مائیگرین صرف عام سر درد نہیں ہے۔ یہ ایک اعصابی بیماری ہے۔ اس میں شدید درد ہوتا ہے۔ اکثر درد سر کے ایک طرف ہوتا ہے۔
یہ درد چار گھنٹے سے شروع ہو کر کئی دن تک رہ سکتا ہے۔ جسمانی حرکت سے درد بڑھ جاتا ہے۔ تیز روشنی، شور اور تیز خوشبو بھی تکلیف بڑھا دیتے ہیں۔ یہ بیماری روزمرہ زندگی کو متاثر کرتی ہے۔
جس کی وجہ سے کام، تعلیم اور گھریلو ذمہ داریاں مشکل ہو جاتی ہیں۔ خوش قسمتی سے اس کا علاج اور بچاؤ ممکن ہے۔ آج کے اس بلاگ میں ہم درد شقیقہ یا مائیگرین کے متعلق تفصیل سے جانیں گے۔
Migraine Types in Urdu
مائیگرین کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ ایک قسم وہ ہے جس میں درد سے پہلے کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ انہیں ابتدائی اشارے کہا جاتا ہے۔
دوسری قسم میں براہ راست سر درد شروع ہو جاتا ہے۔
دیگر اقسام میں شامل ہیں۔
- دائمی مائیگرین
- حیض سے متعلق مائیگرین
- بچوں میں پیٹ کا مائیگرین
- آنکھوں سے متعلق مائیگرین
- خاموش مائیگرین جس میں درد نہیں ہوتا
- طویل دورانیے والا شدید حملہ
Stages of Migraine in Various Patients
مائیگرین کے چار مراحل ہوتے ہیں۔ تاہم ہر مریض میں تمام مراحل ظاہر نہیں ہوتے۔ یہ مراحل کون سے ہیں؟ آئیے ان کے متعلق تفصیل سے جان لیتے ہیں۔
پہلا مرحلہ
یہ مرحلہ درد سے ایک دن پہلے شروع ہو سکتا ہے۔
علامات میں شامل ہیں۔
- مزاج میں تبدیلی
- تھکن
- نیند میں خلل
- متلی
- زیادہ پیاس یا بھوک
- بار بار پیشاب
دوسرا مرحلہ
یہ مرحلہ چند منٹ سے ایک گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔
علامات یہ ہو سکتی ہیں۔
- دھندلا دکھائی دینا
- جسم کا سن ہونا
- کمزوری
- بولنے میں مشکل
- کانوں میں آواز
کبھی یہ علامات درد کے ساتھ بھی ظاہر ہوتی ہیں۔
تیسرا مرحلہ
یہ اصل اور سب سے تکلیف دہ مرحلہ ہے۔ یہ چار گھنٹے سے تین دن تک رہ سکتا ہے۔
اس مرحلے کی علامات میں شامل ہیں۔
- سر کے ایک یا دونوں طرف درد
- شدید درد
- متلی اور قے
- روشنی اور آواز سے حساسیت
- تیز خوشبو سے تکلیف
اس مرحلے میں درد آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ کبھی آنکھوں، جبڑے یا گردن تک پھیل جاتا ہے۔
چوتھا مرحلہ
درد ختم ہونے کے بعد بھی کمزوری رہ سکتی ہے۔ یہ مرحلہ ایک یا دو دن جاری رہ سکتا ہے۔
علامات یہ ہو سکتی ہیں
- شدید تھکن
- گردن میں اکڑاؤ
- چکر
- توجہ میں کمی
- ہلکی متلی
بعض لوگ اسے نشے کے بعد والی کیفیت جیسا محسوس کرتے ہیں۔
Migraine Headache Meaning in Urdu
مائیگرین کو لے کر ہر شخص کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ تو آپ جان چکے ہیں کہ مائیگرین کو آدھے سر کا درد یا دردِ شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے دھڑکتا ہوا درد کہتے ہیں۔
بہت سارے لوگ یہ بتاتے ہیں کہ انہیں ایسا لگتا ہے جیسے سر پر زور سے ضرب لگ رہی ہو۔ کبھی ہلکا درد شروع ہو کر شدید ہو جاتا ہے۔
درد عموماً سر کے ایک جانب ہوتا ایک طرف ہوتا ہے۔ لیکن کبھی دونوں طرف بھی ہو سکتا ہے۔ بہت سارے مریض یہ بتاتے ہیں جب انہیں مائیگرین ہوتی ہے تو ان کا بات کرنے اور کچھ بھی کھانے پینے کو جی نہیں چاہتا۔ حتی کہ انہیں روشنی سے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اطراف میں اندھیرا ہو جائے۔
Migraine Frequency in Patients
کسی کو سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ کسی کو مہینے میں کئی بار۔ کچھ مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہر ہفتے اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اوسطاً زیادہ تر لوگوں کو مہینے میں دو سے چار بار ہوتا ہے۔ یہ صبح کے وقت زیادہ ہو سکتا ہے۔ کبھی ذہنی دباؤ یا حیض سے پہلے بھی حملہ ہو جاتا ہے۔
مائیگرین کب ہو گا، کیوں ہو گا، اور یہ گنے چنے لوگوں کو ہی کیوں ہوتا ہے۔ اس کے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Causes of Migraine in Urdu
اصل وجہ مکمل طور پر معلوم نہیں۔ لیکن تحقیق کے مطابق موروثیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر مجھے مائیگرین کا مسئلہ ہے تو میری اولاد میں بھی اس کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ اسی لیے اگر گھر میں کسی کو یہ بیماری ہو تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آدھے سر کے درد کے حملے کے دوران اعصاب دماغ کو درد کا پیغام بھیجتے ہیں۔ اس سے خون کی نالیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ یہی عمل درد کا سبب بنتا ہے۔
Some Common Causes of Migraine
کچھ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ مندرجہ ذیل محرکات کی وجہ سے آدھے سر کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔
- ذہنی دباؤ (اگر آپ ذہنی دباؤ کا علاج جاننا چاہتے ہیں تو ہم اس پر پہلے ہی ایک بلاگ لکھ چکے ہیں)
- ہارمون میں تبدیلی
- نیند کی کمی
- موسم میں اچانک تبدیلی
- زیادہ جسمانی مشقت
- کھانا چھوڑ دینا
- تیز روشنی
- بلند آواز
- تیز خوشبو
- تمباکو
- کیفین والے مشروبات
غذائی محرکات
کچھ غذائیں بھی سبب بن سکتی ہیں
- پرانا پنیر
- الکوحل والے مشروبات
- چاکلیٹ
- محفوظ شدہ گوشت
- اچار
- خمیر شدہ غذائیں
یہ بیماری کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ حیض کے دوران مائیگرین کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل مسائل والے افراد میں خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے
- بے چینی
- افسردگی
- نیند کی خرابی
- مرگی
- سگریٹ نوشی (سگرٹ نوشی کے نقصانات آپ یہاں پر جان سکتے ہیں)
Last Verdict on Migraine Meaning in Urdu
مائیگرین ایک عام لیکن سنجیدہ بیماری ہے۔ یہ صرف سر درد نہیں۔ یہ زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔
صحیح معلومات، بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے اسے قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔ اگر بار بار شدید سر درد ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ محرکات کو پہچانیں۔ اور باقاعدہ علاج جاری رکھیں۔
Questions and Answers
What Is the Meaning of Migraine Attack in Urdu?
مائیگرین اٹیک سے مراد مائیگرین کا باقاعدہ حملہ ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب اچانک یا آہستہ آہستہ سر میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے۔ یہ درد عموماً سر کے ایک طرف ہوتا ہے۔ اس درد کی شدت کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس دوران متلی، قے، روشنی اور آواز سے حساسیت بھی ہو سکتی ہے۔
بعض افراد کو چکر یا کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے۔ یہ حملہ چند گھنٹوں سے لے کر کئی دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ روزمرہ کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بعض لوگوں میں یہ حملہ مخصوص محرکات جیسے ذہنی دباؤ، نیند کی کمی یا ہارمون میں تبدیلی سے شروع ہوتا ہے۔
Do You Know About Severe Migraine Meaning in Urdu?
شدید مائیگرین سے مراد ایسا مائیگرین ہے جس میں درد کی شدت بہت زیادہ ہو۔ اس حالت میں سر کا درد ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔ مریض کو آرام کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ عام سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پاتا۔ روشنی، شور اور خوشبو سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔
بعض اوقات متلی اور بار بار قے بھی ہوتی ہے۔ درد کئی گھنٹے یا دنوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔ یہ کیفیت جسمانی اور ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے۔ اگر ایسے حملے بار بار ہوں تو طبی مشورہ ضروری ہوتا ہے تاکہ مناسب علاج اور روک تھام ممکن ہو سکے۔
What Is Migraine Aura Meaning in Urdu?
مائیگرین اورا سے مراد وہ ابتدائی علامات ہیں جو سر درد شروع ہونے سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ علامات چند منٹ سے ایک گھنٹے تک رہ سکتی ہیں۔ زیادہ تر افراد کو نظر میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے جیسے چمکتی لکیریں، دھندلا پن یا اندھے دھبے۔
کئی لوگوں کو ہاتھوں یا چہرے میں سن ہونا یا سوئیاں چبھنے جیسا احساس ہوتا ہے۔ بولنے میں مشکل بھی پیش آ سکتی ہے۔ آورا دراصل دماغ میں عارضی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ہر مائیگرین میں آورا نہیں ہوتی۔ لیکن جن لوگوں کو یہ مرحلہ ہوتا ہے انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ سر درد آنے والا ہے۔