ایک عورت فوائد حاصل کرنے کے لیے کتاب پڑھ رہی ہے۔

کتاب پڑھنے کے فوائد – جسمانی و دماغی صحت کو بہتر بنائیں

بہت سارے لوگوں کے لیے کتاب پڑھنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ جب کہ کچھ لوگ کھل کر یہ کہتے ہیں کہ ہم تو بالکل بھی کتاب نہیں پڑھتے۔ ایسے لوگ آپ کو ہر جگہ مل جائیں گے۔ لیکن یہ لوگ اس لیے ایسی باتیں کہتے ہیں کیوں کہ وہ کتاب پڑھنے کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔

لوگ اگر کتب بینی کے فائدے کو جان لیں تو اس کو بھی خوراک کی طرح اپنی روز مرہ کی روٹین میں شامل کر لیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ نے صرف ایک طرح کی کتابیں پڑھنی ہیں۔ جس موضوع پر جو بھی کتاب آپ کو پسند ہے، اس کو پڑھ ڈالیں۔

کچھ لوگوں کو فکشن پسند ہوتا ہے۔ جب کہ کئی افراد تاریخی اور مذہبی کتابوں کو شوق سے پڑھتے ہیں۔ چاہے جو مرضی کتاب پڑھیں، لیکن ہر روز پڑھیں ضرور۔ اگر آپ پس و پیش سے کام لے رہے ہیں تو ہم کتب بینی کے فوائد لکھنے لگے ہیں۔ یہ فائدے جان کر تو آپ یقیناً کتاب پڑھنے لگ جائیں گے۔

کتاب پڑھنے کے فوائد

اگر آپ ہر روز مطالعہ یا کتاب پڑھنے کی عادت کو اپناتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

ذہنی دباؤ سے نجات

کتاب پڑھنے کو ذہنی دباؤ سے نجات پانے کا بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ کتب بینی کرتے ہیں تو آپ خود کو کتاب کے کرداروں میں شامل کر لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ناول پڑھتے ہوئے آپ کئی بار کرداروں میں کھو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے۔

ایک اچھا ناول آپ کو گزرے ہوئے زمانوں کی سیر کرواتا ہے۔ آپ ایسے مناظر سے روشناس ہوتے ہیں جو آپ کی روح کو سرشار کر دیتے ہیں۔ کتب بینی کو اسی لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ کا ذہنی دباؤ تیزی سے کم ہو سکے۔ 

کتاب پڑھنے کے ساتھ اگر آپ ورزش کو بھی اپنی روٹین میں شامل کر لیں گے تو فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ اور ویسے بھی ورزش کے فوائد کے متعلق تو سبھی جانتے ہیں کہ یہ کس قدر زیادہ ہوتے ہیں۔

نیند کی کوالٹی میں بہتری

اگر آپ نیند کے مسائل کا شکار ہیں تو فوری طور پر کتاب پڑھنے کی عادت کو اپنا لیں۔ خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے۔ جب آپ رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے کتاب پڑھنا شروع کریں گے تو نیند کی کوالٹی اور دورانیے میں اضافہ ہو گا۔

بہت سارے لوگ رات کو سونے سے پہلے موبائل اور لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ پھر ایسے افراد کی جانب سے یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ ہم کو نیند نہیں آتی۔ موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال کے برعکس اگر کتب بینی کی عادت کو پنا لیا جائے نیند کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یادداشت میں اضافہ

کتاب پڑھنے کے فائدے میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کی مدد سے یادداشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کتابیں اور رسائل پڑھنے سے آپ کا دماغ مصروف رہتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق جو بوڑھے افراد کتابیں پڑھتے ہیں ان کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ کتاب پڑھنے سے ڈیمینشیا کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ ڈیمینشیا آپ جانتے ہیں کہ بھولنے کی ایک بیماری ہوتی ہے جو اکثر بوڑھے افراد کو متاثر کرتی ہے۔

علم میں اضافہ

آپ یہ بات اچھے سے جانتے ہیں کہ حیوانوں اور انسانوں میں علم کا فرق ہوتا ہے۔ اور علم حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ کتابیں ہوتی ہیں۔ کتب بینی سے آپ کو وہ معلومات حاصل ہوتی ہیں جن کے متعلق آپ نے کبھی سوچا ہی نہیں ہوتا۔

یہ کتابیں ہی ہیں جو آپ کے سوچنے کا نقطہ نظر تبدیل کر دیتی ہیں۔ کتاب کڑھنے کے بعد آپ اپنی شخصیت میں واضح تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے باقاعدگی سے کتابیں پڑھیں اور اپنے علم میں اضافہ کریں۔ آنے والی نسلیں آپ کو محسن کے طور پر یاد رکھیں گی۔

موٹیویشن کا بہترین ذریعہ

کتب بینی کو موٹیویشن کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کتابیں ہی تو ہیں جن کو پڑھ کر آپ جانتے ہیں کہ کامیاب لوگوں نے مشکلات پر کیسے قابو پایا ہوتا ہے۔ اکثر اوقات کتابیں پڑھ کے آپ کو اپنی مشکلات کو حل مل جاتا ہے۔

جب آپ کتب بینی کرتے ہیں تو ایک چیز آپ پر واضح ہوتی ہے زندگی میں کبھی ہار نہیں ماننی۔ نیور گِوو اپ۔ کیوں کہ ہارتے آپ تبھی ہیں جب آپ ہار مان لیتے ہیں۔ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائیں۔ یہ آپ کا موٹیویشن لیول برقرار رکھیں گی۔

سوچنے کی صلاحیت میں بہتری

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی رائے بڑی آسانی سے تبدیل کی جا سکتی ہے۔ ایسے لوگوں کو جو بات بھی بتائی جائے وہ یقین کر لیتے ہیں۔ جب آپ اس چیز کا بغور مشاہدہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ زیادہ تر ایسے افراد کتابیں نہیں پڑھتے ہوں گے۔

کتابیں پڑھنے سے آپ کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ زیادہ تر چیزوں کو تنقید کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے لیے آسان نہیں رہتا کہ وہ آپ کی رائے کو آسانی سے تبدیل کر سکیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ کتابیں پڑھ کے اپنی تنقید کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔

توجہ مرکوز کرنے میں بہتری

بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ایک جگہ توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ تاہم کتب بینی کی مدد سے اس مسئلے سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

جب آپ ایک اچھا ناول پڑھتے ہیں تو یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ آپ کسی اور چیز کے متعلق سوچ سکیں۔ ناول کے کردار آپ پر حاوی ہو جاتے ہیں اور آپ خود کو ناول میں گم کر لیتے ہیں۔ 

توجہ مرکوز کرنے کی یہ ایک بہترین پریکٹس ہوتی ہے۔ کتب بینی کے علاوہ دوسرے کاموں میں بھی توجہ مرکوز کرنا آپ کے لیے بہت آسان ہو جاتا ہے۔ جس سے آپ کو اپنے روز مرہ کے کام ختم کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔

انٹرٹینمنٹ کا اچھا ذریعہ

بہت سارے لوگ انٹرٹینمنٹ کے لیے ڈرامے اور فلمیں دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا میں آپ کو اس سے بہتر ذریعہ نہ بتاؤں؟ کتابیں اںٹرٹینمنٹ کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں۔

آپ مزاخ نگار کی کوئی بھی کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ عطاء الحق قاسمی اور ابن انشا کی کتابیں مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ہر ورق پر آپ قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ کتابیں آپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کریں گی۔

کچھ آخری الفاظ

کتاب پڑھنے سے کون سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وہ تفصیل سے اس بلاگ میں لکھ دیے گئے ہیں۔ اب جب آپ اس بلاگ کو پڑھ چکے ہیں تو کوشش کیجیے کہ ہر روز مطالعہ کی عادت کو اپنایا جائے۔ ایسے مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی کو وزٹ کرتے رہیں۔

سوالات و جوابات

کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے لکھنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔ کتابیں آپ کی یادداشت کو بھی بڑھاتی ہیں۔

مطالعہ کی اہمیت کیا ہے؟

مطالعہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنے علم کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس لیے دوسروں کی آپ کی رائے پر اثر انداز ہونے کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔

کتب بینی کیا ہے؟

کتاب پڑھنے کی عادت کو کتب بینی کہا جاتا ہے۔ لیکن کتاب پڑھنے کی عادت اگر باقاعدگی سے اپنائی جائے تو۔ یہ نہیں ہو گا کہ آپ ایک گھنٹے کے لیے کتاب پڑھیں، اور اسے کتب بینی کہا جائے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts