اس تصویر کی مدد سے مالش کو ظاہر کیا گیا ہے۔

مالش کے فوائد – مساج آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مالش آپ کے جسم کے لیے کس قدر ضروری ہے؟ یہ نہ صرف جسم کے لیے مفید ہے بلکہ مالش سے آپ کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مالش آپ جانتے ہیں کہ مساج کو کہا جاتا ہے اور یہ آپ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اسی لیے آج ہم مالش کے فوائد پر بات کرنے لگے ہیں۔

مالش بعض اوقات سارے جسم کی بھی جاتی ہے۔ جب کہ کئی بار جسم کے کسی خاص حصے پر مالش یا مساج کیا جاتا ہے۔ جیسا کندھوں کا یا ٹانگوں کا مساج۔ یا پھر چہرے کا مساج۔

مساج کا لفظ ہم جب سنتے ہیں تو ہمارا ذہن میں ایک بری سی تصویر ابھرتی ہے۔ جیسے یہ کوئی گناہ ہو۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مساج سنٹر میں کچھ ایسی حرکات کی جاتی ہیں جو کہ سراسر غیر اخلاقی ہوتی ہیں۔ لیکن اگر کسی اچھے سنٹر سے مساج لیا جائے اور ان حرکات سے بچا جائے تو مالش کے فائدے آپ کو حیران کر دیں گے۔

مالش کے فوائد

اگر آپ کسی اچھے سنٹر سے مالش یا مساج کرواتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

ذہنی دباؤ میں کمی

بہت ساری مرد و خواتین کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گھریلو مسائل، آفسز میں کئی گھنٹے لگاتار کام کرنا، اور معاشی ذمہ داریاں اس دباؤ کی بڑ وجوہات میں شامل ہیں۔ لیکن مالش کی مدد سے ذہنی دباؤ سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

یہ ضروری نہیں ہے کہ ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ نے ہر روز مساج کروانا ہے۔ ہفتے میں ایک بار بھی مساج آپ کے لیے فائدے مند ہو گا۔ اگر ہر ہفتے آپ مالش نہیں کرواتے تو کوشش کیجیے کہ مہینے میں کم از کم ایک بار ضرور کروائیں۔

اگر آپ شادی شدہ ہیں تو سب سے بہتر یہی ہے کہ اپنے پارٹنر کو مساج کے لیے کہیں۔ اور خود بھی اسے مساج کریں۔ یہ چیز نہ صرف آپ کے پیسے بچائے گی بلکہ آپ مالش کرواتے زیادہ پرسکون رہیں گے۔

کمر درد سے نجات

کیا آپ کمر درد کا شکار ہو چکے ہیں؟ اور چاہتے ہیں کہ آسانی  کے ساتھ یہ درد ختم ہو جائے؟ تو لیجیے پھر ابھی آپ کو نسخہ بتائے دیتے ہیں۔ مالش کی مدد سے کمر درد کا بہترین علاج کیا جا سکتا ہے۔

کمر پر مالش کرنے کے لیے آپ کو کوئی اچھا تیل استعمال کرنا ہو گا۔ میں اس معاملے میں زیتون کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ کیوں کہ زیتون کا تیل گرم تاثیر رکھتا ہے اور ہوتا بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ مالش کرنے سے تیل کو نیم گرم کر لیں۔ پھر آہستہ آہستہ مالش کریں۔

اس عادت کی مدد سے چند ہی دنوں میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ مالش یعنی مساج کے بعد کوشش کریں کہ کمر پر کوئی گرم کپڑا باندھ دیا جائے۔

نیند کی کمی کا خاتمہ

کیا آپ بھی نیند کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں؟ تو پھر مالش کروائیے۔ اس سے آپ کو نیند کی روٹین کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ جب آپ مکمل اور پرسکون نیند نہیں لیتے تو اس سے آپ کو کافی طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیند کی کمی سے جلد از جلد نجات پانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جب آپ پورے جسم کی مالش یا مساج کرواتے ہیں تو اس سے آپ جسم اور دماغ پرسکون ہوتے ہیں۔ اسی لیے پھر آپ کی نیند بہتر ہونے لگتی ہے۔

پٹھوں کے لیے مفید

مالش کو پٹھوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ مختلف کھیل کھیلنے والے کھلاڑی باقاعدگی کے ساتھ مساج یا مالش کرواتے ہیں۔ وجہ کیا ہے؟

یہی کہ مالش کروانے سے پٹھوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور یہ پرسکون رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مالش کی وجہ سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بھی بہتری آتی ہے اور انہیں چوٹوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

اگر آپ بھی ایک کھلاڑی ہیں اور اپنی پرفارمنس کو بڑھانا چاہتے ہیں تو مالش کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ لوگ آپ سے یہ پوچھنے لگیں گے کہ بھئی یہ پرفارمنس کیسے۔

جوڑوں کے لیے فائدہ مند

مالش کو جوڑوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے جن کو جوڑوں کے درد کا سامنا ہے۔ یا پھر جن کے جوڑ سوزش کا شکار ہو چکے ہیں۔

کئی ریسرچز میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ جن لوگوں کو جوڑوں کے مسائل کا سامنا تھا تو جب انہوں نے مالش یعنی مساج کروایا تو اس سے ان کے درد اور کھنچاؤ میں واضح کمی آئی۔ اس کے علاوہ ان کے جوڑ بہتر طریقے سے کام کرنا شروع ہو گئے۔

سر درد بھی کنڑول کرے

کیا آپ بھی اکثر سر درد کا سامنا کرتے ہیں؟ تو آپ کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ مالش کی مدد سے سر درد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ سر درد کی ایک قسم کو مائیگرین یا درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ یہ درد نہایت ہی بے چینی کا باعث بنتا ہے کیوں کہ یہ آدھے سر کو متاثر کرتا ہے۔

دردِ شقیقہ کے شکار افراد کی نیند متاثر ہو جاتی ہے۔ تاہم اسے مساج یعنی مالش کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ آدھے سر کا درد آپ کو کم متاثر کرے اور آپ کی نیند بھی بہتر ہو تو مالش کروانا شروع کر دیں۔ اور خاص طور پر سر کی مالش۔

قبض کی شدت میں کمی

ویب ایم ڈی میں شائع ہوئے ایک آرٹیکل کے مطابق مالش یا مساج سے قبض کی شدت کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ مالش کس طرح قبض کی شدت کو کم کرتی ہے۔ 

یہ ہو سکتا ہے کہ مالش سے آپ کی مجموعی صحت بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہو۔ جس سے قبض کی شدت میں بھی کمی آ جاتی ہو۔ تاہم اگر آپ کو قبض کا سامنا ہے تو مالش کے ساتھ فائبر والی غذائیں بھی استعمال کرنا شروع کر دیں۔ یہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہو گا۔ مانو قبض کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

انرجی میں اضافہ

مالش کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ اس سے آپ کے انرجی لیول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ تھکے تھکے سے رہتے ہیں تو مالش کروانا شروع کر دیں۔ آپ کی انرجی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

بہت سارے ممالک میں لوگ دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے مساج کرواتے ہیں۔ آپ بھی یہی فارمولا اپنا سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ مساج میں اچھی قسم کا تیل استعمال کیا جائے۔ یہ آپ کے پٹھوں اور مساموں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو گا۔

خون کی روانی میں بہتری

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے جسم میں خون کی روانی خراب ہے؟ تو پھر مالش کو اپنی روٹین میں شامل کر لیجیے۔ یہ پورے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

مالش سے خاص طور پر ان حصوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جن کی آپ مالش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹانگوں کی مالش کرنے سے ان میں خون کی روانی بہتر ہونے لگے گی۔

کچھ آخری الفاظ

مالش کے فوائد کو جس قدر تفصیل سے یہاں لکھا گیا ہے شاید ہی کسی اور جگہ آپ کو ایسی معلومات دیکھنے کو ملیں۔ تو ابھی آپ نے بلاگ کو پڑھ لیا ہے تو اسے دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ تا کہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سوالات و جوابات

کیا مالش کی مدد سے سر درد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟

جی بالکل۔ مالش سر درد سے نجات پانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ مالش کی مدد سے آدھے سر کے درد کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

کیا مالش یا مساج سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے؟

جب آپ مالش یا مساج کرواتے ہیں تو اس سے آپ کے انرجی لیول میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے آپ کو تھکاوٹ اور سستی کو دور بھگانے میں مدد ملتی ہے۔ تو ابھی مساج کی عادت اپنائیے اور تھکاوٹ کو بھول جائیے۔

مالش کون سے تیل سے کرنی چاہیے؟

مالش کرنے کے لیے آپ کوئی بھی تیل استعمال کر سکتے ہیں۔ خوشبو والا تیل استعمال کرنا چاہیں تو بادام کا تیل استعمال کر لیں۔ لیکن اگر آپ میرا مشورہ مانیں تو میں آپ کو زیتون کا تیل استعمال کرنے کا کہوں گا۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts