منہ کے کینسر کی علامت جس کا علاج کیا جانا ہے

منہ کے کینسر کا علاج – اس جان لیوا بیماری کے متعلق جانیں تفصیل سے

منہ کا کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جو کہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر افراد کو منہ کے کینسر کی علامات کا علم نہیں ہوتا اس لیے وہ بر وقت اس کی طرف توجہ نہیں دے پاتے۔ اس وجہ سے یہ ایک جان لیوا بیماری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اپنے قارئین کی معلومات کے لیے آج ہم منہ کے کینسر کا علاج ڈسکس کریں گے۔

منہ کا کنیسر زبان، ہونٹوں، مسوڑھوں، حتی کہ منہ کے کسی بھی اندرونی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کے اثرات کئی دفعہ گلے پر بھی نظر آتے ہیں۔ منہ کا کینسر بیماری تو خطرناک ہے، لیکن یہ بہت کم لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک لاکھ میں سے صرف گیارہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس کے علاوہ خواتین کی نسبت مردوں میں منہ کے کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ گورے رنگ کے لوگ بھی اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ تو چلیے پھر منہ کے کینسر کی علامات، وجوہات، اور علاج پر بات کرتے ہیں۔

منہ کے کینسر کی علامات

منہ کے کینسر کی وجہ سے لوگوں کو مندرجہ ذیل علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

منہ کا السر جو تین دن سے زائد رہے

منہ کے اندر سرخ یا سفید چھالے

ہونٹوں پر یا منہ میں گلٹی

منہ کے اندر تکلیف

کھانا نگلنے میں مشکل

بولنے میں مشکلات

گردن یا گلے میں گلٹی

وزن میں کمی

منہ کے کینسر کی علامات مسوڑھوں، زبان، گالوں کے اندرونی حصے، اور ہونٹوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان علامات کو جاننے کے بعد منہ کے کینسر کی وجوہات پر بات کرتے ہیں۔

مزید جانیں: بریسٹ کینسر کا علاج

منہ کے کینسر کی وجوہات

عام طور پر منہ کے کنیسر کی وجوہات صرف دو ہوتی ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ منہ کے کینسر کو اورل کینسر بھی کہا جاتا ہے۔ ایک طبی تحقیق میں بات ظاہر ہوئی تھی کہ تمباکو نوشی اور الکوحل استعمال کرنے والوں میں اس بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ الکوحل اور تمباکو نوشی منہ کے کینسر کی وجوہات ہیں۔ اسی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد میں اس کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ جب کہ یہ کینسر خواتین کو بھی مردوں کی نسبت کم متاثر کرتا ہے۔

منہ کے کینسر کی علامات اور وجوہات جاننے کے بعد اب ہم اس کے علاج پر بات کرتے ہیں۔

منہ کے کینسر کا علاج

منہ کے کینسر کے علاج تین ہیں۔ تاہم کی آپ کی علامات اور وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ میں طریقہ علاج تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

سرجری

سرجری کو منہ کے کینسر کا سب سے عام علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس سرجری کی مدد سے منہ کے کینسر کے ٹیومر کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ خاص طور جب یہ ٹیومر اپنی ابتدائی اسٹیج پر ہوتا ہے۔

سرجری کتنی بڑی ہو گی، اس بات انحصار ٹیومر پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سرجری سے پہلے اس بات کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے کہ منہ کا کینسر کتنا پھیل چکا ہے۔ سرجری کے دوران ٹیومر کے ارگرد والے ٹشوز اور لمف نوڈز کو بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔

ریڈیو تھراپی

ریڈیو تھراپی کو ریڈی ایشن تھراپی بھی کہا جاتا ہے۔ اس تھراپی کی مدد سے منہ کے کینسر کی ابتدائی اسٹیج کا علاج کیا جاتا ہے۔ کچھ کیسز میں ریڈی ایشن تھراپی کو کیمو تھراپی کے استعمال کیا جاتا ہے۔

جب کہ کچھ کیسز میں سرجری کے بعد بھی ریڈی ایشن تھراپی کو تجویز کیا جاتا ہے۔ تا کہ اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ اور اس کے وآپس آنے کے خطرات بھی کم ہو سکیں۔

کیمو تھراپی

کیمو تھراپی میں ادویات کی مدد سے ٹیومر کو ختم کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ علاج اکیلا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ اسے ریڈی ایشن تھراپی کے ساتھ بھی تجویز کیا جا سکتا ہے۔

بعض اوقات سرجری سے پہلے بھی ٹیومر کے سائز کوچھوٹا کرنے کے لیے کمیوتھراپی تجویز کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر سرجری کے بعد یہ کینسر دوبارہ پلٹ آئے تو پھر بھی کمیو تھراپی استعمال کی جا سکتی ہے۔

منہ کے کینسر کا دیسی علاج

اردو بولنے والے بہت سارے لوگ اپنی معصومیت کی وجہ سے منہ کے کینسر کا دیسی علاج تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ منہ کا کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جس کا کوئی دیسی علاج نہیں ہے۔ عام طور پر دیسی علاج ہمارے ہاں گھریلو ٹوٹکوں کو کہا جاتا ہے۔

کینسر کی کوئی بھی قسم لاحق ہونے کی صورت میں جسم میں موجود سیلز تباہ ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ان سیلز کی حفاظت کے لیے یا پھر کینسر کے سیلز کو ختم کرنے لیے تھراپیز یا سرجریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر خدا نخواستہ آپ کے جاننے والوں میں سے کسی کو اس بیماری نے متاثر کر لیا ہے تو دیسی علاج مت تلاش کریں۔

فوری طور پر کسی معالج سے رجوع کریں۔ تا کہ اس بیماری کا بر وقت علاج ہو سکے۔ یہ بات یاد رکھیے گا کہ منہ کے کینسر کا کوئی بھی دیسی علاج مفید ثابت نہیں ہو گا۔

منہ کے کینسر سے بچاؤ

منہ کے کینسر سے بچاؤ کے لیے آپ کو ہر صورت میں سگریٹ نوشی اور الکوحل کے استعمال سے گریز کرنا ہو گا۔ طبی تحقیقات یہ بات تواتر کے ساتھ ثابت کر رہی ہیں کہ ان دونوں عادات کی وجہ سے منہ کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ منہ کے کینسر سے بچاؤ کے لیے اپنے مدافعتی نظام پر بھی فوکس کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔

آخری الفاظ

اس بلاگ میں یہ بتایا گیا ہے کہ منہ کے کینسر کا علاج کیا ہے۔ جب کہ آپ یہاں یہ بھی جان سکتے ہیں کہ منہ کے کینسر کی علامات اور وجوہات کیا ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے یہ بھی ڈسکس کیا ہے کہ کیا منہ کے کینسر کا دیسی علاج ممکن ہے۔ یہ بلاگ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts