مغز املی کے فوائد کو اس بلاگ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ فوائد آپ کو کسی اور جگہ پر پڑھنے کو نہیں ملیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس بات پر زور دوں گا کہ اسے بلاگ کو دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ تا کہ وہ بھی اس پھل کے فوائد کو جان سکیں۔

سوالات و جوابات

املی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

یہ سوال بہت سارے لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ املی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں۔ املی کا انگلش میں نام بہت زیادہ آسان ہے۔ اس کو انگریزی نام ٹیما رِنڈ ہے۔ لیکن ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ اس کے انگلش نام سے واقف نہیں ہیں۔

املی کی تاثیر کیا ہے؟

مشرقی اور یونانی طب کے مطابق املی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ تاہم ایلو پیتھی کے مطابق املی کی تاثیر کچھ بھی نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

املی کی انگریزی کیا ہے؟

یہ بات بھی جان لیں کہ املی کی انگریزی ٹیما رِنڈ ہے۔ لیکن بازار سے خریدتے وقت آپ کو املی کا اردو نام ہی بتانا ہو گا۔ کیوں کہ لوگوں کو اس کا انگریزی نام معلوم نہیں ہوتا۔

املی کا پودا کہاں پایا جاتا ہے؟

املی کے پودے کو افریقہ، ہندوستان، اور پاکستان سمیت کافی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہاں سے پھر املی کو دنیا کے دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

املی شربت کے فوائد کیا ہیں؟

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ املی شربت کے کافی سارے فوائد ہوتے ہیں۔ لیکن یہ شربت گھر پر بنایا گیا ہو۔ بازارے سے ملنے والے شربت یا املی کے پانی کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ املی شربت کے فوائد بھی وہی ہوتے ہیں جو املی کے ہوتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts