مردانہ کمزوری کو اگر پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ یہ بیماری نہ صرف پاکستان میں لاکھوں مردوں کا متاثر کر رہی ہے بلکہ اس کے دنیا بھر میں بھی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔کیا آپ بھی اس کمزوری کا شکار ہیں؟ اور مردانہ کمزوری کا علاج کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟
اس کے علاج کے متعلق بات کرنے سے پہلے اس بیماری کے متعلق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ چلیے پھر دیکھتے ہیں کہ یہ بیماری ہے کیا اور یہ لاحق کیوں ہوتی ہے۔
مردانہ کمزوری ایسی بیماری کو کہا جاتا ہے جس میں مردوں کا اعضائے مخصوصہ یا نفس کھڑا تو ہو جاتا ہے لیکن اس کی سختی برقرار نہیں رہ پاتی۔ اور جنسی سرگرمی کے دوران اچانک منی خارج ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے نہ صرف آپ اپنے پارٹنر کو مطمئن نہیں کر پاتے بلکہ آپ کا کانفیڈنس بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
مردانہ کمزوری چوں کہ ایک جنسی بیماری ہے اس لیے بہت سارے مرد اس کے متعلق کھل کر بات نہیں کر پاتے اور اپنے طور پر اس کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وجہ سے بہت سارے مردوں کو کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج خود کریں
بہت سارے مرد یہ سمجھتے ہیں کہ مردانہ کمزوری کا علاج خود سے کیا جا سکتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے؟ مردانہ کمزوری بھی ایک طبی مسئلہ ہے جس کے لاحق ہونے کی صورت میں کسی ماہر کی رہنمائی درکار ہوتی ہے۔
اس لیے اگر آپ کو یہ مسئلہ لاحق ہے تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مردانہ کمزوری کا علاج خود سے کرنے سے گریز کریں۔
مردانہ کمزوری کا انگریزی علاج
مردانہ کمزوری کا انگریزی علاج عام طور پر ان ادویات کو کہا جاتا ہے جو کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی جاتی ہیں۔ تاہم بہت سارے مرد اپنے طور پر ایلو پیتھی کی ادویات لینا شروع کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ مردانہ کمزوری کا انگریزی علاج ہے۔
یاد رہے کہ مردانہ کمزوری کے انگریزی علاج کے لیے آپ کو کسی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہو گا۔ جو سب سے پہلے اس آپ کا معائنہ کرے گا اور یہ جانے گا کہ آپ کو یہ مسئلہ کیوں لاحق ہوا ہے اور پھر مؤثر ادویات تجویز کرے گا۔ یقین جانیے یہ مردانہ کمزوری کا سب سے بہترین انگریزی علاج ہو گا۔
مردانہ کمزوری کا ہومیو پیتھک علاج
آپ یہ بات جان کر حیران نہیں ہوں گے کہ کچھ مرد یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے ہومیو پیتھک ادویات لینا شروع کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس طرح سے ادویات لینا کسی بھی معالج کی جانب سے تجویز نہیں کیا جاتا۔
اگر آپ اس مردانہ کمزوری سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہومیو پیتھک ادویات لینا چاہتے ہیں تو کسی سند یافتہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اس کو اپنا مسئلہ تفصیل سے بتائیں۔ اس سے آپ آسانی کے ساتھ اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ خود سے مردانہ کمزوری کا ہومیو پیتھک علاج لینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
مردانہ کمزوری کا قرآنی علاج
کیا قرآن میں مردانہ کمزوری کا علاج بیان ہوا ہے؟ معاذ اللہ۔ قرآن اللہ کی آخری کتاب ہے اور لوگوں کی ہدایت کے لیے نازل ہوئی ہے۔ اس لیے اس کتاب میں مردانہ کمزوری کا علاج نہیں ہے۔
تاہم بہت سارے لوگ مردانہ کمزوری کا قرآنی علاج ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اور جعلی عاملوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ قرآن کو ہمیشہ دل کے سکون اور ہدایت کے لیے پڑھنا چاہیے نہ کہ مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے۔ اس لیے خدا کا خوف کریں اور مردانہ کمزوری کا قرآنی علاج ڈھونڈنا بند کریں۔
مردانہ کمزوری کا علاج دیسی
مرد چوں کہ اپنی مردانہ کمزوری کو بیان کرتے ہوئے شرماتے ہیں اس لیے وہ اس کا خود سے علاج کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ بازار سے جڑی بوٹیاں خریدتے ہیں اور اور ایک مرکب تیار کر کے اس کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ بعض دفعہ کئی مردوں کو اس مرکب کی وجہ سے مزید طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جب کہ کچھ مرد کسی حکیم کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں زیادہ تر حکیم پڑھے لکھے نہیں ہیں اور جعلی ہیں۔ اس لیے ان کی ادویات کسی صورت بھی مؤثر نہیں ہوتیں۔ اس لیے مردانہ کمزوری کے دیسی علاج سے گریز کرنا چاہیے۔
مردانہ کمزوری کا علاج کیا ہے؟
اوپر والے پیرا گراف پڑھنے کے بعد یقیناً آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ مردانہ کمزوری کا علاج کیا ہے۔ اور کیا مردانہ کمزوری کا علاج ممکن ہے؟ پریشان مت ہوں۔ مردانہ کمزوری کا علاج ممکن ہے۔ یہاں پر ہم چند دیسی اور محفوظ علاج بیان کرنے لگے ہیں۔ جو کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
زنک اور میگنیشیم کا استعمال
جسم میں زنک اور میگنیشیم کی کمی مردانہ کمزوری کی وجہ بن سکتی ہے۔ جب کہ ان کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز کو بڑھا سکتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کی جنسی صحت میں بہتری آتی ہے اور مردانہ کمزوری دور ہونے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذائیں
پیلوک فلور ایکسرسائز
پیلوک فلور ایکسر سائز کو کیگل ایکسر سائز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ورزش آپ آسانی کے ساتھ گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ورزش کی وجہ سے پٹھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کے کنٹرول کرنے کی طاقت بھی بڑھتی ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق، جو لوگ مردانہ کمزوری کا شکار تھے۔ جب انہوں چھ ماہ تک یہ ایکسر سائز کی تو ان میں مردانہ کمزوری کی علامات کم ہونا شروع ہو گئیں۔
کریمز اور سپریز
مردانہ کمزوری کا علاج کے لیے آپ کریمز اور سپریز استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کریمز اور سپریز کے استعمال کی وجہ سے آپ کا نفس سُن ہو جاتا ہے۔ اور آپ زیادہ دیر تک خود کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
تاہم اس بات کو آپ نے یقینی بنانا ہے کہ آپ یہ کریمز اور سپریز کسی ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کر رہے ہیں۔
زیتون کے تیل سے مردانہ کمزوری کا علاج
کیا زیتون کے تیل سے مردانہ کمزوری کا علاج ممکن ہے؟ اس سوال کا جواب ہاں میں ہے۔ لیکن یہ جواب اتنا سادہ نہیں ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہو گا کہ آج آپ نے زیتون کا تیل استعمال کرنا شروع کیا۔ اور کل آپ کی مردانہ کمزوری ختم ہو جائے گی۔
زیتون کا تیل استعمال کرنے سے آپ کی صحت مجموعی طور پر بہتر ہو گی۔ اور آپ کے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں بھی اضافہ ہو گا جس سے آپ کی مردانہ کمزوری ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔
کچھ آخری الفاظ
اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں تو شرمائیں مت اور خود کو دوسرں سے کمتر محسوس نہ کریں۔ یہ ایک طبی مسئلہ ہے جو کسی کو بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ اس
لیے مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں یا پھر ایور ہیلتھ کے ساتھ جڑے رہیں۔