خونی بواسیر کا علاج
خونی بواسیر کے بہترین علاج جانیں

خونی بواسیر کا علاج – اب چینی کو ختم کریں گھر بیٹھے ہی

خونی بواسیر ان دنوں ایک عام بیماری بن چکی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو نشانہ بناتی ہے۔ یہ بواسیر تکلیف کے ساتھ بہت زیادہ بے چینی کا بھی باعث بنتی ہے۔ اسی لیے آج ہم خونی بواسیر کے علاج پر بات کرنے ہیں۔ تا کہ آپ اس سے بغیر کسی مشکل کے چھٹکارا پا سکیں۔

اس بیماری کی وجہ سے بڑی آنت میں خون کی وریدیں سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بعض اوقات پاخانہ خارج ہونے والی جگہ پر بھی اس کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ خونی بواسیر سے نجات پانے کے لیے بہت سارے طریقے آزمائے جا سکتے ہیں۔ ان طریقوں پر بات کرنے سے پہلے یہ بہت مناسب رہے گا کہ ہم خونی بواسیر کی علامات پر بات کر لیں۔

خونی بواسیر کی علامات – Khooni Bawaseer Ki Alamat

خونی بواسیر کی وجہ سے زیادہ تر افراد کو معمولی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان علامات میں پاخانہ کرتے وقت خون کا اخراج ہونا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو پاخانہ کرتے وقت کافی بے چینی یا تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کئی افراد کے پاخانے میں خون بہت کم آتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں خون کافی زیادہ آتا ہے۔ اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پاخانے میں خون آنے کی صورت میں فوری طور پر کسی طبی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

خونی بواسیر کی علامات پر بات کرنے کے بعد اب اس کے کچھ علاج پر بات کر لیتے ہیں تا کہ آپ کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تو چلیے پھر خونی بواسیر کے دیسی علاج پر بات کرتے ہیں۔

مزید جانیں: اندام نہانی کی خارش کا علاج

خونی بواسیر کا علاج – Khooni Bawaseer ka Ilaj

خونی بواسیر کے مکمل علاج کے لیے آپ کو بہت ساری غذائیں استعمال کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو کافی چیزوں کا استعمال بھی ترک کرنا پڑتا ہے۔

فائبر کا استعمال

فائبر کے استعمال کو خونی بواسیر کا نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں خونی بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فائبر کو زیادہ مقدار میں استعمال کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ فائبر اور خونی بواسیر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

فائبر کو خونی بواسیر کا نسخہ اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاخانہ کارج کرتے وقت مریض کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جس سے اس بات کے خطرات کم ہو جاتے ہیں کہ پاخانہ میں خون آئے۔

اگر آپ بھی خونی بواسیر کے مریض ہیں تو فائبر کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس سے خونی بواسیر کی علامات کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

فائبر کو زیادہ مقدار میں حاصل کرنے کے لیے آپ اسپغول، پھل، سبزیاں، اور ڈرائی فروٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فسچولا کا علاج

کریمز کا استعمال

کریمز کے استعمال کو بھی خونی بواسیر کا مکمل علاج سمجھا جاتا ہے۔ آپ یقیناً یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسی کونسی کریمز ہیں جن کی مدد سے میں خونی بواسیر کو کنٹرول کر سکتا ہوں۔

آپ نے ایسی کریمز استعمال کرنی ہیں جو زنک پر مشتمل ہوں۔ یا پھر ان کریمز کا استعمال یقینی بنانا ہے جن میں پینٹھی نول اور ایلو ویرا پایا جاتا ہو۔ کوشش کیجیے کہ ان کریمز کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے طبی معالج سے معائنہ کروا لیں۔

قبض سے بچاؤ

قبض اور خونی بواسیر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ آپ ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا۔ میرے ذہن میں بھی یہی سوال ابھرا تھا۔ لیکن قبض اور خونی بواسیر کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

خونی بواسیر کی علامات کے دوران جب آپ قبض کا شکار ہوتے ہیں تو اس کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے لیے پاخانہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اور اس دوران آپ کو کافی تکلیف بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اس لیے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ خونی بواسیر کے دوران قبض کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں قبض سے بچاؤ خونی بواسیر کا دیسی علاج ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

خونی بواسیر کے دوران آپ نے پانی کے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کو قبض کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ کیوں کہ آپ کا پاخانہ نرم رہتا ہے اور آسانی کے ساتھ خارج ہو جاتا ہے۔

جب پاخانہ آسانی کے ساتھ خارج ہو جائے تو بڑی آنت پر زیادہ اثر نہیں ہوتا۔  طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ خونی بواسیر کا سامنا کرنے والے اگر دن میں قریباً دو لیٹر پانی استعمال کریں تو یہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

لیکن اس ضمن میں ایک بات یاد رکھیے گا۔ کولڈ ڈرنکس اور بازار سے ملنے والے جوسز کبھی بھی پانی کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ اس لیے آپ نے پانی کو ہی استعمال کرنا ہے۔ امید ہے کہ یہ خونی بواسیر کا مکمل علاج ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں: بلغم کا علاج

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں ہم نے خونی بواسیر کی علامات کے متعلق جانا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے اس کے دیسی علاج کا بھی ذکر کیا ہے۔ اب آپ نے کوشش کرنی ہے بلاگ میں بیان ہوئی چیزوں پر عمل کریں اور خونی بواسیر سے نجات پائیں۔

سوالات اور ان کے جوابات

خونی بواسیر کیا ہے؟

خونی بواسیر ایک طبی علامت ہے جس کی وجہ سے پاخانے کے ساتھ خون خارج ہوتا ہے۔ 

خونی بواسیر کیوں ہوتی ہے؟

قبض، پریگنینسی، اور خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے خونی بواسیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خونی بواسیر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

Bleeding hemorrhoids انگلش میں اسے یہ کہتے ہیں۔

Khooni Bawaseer Ka Desi Ilaj

خونی بواسیر کا دیسی علاج یہی ہے آپ فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کریں، ایکسر سائز کریں، اور قبض سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔

Khooni Bawaseer Ki Alamat

خونی بواسیر کی وجہ سے پاخانے کے ساتھ خون آتا ہے۔ کئی مرتبہ اٹھتے یا بیٹھتے وقت بھی پاخانے سے خون خارج ہو سکتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts