کدو کے بیج کی تاثیر کیا ہے؟ اور کدو کے بیج کھانے کا طریقہ کون سا ہے؟ سب سے بڑھ کر یہ کہ کدو کے بیج کے فوائد کون سے ہیں؟ آج ہم ان سارے سارے سوالات کے جوابات جاننے لگے ہیں۔
کدو کے بیجوں کو مغز کدو بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتے ہیں۔ اور صحت مند فیٹ کے سب سے بہترین ذریعوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے جسم کو بہت سارے منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں۔ یہ بیج آسانی کے ساتھ آپ کی قوت مدافعت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
کیوں کہ یہ بیج قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی غذاؤں میں بھی شامل ہیں۔ اس لیے اگر آپ کدو کے تھوڑی سی مقدار میں بھی استعمال کریں گے تو اس سے آپ کو زنک اور میگنیشیم حاصل ہوں گے۔ جو کہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کدو کے بیج کے فوائد
اگر آپ کے کدو کے بیجوں کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ کو ذیل فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔
سپرم کی کوالٹی میں اضافہ
اگر آپ سپرم کی کمی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو کدو کے بیج کا استعمال آپ کو یقینی بنانا ہو گا۔ کدو کے بیج میں کیوں کہ زنک پایا جاتا ہے، اس لیے یہ سپرم کوالٹی کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مردوں میں بانجھ پن کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
جانوروں میں ہونے والی طبی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کدو کے بیج سپرم کی کوالٹی کو بہتر بناتے ہیں۔ سپرم کو کوالٹی میں بہتری لانے کے لیے خاص طور پر کدو کے بیج کا تیل اور وٹامن ای استعمال کیے گئے تھے۔
کدو کے بیج چوں کہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں، اس لیے یہ ٹیسٹوسٹیرون کے لیول میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹوسٹیرون کے لیول میں بہتری آنے سے آپ کی جنسی زندگی خوش گوار ہوتی ہے۔ اور آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ بانجھ پن سے بچنا چاہتے ہیں تو کدو کے بیجوں کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔
نیند کے دورانیے میں اضافہ
اگر آپ نیند کی کمی کا سب سے مؤثر علاج ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کدو کے بیج استعمال کرنے چاہئیں۔ بہترین نیند لانے کے لیے آپ سونے سے پہلے تھوڑے سے کدو کے بیج استعمال کر سکتے ہیں۔ ان بیجوں میں قدرتی طور پر ایک امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے۔ اس امائنو ایسڈ کا نام ٹرپٹوفان ہے۔ یہ امائنو ایسڈ آپ کی نیند کو بہتر بناتا ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق جب آپ ہر روز ایک گرام ٹرپٹوفان لیتے ہیں تو اس سے آپ کی نیند بہتر ہونے لگتی ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ ایک گرام ٹرپٹوفان لینے کے لیے آپ کو ایک سو ستر گرام کدو کے بیج استعمال کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ کدو کے بیجوں سے آپ کو میگنیشیم بھی ملے گا جو کہ نیند کے لیے مفید ہے۔
پروسٹیٹ ہیلتھ میں بہتری
بہت سارے لوگوں کو پروسٹیٹ کے مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے پھر انہیں بار بار پیشاب آتا ہے۔ یا پھر کچھ لوگ مکمل طور اپنے مثانے کو خالی نہیں کر پاتے۔ اگر آپ کو بھی پروسٹیٹ کے ان مسائل کا سامنا ہے تو پریشان مت ہوں۔
کدو کے بیج پروسٹیٹ کے مسائل کا علاج ہو سکتے ہیں۔ ادویات کے برعکس کدو کے بیجوں سے آپ کو کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جب آپ پروسٹیٹ کے علاج کے لیے ادویات لیتے ہیں تو اس سے آپ کو جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش کم ہو سکتی ہے۔
تاہم کدو کے بیج استعمال کرنے سے ایسا نہیں ہو گا۔ کدو کے بیج آپ کی جنسی خواہش کو برقرار رکھیں گے۔ بلکہ اس میں کسی حد تک اضافہ بھی کریں گے۔
فائبر سے بھرپور
کدو کے بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ صرف اٹھائیس گرام کدو کے بیجوں سے آپ کو ڈیڑھ گرام سے زائد فائبر ملتا ہے۔ جب آپ فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے۔
ہاضمے کے نظام میں بہتری آنے سے آپ میں دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
کدو کے بیجوں سے حاصل ہونے والا فائبر آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ جب آپ مغز کدو استعمال کریں گے تو اس سے آپ کو بھوک کم لگے گی۔
میگنیشیم کا بہترین ذریعہ
کدو کے بیج میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بہت سارے لوگ غیر صحت مندانہ غذائیں استعمال کرتے ہیں جن سے سے انہیں میگنیشیم حاصل نہیں ہوتا۔ جب کہ میگنیشیم ایک ایسا منرلز ہے جو جسم میں چھ سو سے زائد کیمیکل ری ایکشنز میں کردار ادا کرتا ہے۔
جب آپ کدو کے بیجوں سے میگنیشیم لیتے ہیں تو اس سے آپ کا بلڈ پریشر بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
بلڈ شوگر لیول میں بہتری
کدو، کدو کے بیج، اور کدو کے بیج کا پاؤڈر آپ کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ جو لوگ اپنی خوراک میں کدو کے بیج شامل کرتے ہیں ان کو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ کدو کے بیج سے حاصل ہونے والے میگنیشیم سے بھی ذیابیطس پر مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ جو لوگ میگنیشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کرتے ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
بریسٹ کینسر کے علاج میں مفید
کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کدو کے بیجوں میں پائے جانے والے پلانٹ کمپاؤنڈز کینسر کے سیلز کی افزائش کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ مینوپاز کے بعد جو خواتین کدو کے بیج استعمال کرتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
کچھ پرانی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کدو کے بیج بریسٹ کینسر کے علاج میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کدو کے بیجوں کا ایکسٹریکٹ بھی پروسٹیٹ کینسر کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ تو پھر آپ کدو کے بیج استعمال کر کے کینسر کے خطرات کو کم کیوں نہیں کرتے؟
اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ
کدو کے بیج اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ بیج فلیوو نائڈز اور فینولک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان بیجوں میں وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے۔
کدو کے بیجوں سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو سوزش سے بچاتے ہیں۔ یہ سیلز کو فری ریڈیکلز کے اثرات سے بھی بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کدو کے بیج باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تو اس سے آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
اس معاملے میں کدو کے بیج کا تیل بھی مفید ہتا ہے۔ یہ تیل بھی سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کدو کے بیج اور مردانہ طاقت
کدو کے بیج مردانہ طاقت کو بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ ہیں۔ یہ بیج استعمال کرنے سے آپ کی جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش میں اضافہ ہو گا۔ اور آپ اپنی بیوی کو آسانی کے ساتھ ہر بار مطمئن کر سکیں گے۔
کدو کے بیجوں میں زنک پایا جاتا ہے۔ جس سے کی وجہ سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنی بیوی کو مطمئن کرنے سے قاصر ہیں تو کدو کے بیجوں کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔
کدو کے بیج کا مزاج
بہے سارے کدو کے مزاج کے بیج کے مزاج کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کچھ لوگ کدو کے بیج کی تاثیر کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کدو کے بیج گرم ہوتے ہیں یا ٹھنڈے۔
یہ بات یاد رکھیے کہ سائنس ہمیں کچھ نہیں بتاتی کہ یہ بیج ٹھنڈے ہیں یا گرم۔ لیکن یہ بات تو آپ نے جان لی ہے کہ کدو کے بیج مردانہ طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
کدو کے بیج کے فوائد اس سے بھی زیادہ ہیں جو اس بلاگ میں لکھے گئے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ کدو کے بیج آپ کی روٹین میں شامل ہوں۔ کدو کے بیج ہر روز استعمال کریں اور بیماریوں کو بھول جائیں۔
سوالات و جوابات
کدو کے بیج کا استعمال کیسے کریں؟
کدو کے بیج کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو چبا لیں۔ اگر آپ ان کو چبانا نہیں چاہتے تو پھر ان کو کچھ گھنٹوں کے لیے بھگو دیں۔ اس کے علاوہ آپ کدو کے بیجوں پر زیتون کا تیل چھڑک کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کدو کے بیج کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
کدو کو بیج کو انگلش میں پمپکن سیڈ کہا جاتا ہے۔ آپ کسی بھی دوکان پر جا کر یہ کہہ سکتے ہیں ہمیں پمپکن سیڈز چاہئیں تو وہ آپ کو کدو کے بیج دے دیں گے۔
مغز کدو کیا چیز ہے؟
کدو کے بیجوں کو ہی مغز کدو کہا جاتا ہے۔ مغز کدو کے فوائد وہی ہیں جو کدو کے بیجوں کے فوائد ہیں۔
کدو کے بیج in English
کدو کے بیجوں کو انگلش میں پمپکن سیڈز کہا جاتا ہے۔ پمپکن سیڈز کو آپ کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔
کدو کے بیج کی قیمت کیا ہے؟
سو گرام کدو کے بیج کی قیمت ساڑھے تین سو روپے کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ کدو کے بیج کی قیمت آپ اپنے قریبی سٹور سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔