کیا آپ بھی مردانہ طاقت بڑھانے والے آسان طریقوں کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ مردانہ طاقت بنیادی طور پر جنسی تعلق بنانے کی خواہش اور اپنے پارٹنر کو مطمئن کرنے کی صلاحیت کو کہا جاتا ہے۔
اگر آپ میں جنسی تعلق بنانے کی خواہش کم ہو جائے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہو گئے ہیں۔ مردانہ طاقت بڑھانے والے نسخے پر بات کرنے سے پہلے ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس میں آخری کمی کیوں واقع ہوتی ہے۔
ہمارے ماحول میں بہت سارے ایسے عوامل پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے مردانہ طاقت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور غیر صحت مندانہ غذائیں جب آپ ایک لمبے عرصے تک استعمال کریں تو اس کے برے اثرات آپ کی جنسی صحت پر ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
اب ہم مردانہ طاقت بڑھانے والے طریقوں پر بات کرتے ہیں۔
مردانہ طاقت بڑھانے کا آسان طریقہ
لوگ مردانہ طاقت بڑھانے کو لے کر کافی جوش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس طاقت میں جلد از جلد اضافہ ہو جائے۔ اس کے لیے وہ غیر معیاری ادویات یا پروڈکٹس بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
مردانہ طاقت بڑھانے کی معجون
مردانہ طاقت بڑھانے والی معجون عام طور پر دیسی حکیموں کی جانب سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ معجون کن چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اسے تیار کس طرح کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہوتا۔
زیادہ تر کیسز میں یہ طاقت بڑھانے کی معجون نیم پڑھے لکھے حکیموں کی جانب سے تیار کی جاتی ہے۔ تاہم یہ حکیم لوگ مارکیٹنگ ٹرکس استعمال کرتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں ہماری مردانہ طاقت بڑھانے والی معجون استعمال کریں اور پندرہ دنوں میں اپنی طاقت میں اضافہ کریں۔
جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ مردانہ میں اضافہ ایک یا دو ہفتوں میں ممکن نہیں ہوتا۔ اور صرف ایک معجون اس طاقت میں اضافہ نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے آپ کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج
مردانہ طاقت بڑھانے والی جڑی بوٹیاں
یوٹیوب اور دوسرے سوشل پلیٹ فارم ایسے ویڈیوز سے بھرے پڑے ہیں جہاں پر لوگ مردانہ طاقت بڑھانے والی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
ان جڑی بوٹیوں کی طبی افادیت کیا ہوتی ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ لوگ چوں کہ اس بات کو ماننے سے شرم محسوس کرتے ہیں کہ ان میں مرادانہ طاقت کم ہو گئی ہے اس لیے وہ ان جڑی بوٹیوں کو بازار سے خرید کر ان کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ان مردانہ طاقت بڑھانے والی جڑی بوٹیوں کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
مردانہ طاقت بڑھانے والی غذائیں
مردانہ طاقت بڑھانے والی غذائیں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ غذائیں چوں کہ قدرتی ہوتی ہیں اس لیے ان کے استعمال سے مضر صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
کیلا
کیلا کو مردانہ طاقت بڑھانے والی ایک غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم کو وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں جس سے مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔ کیلے کے استعمال سے آپ مردانہ طاقت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
انجیر اورایووکیڈو
انجیر اور ایووکیڈو بھی وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے جنسی صحت میں بہتری آتی ہے۔
چاکلیٹ بھی مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ
چاکلیٹ کو مردانہ طاقت بڑھانے کا آسان طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ جنسی صحت کے لیے اگر چاکلیٹ کو ناگزیر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ چاکلیٹ کے استعمال سے سیروٹونن پیدا ہوتا ہے؟ سیروٹونن ایک ایسا کیمیکل ہے جس کی وجہ سے موڈ میں بہتری آتی ہے۔
اس کے علاوہ سیروٹونن اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں چاکلیٹ بھی مردانہ طاقت بڑھانے کا نسخہ ہے۔
وزن میں اضافے کو روکیں
کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کا شکار لوگ عام طور پر مردانہ طاقت میں کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد جن کا وزن حد سے زیادہ بڑھ جائے ان میں ٹیسٹوسٹیرون کا لیول کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ صحت مند وزن کو برقرار رکھتے ہیں تو آپ کو جنسی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آپ کی جسمانی و نفسیاتی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ وزن میں اضافے کو روکنے یا کمی کے لیے آپ گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گرین ٹی کے فوائد
سگریٹ نوشی اور الکوحل کا ترک استعمال
اگر آپ سگریٹ نوشی اور الکوحل کے استعمال کو ترک کرتے ہیں تو مردانہ طاقت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ الکوحل کے استعمال سے نروس سسٹم متاثر ہوتا ہے۔ اس وجہ سے جنسی صحت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ خون کی رگیں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔ جس سے مردانہ طاقت میں کمی آنے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس لیے سگریٹ نوشی اور الکوحل کے ترک استعمال کو مردانہ طاقت بڑھانے کا اسان طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: قوت باہ کا دیسی علاج
سپلیمنٹس بھی مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ
کچھ سپلیمنٹس جسا کہ جنکو بائیلوبا کو مردانہ طاقت بڑھانے کا نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم یہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یہ سپلیمنٹس کسی مستند ڈاکٹر کی ہدایات کے بعد استعمال کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر حضرات سب سے پہلے آپ میں مردانہ طاقت میں کمی کی وجہ کا پتہ لگاتے ہیں اور پھر کوئی سپلیمنٹ تجویز کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں ایسے بہت سارے سپلیمنٹس موجود ہیں جو مردانہ طاقت کو بڑھانے کا دعو کرتے ہیں۔ تاہم آپ نے خود سے ان کو استعمال نہیں کرنا تا کہ مضر صحت اثرات سے بچا جا سکے۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں میں نے مردانہ طاقت بڑھانے کے آسان طریقے اور نسخے لکھ دیے ہیں تا کہ آپ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم یہ خیال رہے کہ یہ طریقے کچھ دنوں میں نتائج ظاہر نہیں کریں گے۔ نتاءج کے لیے آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ان پر عمل کرنا ہو گا۔
سوالات و جوابات
Mardana Taqat Ka Nuskha in Urdu
مردانہ طاقت کا جو نسخہ ہم آپ کو بتانے لگے ہیں، اس پر آپ کو باقاعدگی کے ساتھ عمل کرنا ہو گا۔ یہ نہیں ہو گا کہ آج آپ نسخے پر عمل کرنا شروع کریں اور یہ توقع کریں کہ دو تین دن میں ہی آپ کی مردانہ طاقت بڑھ جائے گی۔
مردانہ طاقت کو بڑھانے سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ کی طاقت کم ہو گئی ہے اور آپ کا پہلے جتنا جنسی تعلق قائم کرنے کا دل نہیں چاہتا یا پھر آپ اپنے پارٹنر کو جنسی طور پر مطمئن نہیں کر پاتے۔
مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے سب سے اہم ہارمون ٹیسٹوسٹیرون ہوتا ہے۔ اگر آپ میں یہ کم ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ آپ میں مردانہ طاقت کم ہو جائے گی۔ اس لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ہر صورت ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کو دور کیا جائے۔ اس کی کمی کو ختم کرنے کے لیے آپ کو ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔
یہ غذائیں استعمال کرنے کے ساتھ آپ کو انڈے، شہد، دہی، بیج، خشک میوہ جات، پھل، اور تازہ سبزیاں استعمال کرنا ہوں گی۔ یہ تمام چیزین آپ کو منرلز اور وٹامنز فراہم کریں گی۔ جس سے آپ کی جسمانی و ذہنی صحت میں بہتر آئے گی۔ یہی وجہ ہے کہ پھر اس سے آپ کی مردانہ طاقت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔
مردانہ طاقت کے نسخے میں ذہنی دباؤ میں کمی بھی شامل ہے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ذہنی دباؤ مردانہ طاقت کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے۔ اگر یہ لمبے عرصے کے لیے آپ کو شکار بنائے تو مردانہ طاقت بہت زیادہ کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے مردانہ طاقت کو بڑھانے کے لیے آپ کو ذہنی دباؤ سے بھی نجات پانا ہو گی۔
Mardana Taqat Ka Desi Nuskha in Urdu
مردانہ طاقت کا ایک دیسی نسخہ تو آپ اوپر پڑھ چکے ہیں۔ دوسرا نسخہ وہ ہوتا ہے جو آپ کو زیادہ تر حکیموں کی دوکانوں کے باہر لکھا ہوا ملتا ہے کہ مردانہ طاقت کا بہترین نسخہ ہم تیار کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس نسخے کو استعمال کرنا چاہیے؟
ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ ان نسخوں کو کبھی بھی استعمال مت کریں۔ کیوں کہ آپ کو نہیں معلوم ہوتا کہ ان نسخوں میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں۔ اور آیا وہ نقصان دہ تو نہیں ہیں۔ اور ویسے بھی زیادہ تر حکیموں کے پاس کوئی ڈگری ہی نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مردانہ طاقت بڑھانے کے نسخے آپ کی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔
اس کے برعکس مردانہ طاقت بڑھانے کا دیسی نسخہ جو ہم نے آپ کو بتایا ہے وہ ہر صورت میں آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ اس سے آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا۔ مزید یہ کہ ہمارا نسخہ آپ کی ذہنی صحت کو بھی بہتر بنائے گا۔
کوشش کیجیے کہ صحت مند غذائیں جو ہم نے آپ کو اوپر بتائی ہیں ان کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ اس کے علاوہ ذہنی دباؤ سے نجات پانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ ان عادات کے ساتھ اگر آپ ورزش کی عادت بھی اپنا لیتے ہیں تو آپ کو مردانہ طاقت کو بڑھانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
یہ تمام عادات اپنائیے اور صحت مند جنسی زندگی گزارئیے جو کہ آپ کا حق ہے۔
Mardana Taqat Barhane Ka Tarika
مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے آپ کو اپنی زندگی میں چند بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ مثال کے طور پر آپ کو تمام نقصان دہ عادات کو ترک کرنا ہو گا۔ اگر آپ سگریٹ نوشی کی عادت کا شکار ہیں تو پھر آپ کو اس عادت سے فوری طور پر چھٹکارا پانا ہو گا۔ کیوں کہ سگریٹ نوشی جیسی عادات ہمیشہ آپ کی جسمانی و ذہنی صحت کو تباہ کرتی ہیں جس سے آپ کی مردانہ طاقت کم ہو جاتی ہے۔
مردانہ طاقت بڑھانے کا دوسرا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو وہ عادات اپنانا ہوں گی جو مردانہ طاقت کو بڑھاتی ہیں۔ جو لوگ نیند پوری نہیں لیتے اور وقت پر سوتے اور جاگتے نہیں ہیں انہیں مردانہ طاقت کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ نقصان دہ غذائیں بھی مردانہ طاقت کی کمی وجہ بنتی ہیں۔
آپ کو مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے ہر صورت پوری اور پرسکون نیند لینا ہو گی۔ نیند کے ساتھ کوشش کیجیے کہ آپ کو ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذائیں بھی آپ کی روٹین کا حصہ ہوں۔ اگر آپ چند ہفتوں تک اس روٹین پر عمل کر لیتے ہیں تو آپ کو مردانہ طاقت کو بڑھانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اور آپ کو خود محسوس ہو گا کہ میری طاقت میں حیران کن حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی گواہی آپ پا پارٹنر بھی دے گا۔