یہ ملٹھی کی تصویر ہے جو فوائد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ملٹھی کے فوائد – وہ جڑی بوٹی جو آپ کی بیماریوں کو دور بھگائے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ملٹھی کے فوائد اس قدر زیادہ کیوں ہیں؟ اور کیا آپ کو یہ بات پتہ ہے ملٹھی کا اردو میں دوسرا نام کیا ہے؟ ملٹھی میں تین سے زائد کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو اس کی طبی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور ملٹھی کا دوسرا نام اصل السوس ہے۔ جہاں بھی ہم اصل السوس کے فوائد کے متعلق کچھ کہیں تو سمجھ جائیں کہ اس سے مراد ملٹھی کے فائدے ہیں۔

ملٹھی کا درخت ایشیاء، جنوبی یورپ، اور مڈل ایسٹ میں پایا یا کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ درخت بہت سی طبی خوبیوں سے مالا مال ہوتا ہے۔ اسی لیے تو اس کی جڑوں کو بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ملٹھی کو انگلش میں لیکورائس کہا جاتا ہے اور اس کی جڑ کو ملٹھی کا نام دیا جاتا ہے۔

اس بلاگ میں آج ہم ملٹھی کے فائدوں کو تفصیل سے بتانے لگے ہیں۔ تا کہ آپ یہ جان سکیں کہ اس کا استعمال آپ کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ ملٹھی کے بے شمار فائدے جانیں اور اس کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔

ملٹھی کے فوائد

عام طور پر لوگ ملٹھی کی تاثیر کے متعلق پوچھتے ہیں۔ حالاں کہ اس کی تاثیر کے متعلق پوچھنا ایک عقلمندانہ سوال نہیں ہے۔ کیوں کہ کھائی جانے والی چیزوں کی تاثیر نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ فائدہ مند یا نقصان دہ ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ کا سوال ملٹھی کے فائدوں کے متعلق ہونا چاہئے جو کہ ہم آپ کو بتانے لگے ہیں۔

معدے کے مسائل میں کمی

ملٹھی کا ایکسٹریکٹ میں بہت سی طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے یہ معدے کی بہت سے مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ملٹھی کے ایکسٹریکٹ کو سینے میں جلن کا بہترین علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کی مدد سے بد ہضمی کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

حتی کہ طبی تحقیقات یہ بات کہتی ہیں کہ ملٹھی کچھ ادویات کی نسبت زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔ یہ ادویات کے برعکس زیادہ تیزی سے معدے کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

گلے کی خراش کا خاتمہ

ملٹھی کو گلے کی خراش کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ مؤثر طریقے سے گلے کی سوزش یا خراش کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی سانس کی نالی کے اوپری حصے کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔

اس لیے اسے ہم دمہ یا سانس کی تنگی کا مؤثر علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔ سانس کے مسائل اور گلے کی خراش سے نجات پانے کے لیے آپ ملٹھی کا قہوہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے گلے کو فوری طور پر سکون ملے گا۔

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق وہ ادویات زیادہ مؤثر ہوتی ہیں جن میں ملٹھی پائی جاتی ہے۔ ملٹھی کو انگریزی میں لیکورائس کہا جاتا ہے۔ اس لیے مختلف ادویات اجزاء کے سیکشن میں آپ کو لیکورائس کا نام لکھا ملے گا۔

جِلد کی بیماریوں سے بچاؤ

ملٹھی کو جِلد کی بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ملٹھی کا ایکسٹریکٹ ایکنی اور ایکزیما کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

جن کریمز میں ملٹھی کا ایکسٹریکٹ پایا جاتا ہے وہ کسی بھی دوسری اینٹی فنگل یا اینٹی بیکٹیریل کریم کی طرح مؤثر ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر آپ ملٹھی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے تو امید ہے کہ آپ کو جِلد کے مسائل لاحق نہیں ہوں گے۔

ہیپاٹائٹس سی کی شدت میں کمی

ملٹھی میں ایک جز سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا نام گلیسریزین ہے۔ یہ جز ہیپاٹائٹس کی شدت کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اگر ہیپاٹائٹس کو بر وقت کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ آپ کے جگر کی سوزش کی وجہ بن سکتا ہے۔

ملٹھی میں چوں کہ اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے یہ ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ اصل السوس یا ملٹھی کے فوائد کم وقت میں حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں کہ اس کو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہیپاٹائٹس کی بیماری کے دوران استعمال کیا جائے۔

اینٹی کینسر خصوصیات کی حامل

ملٹھی میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملٹھی کے ایکسٹریکٹ میں کینسر سے بچانے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

جانوروں میں ہونے والی طبی تحقیقات کے مطابق ملٹھی بریسٹ کینسر کے سیلز کی افزائش کو سست کرتی ہے۔ یہ جِلد کے کینسر کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین کی رائے کہ ابھی ملٹھی پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ تا کہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ ملٹھی کس طرح کینسر کے خلاف کام کرتی ہے۔

السرز کا خاتمہ

ملٹھی کو السر کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا ایکسٹریکٹ پیپٹک السر کی شدت کو کم کر سکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ پپٹک السر کی وجہ سے آپ کے معدے میں زخم بن جاتے ہیں۔

جانوروں میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق ملٹھی آنتوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کو بھی کم کر سکتی ہے۔ جس سے آپ کے السرز کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ملٹھی کا ایکسٹریکٹ استعمال کرنے سے ایچ پائلوری کی تعداد بھی کم ہوتی ہے۔ ایچ پائلوری نقصان دہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو آپ کے معدے کو متاثر کرتے ہیں۔ اگر دو ہفتوں تک ملٹھی کو استعمال کیا جائے تو اس سے ایچ پائلوری کی تعداد کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

منہ کی صحت میں بہتری

ملٹھی کے استعمال سے منہ کی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ طبی تحقیقات کے مطابق ملٹھی منہ کے چھالوں کا بھی بہترین علاج ہے۔ ملٹھی کا استعمال آپ کے دانتوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ملٹھی میں چوں کہ بیکٹیریا کو ختم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس لیے یہ منہ میں بیکٹیریا کی تعداد کو کم کرتا ہے۔

ملٹھی کے نقصانات

بہت سارے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ ملٹھی کے نقصانات کیا ہوتے ہیں۔ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ملٹھی کے نقصانات نہیں ہوتے۔ ایف ڈی اے کے مطابق ملٹھی کا استعمال سبھی کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔

تاہم ایف ڈی اے کی یہ ہدایات صرف قدرتی ملٹھی کے بارے میں ہیں۔ ملٹھی کے کیپسولز یا سپلیمنٹس کے بارے میں آپ کو خود فیصلہ کرنا ہو گا۔ جب قدرتی ملٹھی آپ کے لیے محفوظ اور فائدہ مند ہے تو آپ اس کیپسولز کیوں استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ 

اسے نیچرل فارم میں استعمال کیجیے اور ملٹھی کے نقصان آپ کے لیے زیرو ہو گا۔

ملٹھی استعمال کرنے کا طریقہ

ملٹھی کو استعمال کرنے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں۔ اس کو قدرتی فارم میں لے کر پیس لیں۔ ملٹھی کے پاؤڈر کو ایلو ویرا کے جیل میں شامل کر کے جِلد پر لگا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ لوگ ملٹھی کا قہوہ بھی بناتے ہیں۔ ایک کپ پانی لے کر اس میں ملٹھی کے چند ٹکڑے شامل کر لیں۔ پھر اس کو ابال لیں۔ لیجیے ملٹھی کا قہوہ تیار ہے۔ ذائقے کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ اس میں شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔

اختتام

ملٹھی کے فوائد آپ نے جان لیے ہیں۔ اس لیے اب کوشش کریں کہ ملٹھی آپ کی روٹین میں شامل ہو۔ اگر آپ اس کو ہر روز استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ہر دوسرے یا تیسرے روز اس کا قہوہ استعمال کر لیا کریں۔

سوالات و جوابات

ملٹھی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

یہ سوال ہر کوئی پوچھتا نظر آتا ہے کہ ملٹھی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں۔ ابھی ہم آپ کو ملٹھی کی انگلش بتاتے ہیں۔ ملٹھی کو انگلش میں لیکورائس کہا جاتا ہے۔

اصل السوس کیا ہے؟

اصل السوس ہی ملٹھی کا دوسرا نام ہے۔ جب ہم ملٹھی کے فوائد کی بات کرتے ہیں تو اسے اصل السوس کے فوائد بھی مراد ہوتے ہیں۔

ملٹھی کی تاثیر کیا ہے؟

ملٹھی کی تاثیر کچھ بھی نہیں ہوتی۔ یہ صرف فائدہ مند ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھائی جانے والی چیزوں کی تاثیر نہ ٹھنڈی ہوتی ہے اور نہ گرم۔

ملٹھی کا درخت کہاں پایا جاتا ہے؟

ملٹھی کا درخت مصر، جنوبی یورپ، اور مصر میں پایا جاتا ہے۔ اس درخت میں بہت ساری طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

ملٹھی in English

ملٹھی کو انگلش میں لوگ لیکورائس کہتے ہیں۔ تاہم ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ اسے ملٹھی کے نام سے ہی جانتے ہیں۔ 

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts