مثانے کا کینسر بھی کینسر کی دوسری اقسام کی طرح ایک جان لیوا بیماری ہے۔ تاہم یہ بیماری نہایت کم لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ چوں کہ یہ ایک جان لیوا بیماری ہے، اس لیے آج ہم مثانے کے کینسر کا علاج آپ کو بتانے لگے ہیں۔ ہم یہ بھی جانیں گے کہ مثانے کے کینسر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
مثانہ آپ جانتے ہیں کہ گردوں کے نیچے موجود ہوتا ہے۔ اور یہ آپ کے پیشاب کو جمع کرتا ہے۔ مثانے کا کینسر آپ کے مثانے سیلز سے شروع ہوتا ہے۔ خاص طور پر مثانے کے اندرونی سیلز میں۔ زیادہ تر کیسز میں مثانے کے کینسر کی تشخیص ابتدائی سطح پر ہی کر لی جاتی ہے جب یہ قابل علاج ہوتا ہے۔
لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ کامیاب علاج کے بعد بھی یہ وآپس آ سکتا ہے۔ اس لیے مثانے کے کینسر کے شکار افراد کو باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کروانا پڑتے ہیں۔ تا کہ اگر یہ وآپس آئے تو اس کا بر وقت پتہ لگایا جا سکے۔
مثانے کے کینسز کی علامات
مثانے کے کینسر کی بہت ساری علامات ہوتی ہیں۔ ان میں سے اگر کوئی بھی علامت آپ کو لمبے عرصے کے لیے متاثر کرے تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔
پیشاب میں خون آنا
پیشاب میں اگر خون آئے تو یہ مثانے کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر بار کینسر کی وجہ سے پیشاب میں خون آئے۔ بعض اوقات دیگر طبی علامات کی وجہ سے بھی مثانے سے خون آ سکتا ہے۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ پیشاب میں خون آنے کی صورت میں اپنے معالج سے لازمی رجوع کریں۔
پیشاب کرتے وقت درد
مثانے کے کینسر کی وجہ سے آپ کو پیشاب کرتے وقت جلن یا درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حتی کہ پیشاب کرنے کے بعد بھی یہ درد اور جلن جاری رہ سکتے ہیں۔ مردوں کو عضوئے تناسل میں پیشاب سے پہلے اور بعد میں درد ہو سکتا ہے۔
بار بار پیشاب آنا
بعض اوقات بار بار پیشاب آنا بھی مثانے کے کینسر کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس کینسر کی وجہ سے آپ کو چوبیس گھنٹوں میں بار بار باتھ روم کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ تاہم ہر بار بار ایسا نہیں ہو گا کہ بار بار مثانے کے کینسر کی وجہ سے ہی پیشاب آئے۔ کئی مرتبہ آپ کا مثانہ اوور ایکٹو ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو بار بار پشاب آتا ہے۔
پیشاب کرنے میں مشکل
مثانے کے کینسر کی علامات میں پیشاب کرنے میں مشکل پیش آنا بھی شامل ہے۔ اس کینسر کی وجہ سے پیشاب کی دھار برقرار نہیں رہتی۔ پیشاب کرتے وقت یہ دھار بار بار ٹوٹ سکتی ہے یا پھر ان شدت کے ساتھ دھار نہیں بنتی جتنی شدت کے ساتھ بننی چاہیے۔
مثانے کی دائمی انفیکشن
بعض اوقات کینسر کی وجہ سے آپ کو مثانے کی دائمی انفیکشن کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے مثانے کے انفیکشن کی صورت میں اپنے طبی معالج سے ضرور رجوع کریں۔
مثانے کے کینسر کی علامات تو ہم نے جان لی ہیں۔ اب ہم اس کے علاج پر بات کر لیتے ہیں۔ تا کہ آپ آسانی کے ساتھ اس سے نجات پا سکیں۔
مثانے کے کینسر کا علاج
یاد رہے کہ مثانے کے کینسر کا علاج صرف ایک آنکالوجسٹ ہی تجویز کر سکتا ہے۔ اس لیے گھریلو ٹوٹکے آزمانے سے ہر صورت گریز کریں۔
سرجری
سرجری مثانے کے کینسر کی سب سے عام علاج ہے۔ کینسر کے اسٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سرجری کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سرجری کی مدد سے مثانے کا کینسر زدہ حصہ ہٹا دیا جاتا ہے۔ یا پھر ہائی انرجی الیکٹرسٹی کی مدد سے کینسر کے سیلز کو جلایا جاتا ہے۔
اگر کینسر مثانے کے باہر بھی پھیل چکا ہو تو پھر آپ کے مثانے اور اردگرد کے اعضاء کو مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے۔ عورتوں میں اووری، یوٹرس، اور ویجائنا کے کچھ حصے کو ہٹایا جاتا ہے۔ سرجری کے بعد بعض اوقات کمیو تھراپی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کی مدد سے کینسر کے ان سیلز کو بھی تباہ کیا جاتا ہے جو سرجری کے بعد بھی بچ جاتے ہیں۔
کیموتھراپی
کیموتھراپی بنیادی طور پر کینسر کے سیلز کو ختم کرنے والی ادویات ہوتی ہیں۔ بعض اوقات آنکالوجسٹ ڈائریکٹ آپ کے مثانے میں ادویات داخل کرتے ہیں تا کہ مؤثر طور پر کینسر کے سیلز کو ختم کیا جا سکے۔ اس تھراپی کی مدد سے صرف کینسر کے سیلز کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تا کہ صحت مند سیلز کو نقصان نہ پہنچے۔
امیونو تھراپی
امیونو تھراپی کی مدد سے آپ کے امیون سسٹم کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ کینسر کے سیلز سے لڑ سکے۔ بہت ساری ادویات امیونو تھراپی میں استعمال کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ ادویات کی مدد سے آپ کے امیون سسٹم کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ سسٹم کینسر سیلز کو ختم کرنا شروع کر دیتا ہے۔
ریڈی ایشن تھراپی
ریڈی ایش تھراپی سرجری کا متبادل ہو سکتی ہے۔ کئی دفعہ آنکالوجسٹ ریڈی ایشن تھراپی کے ساتھ کمیوتھراپی بھی تجویز کرتے ہیں۔ تا کہ مؤثر طریقے سے مثانے کے کینسر کا علاج کیا جا سکے۔
آپ کے مثانے میں ٹیومز کی افزائش کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آپ کے لیے ریڈی ایشن تھراپی تجویز کی جائے گی یا نہیں۔
مثانے کے کینسر سے بچنے کا طریقہ
مثانے کے کینسر سے بچاؤ کا جو طریقہ میں آپ کو بتانے لگا ہوں وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنا ہو گی۔ کیوں کہ سگریٹ نوشی کے نقصانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور یہ آپ کے مثانے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
مثانے کے کینسر سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کو اپنے مثانے کو انفیکشنز سے بچانا ہو گا۔ بار بار کی انفیکشنز بھی آپ کے مثانے کے کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں۔
اختتام
مثانے کے کینسر کے ممکنہ علاج آپ کو بتا دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی جان لیا ہے کہ مثانے کے کینسر کی علامات کیا ہیں۔ کینسر سے بچاؤ کا طریقہ بھی میں نے لکھ دیا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ اس طریقے پر عمل کر کے مثانے کے کینسر سے بچا جائے۔
سوالات و جوابات
مثانے کے کینسر کی علامات کیا ہیں؟
مثانے کے کینسر کی وجہ سے آپ کو پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مردوں کو عضوئے تناسل میں درد ہو سکتا ہے۔
مثانے کے کینسر کی وجوہات کیا ہیں؟
مثانے کے کینسر کی وجوہات میں سگریٹ نوشی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کیموتھراپی اور بار بار مثانے کی انفیکشنز بھی اس کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جو لوگ پیشاب کی نالی کو لمبے عرصے سے استعمال کر رہے ہیں ان میں بھی ان کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
مثانے کے کینسر کا مؤثر علاج کیا ہے؟
مثانے کا کینسر لاحق ہونے کی صورت میں آپ کی سرجری کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کیموتھراپی، امیونوتھراپی، اور ریڈی ایشن تھراپی بھی آپشنز ہو سکتی ہیں۔