ایک شخص کو اسہال کا سامنا ہے جس کا علاج نہایت ضروری ہے۔

اسہال کا علاج – لوز موشن سے نجات پائیں آسانی کیساتھ

کیا آپ بھی اسہال کا شکار ہو چکے ہیں؟ کیا اسہال نے آپ کو تھکاوٹ کا شکار بنا دیا ہے؟ اور کیا بار بار باتھ روم کے چکر لگانے سے آپ کو شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ گھبرائیں نہیں۔ ہم اسی لیے آج آپ کو اسہال کا علاج بتانے لگے ہیں۔ تا کہ آپ کو بار بار باتھ روم نہ جانا پڑے اور تھکاوٹ بھی محسوس نہ ہو۔

اسہال ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ کو بار بار پاخانہ کرنا پڑتا ہے۔ اسہال کو ہماری زبان میں ڈائریا، پیچس، دست، یا لوز موشن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سارے اسہال کے ہی نام ہیں۔ اب آپ کو اسہال کا مطلب پتہ چل گیا ہو گا۔ اسہال میں صرف یہ نہیں ہوتا کہ آپ کو پاخانہ بار بار یا پتلا آئے گا۔ ڈائریا یا اسہال کی دیگر علامات بھی ہو سکتی ہیں۔

ان علامات میں پیٹ پھول جانا یا معدے کا درد اور مروڑ بھی شامل ہیں۔ ڈایریا یا لوز موشن میں اچانک آپ کو زور کا پاخانہ آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو متلی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسہال کی بیماری سے بر وقت نجات پانا ضروری ہوتا ہے۔

اسہال کا علاج

یہ تو آپ نے جان لیا ہے کہ اسہال کا کیا مطلب ہے۔ اب ہم اس کے علاج پر بات کر لیتے ہیں۔ تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پانی اور جوسز کا استعمال

موشن، ڈائریا، یا اسہال کی صورت میں آپ کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ پاخانہ میں بھی پانی خارج ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسہال کے دوران ہر صورت پانی کا استعمال یقینی بنانے کی تلقین کی جاتی ہے۔

اسہال کے دوران پانی کمی بچوں اور بوڑھوں میں خطرناک ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں میں پانی کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ ان بچوں کے لیے اسہال کے لیے فارمیسیز سے مشروبات ملتے ہیں جو مفید ہوتے ہیں۔

لیکن اسہال کے دوران آپ کو کچھ مشروبات استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ کیوں کہ ان مشروبات کے استعمال سے اسہال شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ ان مشروبات میں سوڈا، الکوحل، اور کیفین سے بھرپور دوسری ڈرنکس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بازار سے ملنے والے جوسز بھی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

کوشش کریں زیادہ سے زیادہ صاف اور جراثیموں سے پاک پانی استعمال کیا جائے۔ اس سے آپ کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

دہی اور زیتون کا استعمال

اس میں کوئی شک نہیں کہ دہی اور زیتون کو اسہال کا گھریلو علاج سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کیوں؟ ابھی آپ کو بتاتے ہیں۔ زیتون اور دہی کے بے شمار فوائد میں یہ شامل ہے کہ ان میں پرو بائیوٹکس پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اسہال کے علاج میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

پروبائیوٹکس بیکٹیریا کی فائدہ مند قسم کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا آپ کی آنتوں میں اپنا اثر ظاہر کرتے ہیں اور اس کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ پروبائیوٹکس آپ کی آنتوں کی حفاظت کرتے ہیں اور انہیں انفیکشنز سے بچاتے ہیں۔

جب آپ کے جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو آپ کو اسہال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے پھر آپ کو پروبائیوٹکس استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تا کہ آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھایا جا سکے۔

دہی، زیتون، کفیر، اور ڈارک چاکلیٹ پروبائیوٹکس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اسہال کے دوران آپ انہیں متوازن مقدار میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اسہال کی وجوہات کا خاتمہ

بعض اوقات اسہال یا لوز موشن کسی دوسری بیماری کی علامت ہوتی ہے۔ مثال کے طور آنتوں کی سوزش یا آئی بی ایس کی وجہ سے آپ کو اسہال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسہال سے نجات پانے سے پہلے آپ کو آئی بی ایس کے مؤثر علاج کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے سے آپ کو اسہال کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ علامات اور اسہال کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ کسی طبی ماہر سے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔ اس سے موثر طریقے سے نہ صرف اسہال کی شدت کم ہو گی بلکہ اسہال کی وجوہات جیسا کہ آئی بی ایس سے بھی نجات پانے میں مدد ملے گی۔

سوچ سمجھ کر کھائیں

اسہال کے دوران آپ کو اپنی غذا پر توجہ دینا ہوتی ہے۔ آپ نے جو بھی کھانا اور پینا ہے سوچ سمجھ کر کھانا ہے۔ اس سے آپ کو اسہال کی بیماری کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ کوشش کیجیے کہ وہ غذائیں استعمال کی جائیں جن میں فائبر کم پایا جاتا ہو۔

لیکن ہماری علاقے میں اس کے برعکس ایک نسخہ پایا جاتا ہے۔ اس سے صرف ایک یا دو دنوں میں اسہال کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے کہ آپ نے دہی میں اسپغول کو شامل کر کے استعمال کرنا ہے۔ حسبِ ضرورت دہی میں اسپغول شامل کر لیں۔ آپ ایک سے دو چمچ اسپغول شامل کر سکتے ہیں۔

جب اسپغول پھول جائے تو اسے دہی سمیت کھا لیں۔ دہی میں ملا اسپغول آپ کے پاخانے کو سخت کرے گا۔ جس سے آپ کو بار بار باتھ روم نہیں جانا پڑے گا۔ اس سے اسہال کم ہو جائیں گے۔

اینٹی بائیکوٹکس کا استعمال

کئی مرتبہ آپ کو جراثیم اور بیکٹیریا کی وجہ سے بھی اسہال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں پھر اینٹی بائیوٹکس کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ اگر اینٹی بائیوٹکس استعمال نہ کی جائیں تو پھر اسہال کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ گھریلو علاج کی مدد سے بیکٹیریا ختم نہیں ہوں گے۔

اسہال کے لیے اینٹی بائیوٹکس آپ کسی بھی فارمیسی سے جا کر لے سکتے ہیں۔ فارمیسیز پر فارماسسٹ ہوتے ہیں۔ اسے جا کر بتائیں کہ آپ کو اسہال کا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ بیکٹیریا ہو سکتے ہیں۔ وہ آپ کی علامات کو مد نظر رکھ کر کوئی بھی مفید اینٹی بائیوٹک تجویز کر دے گا۔

ایک بات یاد رکھیے گا۔ اسہال کے علاج کے لیے خود سے اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے سے گریز کیجیے گا۔ کیوں کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے لیے کون سی گولیاں محفوظ ثابت ہوں گی۔

کئی غذاؤں کا ترکِ استعمال

اسہال کے دوران کئی غذاؤں کا استعمال ترک کرنا بھی اسہال کا گھریلو علاج ہوتا ہے۔ یہ ایسی غذائیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے اسہال کے دوران پیٹ کا اپھار لاحق ہو جاتا ہے۔ ان غذاؤں میں بیریز، بروکلی، بند گوبھی، الکوحل، اور مٹر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کو کافی، آئس کریم، دودھ، چائے، اور مرچوں کا استعمال بھی ترک کرنا ہو گا۔ میں پر امید ہوں کہ اس سے بھی آپ کو اسہال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

اسہال سے بچنے کا طریقہ

یہ بات عیاں ہے کہ اسہال سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صفائی کا خیال رکھنا ہو گا۔ پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعد آپ کو صابن سے ہاتھ دھونا ہوں گے۔ کوشش کیجیے کہ سینیٹائزرز کا استعمال بھی کیا جائے۔

اس کے علاوہ آپ ویکسین بھی لگوا سکتے ہیں۔ یہ ویکسین بھی آپ کو اسہال سے بچنے میں مدد فراہم کرے گی۔ جو محفوظ کرنے والی غذائیں ہوتی ہیں کوشش کیجیے کہ انہیں اچھے طریقے سے محفوظ کیا جائے۔ مثال کے طور پر فریج میں اس ٹمپریچر پر چیزوں کو محفوظ کریں جتنے ٹمپریچر کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ کوشش کریں کہ سفر کرتے ہوئے صاف پانی ساتھ لے لیں۔ کیوں کہ کئی جگہوں سے آپ کو صاف پانی نہیں ملتا۔ جس سے آپ میں اسہال کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

اسہال کا علاج آپ نے جان لیا ہے۔ یہ علاج آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اسہال کے دوران آپ نے وہ غذائیں استعمال نہیں کرنی جو اس کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔ امید ہے کہ چند ہی دنوں میں اسہال کی شدت کم ہو جائے گی۔

سوالات و جوابات

موشن کیوں لگتے ہیں؟

جب آپ گندہ پانی پیتے ہیں یا جراثیموں والی کوئی غذا استعمال کرتے ہیں تو اس سے موشن لگ سکتے ہیں۔ موشن کو ابتدائی سطح پر ہی کنٹرول کرنا ضروری ہوتا ہے۔

پیچش کیوں ہوتی ہے؟

پیچس اور اسہال ایک ہی بیماری کے دو نام ہیں۔ فوڈ پائزننگ اور گندے پانی کی وجہ سے آپ کو پیچس لگ سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو بار بار باتھ روم جانا پڑ سکتا ہے۔

ڈائریا کیا ہے؟

ڈائریا ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ کو بار بار پاخانہ آتا ہے۔ کھانا آپ کو اچھے طریقے سے ہضم نہیں ہوتا۔ ڈائریا کی وجہ سے آپ کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسہال کا کیا مطلب ہے؟

اسہال کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو دن میں کئی بار پوٹی آتی ہے۔ یا آپ کا کھانا اچھے طریقے سے ہضم نہیں ہو رہا۔ اسہال کی وجہ بیکٹیریا بھی ہو سکتے ہیں۔

پیچش کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پیچس کو انگلش میں ڈائریا کہتے ہیں۔ جب کوئی آپ کو یہ کہے کہ مجھے پیچس لگے ہیں تو سمجھ جائیں کہ وہ ڈائریا کا سامنا کر رہا ہے۔

اسہال Meaning in Urdu

اسہال کو اردو میں دست یا لوز موشن بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسہال کو پیچس کا نام بھی دیتے ہیں۔

اسہال Meaning in English

اسہال کو انگلش میں لوگ ڈائریا کہتے ہیں۔ ڈائریا کو ابتدائی سطح پر کنٹرول کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts