کیا آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ہر وقت کان کی خارش سے پریشان رہتے ہیں؟ کان کی خاررش کوئی خطرناک بیماری تو نہیں ہے لیکن اس کی وجہ سے کافی بے چینی اور الجھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کان کی خارش آپ کے لیے شرمندگی کے باعث بھی بن سکتی ہے۔ کیوں کہ کسی کے سامنے کان میں انگلی پھیرنا آپ کو شرمندہ کر سکتا ہے۔ آج ہم اسی لیے کان کی خارش کے علاج پر بات کریں گے۔
اگر آپ کو بھی اس طبی مسئلے کا سامنا ہے تو گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ چند باتوں پر عمل پیرا ہو کر آپ آسانی کے ساتھ کان کی خارش کا علاج کر سکتے ہیں۔ لیکن خود سے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کیجیے گا۔ کیوں کہ اس سے آپ کان کے اندرونی حصے کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ کان کا اندرونی حصہ انتہائی نازک ہوتا ہے۔
کان میں خارش کے علاج پر بات کرنے سے پہلے ہم اس کی وجوہات جان لیتے ہیں۔ تا کہ اس کی طبی علامت پر قابو پانے میں آسانی رہے۔
کان میں خارش کی وجوہات
مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیادہ پر آپ کو کان میں کارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کان کا انفیکشن
کان کی خشکی
فوڈ الرجی
ائیر ویکس
جِلد کی بیماریاں
زیاد تر افراد میں یہی وجوہات کان میں خارش کی وجہ بنتی ہیں۔ ان وجوہات پر قابو پانا بھی اس مسئلے سے چھٹکارا پانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اب ہم کان میں خارش کے علاج پر بات کرتے ہیں۔
مزید جانیں: اندام نہانی کی خارش کا علاج
کان کی خارش کا علاج
کان میں خارش لاحق ہونے کی صورت میں آپ مندرجہ ذیل علاج آزما سکتے ہیں۔
خارش مت کریں
جی بالکل، آپ نے صحیح پڑھا۔ خارش نہ کرنے کو بھی کان میں خارش کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر جب لوگوں کو کان کی خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ کسی سٹک یا کاٹن بڈ سے کان کے اندررونی حصے میں خارش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اس طریقے سے وقتی آرام کو مل سکتا ہے۔ لیکن یہ طریقہ کان کے اندرونی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ کان کو اس اثر سے بچانے کے لیے آپ نے یہ کرنا ہے کہ کسی بھی چیز سے خارش نہیں کرنی۔ گندے کاٹن سویب یا بغیر ہاتھوں کو دھوئے خارش کرنے سے انفیکشن کے خطرات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہاں پر نفس پر خارش کا علاج بھی جان سکتے ہیں۔
ہائڈروجن پرآکسائڈ کا استعمال
ہائڈروجن پر آکسائڈ کا استعمال بھی کان میں خارش کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے کان میں موجود ائیر ویکس کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہائڈروجن پر آکسائڈ کے استعمال سے جراثیموں کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
کان کی خارش کو ختم کرنے لیے آپ نے کرنا یہ ہے کروٹ لے کر لیٹنا ہے۔ جس کان میں درد ہے اس کو اوپر رکھنا ہے۔ اس کے بعد آپ نے ہائڈروجن پرآکسائڈ کے ایک سے دو قطرے کان میں ڈالنے ہیں۔ ایک سے دو منٹوں کے بعد واش روم میں جا کر کان کو الٹ دیں۔ اس سے کان میں موجود ہائڈروجن پرآکسائڈ اور ائیر ویکس خارج ہو جائے گی۔
کچھ دیر بعد کان کو کسی صاف کپڑے یا ٹشو سے پونچھ دیں۔ امید ہے کہ آپ کے کان کی خارش ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیے: سر کی خارش کا علاج
گرم تیل کا استعمال
آپ کو یاد ہو گا بچپن میں جب ہم کان میں درد کی شکایت کرتے تھے تو ہماری دادیاں اور مائیں اس میں تیل ڈالتی تھیں۔ یہ تیل زیادہ تر سرسوں کا ہوتا تھا۔ جب یہ طریقہ بچپن میں استعمال کیا جا سکتا تھا تو اب کیوں نہیں؟
اب بھی نیم گرم تیل کے استعمال سے کان کی خارش کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ کوکونٹ آئل کی اینٹی مائیکروبیل خصوصیات سے آپ سبھی واقف ہوں گے۔ یہ کان کی خارش کا علاج ثابت ہوتا ہے۔
آپ نے کوکونٹ آئل کو نیم گرم کر لینا ہے اور کان میں ڈالنا ہے۔ کوکونٹ آئل کے استعمال سے کان اندرونی کی خشکی ختم ہو گی۔ اس وجہ سے پھر کان کی خارش کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ تاہم اس بات کو آپ نے یقینی بنانا ہے کہ تیل نیم گرم ہو۔ بہت زیادہ گرم نہ ہو۔
اینٹی ہسٹامائن ادویات کا استعمال
اینٹی ہسٹامائن ادویات کو بھی کان کی خارش کا اعلاج سمجھا جاتا ہے۔ ان ادویات کو آسانی کے ساتھ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عام طور پر جسم میں ایک کیمیکل پیدا ہوتا ہے جسے ہسٹامائن کہا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل انسان کے مدافعتی نظام کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کیمیکل کی پیدائش کو روک کر خارش سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ اینٹی ہسٹامائن ادویات حاصل کیجیے اور کان میں خارش سے نجات پائیں۔
ادرک کا جوس
ادرک کے جوس کو بھی کان کی خارش کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو یہ بات بخوبی معلوم ہو گی کہ ادرک میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
کان کی خارش سے نجات پانے کے لیے آپ ادرک کا جوس یا پانی نکال سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو کان کی سوزش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جس کے نتیجے میں آپ میں کان کی خارش بھی کم ہو جائے گی۔
مزید جانیں: عناب کے فوائد
ایلو ویرا کا استعمال
ایلو ویرا کی مدد سے بھی کان کی خارش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بھی جِلد کو پرسکون کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ کان کی خارش سے نجات پانے کے لیے آپ تازہ ایلو ویرا کی جیل کان کے اردگرد لگا سکتے ہیں۔
اس سے آپ کو کان کی سوزش کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور جِلد کی خشکی بھی دور ہو گی۔ جس کی وجہ سے پھر خارش بھی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
آخری الفاظ
اس بلاگ میں کان کی خارش کے علاج کے متعلق تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ آپ ان نسخوں پر عمل کر کے اس بیماری سے نجات پا سکتے ہیں۔ کان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔