ایک شخص اپنے منہ کے چھالے دکھا رہا ہے اور علاج لینے لگا ہے

منہ کے چھالے کا علاج – کھائیں پئیں بغیر کسی تکلیف کے

منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں؟ کیا آپ بھی یہی جاننا چاہتے ہیں؟ اور کیا منہ کے چھالوں کی وجہ سے آپ کے لیے کھانا پینا مشکل ہو چکا ہے؟ گھبرائیے نہیں! آج ہم منہ کے چھالے کا علاج پر بات کریں گے۔ یہ گھریلو علاج آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

منہ کے چھالے کسی نہ کسی سٹیج پر ہر آدمی کو متاثر ضرور کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر ایک سے دو ہفتوں کے لیے منہ میں نمودار ہو سکتے ہیں۔ ہونٹوں، گال کے اندرونی حصے، مسوڑھوں، زبان، اور منہ کا نچلا حصہ وہ جگہیں ہیں جہاں یہ نمودار ہوتے ہیں۔

ان کے علاج پر بات کرنے سے پہلے ہم ان کی وجوہات جان لیتے ہیں۔ یہ وجوہات جاننے کے بعد ان پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔

منہ کے چھالے کی وجہ

اب ہم یہ جانتے ہیں کہ منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں۔ منہ کی چھالوں کی وجوہات میں عام طور پر الرجیز اور حساسیت شامل ہوتی ہیں۔ مدافعتی نظام کا کمزور ہونا، ہارمونز میں تبدیلی، فولیٹ کی کمی، اور آئی بی ایس کی بیماری بھی ان چھالوں کی وجہ بنتی ہے۔

اس کے علاوہ غیر محفوظ پانی، ذہنی دباؤ، اور سگریٹ نوشی بھی منہ کے چھالوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھیں تا کہ آپ ان چھالوں سے محفوظ رہیں۔ قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں استعمال کریں اور منہ کے چھالوں سے بچیں۔

منہ کے چھالوں کی وجوہات جاننے کے بعد اب ہم اس کے علاج پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ یہ علاج اگر آپ اپناتے ہیں تو چھالے آسانی کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔

منہ کے چھالے کا مؤثر علاج

یاد رہے کہ منہ کے چھالے کے علاج کو اپنی افادیت ظاہر کرنے کے لیے کچھ دن درکار ہوں گے۔

کچھ غذاؤں سے پرہیز

منہ کے چھالوں سے نجات پانے کے لیے آپ کو کچھ غذاؤں کا استعمال ترک کرنا ہو گا۔ سب سے پہلے آپ نے کوئی بھی گرم چیز استعمال نہیں کرنی۔ مثال کے طور پر روٹی یا سالن کو ٹھنڈا کر کے کھانا ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے چٹ پٹی چیزوں، جیسا کہ شوارما وغیرہ سے بھی پرہیز کرنی ہے۔ منہ کے چھالوں سے نجات پانے کے لیے آپ کو مالٹے اور لیمن کا استعمال بھی ترک کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ کوشش کیجیے وہ غذائیں بھی استعمال نہ کی جائیں جن میں شوگر کافی زیادہ پائی جاتی ہو۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پھر استعمال کیا کرنا ہے؟ ان دنوں میں صحت مند غذائیں استعمال کریں جیسا کہ دہی۔ اور دہی کے فوائد تو آپ جانتے ہوں گے کہ کیسے یہ آپ کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

منہ کی بدبو سے نجات

سانس کی بدبو سے نجات کو بھی منہ کے چھالوں کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ دانتوں کی صفائی نہیں کرتے تو منہ میں بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ ان بیکٹیریا کی تعداد میں اضافے سے منہ میں چھالے نمودار ہو سکتے ہیں۔

منہ کے چھالے ختم کرنے کے لیے آپ کو دانتوں کی صفائی کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ اور منہ کی بدبو کو ختم کرنا ہو گا۔ دانتوں کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کرنے کی عادت اپنائیے۔ یا پھر منہ کی بدبو کے علاج کی طرف توجہ دیجیے تا کہ منہ کے چھالوں کو ختم کیا جا سکے۔ 

بیکنگ سوڈا کا استعمال

اس سوڈے کے استعمال کو بھی منہ کے چھالوں کا گھریلو علاج سمجھا جاتا ہے۔ بیکنگ سوڈا منہ کے چھالوں کو ختم کر سکتا ہے۔

اس سوڈے میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس پیسٹ کو کچھ منٹوں کے لیے چھالے پر رکھیں۔ اور تھوڑی دیر بعد کلی کر لیں۔ یاد رہے کہ آپ نے اس پیسٹ کو کسی بھی صورت نگلنا نہیں ہے۔

سگریٹ سے پرہیز

جب آپ کو منہ کے چھالوں کا سامنا کرنا پڑے تو سگریٹ نوشی کو فوری طور پر ترک کر دیں۔ تمباکو سے بننے والا دھواں آپ کے چھالوں کی شدت کو بڑھا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے الکوحل کے استعمال کو بھی ترک کرنا ہے۔ کیوں کہ یہ بھی منہ کے چھالوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ان دونوں چیزوں سے پرہیز منہ کے چھالوں کا گھریلو علاج ثابت ہو گا۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بھی منہ کے چھالوں کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کریں  گے تو منہ میں بیکٹیریا کی تعداد میں کمی آئے گی۔

کوشش کیجیے کہ پانی وہ استعمال کیا جائے جو جراثیموں سے پاک ہو۔ منہ کے چھالوں کی صورت میں آپ پانی کو ابال کر استعمال کر سکتے ہیں۔

ہائڈروجن پر آکسائڈ بھی مفید

ہائڈروجن پرآکسائڈ کو بھی منہ کے چھالے کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ چھالے نمودار ہونے کی صورت میں ہائڈروجن پرآکسائڈ اور پانی کو برابر مقدار میں مکس کر لیں۔

پھر اس مکسچر سے دن میں دو بار کلی کریں۔ کوشش کریں کہ صبح شام کلی کی جائے۔

منہ کے چھالوں کی دوائی

اگر یہ علاج آپ کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہوتے تو منہ کے چھالوں کی دوائی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ چھالے ایک یا دو دن میں ختم نہیں ہوں گے۔ کچھ دن تک اوپر بیان ہوئے علاجوں پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی کوشش کریں۔

منہ کے چھالوں کی دوائی میں اینٹی سیپٹک پروڈکٹس شامل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سومو جیل جیسی جیلز اور کریمز بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

اختتام

منہ کے چھالے کے تمام مؤثر علاج میں نے یہ یہاں لکھ دیے ہیں۔ فوری طور پر یہ علاج اپنائیں اور منہ کی تکلیف کو دور کریں۔ منہ کی صحت کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

سوالات و جوابات

اب منہ کے چھالوں کے متعلق سوالات کے جوابات جانیں۔

منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں؟

زیادہ تر مدافعتی نظام کے مسائل، الرجیز، اور انفیکشنز کی وجہ سے منہ کے چھالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Mouth Sores Meaning in Urdu

ماؤتھ سؤرز کو اردو میں منہ کے چھالے کہا جاتا ہے۔

Mouth Ulcer Meaning in Urdu

ماؤتھ السر کو بھی اردو میں منہ کے چھالے کہتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts