Learn about nausea and its causes and preventions in Urdu

Nausea Meaning in Urdu – Make Your Stomach Comfortable Again

متلی وہ کیفیت ہے جس میں معدے میں بے چینی محسوس ہوتی ہے اور قے آنے کا احساس ہوتا ہے۔ بعض اوقات قے ہو جاتی ہے اور بعض اوقات صرف متلی رہتی ہے۔ یہ خود کوئی بیماری نہیں بلکہ مختلف مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔

متلی ہلکی بھی ہو سکتی ہے اور شدید بھی۔ کبھی یہ چند منٹ رہتی ہے اور کبھی کئی گھنٹے تک پریشان کرتی ہے۔ اگر اس کی وجہ معلوم ہو جائے تو اکثر اسے آسانی سے قابو کیا جا سکتا ہے۔ یہ بلاگ نوزیا یعنی متلی کے متعلق تمام معلومات آپ کو فراہم کرے گا۔ تا کہ اگر آپ مستقبل میں اس کا شکار ہوں تو آسانی سے اس پر قابو پا لیں۔

Causes of Nausea in Urdu

متلی کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جسم کے مختلف نظام اس کیفیت میں کردار ادا کرتے ہیں۔ معدہ، دماغ، اعصاب اور ہارمون سب اس سے متعلق ہو سکتے ہیں۔

Stomach Issues

اگر معدہ خراب ہو، بدہضمی ہو، یا کھانا خراب ہو تو متلی پیدا ہو سکتی ہے۔ پیٹ کا انفیکشن بھی اس کی عام وجہ ہے۔

Pregnancy

حمل کے ابتدائی مہینوں میں بہت سی خواتین کو صبح کے وقت متلی محسوس ہوتی ہے۔ بعض میں یہ کیفیت دن بھر رہتی ہے۔ حمل کے شروع میں جسم میں ہارمون کی تبدیلی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے متلی عام ہوتی ہے۔

زیادہ تر خواتین میں یہ کیفیت چند ہفتوں بعد کم ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر متلی بہت زیادہ ہو اور پانی تک نہ ٹھہرے تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

Smell

کچھ لوگوں کو خاص قسم کی بو برداشت نہیں ہوتی۔ تیز مصالحے، تیل یا کسی چیز کی بدبو سے بھی متلی ہو سکتی ہے۔

Travelling

بس، کار یا کشتی کے سفر میں جھٹکوں کی وجہ سے دماغ اور جسم کے توازن میں فرق آتا ہے، جس سے متلی محسوس ہو سکتی ہے۔

Stress

زیادہ پریشانی، خوف یا گھبراہٹ بھی معدے پر اثر ڈالتی ہے اور متلی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے ذہنی دباؤ کے علاج کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کیوں کہ دباؤ کی وجہ سے آپ کے معدے اور آنتوں پر برا اثر پڑتا ہے۔

Overeating

حد سے زیادہ کھانا یا بہت جلدی جلدی کھانا بھی متلی پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے کھانے کو آہستہ آہستہ اور چبا کر کھانا چاہیئے۔ کوشش کریں کہ تھوڑی بھوک رکھتے ہوئے کھانا چھوڑ دیا کریں۔ اس سے آپ نہ صرف متلی سے بچ جائیں گے۔ بلکہ آپ میں معدے کے مسائل کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔

کھانے کے فوراً بعد متلی ہونے کی چند ممکنہ وجوہات یہ ہو سکتی ہیں۔

  • خراب یا آلودہ کھانا
  • زیادہ تیل یا مصالحہ دار غذا
  • بہت زیادہ مقدار میں کھانا
  • ذہنی دباؤ کے دوران کھانا

اگر ہر بار کھانے کے بعد متلی ہو تو یہ معدے کے کسی دیرینہ مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔

Nausea and Vomiting Meaning in Urdu

متلی احساس کا نام ہے، جبکہ قے وہ عمل ہے جس میں معدے کا مواد منہ کے راستے باہر آتا ہے۔

آپ کو متلی ہو سکتی ہے لیکن قے نہ ہو۔ اسی طرح بعض اوقات قے اچانک ہو جاتی ہے اور پہلے متلی محسوس نہیں ہوتی۔

بعض اوقات لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ متلی اور قے ایک ہی بیماری کے دو نام ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ دونوں مختلف طبی علامتیں ہے۔ جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں کہ متلی ایک احساس کا نام ہے۔ جب کہ قے کی وجہ کھائی گئی خوراک منہ کے راستے باہر آ جاتی ہے۔

The Explanation of Nausea Symptoms in Urdu

متلی اکیلی بھی ہو سکتی ہے اور دیگر علامات کے ساتھ بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

  • پیٹ میں درد
  • سر درد
  • اسہال
  • بخار
  • چکر آنا
  • کمزوری

اگر متلی کے ساتھ شدید درد، بے ہوشی یا تیز بخار ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Nausea and Vomiting in Children

بچے بڑوں کی نسبت زیادہ قے کرتے ہیں۔ اس کی عام وجوہات یہ ہو سکتی ہیں۔

  • پیٹ کا انفیکشن
  • دودھ سے الرجی
  • زیادہ کھانا
  • تیز بخار

اگر بچہ سست ہو جائے، پانی نہ پی رہا ہو یا پیشاب کم ہو رہا ہو تو فوری طبی مدد لینی چاہیے۔

Do’s and Don’ts Explanation of Nausea in Urdu

متلی کی صورت میں چند سادہ اقدامات مفید ہو سکتے ہیں۔

کیا کریں

  • تازہ ہوا میں بیٹھیں
  • ٹھنڈے پانی کے گھونٹ لیں
  • ادرک والی چائے پئیں
  • پودینے کی چائے آزمائیں
  • ہلکی اور سادہ غذا کھائیں
  • تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں

ادرک کو متلی کم کرنے میں مفید سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح خالی بسکٹ یا خشک روٹی بھی بعض اوقات آرام دیتی ہے۔

کیا نہ کریں

  • بہت تیز خوشبو والی چیزوں سے پرہیز کریں
  • تلی ہوئی اور چکنائی والی غذا نہ کھائیں
  • کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں
  • بہت زیادہ پانی ایک ساتھ نہ پئیں
  • بہت تنگ کپڑے نہ پہنیں

ان احتیاطی تدابیر سے اکثر ہلکی متلی میں آرام آ سکتا ہے۔

کیا متلی کو روکا جا سکتا ہے؟

کچھ صورتوں میں متلی سے بچا جا سکتا ہے۔

مثلاً اگر سفر میں متلی ہوتی ہے تو اگلی نشست پر بیٹھیں اور کھڑکی سے باہر دیکھیں۔ زیادہ چکنائی والی غذا سے پرہیز کریں۔ کھانا آہستہ آہستہ کھائیں۔

لیکن بعض اوقات متلی کسی اندرونی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کی مکمل روک تھام ممکن نہیں ہوتی۔

Last Input on Nausea Meaning in Urdu

متلی ایک عام علامت ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے۔ کبھی یہ معمولی ہوتی ہے اور کبھی کسی بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر متلی ہلکی ہو تو گھریلو احتیاطی تدابیر سے آرام آ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بار بار ہو رہی ہو یا شدید علامات کے ساتھ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

اپنے جسم کے اشاروں کو نظر انداز نہ کریں۔ مناسب غذا، سکون اور احتیاط سے اکثر متلی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

FAQs

What is the nausea meaning in Urdu female?

خواتین میں متلی سے مراد معدے میں گھبراہٹ، بے چینی اور قے آنے کا احساس ہے۔ یہ کیفیت عام طور پر حمل کے ابتدائی مہینوں میں زیادہ دیکھی جاتی ہے، جب جسم میں ہارمون کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ماہواری کے دنوں میں بھی بعض خواتین کو متلی محسوس ہو سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ، کمزوری، خالی پیٹ رہنا یا زیادہ چکنائی والی غذا بھی اس کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر متلی ہلکی ہو تو عموماً آرام، ہلکی غذا اور پانی پینے سے بہتر ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر بار بار ہو یا شدید ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

What is stomach nausea meaning in Urdu?

معدے کی متلی سے مراد وہ کیفیت ہے جس میں پیٹ کے اندر بے چینی اور قے آنے جیسا احساس پیدا ہو۔ یہ عام طور پر بدہضمی، تیزابیت، خراب کھانے یا معدے کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بعض اوقات زیادہ کھانا، تلی ہوئی غذا یا خالی پیٹ رہنا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔

اس حالت میں انسان کو کھانے سے دل اچٹنے لگتا ہے اور کمزوری محسوس ہو سکتی ہے۔ ہلکی غذا، نیم گرم پانی اور آرام کرنے سے افاقہ ہو سکتا ہے۔ اگر متلی کے ساتھ شدید درد، بخار یا مسلسل قے ہو تو طبی معائنہ ضروری ہے۔

How will you describe udden nausea meaning in Urdu?

اچانک متلی وہ حالت ہے جو بغیر کسی واضح پیشگی علامت کے فوراً شروع ہو جائے۔ انسان اچانک معدے میں گھبراہٹ، چکر یا قے کا احساس محسوس کرتا ہے۔ اس کی وجوہات میں خراب کھانا، تیز بو، ذہنی دباؤ، سفر کے جھٹکے یا جسم میں پانی کی کمی شامل ہو سکتی ہیں۔

بعض اوقات شدید درد یا خوف بھی اچانک متلی پیدا کر دیتا ہے۔ اگر یہ کیفیت تھوڑی دیر میں ختم ہو جائے تو عام طور پر خطرناک نہیں ہوتی۔ لیکن اگر بار بار ہو یا دیگر سنگین علامات کے ساتھ ظاہر ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔

What is the pronunciation of nausea?

متلی کے انگریزی لفظ کا تلفظ عام طور پر “نازیا” یا “نوشیا” کے قریب ادا کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے “ناشیا” بھی کہتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ادائیگی میں ہلکا سا فرق ہو سکتا ہے، لیکن معنی ایک ہی رہتا ہے۔

اردو میں اس کا درست لفظ “متلی” ہے۔ یہ لفظ معدے کی بے چینی اور قے کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔ درست تلفظ جاننا اس لیے مفید ہے تاکہ طبی گفتگو یا معلومات حاصل کرتے وقت غلط فہمی نہ ہو۔ روزمرہ بول چال میں سادہ طور پر “متلی آ رہی ہے” کہا جاتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts