کیا آپ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ اور کیا دل کی صحت میں بہتری بھی آپ کا خواب ہے؟ کیا آپ قبض جیسی بیماریوں سے بھی بچنا چاہتے ہیں؟ ان تمام مقاصد کو صرف ایک پھل سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ پھل ہے کیلا۔ کیلے کے فوائد اس قدر ہیں کہ ان کو جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔
اس پھل کو زیادہ تر جنوب ایشیائی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر گرم اور خشک علاقوں میں کاشت ہوتا ہے۔ جہاں سے یہ پھر دنیا کے باقی ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ ذرائع یہ بات کہتے ہیں کہ کیلے تقریباً ایک سو پچاس ممالک میں کاشت کیے جاتے ہیں۔
لیکن دنیا بھر میں مشہور کیلا پاکستان اور انڈیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کچے کیلے کے فوائد اس قدر زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟ اور کیوں طبی ماہرین اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ تو چلیں پھر جانتے ہیں کہ کیلا کیسے آپ کی صحت میں جادوئی تبدیلی لا سکتا ہے۔
کیلے کے فوائد اور اس کا استعمال
کیا آپ بھی اپنے ڈائیٹ میں ایک صحت مند پھل کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ تو یقین جانیے کہ کیلے سے بہتر آپشن کوئی نہیں ہو سکتا۔ یہ پھل بہت سارے نیوٹرنٹس، منرلز، اور وٹامنز کا بہترین ذریعہ ہے۔
ہیلتھ لائن کے مطابق اس میں پوٹاشیم، وٹامن بی6، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور فائٹو نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء مل کر آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ بہت سارے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ کیلا کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟
تو یہ بات یاد رکھیں کہ کیلا کھانے کا صحیح وقت ہر شخص کے لیے مختلف ہو گا۔ کچھ لوگ جم جانے سے پہلے اسے کھاتے ہیں تا کہ ان کی انرجی بڑھ جائے۔ کافی افراد اسے صبح اٹھ کر استعمال کرتے ہیں تا کہ ان کی بلڈ شوگر نارمل ہو جائے۔ آپ اسے دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں ہم اس کے فوائد پر ترتیب سے بات کر لیتے ہیں۔ تا کہ آپ ان فوائد کو جان کر اس پھل کو اپنی روٹین میں شامل کر سکیں۔
نیوٹرنٹس کا خزانہ
کیلے کو اگر نیوٹرنٹس کا خزانہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس میں کافی مقدار میں فائبر، کاربز، اور پانی موجود ہوتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پھل آپ کی پانی کی کمی کو بھی دور کر سکتا ہے۔ کیلے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو بیماریوں سے بھی بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ کیلے میں پروٹین نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اور اس میں فیٹ تو بالکل بھی موجود نہیں ہوتا۔ اس میں پائے جانے والے نیوٹرنٹس مندرجہ ذیل ہیں۔
پوٹاشیم
مگنیشیم
وٹامن سی
رائبو فلاوین
فولیٹ
نیاسین
کاپر
سوچیے کہ جب یہ تمام نیوٹرنٹس آپ کے جسم کو باقاعدگی کے ساتھ ملیں گے تو آپ کی صحت میں کیسی بہتری آئے گی۔ کوشش کیجیے کہ ہر روز کیلے کو متوازن مقدار میں استعمال کر لیا جائے۔ اس سے آپ کو موسمی بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
قبض اور آئی بی ایس کا خاتمہ
کیا آپ قبض کی وجہ سے پریشان ہیں؟ اور قبض کا علاج پھل کی مدد سے کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آئی بی ایس کی وجہ سے آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے؟ کیوں کہ آپ کو اکثر گیس کی شکایت رہتی ہے۔ تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیلے کے فوائد کی مدد سے قبض اور آئی بی ایس سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے آپ کو قبض جیسی علامات متاثر نہیں کرتیں۔ اگر آپ کو پہلے سے قبض ہو چکی ہو تو پھر کیلے کا استعمال اس قبض کو ختم کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ کیلے میں پرو بائیوٹکس بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے پیٹ اور آنتوں کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ آئی بی ایس کے علاج میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اسہال کو کنٹرول کرنے میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کچھ لوگ پیشاب کی نالی کی انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ انہیں پیشاب کرتے وقت جلن ہوتی ہے۔ تاہم کیلے سے ملنے والے پرو بائیوٹکس اسے ان علامات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کیلے کی مدد سے الرجی کی علامات کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
دل کے لیے فائدہ مند
کیلے کا مزاج کیا ہوتا ہے؟ اس بات کو جاننے کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ بس یہ جان لیں کہ کیلے کے فوائد آپ کے دل کے لیے جادوئی ہوں گے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کیلے میں پوٹاشیم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ پوٹاشیم نامی اس منرل اور الیکٹرو لائٹ میں ایک چھوٹا سا الیکٹریکل چارج موجود ہوتا ہے جو آپ کے دل کو دھڑکنے میں مدد دیتا ہے۔
کیلے میں موجود پوٹاشیم آپ کی شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتی۔ جس سے ہائی بلڈ پریشر جیسی کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ کیلا آپ کو پیشاب کے ذریعے سوڈیم کو خارج کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جس سے خون کی نالیاں پرسکون ہوتی ہے۔ ایک درمیانے سائز کے کیلے سے آپ کو 450 ملی گرام پوٹاشیم مل سکتی ہے۔
کیلے میں موجود پوٹاشیم آپ کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں سے فائدہ مند ہوتی ہے۔
یہ اسٹروک کے خطرے میں کمی لاتی ہے۔
یہ آپ کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ خاص طور پر تب جب آپ بوڑھے ہو رہے ہوں۔
یہ آپ کے پٹھوں کی صحت میں بہتری لاتی ہے۔ جس سے آپ کے لیے کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
کیلے کی مدد سے گردوں کی پتھری کا خطرہ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
بلڈ شوگر میں بہتری
اس میں تو کئی شک نہیں کہ کیلے میٹھے ہوتے ہیں۔ اور ان کی وجہ سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ اضافہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ صحت مند افراد میں کیلے کا استعمال بلڈ شوگر کو بہتر بنا سکتا ہے۔
کیلے کا گلاسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ گلاسیمک انڈیکس کسے کہا جاتا ہے؟ یہ ایک پیمانہ ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کوئی پھل، سبزی، یا کوئی دوسری غذا کتنی تیزی سے بلڈ شوگر کو بڑھاتی ہے۔
کیلے میں پائی جانے والی مختلف قسم کے فائبر بلڈ شوگر کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ مؤثر طریقے سے آپ کی بھوک کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ ایک شخص کیلوں کو کھانے کے بعد زیادہ کھانا نہیں کھا پائے گا۔ جس سے اس کی بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں ہو گا۔
تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو کیلے کو زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔ کیوں کہ اس سے ان کی بلڈ شوگر بڑھ سکتی ہے۔ لیکن اگر مریض اسے کھانا چاہیں تو پھر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مفید
کیا آپ بھی وزن کم کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں؟ بہت سارے لوگ پیٹ کی چربی کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔ اور وزن میں کمی لانے کے لیے ہر طرح کا نسخہ آزمانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کیلے کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جیسا کہ اوپر ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے۔ فائبر آپ کو بھوک کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر کو بھی کم کر سکتا ہے۔ جس سے آپ کے لیے وزن کم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ ایک درمیانے درجے کے کیلے میں ایک سو کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ کو انہیں سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے۔
وزن میں صحت مندانہ کمی لانے کے لیے آپ کو منرلز اور وٹامنز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کیلا آپ کو یہ تمام چیزیں مہیا کرتا ہے۔ جس سے آپ وزن کم کرنے کے عرصے میں کمزوری کا شکار نہیں ہوتے۔
کیلے کے فوائد اور پٹھوں کی صحت
بہت سارے لوگ ہر روز جم جاتے ہیں یا پارک وغیرہ میں ورزش کرتے ہیں۔ ورزش کی وجہ سے اندرونی مسلز ٹوٹ جاتے ہیں۔ ان مسلز کی صحت کو بحال کرنے کے لیے آپ کو مخصوص غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو ان پٹھوں کو انرجی فراہم کریں۔
پچھلے سال کچھ عرصہ کے لیے میں بھی جم گیا تھا۔ ہمارے ٹرینر نے پہلے ہی دن ہم سے کہا تھا کہ جم آنے سے پہلے آپ نے تین کیلے ضرور کھانے ہیں۔ اکثر اوقات ٹریننگ سیشن شروع کرنے سے پہلے ہم سے پوچھتا تھا کہ کہ کیلے کھا کے آئے ہو یا نہیں۔ وہ بار بار تاکید کرتا تھا کہ آپ کے لیے کیلوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
اس سے آپ پٹھوں کی صحت کے لیے کیلے کے فوائد کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ جم جا کر وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو کیلے کو متوازن مقدار میں ہی استعمال کریں۔ ہر روز کیلوریز کاؤنٹ کو مدِ نظر رکھیں اور پھر کیلے کو استعمال کریں۔
یادداشت میں بہتری
کیا آپ اکثر باتیں بھول جاتے ہیں؟ کیا آپ بھی یادداشت کی کمزوری کا علاج جاننا چاہتے ہیں؟ اور کیا آپ نہیں چاہتے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ آپ کی یادداشت بھی کمزور ہو؟ اس مقصد کے لیے آپ کیلے کو استعمال کر سکتے ہیں۔
کیلے میں ٹرپٹو فان پایا جاتا ہے۔ جو کہ ایک فائدہ مند امائنو ایسڈ ہے۔ آپ کے جسم میں یہ سیرو ٹونن میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ جس سے آپ کے موڈ میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ کیلے میں موجود دیگر نیوٹرنٹس اور اجزاء آپ کی یادداشت کو کمزور نہیں ہونے دیتے۔ جس سے آپ چیزوں کو بھولتے نہیں۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں ہم نے کیلے کے فوائد پر بات کی ہے۔ کیلے میں موجود منرلز اور وٹامنز انسانی صحت کے لیے جادوئی اثرات رکھتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کیلا آپ کو پٹھوں کی صحت میں بہتری لانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کیلے کی مدد سے آپ وزن میں بھی کمی لا سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ کیلے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ چند ہی دنوں میں اس کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔ دیگر پھلوں کے فوائد جاننے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
کیا کیلا قبض کرتا ہے؟
کیلا بالکل بھی قبض نہیں کرتا۔ بلکہ یہ قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا فائبر کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے کھائی گئی خوراک زیادہ دیر کے لیے آنتوں میں نہیں رہتی۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ حاملہ خواتین بھی قبض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ کیلے کو حمل میں قبض کا علاج بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ حاملہ خواتین قبض سے بچنے یا نجات پانے کے لیے کیلے کھا سکتی ہیں۔
کیلے کی تاثیر کیا ہے؟
بہت سارے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیلے کی تاثیر کیا ہوتی ہے۔ کیلا نہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور نہ گرم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کیلے کو ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کیلا صرف فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا استعمال ضروری ہے۔
کیلا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
کیلا کھانے سے آپ کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ کیسے؟ آپ کے جسم کو ضروری وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں۔ جس سے آپ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اور آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دملتی ہے۔
کیلا کیسے کھانا چاہئے؟
کیلے کو ہر طرح سے کھایا جا سکتا ہے۔ اسے دہی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا جوس بھی بنایا جا سکتا ہے۔ کیلے کو جیسے مرضی استعمال کریں۔
کیا کیلا ریشہ کرتا ہے؟
کیلا بالکل بھی ریشہ نہیں پیدا کرتا۔ یہ ہمارے ہاں کی غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ کیلے کی وجہ سے ریشہ بنتا ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں۔ تاہم کیلے کے اثرات ہر شخص پر مختلف ہوتے ہیں۔