یہ تصویر کھجور کے فوائد کو ظاہر کر رہی ہے۔

کھجور کے فوائد جانیں کہ اس کا استعمال کیوں ضروری ہے

کیا آپ کو ابھی تک نہیں معلوم کے کھجور کے فوائد کیا ہیں؟ اس کا استعمال کیسے آپ کی صحت میں بہتری لا سکتا ہے؟ اور کھجور کی کون سی قسم آپ کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہے؟

یہ بات شروع میں ہی جان لیں کہ کھجور کو زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیوں کہ اس میں شوگر کافی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو اسے استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔

کھجور کی مدد سے آپ کے لیے بہت ساری بیماریوں سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ خشک پھل آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ جس سے آپ بیمار نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ کھجور کی مدد سے وزن کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس بلاگ میں ہم جانیں گے کہ کھجور کے کیا فائدے ہیں اور روزانہ کتنی کھجور کھانی چاہیے۔ تو چلیے پھر جانتے بنا کسی دیر کے۔

کھجور کے فوائد جو اسے اہم پھل بناتے ہیں

چاہے سردی ہو یا گرمی، صحت مند رہنے کے لیے کھجور کا استعمال لازمی ہے۔ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں کھجور گرم لگتی ہے۔ تو پھر وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

ان کے لیے سب سے بہترین آپشن یہی ہے کہ وہ اسے بھگو کر استعمال کرنا شروع کر دیں۔ دوسرا مؤثر آپشن ان کے لیے یہ ہو سکتا ہے وہ ایک یا دو دن کے وقفے سے اسے استعمال کرنا شروع کر دیں۔

یہ مکمل طور پر آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ابھی ہم پھر کھجور کے فوائد کو تفصیل سے جان لیتے ہیں۔

اینٹی ٹیومر اثرات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کھجور کے طبی اثرات پر ایک تحقیق شائع کی گئی ہے۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ پھل اینٹی ٹیومر اثرات رکھتا ہے۔ یعنی جو لوگ اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے ان میں ٹیومر کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

ان دماغ یا جسم میں گلٹیاں نہیں بنیں گے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ گلٹیاں یا ٹیومرز انسانی زندگی کے لیے کس قدر خطرناک ہوتے ہیں۔ کئی افراد ان ٹیومرز کی وجہ سے دنوں میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

تاہم کھجور استعمال کرنے والے افراد کے ساتھ ایسا نہیں ہو گا۔ کیوں کہ یہ پھل اینٹی ٹیومر اثرات رکھتا ہے۔ اسی تحقیق میں لوگوں کو کچھ مشورے بھی دیے گئے تھے۔

مثال کے طور پر یہ کہا گیا کہ بہت ساری بیماریوں کا علاج مہنگا ہوتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان بیماریوں سے بچنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر جسم میں سوزش کی وجہ بننے والی بیماریاں۔ یا پھر ذیابیطس وغیرہ۔

اسی طبی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کھجور کے استعمال سے جسم میں سوزش نہیں واقع ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو ہر موسم میں متوازن مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

نیوٹرنٹس کا خزانہ

اب تک آپ متعدد بار پڑھ چکے ہیں کہ کھجور کے فائدے سے صحت بہتر ہوتی ہے۔ لیکن کیسے؟ اس سوال کا جواب کھجور میں موجود نیوٹرنٹس میں چھپا ہے۔ اس خشک پھل کو نیوٹرنٹس کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔

ہیلتھ لائن کے مطابق کھجور میں مندرجہ ذیل نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں۔

    فائبر

    پروٹین

    میگنیشیم

    پوٹاشیم

    کاپر

    میگنیز

    آئرن

    وٹامن بی

    سوچیں جب آپ کو ہر روز یہ نیوٹرنٹس ملیں گے تو آپ کی صحت میں کس قدر بہتری آئے گی۔ آپ سے بیماریاں دو بھاگیں گی۔ جب کہ آپ کے چہرے پر نکھار بھی آئے گا۔

    قبض کا علاج

    کیا آپ بھی قبض کے علاج کی تلاش میں ہیں؟ آپ کو ہر روز باتھ روم میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور آپ اس مسئلے کو دوسروں سے ڈسکس کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں؟ پریشان کیوں ہوتے ہیں؟ کھجور استعمال کرنا شروع کر دیں۔

    اس پھل کی وجہ سے آپ کی قبض ماضی کا قصہ بن جائے گی۔ لیکن کیوں اور کیسے؟ آخر صرف ایک پھل سے قبض کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے؟

    کھجور میں فائبر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جس سے آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کا کھایا ہوا کھانا زیادہ دیر آنتوں میں ٹھہرتا۔ جب کھانا فضلے میں تبدیل ہوتا ہے تو یہ سخت نہیں ہوتا۔ اس لیے آسانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ کھجور استعمال کرنے والے افراد کو قبض کا سامنا نہیں کرتا پڑتا۔ اس کے علاوہ ان کے معدے اور آنتوں کی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

    یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کھجور کے فوائد سے آپ کی بڑی آنت بھی محفوظ ہو جائے گی۔ یعنی آپ کو بڑی آنت کے مسائل نہیں لاحق ہوں گے۔

    صحت مند میٹابولزم

    کیا آپ میٹابولزم کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر اس کے متعلق پہلے بات کر لیتے ہیں۔ پھر ہم یہ جان لیں گے کہ کھجور کیسے میٹابولزم پر اثر انداز ہوتی ہے؟

    کلیوی لینڈ کلینک کے مطابق میٹابولزم جسم میں واقع ہونے والا ایک کیمیکل پراسس ہوتا ہے۔ یہ پراسس جسم میں موجود سیلز میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس پراسس میں آپ کا جسم کھائی گئی خوراک اور پی گئی ڈرنکس کو انرجی میں بھی تبدیل کرتا ہے۔

    اگر آپ کو میٹابولز کے مسائل لاحق ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم خوراک سے انرجی نہیں لے پا رہا۔ جس کے نتیجے میں آپ میں دائمی تھکاوٹ سمیت کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    تاہم کھجور کے استعمال سے ایسا نہیں ہو گا۔ کیوں کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایسے کمپاؤنڈز کو کہا جاتا ہے جو آپ جسم میں موجود سیلز کی حفاظت کرتے ہیں۔ اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

    یہ اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم پر بیکٹیریا کے حملے کو بھی ناکام بناتے ہیں۔ جس سے آپ میں موسمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

    دل کی بیماریوں کے خطرے میں کمی

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دل کی بیماریاں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ 2022ء میں تقریباً بیس ملین لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    آپ کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ کھجور کی مدد سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ پھل کی آپ کی خون کی نالیوں کو مسائل سے بچاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔ جس سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

    کیا آپ ابھی بھی یہی سوچ رہے کہ کھجور کیسے دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے؟

    کھجور میں کیلوں سے دوگنی مقدار میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے۔ یہ آپ کے دل کی دھڑکن کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

    اگر آپ کی خون کی شریانیں صحت مند رہیں تو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ کھجور میں موجود فولیٹ آپ کی خون کی شریانوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھر آپ میں دل کے مسائل کے خطرات میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔

    کھجور کی اقسام اور استعمال

    کھجور کے فوائد تو آپ نے تفصیل سے جان لیے ہیں۔ اب ہم اس کی اقسام کے بارے میں بات کر لیتے ہیں۔ یہ بھی جانیں گے کہ آپ کو دن میں کتنی کھجوریں کھانی چاہئیں۔

    عجوہ، میڈجول، ایرانی، صفری، سمیت کھجور کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں سے ہر قسم میں بہت زیادہ نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں۔ جو اسے ایک فائدہ مند پھل بناتے ہیں۔

    آپ ان میں سے کوئی بھی قسم استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کو یقینی بنائیے کہ وہ قسم قدرتی ہو۔ یعنی اسے کسی بھی سائنسی پراسس سے نہ گزارا گیا ہو۔ اور نہ ہی اس پر کسی قسم کا تیل لگا ہو۔

    اب جائیے اس بات کے اوپر کہ آپ کو دن میں کتنی کھجوریں کھانی چاہئیں؟

    اس سوال کا کوئی ایک جواب نہیں ہے۔ ذیابیطس کے مریض کے لیے دو کھجوریں بھی نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ جب دن بھر ایکٹو رہنے والا فرد دس کھجوریں بھی کھا سکتا ہے۔

    استعمال کی جانے والی کھجوروں کی تعداد کا انحصار آپ کی ڈائٹ پر بھی ہوتا ہے کہ آپ وزن میں کمی لانا چاہ رہے ہیں، اس میں اضافہ چاہتے ہیں۔

    اختتام

    کھجور کے فوائد اور اقسام کے متعلق آج کے بلاگ میں ہم نے بات کی ہے۔ ہماری یہی کوشش تھی کہ کھجور کے متعلق کوئی پہلو رہ نہ جائے۔ تاہم اگر اگر کو مزید معلومات درکار ہوں یا پھر کوئی تجویز دینا چاہئیں تو ہماری ویب سائٹ پر موجود فارم کو پُر کر کے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    About the author

    Saeed Iqbal

    Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

    View all posts