کیا آپ بھی مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تا کہ اپنے پارٹنر کو مطمئن کر سکیں؟
مردانہ ٹائمنگ کو لے کر ہمارے معاشرے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان غلط فہمیوں کی بڑی وجہ لوگوں کا پورنوگرافی کی طرف متوجہ ہونا ہے۔
لوگ جو پورنوگرافی میں دیکھتے ہیں اس کو حقیقی زندگی میں بھی آزمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ کسی بھی فلم کی طرح پورنوگرافی بھی ایک فلم ہوتی ہے جس کو حقیقت کسے کچھ واسطہ نہیں ہوتا۔
کچھ مرد پورنوگرافی دیکھنے کے بعد مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کے طریقے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ مردوں کو جلدی فارغ ہونے کی بیماری ہوتی ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا۔ جلدی فارغ ہونا ایک بیماری ہوتا ہے۔ اس لیے اس سے جلد از جلد چھٹکارا پانا ضروری ہوتا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری جا سکے۔
آج ہم اس بلاگ میں مردانہ ٹائمنگ بڑھانے یا جلدی فارغ ہونے کے علاج کے متعلق بات کریں گے تا کہ آپ کی بہت ساری غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔
مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ
اس سے پہلے کہ ہم مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کے طریقوں پر تفصیل سے بات کریں، یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ جلدی فارغ ہونے کی وجہ کیا ہوتی ہے۔ ایک دفعہ اگر ہم وجہ کو جان گئے تو علاج قدرے آسان ہو جائے گا۔
جلدی فارغ ہونے کی وجہ
جلدی فارغ ہونے کی وجوہات ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ ضروری نہیں کہ جس چیز کی وجہ سے ایک مرد جلدی فارغ ہو جاتا ہے، یہی وجہ دوسرے کو بھی متاثر کرے۔ تاہم عام طور پر جلدی فارغ ہونے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہوتی ہیں۔
ڈپریشن
ہارمونز کے لیولز میں عدم توازن
جینیاتی مسائل
پروسٹیٹ گلینڈ کی سوزش
نفسیاتی مسائل
جلدی فارغ ہونے کی یہ کچھ بنیادی وجوہات ہیں۔ اب ہم جلدی فارغ ہونے کے علاج یا مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کے طریقوں پر بات کرتے ہیں۔
زنک کا استعمال مفید ہو سکتا ہے
جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی مردانہ ٹائمنگ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ہارمونز کے عدم توازن کو درست کرنے میں زنک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ زنک کے استعمال سے کچھ دیگر فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
جب آپ باقاعدگی کے ساتھ زنک استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایک اہم جنسی ہارمون ہے۔ اس لیے اگر ٹیسٹوسٹیرون کے لیول میں کمی کی وجہ سے آپ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں تو اس سپلیمنٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں: سپرم کی کمی کا علاج
میگنیشیم بھی مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ
مردوں کے لیے جو سپلیمنٹس سب سے اہم تصور کیے جاتے ہیں، میگنیشیم ان میں شامل ہے۔ یہ جنسی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میگینیشیم کے استعمال سے سپرم کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگر جسم میں میگنیشیم کی کمی واقع ہو جائے تو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 2019ء میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جن مردوں میں میگنیشیم کا لیول کم تھا ان کو جلدی فارغ ہونے کی بیماری لاحق ہو گئ تھی۔
اس لیے جو لوگ مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے چاہتے ہیں ان کے لیے میگنیشیم کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ آپ لیے بہتر یہی ہو گا کہ اس سپلیمنٹ کو اپنی معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ یہ مردانہ ٹائمنگ کا ایک بہترین دیسی علاج ثابت ہو گا۔
کنڈوم سے بھی ٹائمنگ بڑھے
بہت سارے مردوں کے عضوئے تناسل میں حساسیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ایسے مردوں کو طبی ماہرین ک جانب سے کنڈوم استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
جب آپ کنڈوم کو استعمال کرتے ہیں آپ کو عضوئے تناسل کی ایستادگی کو برقرا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مارکیٹ سے ایسے بہت سارے پروڈکٹس مل جاتے ہیں جو اس کی حساسیت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ عضوئے تناسل کو دیر تک ایستادہ رکھ سکتے ہیں۔
پیلوک فلور ایکسرسائزز
پیلوک فلوز ایکسرسائزز آسانی کے ساتھ گھر پر بھی کی جا سکتی ہیں۔ انہیں کیگل ایکسرسائزز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ورزشیں عام طور پر پیوبک بون اور ٹیل بون کے درمیان پائے جانے والوں پٹھوں کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ پیلوک فلوز مسلز کی مضبوطی میں اضافہ کر لیتے ہیں تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے کہ آپ کی مردانہ ٹائمنگ میں اضافہ ہو جائے۔ اس لیے پیلوک فلور ایکسرسائز کو مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کا نسخہ بھی کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: نفس کو لمبا کرنے کا علاج
کونسلنگ کی مدد سے ٹائمنگ بڑھانا
بہت سارے مرد نفسیاتی مسائل کی وجہ سے جلدی فارغ ہو جاتے ہیں۔ یا پھر جلدی فارغ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں تو کسی سائیکالوجسٹ سے رابطہ کیجیئے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر میں سیکس تھراپسٹ بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ ان کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ جلدی فارغ ہونا بھی دوسری بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے۔ جس کے متعلق آپ کو شرمسار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاج کے لیے آپ کسی بھی معالج سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: قوت باہ کا دیسی علاج
اب آخر میں کچھ غلط فہمیوں کا تذکرہ بھی کرنا ہے جو مردانہ طاقت کو بڑھانے کے طریقوں کو لے کر پائی جاتی ہیں۔
مردانہ طاقت کا دیسی علاج اور غلط فہمیاں
مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے ایسی بہت ساری پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں جو کہ غیر معیاری ہوتی ہیں۔ ان کے استعمال سے مضر صحت اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مردانہ ٹائمنگ کیپسول
بازار میں سے گزرتے وقت آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ اکثر دوکانوں پر رکھے پروڈکٹس پر مردانہ ٹائمنگ کیپسول لکھا ہوتا ہے۔ یہ کیپسول مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ آیا ان کیپسولز کا استعمال محفوظ ہوتا ہے یا نہیں، کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہوتا۔
اس لیے مردانہ ٹائمنگ کیپسول کو استعمال کرنے سے گریز کریں تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
افیون اور مردانہ ٹائمنگ
بت سارے مردوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ افیون کو بھی مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ افیون ایک نشہ ہے جس کے استعمال کو کبھی بھی تجویز نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے افیون کو مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کے لیے کبھی استعمال نہ کریں۔
مردانہ ٹائمنگ کتنی ہونی چاہیئے
پورنوگرافی دیکھ دیکھ کر مردوں میں یہ غلط فہمی پائی جانے لگی ہے کہ مردانہ ٹائمنگ آدھے گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے مردوں کی جانب سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ مردانہ ٹائمنگ کتنی ہونی چاہیئے۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ مردانہ ٹائمنگ ہر مرد کی مختلف ہو گی۔ وہ چاہے تین منٹ ہو یا پانچ منٹ۔ لیکن قدرتی طور پر آدھا گھنٹہ کبھی بھی نہیں ہو گی۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں مردانہ بڑھانے کا نسخہ بیان کر دیا گیا ہے تا کہ آپ کو اس معاملے میں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مردانہ ٹائمنگ کو ان طریقوں کی مدد سے بڑھائیں اور خوش گوار زندگی گزاریں۔