نفس یا عضوتناسل پر خارش بہت زیادہ بے چینی کا باعث بنتی ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بلکہ آپ کی جنسی زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
اگر کے عضو تناسل پر خارش ہے تو اس بات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ یہ بیماری آپ کے پارٹنر میں بھی منتقل ہو جائے۔ اس لیے نفس پر خارش کا علاج بہت ضروری ہوتا ہے۔
بعض اوقات صرف نفس خارش کا شکار ہوتا تو کئی مرتبہ اس کے ساتھ دوسری علامات جیسا کہ سوزش اور رطوبت بہنا بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ نفس پر خارش کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر ہی عضو تناسل کی خارش کا علاج کیا جاتا ہے۔
عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے نفس پر خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں بھی نفس پر خارش کی وجہ بنتی ہیں۔ اس لیے آپ نے یہ کوشش کرنی ہے کہ ان بیماریوں سے بچا جائے تا کہ نفس خارش کا شکار نہ ہو۔
اب ہم بات کرتے ہیں نفس پر خارش کے علاج کی۔ یہ علاج آسانی سے گھر پر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اگر نفس پر خارش کسی انفیکشن یا جنسی بیماریوں کی وجہ سے لاحق ہو تو پھر ادویات استعمال کرنے کی ضروت ہوتی ہے۔
نفس پر خارش کا علاج
نفس پر خارش کے علاج کے لیے آپ مندرجہ ذیل گھریلو نسخے آزما سکتے ہیں۔
کولڈ تھراپی
کولڈ تھراپی کو عضو تناسل پر خارش کا ایک مفید علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس تھراپی کی مدد سے آپ نفس کی خارش کو آسانی کے ساتھ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
نفس کی خارش سے نجات پانے کے لیے ایک ٹھنڈا کپڑے سے اپنے نفس کو پانچ سے دس منٹوں کے لیے لپیٹ دیں۔ اس کے علاوہ آپ تولیے میں برف کو لپیٹ کر بھی اس پر رکھ سکتے ہیں۔ نفس کو پہنچنے والی ٹھنڈک کی وجہ سے سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے پھر نفس کی خارش کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: نفس کو لمبا کرنے کا علاج
جنسی تعلقات سے گریز
جب آپ کو عضو تناسل کی خارش کا سامنا ہو تو آپ نے کوشش کرنی ہے جنسی تعلقات سے پرہیز کیا جائے۔ اس خارش کے دوران جنسی تعلقات قائم نہ کرنے سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے برعکس اگر آپ نفس پر خارش کے دوران اپنے پارٹنر سے جنسی تعلق قائم کریں گے تو اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ یہ طبی مسئلہ اس میں بھی منتقل ہو جائے۔ اس بات کے امکانات ہوتے ہیں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے نفس پر خارش کا سامنا کرنا پڑے۔ تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ طبی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں جنسی تعلق قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔
سیب کے سرکے کا استعمال
اگر سوزش کی وجہ سے آپ کو نفس پر خارش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو سیب کا سرکہ ایک بہترین علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ سیب کے سرکے کے استعمال سے نفس کی خارش اور بے چینی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
سیب کے سرکے اور پانی کو برابر مقدار میں لے کر اس کو مکس کر لیں اور پھر اسے نفس پر لگائیں۔ اس سے خارش کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ تاہم اگر آپ کے عضو تناسل پر کوئی زخم ہے تو اس پر سیب کا سرکہ لگانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: اندام نہانی کی خارش کا علاج
کاٹن سویب اور الکوحل
الکوحل کو بھی نفس پر خارش پر کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کی بھی ایک بنیادی وجہ ہے۔ کچھ تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ الکوحل میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
جب آپ کاٹن سویب کی مدد سے نفس پر الکوحل کو لگائیں گے تو اس سے بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے اور آپ کی خارش کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
بیکنگ سوڈا کا استعمال
اگر آپ کو وائرل انفیکشن کی وجہ سے نفس پر خارش کا سامنا ہے تو بیکنگ سوڈا کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ وائرل انفیکشن کی صورت میں اگر آپ اپنے عضو تناسل پر بیکنگ سوڈا لگائیں گے تو اس سے خارش کم ہو گی۔
آپ پانی کو لے کر نیم گرم کر لیں اور اس میں ایک کپ بیکنگ سوڈا شامل کر لیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو اپنے عضو تناسل پر لگا لیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کو دھو لیں۔ یہ مکسسچر خارش کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
عضو تناسل کو دھوئیں
نفس کی خارش کے علاج میں اس کو دن میں کئی بار دھونا بھی شامل ہے۔ یہ عادت اپنانے سے بیکٹیریا اور دوسرے جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
عضو تناسل کو دھونے سے پہلے پانی کو نیم گرم کر لیں اور پھر اس کو اچھی طرح دھو لیں۔ نفس کو دھونے کے عمل میں کسی بھی قسم کا صابن استعمال کرنے گریز کریں کیوں کہ اس سے نفس کی جلد پر موجود آئلز ختم ہو سکتے ہیں۔ نفس کو دھونے کے بعد اس کو کسی صاف کپڑے سے مکمل طور پر خشک کر لیں۔
مزید جانیں: پیشاب کی جلن کا علاج
کچھ میڈیکل علاج
اگر نفس پر خارش کے یہ گھریلو علاج مؤثر نہ ہوں تو آپ کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کی طرف جانا ہو گا۔ تاہم اس علاج میں کوئی بھی دوا آپ کے معالج کی جانب سے تجویز کی جائے گی۔ عام طور پر عضو تناسل پر خارش کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹک، اینٹی فنگل، اور اسٹیرائڈ کریمز تجویز کی جاتی ہیں۔
خصیوں پر خارش کا علاج
خصیوں پر خارش کے علاج کے لیے بھی آپ وہی طریقے آزما سکتے ہیں جو نفس کی خارش کے لیے آزمائے جاتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ خصیوں کو دن میں کئی مرتبہ دھوئیں۔ کیوں کہ اس جگہ کافی پسینہ آتا ہے جس سے انفیکشنز کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
نفس یا خصیوں پر خارش کے علاج کے لیے آپ اوپر بیان کیے گئے نسخوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے تا کہ آپ کو بروقت معلومات ملتی رہیں۔