کمر درد ایک ایسی بیماری ہے جو کسی بھی شخص کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ بیماری کافی زیادہ بے چینی کا باعثت بنتی ہے۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے سونا اور باتھ روم جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے آج ہم کمر کے درد کا علاج ڈسکس کرنے لگے ہیں تا کہ آپ اس سے نجات پا سکیں۔
عام طور پر وہ لوگ کمر درد کا شکار ہوتے ہیں جو گھنٹوں تک کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں۔ تاہم کچھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی صورت میں اس سے بچا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر کمر کا درد آپ کو متاثر کر چکا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں بیان ہوئے طریقوں پر عمل کریں اور اس درد کو بھول جائیں۔
کمر درد کی وجوہات کو جاننا بھی آپ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اگر ان وجوہات کا پتہ لگا لیا جائے تو علاج کو مؤثر بنانے میں آسانی رہتی ہے۔ تو چلیے پھر وجوہات کو جان کر علاج پر بات کرتے ہیں۔
کمر درد کی وجوہات
عمر میں اضافہ کمر درد کی سب سے عام وجہ ہے۔ جب عمر تیس سال سے زیادہ ہوتی ہے تو کمر درد لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش نہ کرنے کی عادت کی وجہ سے بھی کمر درد لاحق ہو سکتا ہے۔
کچھ لوگوں کو نفسیاتی مسائل اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے بھی کمر کا درد ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپے اور وزن میں اضافہ بھی کمر کے درد کی وجہ بنتا ہے۔ وزن کم کرنے کا طریقہ جانیں اور کمر درد کی شدت میں کمی لائیں۔
کمر درد کا علاج
اگر آپ کو کمر درد کا سامنا ہے تو مندرجہ ذیل علاج اپنائیں اور کمر درد سے چھٹکارا پائیں۔
خوراک میں تبدیلی
غذا میں تبدیلی لانے کو کمر کے درد کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ غذا میں تبدیلی لا کر کیسے کمر کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔ وجہ بہت سادہ سی ہے۔
کچھ غذائیں جسم میں سوزش کی وجہ بنتی ہیں۔ خاص طور پر وہ غذائیں جن میں ٹرانس فیٹ اور شوگر بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیجیے کہ کمر کے درد سے نجات پانے کے لیے کون سی غذاؤں کا استعمال ترک کرنا ہو گا۔
صحت مند غذائیں استعمال کرنے سے آپ کے وزن میں بھی بہتری آئے گی۔ جس کی وجہ سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی پر پریشر نہیں پڑے گا۔ غذاؤں کے معاملے میں رہنمائی کے لیے کسی بھی نیوٹریشن سپیشلسٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ہیٹ اینڈ کولڈ تھراپی
ہیٹ اینڈ کولڈ تھراپی کو بھی کمر درد کا گھریلو علاج سمجھا جاتا ہے۔ برف کو تولیے میں لپیٹ کر کمر پر رکھنے سے سوزش میں کمی واقع ہو گی۔ ٹھنڈک کے احساس سے درد کی شدت بھی کم ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ کمر پر ہیٹ پیڈ رکھنے سے خون کی روانی بہتر ہو گی۔ جس سے درد کی شدت میں کمی آئے گی۔ ہیٹ پیڈ کو استعمال کرنے سے پہلے ہدایات کو لازمی طور پر پڑھ لیں تا کہ آپ کو کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کریمز کا استعمال
کریمز کا استعمال بھی کمر درد کے نسخے میں شامل ہے۔ اگر ان کریمز کو کمر پر استعمال کیا جائے تو درد کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جن کریمز میں مینتھول پایا جاتا ہے ان میں کولنگ خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ درد کو کم کرتی ہیں۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق، مینتھول کو جِلد پر لگانے سے درد کی وجہ بننے والے ری سیپٹرز کو بلاک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم آپ کو یہ کریمز بہت زیادہ دفعہ جِلد پر نہیں لگانی چاہئیں۔
اس کے علاوہ وہ کریمز بھی آپ کے لیے فائدہ ثابت ہو سکتی ہیں جن میں سی-بی-ڈی موجود ہو۔ یہ کریمز بھی مؤثر طریقے سے کمر کے درد کو کم کرتی ہیں۔
پوسچر کو درست کریں
پوسچر کو درست کرنے کو بھی کمر کے نچلے حصے کے درد کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ کی کمر میں ٹیڑھ پن یا کُب ہوتا ہے تو درد کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔
خاص طور پر ان لوگوں کو پوسچر درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو آفس میں کام کرتے ہیں۔ آفس میں کام کرنے والوں کو چاہئیے کہ سیدھا بیٹھیں اور اپنے جسم کو ریلیکس رکھیں۔
اس کے علاوہ کمر کے نچلے حصے اور کرسی کے درمیان کُشن بھی رکھا جا سکتا ہے۔
مزید جانیں: چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج
کمر درد کی ورزش
ورزش کو بھی کمر درد کا فری علاج سمجھا جاتا ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کرنا، ایروبک، یوگا، اور تیراکی کمر درد کو کم کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مفید نتائج کے لیے آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ورزش کی عادت پر عمل کرنا ہو گا۔ کوئی بھی ورزش اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ اس سے آپ کا درد میں واضح کمی ائے گی۔
سٹریچنگ
سٹریچنگ کو بھی کمر کے درد کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ ورزش آپ کو کم از کم تیس سیکنڈز کے لیے کرنا ہو گی۔ اس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ جھک کر پاؤں کے انگوٹھے چھوتے ہیں۔ جھکنا آپ نے رکوع کی طرح ہے۔
سٹریچنگ کی دوسری قسم کو کوبرا پوز کہتے ہیں۔ اس پوز میں زمین پر الٹا لیٹتے ہیں اور آہستہ آہستہ اپنے سینے کو اوپر اٹھاتے ہیں۔ پیٹ اور کولہوں والا حصہ زمین پر ہی رہے گا۔
اس کے علاوہ بھی کمر کی ورزش کی کافی ساری اقسام ہوتی ہیں ہیں۔ آپ اپنے تھراپسٹ یا طبی معالج سے مشورے کے بعد کسی بھی ورزش پر عمل کر سکتے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں کمر کے درد کا علاج بتایا گیا ہے۔ کچھ ورزشیں بھی لکھی گئی ہیں جن پر اگر آپ عمل کریں گے تو کمر درد ختم ہو جائے گی۔ کمر درد سے نجات پانے کے لیے آپ کو کسی بھی طریقہ علاج پر باقاعدگی سے عمل کرنا ہو گا۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں اور کمر درد کو بھول جائیں۔
سوالات و جوابات
کمر درد کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
کمر درد کو انگلش میں بیک پین کہا جاتا ہے۔
Back Pain Meaning in Urdu
بیک پین کو ہمارے ہاں اردو میں کمر درد یا کمر کا درد کہتے ہیں۔