یہ ناف میں تصویر ہے جس میں تیل لگانا چاہیے۔

ناف میں تیل لگانے کے فوائد – اپنے جسم کو اب پرکشش بنائیں

کیا میں آپ کو ایک ایسی عادت کے بارے میں بتاؤں جو آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بنائے اور چہرے پر نکھار بھی بڑھائے؟ یہ عادت ہے ناف میں تیل لگانا۔ ناف میں تیل لگانے کے فوائد نہ صرف آپ کی جلد کو چمک دار بنائیں گے بلکہ آپ کو ایکنی جیسی علامات کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیں گے۔

تو کیا آپ ناف پر تیل لگا رہے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر ابھی سے جان لیں کہ ناف میں تیل نہ لگانے سے آپ بہت سارے فائدوں سے خود کو محروم کر رہے ہیں۔ آئیور ویدا میں آپ جانتے ہیں کہ بیلی بٹن یعنی ناف کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ کیوں کہ ناف سے ہی ایک زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔

کیوں کہ یہ ناف ہی ہوتی ہے جو پیٹ میں پرورزش پا رہے بچے کو ماں کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ جوانی کی عمر کو پہنچتے ہیں تو اس میں کافی انرجی سٹور ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے ناف کی جانب ہمیں توجہ دینی چاہیے۔ اور سب سے بہترین توجہ یہی ہو گی کہ ناف میں باقاعدگی کے ساتھ تیل لگایا جائے۔

ناف پر تیل لگانے کے فوائد پر بات کرنے سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ناف میں کیسے تیل لگانا چاہیے۔

ناف میں تیل لگانے کا طریقہ

یہ بات جان لیں کہ میں تیل لگانے کا طریقہ نہایت آسان اور سادہ ہے۔ سب سے پہلے یہ کریں کہ کسی بھی ہاتھ کی انگلیوں پر تیل کے چند قطرے ڈال لیں۔ اور پھر ناف کے اردگرد والے حصے پر مالش کریں۔ پھر اس کے بعد تیل کے ایک سے تین قطرے ناف میں ڈالیں۔

پھر اس کے بعد روئی کو ناف میں رکھ دیں تا کہ تیل باہر نہ گرے اور آپ کے کپڑے خراب نہ ہوں۔ یہاں پر اب یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ ناف میں کون سا تیل لگانا چاہیے؟ اس کا جواب ہمیشہ مختلف ہو گا۔ کیوں کہ یہ آپ کی پسند پر منخصر ہوتا ہے کہ آپ کون سا تیل استعمال کرتے ہیں۔

مجھ سے اگر آپ پوچھیں تو میں آپ کو سرسوں کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ کیوں کہ سرسوں کا تیل ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ آپ کی جلد کو موسچرائز رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ آپ کیسٹر آئل یا بادام کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ناف میں تیل لگانے کے فوائد

اب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ناف میں تیل لگانا کیسے آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

پیٹ کی بیماریوں کا خاتمہ

کیا آپ کو پیٹ کی بیماریوں کا سامنا ہے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ابھی آپ کو ایسا نسخہ بتانے لگے ہیں جو آپ کو پیٹ کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔ اور وہ نسخہ ہے ناف میں تیل لگانا۔

اگر آپ معدہ ڈسٹرب رہتا ہے یا اکثر آپ کا پیٹ پھول جاتا ہے تو ناف میں تیل لگانے کی عادت کو اپنا لیں۔ ناف میں تیل لگانے کی عادت کو قبض کنٹرول کرنے کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن قبض کے لیے پھر آپ کو کیسٹر آئل استعمال کرنا ہو گا۔

یہ بات میں آغاز میں ہی یاد رکھ لیں کہ ناف میں تیل لگانے کے یہ فوائد آئیور ویدا اور دیسی حکمت میں بیان ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں ابھی سائنسی ریسرچز نہیں ہو سکی ہیں۔

صفائی کا بہترین طریقہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ بیلی بٹن یعنی ناف کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے؟ اور یہی وہ حصہ ہے جس کی صفائی کی جانب سے کم توجہ دی جاتی ہے۔ لیکن ناف کی صفائی بہت ضروری ہوتی ہے۔ کیوں کہ ناف میں بیکٹیریا افزائش پا سکتے ہیں اور ان کی تعداد کم وقت میں تیزی کے ساتھ بڑھ سکتی ہے۔

طبی ماہرین اسی لیے کہتے ہیں تیل کی مدد سے ناف کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جانا چاہیے۔ رات کو سونے سے پہلے ناف میں تیل کے ایک سے تین قطرے ڈال لیں۔ اور صبح اٹھ کر نہا لیں۔ اس سے آپ کا بیلی بٹن صاف رہے گا۔ جس سے انفیکشنز کے خطرات کم ہو جائیں گے۔

حیض کے درد میں کمی

آپ جانتے ہیں کہ حیض یا ماہواری کے دوران اکثر خواتین کو درد کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ درد کافی بے چینی کا باعث بنتا ہے جس سے خواتین کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ حیض کے درد سے نجات پانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔

ناف میں تیل ڈالنے کی عادت انہی ٹوٹکوں میں شامل ہے۔ حیض کے درد سے نجات پانے کے لیے آپ کیسٹر آئل کو استعمال کر سکتے ہیں۔ کیسٹر آئل کو نیم گرم کر لیں اور پھر اس کے چند قطرے ناف میں ڈالیں۔ اس سے آپ کو ماہواری کا درد کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

حمل جلدی ٹھہرائے

کیا آپ جلدی حاملہ ہونے کا مؤثر ترین طریقہ جاننا چاہتی ہیں؟ تو بس پھر سمجھ لیں کہ یہ طریقہ ناف پر تیل لگانا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بیلی بٹن ہی ماں اور بچے کو آپس میں جوڑتا ہے۔

اسی لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ناف میں تیل لگانے سے حمل کو جلد ٹھہرانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ عادت حیض کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ جب کہ مردوں کے لیے بھی ناف میں تیل لگانا فائدے مند ہو سکتا ہے۔

مرد ناف میں تیل لگا کر اپنے سپرم کو بڑھا سکتے ہیں۔ جس سے ان میں سپرم کی کمی نہیں ہو گی۔ اور انہیں اپنے پارٹنر میں حمل ٹھہرانے میں مدد ملے گی۔

بصارت میں بہتری

آج کل بہت سارے لوگوں کو آنکھوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے دیکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ناف میں تیل لگانے کے فوائد میں یہ شامل ہے کہ اس سے دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

خون کی وریدیں بیلی بٹن کو آنکھوں کے ساتھ جوڑتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناف میں تیل لگانے سے آنکھوں پر بھی مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ناف پر تیل لگانے سے آپ کو آنکھوں کے سیاہ حلقے کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل جائے۔

اسی لیے کوشش کیجیے کہ ناف میں تیل لگانے کی عادت پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کیا جائے۔ یہ عادت آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے آپ کی سوچ سے بڑھ کر مفید ہو گی۔

جوڑوں کے درد میں بھی مفید

کیا آپ کو بھی جوڑوں کے درد کا سامنا ہے؟ تو پھر آپ ناف میں تیل کیوں نہیں لگاتے۔ آپ کو یہ بات معلوم ہو گی کہ عمر میں اضافے کے ساتھ آپ کو اکثر جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم اس درد کو ناف پر تیل لگانے کی عادت کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ناف میں تیل لگانے کی عادت آپ کو جوڑوں کے درد سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کر سکتی ہے۔

 لیکن اس معاملے میں ابھی بہت زیادہ طبی ریسرچز کی ضرورت ہے تا کہ اس سارے کانسیپٹ کو سمجھا جا سکے۔ کہ کیسے ناف میں تیل لگانے کی عادت جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم میں سے ہر کوئی خوبصورت دکھنا چاہتا ہے۔ خوبصورتی کے لیے ہم سب کچھ کریں گے، مہنگی پروڈکٹس خریدیں گے لیکن ناف میں تیل نہیں لگائیں گے۔ 

آئیور ویدا کے ماہرین کے مطابق ناف میں تیل لگانے کی عادت سے جلد کو ماحول کے منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھر آپ کو ایکنی جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اگر آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہر جگہ آپ کا چہرہ ہر کسی کو متوجہ کرے تو ناف میں تیل لگانا شروع کر دیں۔ جب اس عادت پر آپ کو کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا تو آپ اسے اپنا کیوں نہیں لیتے۔

ناف میں دیسی گھی

کچھ لوگ یہ بھی سوال پوچھتے ہیں کہ کیا ناف میں دیسی گھی لگایا جا سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب ہاں اور ناں دونوں صورتوں میں دیا جا سکتا ہے۔ دیسی گھی کو بھی صدیوں سے جلد یا بالوں کو موسچرائز کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کو ناف میں دیسی لگانے سے کسی قسم ک مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دیسی گھی لگانے سے آپ کو مفید نتائج مل رہیں تو ضرور لگائیے۔ کوشش کیجیے کہ خالص دیسی گھی استعمال کیا جائے۔ ناف میں ڈالنے سے پہلے اسے نیم گرم کر لیں۔ پھر کچھ قطرے ناف میں ڈال کر اوپر روئی رکھ دیں۔

ناف میں تیل لگانے کے نقصان

کیا ناف میں تیل لگانے کے نقصان بھی ہوتے ہیں؟ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ نہیں۔ ناف پر تیل لگانے کے نقصان نہیں ہوتے۔ ابھی تک ہماری نگاہ سے ایسی کوئی ریسرچ میں نہیں گزری جس میں یہ کہا گیا ہو کہ ناف میں تیل لگانے سے کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم اگر آپ کو کوئی خاص تیل پسند نہیں ہے تو آپ کوئی دوسرا تیل استعمال کر لیں۔ خوش گوار احساس کے لیے آپ کوئی خوشبودار تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

ناف میں تیل لگانے کے فوائد آپ نے جان لیے ہیں۔ اب کوئی بھی اچھا سا تیل خریدیں اور رات کو سونے سے پہلے بیلی بٹن میں چند قطرے ڈال لیں۔

سوالات و جوابات

کیا ہر روز ناف میں تیل لگانا چاہیے؟

جی بالکل۔ آپ ہر روز بھی ناف میں تیل لگا سکتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے ناف میں تیل لگایا جا سکتا ہے۔ سرسوں، بادام، یا کیسٹر آئل اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیا مردوں اور عورتوں دونوں کو ناف میں تیل لگانا چاہیے؟

یہ ضروری ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ہی ناف میں تیل لگائیں۔ مردوں عورتوں دونوں کے لیے ناف میں تیل لگانا یکساں طور پر مفید ہو گا۔

ناف میں کتنا تیل ڈالنا چاہیے؟

ناف میں تیل کے چند قطرے کافی ہوتے ہیں۔ عمومی طور پر ایک سے تین قطرے آپ کے لیے مفید ہوں گے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts