ایک شخص نے لیس دار قطروں کی وجہ سے نفس پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

لیس دار قطروں کا علاج – اب پاکیزہ رہیں دن بھر

مذی کے قطروں کا بار بار آنا یا پیشاب کے بعد نفس سے لیس دار قطروں کا نکلنا ایک عام بیماری ہے۔ یہ بہت سارے مردوں کو متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر یہ نوجوانوں کو اپنا شکار بناتی ہے۔ جو نوجوان اس کا شکار ہوتے ہیں وہ اس کو ڈاکٹر کے ساتھ ڈسکس کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے آج ہم لیس دار قطروں کے علاج پر بات کریں گے۔

لیس دار یا مذی کے قطرے ہوتے کیا ہیں؟ اور یہ کیوں نکلتے ہیں؟ ان سوالات کے جوابات جاننا نہایت ضروری ہے۔ کیوں کہ اگر ان جوابات مل گئے تو پھر سمجھ لیجیے کہ مذی کے قطروں کا علاج مل جائے گا۔

مذی کے قطروں کی وجوہات

مذی کے قطروں کی دو وجوہات ہوتی ہیں۔ پہلی وجہ جنسی خواہش کا بیدار ہونا ہوتی ہے۔ دوسری قسم کی وجوہات میں بہت ساری چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

جنسی خواہش اور مذی کے قطرے

جب آپ جنسی طور پر بیدار ہوتے ہیں یا آپ کے دماغ میں سیکس کرنے کے خیالات چلتے ہیں تو آپ کا عضو تناسل ایستادہ ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں اس بات کے امکانات ہوتے ہیں کہ نفس سے لیس دار قطرے نکلیں گے۔

اگر جنسی خواہش یا سیکس کے خیالات کی وجہ سے یہ قطرے نکلیں تو یہ معمولی بات ہو گی۔ بہت سارے مردوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ کوئی سیریس طبی مسئلہ نہیں ہے۔ تاہم اگر سیسکس کے خیالات بھی نہ ہوں اور پھر یہ قطرے نکلیں تو پھر آپ کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

مزید جانیں: احتلام سے بچنے کا طریقہ

لیس دار قطروں کی دوسری وجوہات

اگر آپ کو بھی پیشاب کے بعد لیس دار قطرے آتے ہیں تو سمجھ جائیے آپ کو انفیکشن لاحق ہو چکا ہے۔ فوری طور پر آپ کو ضرورت ہے کسی معالج سے رجوع کیا جائے۔ یہ زیادہ تر جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کی نشانی ہوتی ہے۔

اس بیماری سے نجات پانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ یہ انفیکشن جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے آپ کو اپنے نفس پر سوزش اور خارش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ پھر آپ کے لیے نفس پر خارش کا علاج لینا ضروری ہو جائے گا۔ کیوں کہ نفس پر خارش بہت بے چینی کا باعث بنتی ہے۔

لیس دار قطروں کے علاج کے لیے آپ کو اس کی وجہ بننے والی انفیکشن سے نجات پانا ہو گی۔ اب ہم اس کے علاج پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

لیس دار قطروں کا علاج

اگر آپ مندرجہ ذیل چیزوں کو اپنا لیتے ہیں تو لیس دار قطروں کا علاج آسان ہو جائے گا۔

سیکس کے خیالات سے نجات

میں اوپر بھی لکھ چکا ہوں کہ سیکس کے خیالات سے بھی مذی کے قطرے نکلتے ہیں۔ یہ بے چینی کا باعث تو بن سکتے ہیں۔ لیکن یہ کسی بھی بیماری کی نشان دہی نہیں کرتے۔ اس لیے سیکس کے خیالات کی وجہ سے نکلنے والے قطروں کی وجہ سے اپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

لیس دار قطروں کا سب سے بہترین علاج یہی ہو گا کہ سیکس سے خیالات سے نجات پائیں۔ سیکس کے خیالات سے چھٹکارا پانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ خود کو مصروف رکھیں۔ اس سے سیکس کے خیالات نہیں آئیں گے اور مذی کے قطروں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

کچھ مردوں میں جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے بھی یہ قطرے خارج ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ جلدی فارغ ہونے والے مردوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ جان لیتے ہیں تو اس سے بھی مذی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ورزش سے مدد

ورزش سے مدد لینے کو بھی پیشاب کے بعد لیس دار قطروں کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ جو لوگ ایکسرسائز نہیں کرتے، ان میں قطروں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کو بھی مذی کے قطروں کا سامنا ہے تو ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ لیکن آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کون سی ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کیا جائے؟ تو اس کا جواب بہت سادہ سا ہے۔ کیگل ایکسرسائزز۔ کیگل ایکسرسائزز کی مدد سے آپ کو پٹھے مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پیشاب کے بعد سفید قطروں سے بچاؤ

پیشاب کے بعد سفید قطروں یا مذی سے بچاؤ کی کچھ تجویز میں یہاں لکھنے لگا ہوں۔ ان پر عمل پیرا ہو کر آپ ان قطروں سے آسانی کے ساتھ بچ سکتے ہیں۔ پہلی تجویز یہ ہے کہ اپنے جنسی تعلقات کو محدود کریں۔ اپنے جنسی تعلقات کو صرف اپنی بیوی تک محدود رکھیں۔

دوسری تجویز یہ ہو گی کہ اپنے پارٹنر کے ساتھ سیکس کے متعلق گفتگو کیا کریں۔ اس سے آپ کی ایموشنل انڈر سٹینڈنگ میں اضافہ ہو گا۔ جنسی تعلق کے دوران آپ کنڈوم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے کسی بھی قسم کا انفیکشن منتقل نہیں ہو گا۔ پیشاب کے بعد سفید قطروں سے بچنے کے لیے آپ باقاعدگی کے ساتھ کسی معالج سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

معالج سے رجوع اور پیشاب کے بعد سفید قطروں کے علاج

دیکھیے پیشاب کے بعد سفید قطرے آنا ایک طبی علامت ہے جو کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو شرمندہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ 

سفید قطروں سے نجات پانے کے لیے آپ کسی بھی معالج سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس کو تفصیل کے ساتھ اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں۔ وہ طبی معالج آپ کا معائنہ کرے گا۔ اور پھر بہترین ادویات تجویز کرے گا۔ یہ سارا پراسس آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ اور آپ کے لیے لیس دار قطروں کا علاج آسان ہو جائے گا۔

آخری الفاظ

اس بلاگ میں لیس دار قطروں کے علاج کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ مذی کے قطروں سے بچاؤ کے طریقے بھی بیان کیے گئے ہیں۔ ان طریقوں اورعلاج پر عمل پیرا ہو کر آپ آسانی کے ساتھ لیس دار قطروں سے نجات پا سکتے ہیں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں تا کہ آپ کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts