موہکے کا علاج
موہکے کے بہترین علاج جانیں اور ان سے چھٹکارا پائیں۔

موہکے کا علاج – اب جلد کو خوبصورت بنائیں گھر بیٹھے ہی

کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے کہ موہکے کیا ہیں اور یہ کیوں نکلتے ہیں۔ موہکے جلد کی بیرونی سطح پر ابھری ہوئی گول سِکن کو کہتے ہیں۔ عام طور پر موہکوں کو کوئی خطرناک طبی علامت نہیں سمجھا جاتا۔

کئی مرتبہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ خود بخود ختم ہو جاتے ہیں اور آپ کی جِلد کی دلکشی دوبارہ بحال ہو جاتی ہے۔ تاہم اگر یہ شدت اختیار کر جائیں تو پھر ان سے نجات پانے کے لیے سرجری یا لیزر سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تاہم زیادہ تر افراد میں گھریلو علاج کی مدد سے ہی موہکوں کو کنٹرول اور ختم کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ علاج موہکوں کی وجہ بننے والی انفیکشن کے خلاف اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تو چلیے پھر بات کرتے ہیں موہکوں کے علاج پر۔ لیکن اس سے پہلے اس کی وجوہات جان لیتے ہیں۔

موہکے کیوں نکلتے ہیں

ایچ پی وی انفیکشن کی وجہ سے جلد پر موہکے نلکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہی انفیکشن خصیوں پر بھی موہکوں کی وجہ بنتی ہے۔ یہ انفیکشن چوں کہ متعدی ہوتی ہے اس لیے آسانی کے ساتھ ایک شخص سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہے۔

جب کوئی شخص کسی دوسرے فرد سے ہاتھ ملاتا ہے تو اس کی منتقلی کے چانسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کے بھی امکانات ہوتے ہیں کہ موہکوں کی وجہ بننے والی انفیکشن جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل ہو جائے۔

مدفعتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے موہکے نکلنے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہر صورت میں آپ کا مدافعتی نظام مضبوط رہے۔

مزید پڑھیں: قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں

موہکے کا علاج

امید ہے اب آپ سمجھ چکے ہوں گے کی موہکے کیا ہیں اور یہ کیوں نکلتے ہیں۔ اس لیے اب ہم موہکے کے علاج پر بات کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ موہکے کو مسے بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے یہ مسے کا بھی علاج ہو گا۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے کے استعمال کو موہکے کا پہلا اور سب سے مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سیلی سلک ایسڈ کی طرح کام کرتا ہے اور متاثرہ جلد کو ہٹا دیتا ہے جس سے موہکے ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیب کے سرکے میں قدرتی اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ ایچ پی وی انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ موہکوں سے چھٹکارا پانے کے لیے دو حصے سیب کا سرکہ اور ایک حصہ پانی لے کر مکس کر لیں۔

اب روئی کو اس مکسچر میں بھگو کر موہکے پر رکھیں اور پٹی کی مدد سے اسے باندھ دیں۔ اس کے بعد اسے دو سے تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ طریقہ امید ہے کہ مسے کا بہترین علاج ثابت ہو گا۔

اس ضمن میں آپ نے یہ بات یاد رکھنی ہے کہ سیب کا سرکہ ہمیشہ پانی میں شامل کر کے استعمال کرنا چاہیے۔ کیوں کہ اس کا ڈائریکٹ استعمال آپ کی جِلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید جانیں: وزن کم کرنے کا طریقہ

کیلے کا چھلکا

کچھ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کیلے کا چھلکا بھی مسے کا علاج ثابت ہو سکتا ہے۔  اس کے برعکس کچھ دوسرے طبی ماہرین بھی رائے رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوں کہ تحقیقات میں موہکے کے خلاف کیلے کے چھلکے کی افادیت ثابت نہیں ہوئی، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں یہ موہکوں کو ختم کر سکتا ہے۔

تاہم اگر آپ کیلے کے چھلکے کو موہکوں کے علاج کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کو لے کر موہکوں کے اوپر رکھ دیں۔ اور بعد میں اس پر پٹی باندھ لیں۔ اس طریقے پر ہر رات کو سونے سے پہلے عمل کریں اور صبح اٹھ کر پٹی اتار لیں۔

مزید پڑھیں: احتلام سے بچنے کا طریقہ

پائن ایپل

آپ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پائن ایپل میں برومی لین نامی انزائم بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ڈیڈ جِلد کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

اس وجہ سے کچھ ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ پائن ایپل بھی موہکوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگ پائن ایپل کے جوس کو موہکے ختم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے آپ موہکوں پر روز پائن ایپل کا جوس لگا سکتے ہیں۔

جب کہ کچھ لوگ کپڑے کو پائن ایپل کے جوس میں بھگو کر اس کے اوپر باندھ دیتے ہیں۔

لہسن کا استعمال

لہسن کو صدیوں سے جِلد کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ بیکٹریل، فنگل، اور وائرل انفیکشنز کے علاج کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ لہسن کے ایکسٹریکٹ سے صرف چار ہفتوں میں موہکے ختم ہو گئے تھے۔

اس میں ایلی سن نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی مائیکروبیل خصوصیات رکھتا ہے۔ لہسن کی یہی خصوصیت اسے موہکوں کو بہترین علاج ثابت کرتی ہے۔

موہکے کا علاج کرنے کے لیے لہسن کا ٹکڑا لے کر اس کو کوٹ لیں اور پانی میں مکس کر دیں۔ اس مکسچر کو مسے کے اوپر لگائیں اور پھر پٹی باندھ لیں۔ مسے کے اس علاج پر تین سے چار ہفتوں تک عمل کریں۔

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں مسے کے علاج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ آپ اس پر عمل کر کے اپنی جِلد کو دلکسشی کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ موہکے کے یہ علاج امید ہے کہ آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

چند سوالات

موہکے کیا ہیں؟

موہکے ابھری ہوئی جلد کو کہتے ہیں۔ ان کی وجہ سے عام طور پر جلد گول دائرے میں ابھرتی ہے۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے پر نمودار ہو سکتے ہیں۔

موہکے کیوں نکلتے ہیں؟

موہکے ایک انفیکشن کی وجہ سے نکلتے ہیں جسے ایچ پی وی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک متعدی انفیکشن ہے جو ایک شخص سے دوسرے فرد میں منتقل ہو جاتی ہے۔

موہکے کی انگلش کیا ہے؟

موہکے کو انگلش کو وارٹ یا وارٹس کہا جاتا ہے۔

موہکے ki English

 موہکے کی انگلش wart or warts

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts