چہرے کی جھریاں کیسے ختم کریں؟ اور جھریوں کا خاتمہ کے لیے کون سے قدرتی طریقے مفید ثابت ہوتے ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ جھریاں آپ کی خوبصورتی کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ یہ آپ کی جلد کا نکھار تباہ کر دیتی ہیں۔ اسی لیے آج ہم جھریوں کا علاج آپ کو بتانے لگے ہیں۔
جھریوں سے نجات پانے کے لیے آپ کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں۔ پہلا آپشن یہ ہے کہ آپ گھریلو علاج ٹرائی کریں۔ اور دوسرا آپشن یہ ہوتا ہے کہ کسی ڈرماٹالوجسٹ کے پاس جا کر کوئی طبی علاج لیا جائے۔ لیکن ہم آپ کو پہلے آپشن کا ہی مشورہ دیں گے۔ کیوں کہ اس سے آپ کو مضر صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اس کے برعکس بوٹاکس انجیکشن وغیرہ آپ کی جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ اور ان کے اثرات ہوتے بھی محدود مدت کے لیے ہیں۔ تو پھر آپ گھریلو علاج کیوں نہیں آزماتے جو ہیں بھی سستے اور محفوظ۔
پہلے ہم جھریوں کی وجوہات جان لیتے ہیں اور اس کے بعد ہم اس کے علاج پر بات کریں گے۔ کیوں کہ اس سے آپ کو جھریوں کا کانسپٹ تفصیل سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔
جھریوں کی وجوہات
جھریاں وہ لائنیں ہوتی ہیں جو عمر میں اضافے کی وجہ سے آپ کی جلد پر نمودار ہو جاتی ہیں۔ اس صورت میں تو آپ ان کو نہیں روک سکتے۔ کیوں کہ یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بھی ہاتھوں اور ماتھے پر جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ اب تو آپ کو پتہ چل گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کس قدر نقصان دہ ہوتی ہے۔
جھریوں سے نجات پانے کے لیے آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنا ہو گی۔ سگریٹ نوشی کے ساتھ ساتھ نیند کی کمی، گندے ماحول، الٹراوائلٹ شعائیں، اور ذہنی دباؤ بھی جھریوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔ ذہنی دباؤ کو ختم کر کے بھی جھریوں سے نجات پانے کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔
جینیاتی مسائل، غیر صحت مند غذا، اور کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال بھی چہرے پر جھریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ جھریوں کے ٹوٹکے کے ساتھ آپ نے ان وجوہات کو بھی کنٹرول کرنا ہے۔ اس سے آپ کو انہیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
جھریوں کا علاج
جھریوں کا خاتمہ کے لیے اگر آپ ان طریقوں پر عمل کر لیں گے تو بہت جلد آپ کو مفید نتائج ملیں گے۔
سپر فوڈز کا استعمال
کیا آپ جانتے ہیں کہ سپر فوڈز کن غذاؤں کو کہا جاتا ہے؟ یہ وہ غذائیں ہوتی ہیں جن میں صحت کو بہتر بنانے والے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہی سپر فوڈز ماتھے کی جھریوں کا علاج ہوتی ہیں جو مؤثر طریقے سے انہیں کنٹرول کرتی ہیں۔
ہالینڈ کے باشندوں میں اس معاملے پر ریسرچ بھی کی گئی۔ اس ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ جو بوڑھے لوگ سپر فوڈز استعمال کر رہے تھے ان میں جھریاں کم تھیں۔ ان لوگوں کی نسبت جو غیر صحت مندانہ غذائیں کھا رہے تھے۔ اس کے علاوہ سپر فوڈ استعمال کرنے والی خواتین میں بھی جھریاں کم تھیں۔
آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ سپر فوڈز کون سی ہوتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ ان فوڈز میں مورنگا، ایوو کیڈو، دار چینی، انڈوں کی سفیدی، اور چیا سیڈز شامل ہیں۔ چیا سیڈز کی افادیت یہ ہے کہ ان کے استعمال سے آپ کو ضروری نیوٹرنٹس ملتے ہیں۔
چیا سیڈز کے ساتھ آپ ادرک، سالمن مچھلی، ٹماٹر، اخروٹ، اور شکر قندی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سب بھی سپر فوڈز ہیں اور آپ کو جھریوں سے نجات پانے میں مدد دیتی ہیں۔
کیلے کا ماسک
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلا آپ کی جِلد کے لیے کتنا فائدے مند ہے؟ اس میں قدرتی تیل اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے نکھار میں اضافہ کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کیلے کا ماسک ہاتھوں کی جھریاں ختم کرنے کا طریقہ ہے۔
ابھی آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے یہ ماسک کیسے استعمال کرنا ہے۔ کیلے کا چوتھائی حصہ لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں کی جلد پر لگائیں۔ اس پیسٹ کو پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی کے ساتھ دھو لیں۔
امید ہے کہ چند ہی دنوں میں ہاتھوں کی جھریاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اسی پیسٹ کو ماتھے کی جھریوں کا علاج کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مختصراً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پیسٹ پورے جسم کی جھریوں کا علاج ہے۔
ایلو ویرا بھی فائدہ مند
ایلو ویرا آپ کی جلد کے لیے بہے فائدہ مند ہوتی ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ایلو ویرا جیل کے کیپسول آنکھوں کے گرد جھریوں کا علاج ہیں۔ 2009ء میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق جن لوگوں نے نوے دن تک ایلو ویرا جیل کے کیپسولز استعمال کیے تھے، ان میں جھریوں کی شدت کم ہو گئی تھی۔
اس کے علاوہ تازہ ایلو ویرا کی جیل بھی آپ کی جلد کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ ایلو ویرا کا ایک ٹکڑا کاٹ لیں۔ پھر اس سے جیل کو نکال کر آنکھوں کے گرد جھریوں یا اس جگہ پر لگائیں جہاں سے آپ جھریاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جیل مؤثر طریقے سے جھریوں کو ختم کرے گی۔ اس کے علاوہ آپ کی جلد میں کولاجین کی افزائش بھی ہو گی جلد خشکی کا شکار بھی نہیں ہو گی۔
نیند پوری لیں
نیند اور جھریوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جب آپ پوری نیند نہیں لیتے تو اس سے آپ کی جلد ری پیئر نہیں ہو پاتی۔ ری پیئر نہ ہونے کی وجہ سے اس کا نکھار کم ہونے لگتا ہے۔ اور آخر میں پھر جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔
2013 میں ہوئی ایک ریسرچ کے مطابق نیند کی کوالٹی اور جلد کی صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ یہ ریسرچ پب میڈ پر شائع ہوئی تھی۔ اس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جن لوگوں کی نیند کی دورانیہ کم ہے ان میں جھریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیند کے اچھے دورانیے کو جھریوں کا علاج کہا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جھریوں کو ختم کرنے کے لیے آپ کو نیند کے دورانیے میں اضافہ کرنا ہو گا۔ اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو پھر آپ کو نیند کی کمی کے علاج جانب توجہ دینا ہو گی۔ آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کو نیند کے دوران کوئی بھی ڈسٹرب نہ کرے۔
انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی بھی کسی حد تک چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ خاص طور سفیدی کے اوپر جو پتلی سی جھلی ہوتی ہے۔ جب آپ انڈہ ابال کر چھیلیں تو آپ نے اس جھلی کو نوٹ کیا ہو گا۔ بہت سارے لوگ انڈہ کھانے سے پہلے اس جھلی کو اتار دیتے ہیں۔ لیکن آپ نے ایسا نہیں کرنا۔
کیوں کہ جن کریمز کو انڈے کی جھلی سے بنایا جاتا ہے وہ مؤثر طریقے سے جھریوں کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کریمز کولاجین کی پروڈکشن کو بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ اس سے آپ کی جلد صحت مند ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جس سے جلد کا نکھار بڑھ جاتا ہے۔ اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
آئلز کا استعمال
یہ بات یاد رکھیں کہ آئلز کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد جھریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔ آپ ان آئلز کو اگر کیرئیر آئل میں مکس کر کے استعمال کریں گے تو اس سے جھریاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
کئیرئیر آئل میں ان آئلز کو اس لیے مکس کیا جاتا ہے تا کہ جلد کو کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جھریوں کو ختم کرنے کے لیے آپ بادام کا تیل، آرگن آئل، اور فریکشنیٹد کوکونٹ آئل استعمال کر سکتے ہیں۔ فریکشنیٹد کوکونٹ آئل روم ٹمپریچر پر جمتا نہیں ہے کیوں کہ یہ کوکونٹ آئل کی بہتر فارم ہوتی ہے۔
ان میں سے کسی بھی آئل کو کیرئیر آئل میں مکس کر لیں۔ پھر اس مکسچر کو جھریوں والی جگہوں پر لگائیں۔ امید ہے کہ اس سے آپ کو جھریوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ ان آئلز سے آپ کو کسی بھی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جیسا کہ جِلد کا سرخ ہو جانا۔
مساج بھی مفید
کیا آپ کو معلوم ہے کہ مساج کی مدد سے بھی جھریوں سے نجات پائی جا سکتی ہے؟ جب آپ مساج کرتے ہیں تو اس سے جھریوں کی شدت کم ہونے لگتی ہے۔ مساج کرنے سے آپ کی جلد میں پروٹین بڑھ سکتی ہے، جس سے جلد کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے۔
جھریوں چھٹکارا پانے کے لیے آپ ہر روز تین سے پانچ منٹوں کے لیے مساج کر سکتے ہیں۔ چہرے کے مساج سے آپ کو ذہنی دباؤ کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جو کہ جھریوں کی ایک عام وجہ ہے۔
چہرے کے مساج کے لیے آپ کسی سالون پر بھی جا سکتے ہیں۔ اور اس کو گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔ چہرے پر مساج کے لیے کوئی اچھا سا آئل استعمال کر لیں جیسا کہ زیتون کا تیل۔ اور پھر اس مساج کے حیران کن فوائد کو دیکھیں چند ہی دنوں میں۔
دہی کا استعمال
دہی آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں پروبائیوٹکس پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس جھریوں کی شدت میں کمی لا سکتے ہیں۔ اور مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
جھریوں کا خاتمہ کے لیے دہی کو صرف کھایا ہی نہیں جاتا بلکہ اسے جلد پر بھی لگایا جاتا ہے۔ یہ سن لائٹ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے گی۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے والی کریم
چہرے سے جھریاں ختم کرنے کے لیے بہت ساری کریمز بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ کریمز مختلف برانڈز کی ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر ہمالیہ کی کریم بہت پسند کی جاتی ہے۔ کیوں کہ اس کریم میں ایلو ویرا اور انگور بطور بنیادی اجزا کے شامل ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ونس اور لوریال کی کریمز بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ کوشش کیجیے کہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے والی کریم آپ کا ڈرماٹالوجسٹ آپ کو تجویز کرے۔ کیوں کہ پہلے وہ آپ کی جلد کو چیک کرے گا۔ اور پھر کوئی کریم تجویز کرے گا۔
کچھ آخری الفاظ
جھریوں کے علاج کی طرف بہرحال آپ کو توجہ دینا ہوتی ہے۔ کیوں کہ جھریوں سے آپ کی خوبصورتی گہنا جاتی ہے۔ چہرے کو پرکشش بنانے کے لیے ان سے نجات ضروری ہوتی ہے۔ تو ابھی ان کے علاج کی طرف توجہ دیں اور اپنی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔
سوالات و جوابات
چہرے کی جھریاں کیسے ختم کریں؟
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے آپ کو صحت مند غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ وہ غذائیں جن میں کولاجین اور نیوٹرنٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ یہ غذائیں آپ کو جھریوں پر قابو پانے میں مدد دیں گی۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ذہنی دباؤ سے بھی بچا جائے۔
جھریوں کی انگلش کیا ہے؟
جھریوں کو انگلش میں رنکلز کہا جاتا ہے۔ آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہو گا کہ میرے چہرے پر رنکلز آ گئے ہیں۔ اس سے مراد یہی ہوتا ہےکہ اس کے چہرے پر جھریاں نمودار ہو گئی ہیں۔
جھریوں کا معنی کیا ہے؟
جھریوں کا معنی وہ لائنیں ہوتی ہیں جو آپ کی جلد پر نمودار ہو جاتی ہیں۔ یہ لائنیں عمر میں اضافہ اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے نمودار ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ذہنی دباؤ بھی ان کی وجہ بن سکتا ہے۔
جھریوں کے ٹوٹکے کون سے ہیں؟
جھریوں کے ٹوٹکے بہت سارے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ایلو ویرا جیل کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی کو روزانہ کھائیں۔ اور کوشش کریں کہ ہر روز نیند پوری لیں۔
جھریوں in English
جھریوں کو انگلش لوگ رِنکلز کہتے ہیں۔ یہ رنکلز آپ کی خوبصورتی کو کم کر دیتے ہیں۔ جس سے آپ کا چہرہ پرکشش نہیں رہتا۔