جلد حاملہ ہونے کا طریقہ – اب ماں بنو پلک جھپکنے میں

شادی کے بعد ماں بننا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔ اگر میاں اور بیوی میں کسی کو طبی مسائل لاحق نہ ہوں تو عورت کو حمل ٹھہرانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ تاہم کچھ کیسز میں پوشیدہ امراض کی وجہ سے حمل کے ٹھہرنے میں دیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیکن آپ کیا جانتے ہیں کہ جلدی حاملہ ہونے کا بھی طریقہ ہے۔ اگر آپ ان طریقوں پر سنجیدگی سے عمل کریں تو آپ جلدی حاملہ ہو سکتی ہیں۔ لیکن آپ نے یہاں یہ بات یقینی بنانی ہے کہ حمل کے لیے آپ نے کسی بھی غیر معیاری یا حکیم کی پروڈکٹ استعمال نہیں کرنی۔

جلدی حمل ٹھہرانے کے جو طریقے میں یہ یہاں لکھنے لگا ہوں وہ قدرتی ہیں۔ اور یہ طریقے بالکل محفوظ بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو کسی بھی قسم کے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

جلد حاملہ ہونے کا طریقہ

تو چلیے پھر ان طریقوں پر بات کرتے ہیں جن کے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں اور آپ کی خواہش ہے کہ حمل جلدی ٹھہر جائے۔

جنسی تعلق کو معمول بنائیں

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ جو جوڑے باقاعدگی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں، ان میں حمل ٹھہرنے کا چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم آپ کو یہ بات رکھنی ہو گی کہ یہ جنسی تعلقات مکمل طور پر صحت مند ہونے چاہئیں۔

جنسی تعلقات کے صحت مند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس تعلق کے دوران آپ دونوں مکمل طور پر شامل ہوں۔ اس کے علاوہ میاں اور بیوی میں سے کسی کو بھی ذہنی دباؤ کا سامنا نہ ہو۔ اس سے نہ صرف جنسی تعلق کو بہتر بناے میں مدد ملے گی بلکہ آپ کی زندگی بھی خوشگوار ہو گی۔

مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج

صحت مند وزن برقرار رکھنا

جلدی حمل ٹھہرانے کا طریقہ یہ بھی ہے آپ کو اپنا وزن برقرا رکھنا ہو گا۔ ایسی خواتین جن کا وزن بہت زیادہ یا کم ہوتا ہے ان کے بیضے میں صحت مند اںڈے پیدا نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے حمل کو ٹھہرنے میں دیر ہو سکتی ہے۔

ایک تحقیق یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ موٹاپے کا شکار خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ ان خواتین کی نسبت تین گنا زیادہ ہوتا ہے جن کا وزن صحت مند ہوتا ہے۔ اس لیے شادی کے بعد خواتین کے لیے صحت مند وزن برقرار رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

غیر صحت مندانہ چیزوں کے استعمال سے گریز

جلدی حاملہ ہونے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ میاں اور بیوی دونوں کو غیر صحت مندانہ چیزوں کے استعمال سے گریز کرنا ہو گا۔ ان غیر صحت مندانہ چیزوں میں سیگریٹ نوشی پہلے نمبر پر ہے۔

سگریٹ نوشی آپ کے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ میں پرورش پانے والے بچے پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو الکوحل کا استعمال بھی ترک کرنا ہو گا۔ کیوں کہ یہ عادت بھی آپ کی ماں بننے کی خواہش میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ الکوحل کے علاوہ کوشش کریں کہ آپ کیفین بھی متوازن مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: وزن بڑھانے والی غذائیں

بہترین پوزیشنز

بہت سارے شادی شدہ جوڑوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ جلدی حمل ٹھہرانے کے لیے ان کو جنسی سرگرمی میں خاص پوزیشنز اپنانی چاہئیں۔ لیکن سائنسی تحقیقات اس بات کی تصدیق نہیں کرتیں کہ حمل کے لیے کسی خاص پوزیشن میں سیکس کرنا چاہیے۔

انٹرنیٹ پر آپ کو بہت ساری ایسی معلومات ملیں گی جس میں یہ بتایا گیا ہو گا جلد حاملہ ہونے کے لیے ان پوزیشنز میں جنسی تعلق قائم کیجیے۔ آپ نے ان پوزیشنز پر بالکل بھی توجہ نہیں دینی۔ آپ نے صرف وہی چیز اپنانی ہے جو اپ کے لیے پرسکون ثابت ہو۔

مانع حامل ادویات کا ترک استعمال

جلدی حمل ٹھہرانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کو مانع حمل ادویات کا استعمال ترک کرنا ہو گا۔ ایسا نہیں ہو گا کہ آپ مانع حمل ادویات بھی استعمال کر رہے ہیں اور یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ حمل ٹھہر جائے۔

مانع حمل ادویات کے استعمال سے آپ کے حیض میں بے قاعدگی ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ مانع حمل ادویات استعمال نہ ہی کرنا پڑیں۔ اس کے علاوہ یہ ادویات کچھ دیگر اثرات بھی ظاہر کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیے: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج

صحت مند زندگی گزاریں

صحت مند زندگی گزارے بغیر حمل کو ٹھہرانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ اگر حمل ٹھہر بھی جائے تو کئی مسائل ظاہر ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پیٹ میں بچے کی افزائش متاثر ہو سکتی ہے۔

صحت مندانہ طرز زندگی میاں اور بیوی دونوں کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اس طرز زندگی کے لیے آپ کو بہت سی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نیوٹرنٹس سے بھرپور غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر روز واک یا ورزش کرنے کی عادت بھی اپنانا ہو گی۔

ایک بار چیک اپ بھی کروا لیں

اگر شادی کے بعد آپ نے حاملہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تو کوشش کریں کہ ایک بار آپ دونوں میاں اور بیوی چیک اپ کروا لیں۔ اس چیک اپ کے دوران اگر دونوں میں سے بھی کسی کوئی مسئلہ لاحق ہوا تو وہ سامنے آ جائے گا۔

طبی معالج کو معائنے کے وقت اپنی مکمل معلومات فراہم کریں۔ ان معلومات میں آپ کو ماضی میں لاحق ہونے والی بیماریاں بھی شامل ہوں گی۔ اس معائنے سے طبی مسائل کو بر وقت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس لیے چیک اپ کو جلدی حمل کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

کچھ آخری الفاظ

جلدی حاملہ ہونے کے یہ طریقے اپنائیں اور اپنی فیملی کا آغاز کریں۔ یاد رکھیں کہ یہ جلدی حمل ٹھہرانے کے لیے آپ نے کبھی بھی غیر معیاری ادویات اور پروڈکٹس استعمال نہیں کرنی۔ جلدی حمل ٹھہرانے کے مزید طریقے جاننے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts