بہت سارے شادی شدہ جوڑے یہ سوال کرتے ہیں کہ کہ مباشرت کا صحیح وقت کیا ہے۔ کس وقت وہ جنسی تعلق کو قائم کر کے اپنے رشتے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ دن کے مختلف اوقات میں قائم ہونے جنسی تعلق کے اثرات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اس لیے آج ہم مباشرت کا صحیح وقت جانیں گے۔
کچھ طبی ماہرین کی یہ رائے ہے کہ سیکس سے دن کا آغاز کرنا ایک بہترین آپشن ہوتا ہے۔ جب آپ مصروفیت سے بھرپور دن گزارتے ہیں تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ کی صبح خوش گوار اور پر سکون ہو۔ اور صبح ہی آپ کا موڈ خوش گوار ہو جائے، اس سے آپ کا باقی کا دن پرسکون رہے گا۔
صبح کے وقت موڈ کو بہتر بنانے کا سب سے بہترین ذریعہ سیکس ہے۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں اور صبح کے وقت مباشرت نہیں کرتے تو یہ ایک حیرانگی کی بات ہے۔ چلیے پھر مباشرت کے کے بہترین وقت پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
مباشرت کا صحیح وقت
صحیح وقت پر مباشرت کرنے کے کیا فوائد ہیں، اس پر اب ہم تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
جسم کا تیار ہونا
صبح کے وقت سیکس کیوں کرنا چاہیے؟ اس وقت سیکس کرنے سے کیا فوائد حاصل ہوں گے؟ ان سوالات کا جواب یہ ہے صبح کے وقت سیکس کرنے کے لیے آپ کا جسم تیار ہوتا ہے۔ صبح کے وقت ٹیسٹوسٹیرون اور ایسٹروجن کا لیول سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
آپ یہ بات جانتے ہیں ہارمون کا لیول جنسی خواہش پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ صبح کے وقت خواتین میں جب ایسٹروجن کا لیول زیادہ ہوتا ہے تو ان میں تعلق قائم کرنے کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے۔ جنسی تعلق کی خواہش کو برقرار رکھنے کے لیے خواتین کو ایسٹروجن والی غذائیں بھی استعمال کرنا چاہئیں۔
مردانہ ٹائمنگ میں اضافہ
ٹیسٹوسٹیرون جنسی زندگی کے لیے سب سے اہم ہارمون سمجھا جاتا ہے۔ ٹیسٹوسٹیرون کا لیول جتنا زیادہ ہو گا، سیکس کرنے کی صلاحیت بھی اسی قدر بہتر ہو گی۔ ایک طبی تحقیق کہتی ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون کا زیادہ لیول جنسی خواہش کو بڑھاتا ہے۔
ٹیسٹوسٹرون کا لیول اگر زیادہ ہو گا تو مردانہ طاقت بھی بڑھے گی۔ صبح کے وقت چوں کہ ٹیسٹوسٹیرون کا لیول سب سے زیادہ ہوتا ہے، اس لیے یہ سیکس کا بہترین ٹائم ہے۔ مردوں کو چاہیے کہ ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج جانیں اور جنسی تعلق کو خوش گوار بنائیں۔
تعلق کی مضبوطی
صبح کے وقت سیکس کرنا آپ کے تعلق کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ آپ حیران ہوں گے کیسے؟ جب آپ مباشرت کرتے ہیں تو ایک ہارمون پیدا ہوتا ہے۔ اس ہارمون کو آکسی ٹوسن کہا جاتا ہے۔
آکسی ٹوسن ایک کیمیکل ہے جو دماغ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل محبت کو بڑھاتا اور تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔ جب سیکس کے دوران یہ کیمیکل پیدا ہوتا ہے تو آپ کا تعلق مضبوط ہوتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے نجات
کیا آپ شادی شدہ ہیں اور ذہنی دباؤ سے نجات پانا چاہتے ہیں؟ صبح وقت مباشرت کرنے کو لازم بنا لیں۔ جب آپ پرسکون اور خوش رہتے ہیں تو ذہنی دباؤ کم ہونے لگتا ہے۔
اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں صبح کے وقت سیکس کرنے سے ذہنی دباؤ سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ کیوں کہ اس وقت جنسی تعلق قائم کرنے سے خوش رہنے والے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں۔ صبح کے وقت موڈ کو بہتر بنانے سے آپ کا بقیہ دن اچھے طریقے سے کٹے گا۔
کیلوریز کا برن آؤٹ
صبح کا وقت جنسی تعلق قائم کرنے کو مباشرت کا صحیح وقت ایسے ہی نہیں کہا جاتا۔ اس وقت مباشرت کرنے سے آپ کیلوریز کو برن یا جلا سکتے ہیں۔
جب آپ اٹھ کر سیکس کرتے ہیں تو تقریباً پچھہتر کیلوریز برن ہوتی ہیں۔ اس لیے صبح کے وقت جنسی تعلق قائم کرنے کی عادت کو بطور ورزش اپنی روٹین میں شامل کریں۔
دماغ کی صحت میں بہتری
کیا آپ بھی دماغ کی صحت میں بہتری لانا چاہتے ہیں؟ تو میرا سوال یہ ہے کہ صبح کے وقت آپ جنسی تعلق قائم کیوں نہیں کرتے؟
صبح کے وقت سیکس کرنے سے نیورو ٹرانسمٹرز اور ہارمونز پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں ڈوپامائن بھی شامل ہوتا ہے۔ رات کی نیند لے کر اٹھیں اور سب سے پہلے جنسی تعلق قائم کر کے اپنے دماغ کی صحت کو بہتر بنائیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیکس سے بھی مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
صبح کے وقت جب آپ سیکس کرتے ہیں تو آپ کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ آپ کے جسم کو بیکٹیریا اور وائرسز کے خلاف لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ قوت مدافعت بڑھانے والے غذائیں بھی استعمال کریں۔
صبح کے وقت مباشرت کرنے کا طریقہ
بہت سارے شادی شدہ جوڑے بھی یہ پوچھتے ہیں کہ صبح کے وقت مباشرت کرنے کا طریقہ کیا ہو گا۔ آپ اسی طریقے میں مباشرت کر سکتے ہیں جو آپ کو پسند ہو۔ مثال کے طور پر آپ ڈوگی سٹائل میں مباشرت کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے پارٹنر سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اسے کون سا طریقہ پسند ہے۔ پھر اسی طریقے کے مطابق مباشرت کیجیے۔ تاہم کوشش کیجیے کہ ہر روز نئے طریقے سے مباشرت کی جائے۔
اختتام
اس بلاگ میں مباشرت کا صحیح وقت بتا دیا گیا ہے۔ مباشرت کرنے کے طریقے بھی بتا دیے گئے ہیں کہ کونسی پوزیشن کے آپ کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو گی۔ ایسے مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
مباشرت کا معنی کیا ہے؟
اپنے پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کو مباشرت کہا جاتا ہے۔
مباشرت کرنے کا طریقے کیا ہے؟
سیکس کرنے کا کوئی بھی طریقہ آپ اپنا سکتے ہیں۔ ڈوگی سٹائل سب سے بہترین طریقہ ہے۔
مباشرت کا معنی in English
زیادہ تر جگہوں پر مباشرت کو انگلش میں فزیکل ریلیشن یا سیکس کہا جاتا ہے۔
مباشرت Meaning in Urdu
اپنے پارٹنر کے ساتھ سیکس کرنے کو اردو میں مباشرت کہا جاتا ہے۔