ایک شخص منہ کی بدبو کو چیک کر رہا ہے اور علاج کا سوچ رہا ہے

منہ کی بدبو کا علاج – اب دن بھر مہکتی سانس لیں

منہ سے بدبو کیوں آتی ہے؟ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے؟ منہ سے بدبو آنے کی کافی ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ جن کی وجہ سے آپ دوسروں سے کانفیڈنٹس کے ساتھ بات نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ منہ کی بدبو کھانے کے ذائقے پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ہم اسی لیے آج منہ کی بدبو کا علاج ڈسکس کرنے لگے ہیں۔

آپ یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ کچھ لوگوں یہ مانتے ہی نہیں کہ ان کے منہ سے بدبو آ رہی ہے۔ کیوں کہ انسان کو اپنے سے بدبو نہیں آتی۔ اس کے لیے آپ کسی دوسرے شخص یا اپنے پارٹنر سے اپنی سانس کے متعلق پوچھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی سانس کی بدبو کا سامنا ہے تو پریشان مت ہوں۔ ہم یہاں کچھ علاج لکھنے لگے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ اس سے نجات پا سکتے ہیں۔ تاہم اس پہلے یہ ضروری ہے کہ ہم منہ کی بدبو کی وجہ جان لیں۔

منہ کی بدبو کی وجوہات

منہ کی بدبو کی سب سے بڑی وجہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو کھانے کے کچھ ذرے دانتوں میں رہ جاتے ہیں۔ یہی ذرے بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ منہ کی صحت کا خیال نہیں رکھتے تو یہ سانس کی بو کی وجہ بنتا ہے۔

دانتوں کو باقاعدگی کے ساتھ برش نہ کرنے سے منہ میں بیکٹیریا کی تعداد بڑھتی رہتی ہے۔ اس وجہ سے دانتوں پر پلیک جمنا شروع ہو جاتی ہے جو کہ منہ کی بو کی وجہ بنتی ہے۔ کچھ سبزیاں جیسا کہ لہسن اور پیاز بھی سانس کی بدبو کی وجہ بن سکتی ہیں۔

مزید جانیں: منہ کے کینسر کا علاج

بیماریوں کی وجہ سے منہ کی بو

کچھ بیماریوں کی وجہ سے بھی منہ کی بو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں۔

ایسڈ ریفلکس

ذیابیطس

مسوڑھوں کے مسائل

پھیپھڑوں کا انفیکشن

موسمی الرجیز

جگر اور گردوں کی بیماریاں

منہ بدبو کی وجوہات کو جاننے کے بعد اب ہم اس کے علاج پر بات کرتے ہیں۔

منہ کی بدبو کا علاج – Muh Ki Badboo Ka Ilaj

اب ہم منہ کی بدبو دور کرنے کا نسخہ لکھنے لگے ہیں جو کہ نہایت آسان ہے۔

باقاعدگی کے ساتھ منہ کی صفائی

طبی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ منہ کی صفائی نہ کرنا بدبو کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔ جب آپ باقاعدگی کے ساتھ منہ کی صفائی کرتے ہیں تو دانتوں پر پلیک نہیں جمتا۔ اس وجہ سے پھر سانس کی بدبو کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

دانتوں کی ماہرین کہتے ہیں کہ ایک انسان کو دن میں دو بار دانتوں کو برش کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ آپ نے دانتوں کو کم از کم دو منٹوں کے لیے برش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں کو برش کیا جائے۔ یہ عادت اپنانے سے آپ کے دانتوں میں کھانے ذرات نہیں رہیں گے۔

دانتوں کی صفائی کے ساتھ آپ نے زبان کی صفائی کی طرف بھی توجہ دینی ہے۔ زبان پر بھی بیکٹیریا جمع ہو سکتے ہیں۔ یہی بیکٹیریا پھر سانس کی بدبو کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لیے ٹوتھ برش کی مدد سے زبان کو بھی صاف کر سکتے ہیں۔ ہم اسی لیے یہ کہہ سکتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی منہ کی بدبو دور کرنے کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

یہاں پر آپ سانس کی تنگی کا علاج بھی جان سکتے ہیں۔

پانی پئیں

جب بھی آپ کو منہ کے ذائقے میں تبدیلی محسوس ہو تو پانی کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کے منہ میں تھوک زیادہ بنے گا۔ تھوک زیادہ بننے کی وجہ سے بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کے سانس کی بدبو نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ آپ نے صرف پانی استعمال کرنا ہے۔ کولڈ ڈرنکس یا کسی اور سوڈا کو استعمال نہیں کرنا۔ کیوں کہ یہ مشروبات بھی منہ میں بدبو کی وجہ بنتے ہیں۔ 

دہی کو استعمال کریں

سبھی یہ بات جانتے ہیں کہ دہی میں اچھے اور صحت مند بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا منہ میں پائے جانے والے نقصان دہ بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دہی کو اگر آپ چند ہفتوں تک استعمال کریں تو اس سے آپ کی سانس کی بدبو ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس منہ کی بو کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ منہ کی بدبو کے خلاف آپ کو دن میں کم از کم ایک بار دہی کو استعمال کرنا ہو گا۔

مزید جانیں: دہی کے فوائد

دودھ کا استعمال

دودھ کے استعمال کو بھی منہ کی بدبو سے نجات پانے کا ایک مؤثر نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق لہسن سے بنی ہوئی غذائیں استعمال کرنے کے بعد دودھ پینے سے منہ کی بدبو ختم ہوتی ہے۔

جب آپ لہسن یا پیاز میں پکے ہوئے کھانے کھائیں تو بعد میں ایک گلاس دودھ لازمی پی لیں۔ تاہم آپ کھانا کھانے سے پہلے بھی دودھ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے کو بھی منہ کی بدبو ختم کرنے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ سانس کی بدبو کی وجہ بننے والی غذاؤں کے استعمال کے بعد سیب کا سرکہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے آپ کے منہ سے بدبو نہیں آئے گی۔

تاہم آپ نے یہ کوشش کرنی ہے کہ سیب کا سرکہ قدرتی ہو۔ ایک گلاس پانی میں ایک یا دو چمچ سیب کا سرکہ شامل کر لیں۔ پھر اس پانی کو پی لیں۔ اس سے آپ کے منہ سے بدبو نہیں آئے گی۔ سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کر کے اس سے کلی بھی کی جا سکتی ہے۔

گرین ٹی کا استعمال

گرین ٹی کے استعمال کو سانس کی بدبو کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس ٹی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سانسوں کو مہکا دیتی ہیں۔ منہ سے بدبو آنے کی صورت میں آپ گرین ٹی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

گرین ٹی کو آپ ٹھنڈی اور گرم دونوں صورتوں میں استعمال کرتے سکتے ہیں۔ اس کے فوائد میں کمی واقع نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ گرین ٹی سے دیگر فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

آخری الفاظ

اس بلاگ میں آپ منہ اور سانس کی بدبو کا علاج جان سکتے ہیں۔ اپنی سانسوں کو مہکائیں اور کانفیڈنس سے بات کریں ہر کسی کے ساتھ۔ منہ کی صحت کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

سوالات و جوابات

منہ سے بدبو کیوں آتی ہے؟

منہ میں پائے جانے والی بیکٹیریا کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔ جب آپ منہ کی صفائی نہیں کرتے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے بدبو زیادہ آنے لگتی ہے۔

معدے کی بدبو کیا ہے؟

جب آپ کافی گھنٹوں تک کچھ نہیں کھاتے تو آپ کے منہ سے ایک خاص قسم کی بو آنے لگتی ہے۔ اسے معدے کی بدبو کہا جاتا ہے۔

Muh Ki Badboo Ka Ilaj

منہ کی بدبو کے علاج کے لیے آپ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کر سکتے ہیں۔ برش کرنے کی عادت اپنا سکتے ہیں۔ سیب کا سرکہ بھی پیا جا سکتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts