یہ مورنگا پاؤڈر ہے جس کو فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مورنگا کے فوائد – مدافعتی نظام اب ہو گا مضبوط

کیا آپ کو بھی انفیکشنز بار بار اپنا نشانہ بناتی ہیں؟ کیا آپ موسمی بیماریوں کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں؟ اور کیا اب آپ مزید ادویات استعمال نہیں کرنا چاہتے؟ تو پھر مورنگا استعمال کیجیے۔ مورنگا کے فوائد ہم آپ کو آج تفصیل سے بتائیں گے۔ اس کے بعد آپ کے پاس کو اس کو استعمال نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو گی۔

مورنگا کو استعمال کیوں کریں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال آ رہا ہو۔ تو یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ مورنگا ایک سپر فوڈ ہے۔ جو آپ کے مدافعتی نظام کو اس حد تک مضبوط کر سکتا ہے کہ آپ پر معمولی بیماریاں اور انفیکشنز اثر انداز نہیں ہوں گی۔ اسی لیے مورنگا کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔

مورنگا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مورنگا میں موجود پلانٹ کمپاؤنڈز آپ کی صحت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ مورنگا کیپسول استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو جسمانی سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مورنگا کا درخت کو معجزاتی درخت بھی کہا جاتا ہے۔ مورنگا کو اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے تو یہ آپ کی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرے گا۔ اس فوائد پر بات کرنے سے پہلے ہم اس کا طریقہ استعمال جان لیتے ہیں۔

مورنگا کا طریقہ استعمال

مورنگا استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کو استعمال کرنے کے طریقے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اس کی کون سی فارم استعمال کر ررہے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر مورنگا پاؤڈر استعمال کر رہے ہیں تو ایک چمچ پاؤڈر ایک گلاس پانی میں شامل کر کے پی لیں۔

اس کے علاوہ مورنگا کے کیپسول بھی ملتے ہیں۔ آپ ان کیپسولز کو دن میں دو سے تین بار لے سکتے ہیں۔ مورنگا کا درخت اگر آپ نے خود اگا رکھا ہے تو اس کے پتوں کا قہوہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کا قہوہ آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہو گا۔

مورنگا کے فوائد

اگر آپ مورنگا کو کچھ دنوں یا ہفتوں تک باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر لیں گے تو اس کے فوائد آپ کو خود محسوس ہونا شروع ہو جائیں گے۔

وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ

مورنگا کو اگر منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا سب سے سستا ذریعہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء آپ کی صحت کو کم وقت میں بہتر بناتے ہیں۔ ان اجزاء میں پروٹین، وٹامن بی6، وٹامن سی، آئرن، وٹامن بی2، وٹامن اے، اور میگنیشیم شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ان اجزاء کو زیادہ مقدار میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مورنگا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں۔ آپ چند ہی دنوں میں ان کے اثرات دیکھنا شروع ہو جائیں گے۔

جلد اور بالوں کی صحت میں بہتری

کیا آپ بھی اپنی جلد کو دلکش بنانا چاہتے ہیں؟ اور بالوں کی چمک میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ اور آپ کی خواہش ہے کہ یہ دونوں کام بہت زیادہ پیسے خرچ کیے بنا ہو جائیں؟ تو اس کے لیے مورنگا سب سے بہترین آپشن ہے۔

مورنگا فوائد میں یہ شامل ہے کہ اس کے استعمال سے جسم میں آکسی ڈیٹو سٹریس میں کمی آتی ہے۔ آکسی ڈیٹو سٹریس آپ کے جسم کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ جب آپ کے جسم میں فری ریڈیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا توازن بگڑتا ہے تو آکسی ڈیٹو سٹریس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مورنگا استعمال کرنے سے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے لیول میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے آپ کو آکسی ڈیٹو سٹریس کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھر آپ کی جلد بہتر ہونے لگتی ہے۔ اور اس کے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے۔

کچھ طبی ماہرین یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ مورنگا کے بیجوں کے تیل سے آپ کے بالوں کی صحت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ تو پھر ابھی تک آپ مورنگا کو استعمال کیوں نہیں کر رہے؟

معدے کی صحت میں بہتری

کیا معدے کے مسائل کی وجہ سے آپ کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے؟ بار بار آپ کو قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور آپ چاہتے ہیں مستقبل میں آپ کو السر اور کینسر اپنا نشانہ نہ بنائیں؟ ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے آپ کو مورنگا استعمال کرنا ہو گا۔

مورنگا کے پتوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کو قبض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لیے ہم مورنگا کو قبض کا قدرتی علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔

مورنگا کا استعمال آپ کے معدے میں ایسڈ کی مقدار کو بھی کم کر سکتا ہے۔ جس سے آپ کو السر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ مورنگا کا استعمال آپ کے ہاضمہ کے نظام کو بھی بہتر بنائے گا۔ جس سےکھایا جانے والا کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جائے گا۔

سانس کی تنگی سے نجات

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ کئی لوگ سانس کی تنگی کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کئی لوگوں کو دمہ جیسی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے مورنگا پاؤڈر سب سے بہترین آپشن ہے۔ مورنگا دمہ سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

یہ پھیپھڑوں کی سوزش کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے ہم مورنگا کو سانس کی تنگی کا علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔ مورنگا ایکسٹریکٹ بھی آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

سانس کی تنگی اور دمہ وغیرہ سے نجات پانے یا بچاؤ کے لیے آپ کو مورنگا کی کوئی بھی قسم باقاعدگی سے استعمال کرنا ہو گی۔ یہ نہ ہو آپ اگر آج مورنگا پاؤڈر لیں تو پھر دس دنوں بعد اس کو دوبارہ استعمال کریں۔ تیز اور مفید نتائج کے لیے آپ کو اسے باقاعدگی کے ساتھ لینا ہو گا۔

کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ

کیا آپ جانتے ہیں کہ مورنگا کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے؟ جی بالکل۔ یہ ممکن ہے کہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔ اور بھی صرف مورنگا کے استعمال سے۔

جب آپ مورنگا کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں سوزش واقع نہیں ہوتی۔ اور اگر آپ کے جسم میں کئی ہفتوں تک سوزش واقع رہے تو پھر دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مورنگا پاؤڈر میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم میں سوزش نہیں واقع ہونے دیتے۔ جس سے آپ کو ان بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ بیرونی و اندرونی سوزش آپ کو اپنا شکار نہ بنائے تو مورنگا پاؤڈر کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔

مورنگا کے فوائد اور آنکھیں

مورنگا آپ کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ آنکھوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ اور یہی وہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کو آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

تاہم کچھ طبی ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ اس ضمن میں ابھی مزید ریسرچز کی ضرورت ہے۔ تا کہ آنکھوں کی صحت اور مورنگا کے استعمال کے تعلق کو گہرائی سے سمجھا جا سکے۔ چوں کہ مورنگا آپ کی مجموعی صحت میں بہتری لاتا ہے۔ اس لیے یہ آپ کی آنکھوں کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

اعصابی نظام میں بہتری

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مورنگا آپ کے اعصابی نظام کے لیے فائدہ مند ہے؟ جی بالکل۔ مورنگا میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو ان بیماریوں سے بچاتے ہیں جو اعصابی نظام کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو ڈپریشن اور الزائمر سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ بات یاد رکھیں کہ مورنگا میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز آپ کی مجموعی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔ جس سے آپ کے جسم کا ہر اعضاء اور نظام مؤثر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے۔

مورنگا کے نقصانات

حیران مت ہوئیے گا یہ جان کر کہ مورنگا کہ نقصانات نہیں ہوتے۔ اور اس کی فارم، یعنی پتوں، کیپسولز،ا ور جڑوں کا استعمال بالکل محفوظ ہوتا ہے۔

یہ بات آپ کو خود دیکھنا ہو گی کہ ان میں سے کون سی قسم آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس قسم کو اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں اور بیماریوں کو بھول جائیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ مورنگا کہ نقصانات نہیں ہیں۔

اختتام

مورنگا کے فوائد کو جس قدر تفصیل سے اس بلاگ میں لکھا گیا ہے، شاید ہی کسی اور جگہ آپ کو ایسی تفصیل پڑھنے کو ملے۔ اب آپ کو یہ چاہیے کہ مورنگا کو اپنی روٹین میں شامل کریں اور بیماریوں سے نجات کو یقینی بنائیں۔

سوالات و جوابات

مورنگا استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

مورنگا کو استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے۔ آپ اس کے پتوں کا پاؤڈر بنا سکتے ہیں۔ ایک سے دو چمچ پاؤڈر ایک گلاس پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مورنگا کے کیپسولز اور اس کی جڑیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

مورنگا کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

مورنگا کو اردو میں سوہانجنا بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم ہمارے ہاں یہ لفظ بہت عام ہے۔ لہذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مورنگا کو اردو میں بھی مورنگا ہی کہا جاتا ہے۔

مورنگا پاؤڈر کیا ہے؟

مورنگا پاؤڈر مورنگا کے پتوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے پتوں کو اتار کر سکھا لیا جاتا ہے۔ پھر ان کا محفوظ طریقے سے پاؤڈر بنا لیا جاتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts