نفس کو لمبا کرنے کا علاج – بہت ساری غلط فہمیوں کا خاتمہ

بہت سارے مرد اپنے نفس کو لمبا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نفس کو لمبا کرنے کا علاج ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ کیا آپ بھی ان مردوں میں شامل ہیں؟

لیکن سوال یہ بھی ہے کہ آپ نفس کو لمبا کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ اور آپ کو کیسے پتہ کہ آپ کے عضوئے تناسل کی لمبائی کم ہے۔

یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ نفس کی لمبائی میں اضافہ کرنے کا خیال لوگوں میں پورنوگرافی کو دیکھنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ پورنوگرافی میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہوتی۔

نفس کو بڑا کرنے کا علاج اور ایک سچا واقعہ

جو لوگ اپنے نفس کو بڑا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے میں یہاں ایک سچا واقعہ لکھنے لگا ہوں۔ یہ واقعہ آج سے چند سال قبل نائیجیریا میں پیش آیا تھا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ نائیجریا کی شریعہ عدالت میں ایک خاتون نے درخواست دائر کی کہ اسے اپنے خاوند سے طلاق چاہیے۔ طلاق کی وجہ اس نے یہ بتائی اس کے خاوند کا عضوئے تناسل بہت بڑا ہے جس کی وجہ سے اسے جنسی سرگرمی کے دوران تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ اس عورت کی دوسری شادی تھی۔ اور عدالت نے عورت کی درخواست قبول کرتے ہوئے طلاق کروا دی تھی۔ مجھے بتائیں کہ کیا اب بھی آپ نفس کو لمبا کرنے کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج

نفس کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟

بہت سارے مرد یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ نفس کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے۔ آپ کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ نفس کی لمبائی ہر مرد کی مختلف ہو گی۔

جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ آج کل پورنوگرافی دیکھنے کا رواج بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ لوگ پورنوگرافی دیکھنے کے بعد اس میں پرفارم کی گئی چیزوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

انہی میں سے ایک چیز نفس کو لمبا کرنا بھی ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بڑا اور موٹا نفس جنسی آسودگی میں اضافہ کر سکتا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جیسا کہ اوپر لکھ چکا ہوں کہ ایسا کرنے سے خواتین کو بہت زیادہ تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج

نفس کو بڑا کیسے کریں

بہت سارے مرد یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ نفس کو بڑا کیسے کریں۔ اسی چکر میں وہ بہت ساری ادویات اور پروڈکٹس بھی استعمال کرنے سے نہیں کتراتے۔

آپ کو سوشل میڈیا یا دیواروں پر یہ لکھا ہوا ملے گا کہ یہ تیل استعمال کریں اور اپنے نفس کو بڑا کریں۔ یہ بات اپنے پلے سے باندھ لیں کہ نفس کوئی ربڑ نہیں ہے جس کو کھینچنے سے یہ بڑا ہو جائے گا۔ اس کی لمبائی میں ایسے عوامل کردار ادا کرتے ہیں جن پر بعض اوقات انسان کا اختیار نہیں ہوتا۔

اس لیے اس سوال کا جواب تلاش کرنا چھوڑ دیں کہ نفس کو کیسے بڑا کریں۔ اور اپنی جنسی زندگی کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں۔ اپنے پارٹنر سے پوچھیں کہ اسے جنسی سرگرمی کے دوران کونسا عمل پسند ہے۔ اور جو عمل وہ بتائے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ 

مزید پڑھیں: قوت باہ کا دیسی علاج

نفس کا ٹیڑھا پن کا علاج

بہت سارے مرد ایسے بھی ہیں جن کے عضوئے تناسل میں تھوڑا سے ٹیڑھا پن ہوتا ہے جو کہ قدرتی بات ہے۔ لیکن وہ یہ بات سمجھتے نہیں ہیں۔ ان کو ہر حال میں اس ٹیڑھے پن کو ختم کرنا ہوتا ہے۔

اس کے لیے بازار سے خریدی گئی غیر معیاری پروڈکٹس بھی استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کے نفس میں تھوڑا ٹیڑھا پن اگر موجود بھی ہے تو اسے رہنے دیجیے۔ لیکن نفس کے ٹیڑھے پن کے غیر معیاری علاج کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دیجیے گا۔

مزید پڑھیے: احتلام سے بچنے کا طریقہ

نفس کو لمبا کرنے کی ورزش

جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ نفس کو لمبا کرنے کی کوشش کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی مفید عمل ہے۔ تاہم کچھ مردوں کا نفس بہت زیادہ چھوٹا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر حضرات کی جانب سے انہیں ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسٹریچنگ کو نفس کو لمبا کرنے کی ورزش سمجھا جاتا ہے۔ اس پر اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ عمل کریں تو مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اینڈروپینس اسٹریچنگ سے نفس کی لمبائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

زیتون کے تیل سے نفس کی مالش

آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ہو گا کہ کیا زیتون کے تیل سے نفس کی مالش کرنی چاہیے۔ مالش یا مساج سے جسم کو پرسکون کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس کے جس حصے پر بھی آپ مساج کریں گے اس میں خون کی روانی بہتر ہو گی۔

اس لیے آپ زیتون کے تیل سے نفس کی مالش کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ بات رکھیے گا کہ اس معاملے کوئی بھی گناہ سرزد نہ ہو۔

مزید پڑھیں: مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں میں نے نفس کو لمبا کرنے کے متعلق جتنی بھی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کو بیان کر دیا ہے۔ عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ نفس کو بڑا کرنے سے عورت لطف اندوز ہو گی۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ اس کے لیے میں نے نائیجریا کی مثال بھی بیان کر دی ہے۔

اس لیے اب آپ کو نفس کو لمبا کرنے کا علاج نہیں ڈھونڈنا چاہیے۔ اس کے برعکس آپ کو اپنی جنسی زندگی کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ آپ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھانے والی غذائیں استعمال کر رہے ہیں۔ 

تاہم اگر غیر معیاری پروڈکٹس سے نفس کو لمبا اور موٹا کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس سے صحت کو بھی نقصانات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جنسی صحت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کریں اور پرسکون زندگی گزاریں۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts