ایک شخص جسم کے درد کا شکار ہے اور علاج حاصل کرنے جا رہا ہے

جسم کے درد کا علاج – صحت مند ہونے کا احساس رہے ہر وقت

جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے؟ اور اپ چاہتے ہیں کہ یہ درد جلد از جلد ختم ہو جائے تا کہ آپ پر سکون زندگی گزار سکیں؟ ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ جسم میں درد کس قدر مشکلات پیدا کرتا ہے۔ اس لیے آج ہم جسم کے درد کا علاج آپ کو بتانے لگے ہیں۔

تھکاوٹ یا جسم میں درد ایسی علامات ہیں جن کا سامنا ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے۔ ادویات کے استعمال سے ان علامات کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا یہ ضروری ہے کہ اس درد کو کم کرنے کے لیے ہر بار ادویات ہی استعمال کی جائیں؟ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

کچھ گھریلو یا دیسی علاج بھی ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ جسم کے درد کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہی علاج آج ہم یہاں پر لکھنے لگے ہیں۔ لیکن کیا جسم میں درد کی وجوہات نہ پہلے جان لی جائیں؟ اس سے ہمیں درد کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے۔ تو چلیے پھر وجوہات پر بات کرتے ہیں۔

جسم میں درد کی وجوہات

جسم میں درد کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم زیادہ تر لوگوں کو آرتھرائٹس، پٹھوں کے مسائل، پٹھوں کے زیادہ استعمال، اور بخار کی وجہ سے اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ لوگوں میں انفیکشنز اور وائرسز بھی اس درد کی وجہ بن سکتے ہیں

جسم کے مختلف حصوں یا جوڑوں میں پانی جمع ہونے سے بھی یہ درد لاحق ہو سکتا ہے۔ کمر درد بھی آپ کے سارے جسم کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس لیے کمر کے درد کا علاج بھی ضروری ہوتا ہے۔ امید ہے کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جسم میں درد کیوں ہوتا ہے۔

جسم کے درد کا علاج

اب ہم جسم میں درد کا دیسی علاج آپ کو بتاتے ہیں۔ اگر آپ نے ان ہدایات پر چند ہفتوں تک عمل کر لیا تو سمجھ جائیں آپ کو صحت مند بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ہلدی کا استعمال

بہت سارے لوگ ہلدی کو صرف کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان لیں تو حیران ہو جائیں گے۔ ہلدی درد کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ بہت ساری تحقیقات یہ بات ثابت کر چکی ہیں کہ ہلدی سے درد اور سوزش کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی میں کرکومن نامی ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ شیاٹیکا جیسی بیماریوں کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ ہلدی کو دودھ میں شامل کر کے لیے استعمال کیا جائے۔ یہ چوں کہ فیٹ سالیوبل ہوتی ہے۔ اس لیے اس کے ساتھ فیٹ یا فیٹ والی غذا کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ ہلدی کے ساتھ کالی مرچ استعمال کرنے سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ہلدی کی چائے یا قہوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ کچھ لوگ ہلدی کے سپلیمنٹس بھی لیتے ہیں۔

پانی زیادہ پئیں

بہت سارے لوگ پانی کو کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جسم درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس صورت میں سب سے بہترین یہی ہوتا ہے کہ مشروبات کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے۔

لیکن یہ مشروبات صحت مند ہونے چاہئیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ پانی کی جگہ کولڈ ڈرنکس استعمال کرنا شروع کر دیں۔ پانی میں آپ لیمن یا سیب کا سرکہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جس سے آپ کو اضافی فائدے حاصل ہوں گے۔ اور سیب کے سرکے کے فوائد سے تو آپ ویسے بھی واقف ہوں گے۔

ہیٹ تھراپی

میں اوپر بھی لکھ چکا ہوں کہ پٹھوں کے مسائل کی وجہ سے بھی جسم کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیٹ تھراپی کی وجہ سے پٹھوں کو سکون پہنچتا ہے۔ جس سے آپ کا درد کم ہونے لگتا ہے۔

جب آپ گرم پیڈ جسم کے متاثرہ حصے پر رکھتے ہیں تو خون کی نالیاں کھلتی ہیں۔ جوڑوں کے کھنچاؤ میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ حیض کے درد کو بھی ہیٹ تھراپی کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ہیٹ تھراپی کے ساتھ آپ گرم پانی کے ساتھ نہا بھی سکتے ہیں۔ گرم پانی بھی آپ کے پٹھوں کو پرسکون کرے گا۔ یہ جسم کی ٹینشن کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا۔

مساج

بہت سارے ممالک میں مساج کو درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ مساج کو جسم میں درد کا دیسی علاج سمجھنے سے پہلے ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ مساج کی مدد سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات ذہنی دباؤ کی وجہ سے جسم کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں مساج مؤثر طریقے سے آپ کے جسم میں درد کو کم کرے گا۔ مساج کی مدد سے پٹھوں کو بھی پرسکون کیا جا سکتا ہے۔

جسم میں درد کا فوری علاج

جسم میں درد کے فوری علاج کے لیے کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جن پر عمل کر کے اس سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ تھوڑی دیر پیدل چلیے۔ اس سے آپ کا کمر اور گھٹنوں کا درد کم ہو گا۔ ورزش اور تیراکی کی مدد سے بھی جسم میں درد کو فوری طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کوشش کیجیے کہ صحت مند غذائیں استعمال کریں، جیسا کہ چیا سیڈز۔ چیا سیڈز کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ دہی، عناب، چیا سیڈز جیسی غذئائیں وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جن کا استعمال آپ کو تندرست رکھتا ہے۔

جسم درد کی گولی

جسم درد لاحق ہونے کی صورت میں وہ گولی استعمال کی جاتی ہے جو درد کی وجہ بننے والے کیمیکل کی پروڈکشن کو روکتی ہے۔ کوشش کیجیے کے جسم میں درد کو گھریلو علاج کی مدد سے کنٹرول کیا جائے۔

تاہم جسم میں درد کی گولی پیناڈول کو کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی ساری گولیاں ہیں جو جسم درد کی صورت میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اختتام

جسم کے درد کا علاج جاننے کے لیے یہ بلاگ آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ آپ یہاں جسم کے درد کی وجوہات بھی جان سکتے ہیں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں تا کہ آپ کو ایسی مزید معلومات ملتی رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts