These are nebil tablets that can be used to treat high blood pressure.

Nebil Tablet Uses in Urdu – Control Blood Pressure and Live Healthily

کیا آپ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس بیماری کی علامات آپ کی صحت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں؟ اور کیا آپ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دن بھر پریشان رہتے ہیں؟ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں آج ہم آپ کو ایک خوش خبری سنانے لگے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو صرف ایک گولی کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اور اس گولی کا نام نیبل ہے۔ یہ ٹیبلیٹس اگر ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کی جائیں تو چند ہی دنوں میں آپ کو بلڈ پریشر میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔ آپ یہ خود ہی محسوس کرنا شروع کر دیں گے کہ آپ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیبل ہائی بلڈ پریشر کے لیے اس قدر فائدہ مند کیوں ہے؟ اور یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے کیسے کردار ادا کرتی ہے؟ اس کی فادیت کے پیچھے راز ہے اس میں پایا جانے والا بنیادی جز۔ یہ بنیادی جز نیبی ولول ہے۔ یہ گولی اور اس کا بنیادی جز آپ کے دل میں بیٹا 1 ری سیپٹرز کو بلاک کرتے ہیں۔

بیٹا 1 ری سیپٹرز آپ کے جسم میں موجود کچھ ہارمونز کے ساتھ ملتے ہیں تو آپ کے دل کے لیے اپنا کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور یہ تیزی کے ساتھ کام کرنے لگتا ہے۔ لیکن یہ گولی لینے سے آپ کا دل آہستہ آہستہ کام کرے گا، یعنی ویسے ہی جیسے اسے کام کرنا چاہیے۔

نیبل ٹیبلیٹس کے متعلق آج کے اس بلاگ میں ہم تفصیل کے ساتھ جاننے لگے ہیں۔ اگر آپ بلڈ پریشر وغیرہ کا شکار ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لیے ہی ہے۔

Nebil Tablet Uses in Urdu for High Blood Pressure

نیبل ٹیبلیٹس نہایت ہی مؤثر طریقے سے آپ کی خون کی نالیوں کو ریلیکس کرتی ہیں۔ جس سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہونے لگتا ہے۔ آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ ہائی بلڈ پریشر سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم نیبل استعمال کرنے سے ایسا نہیں ہو گا۔ اور آپ میں دل کے دورے اور اسٹروک کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

نیبل کی گولیاں ان مریضوں کے لیے امید ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں۔ اور انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی اس بیماری سے نجات نہیں پا سکیں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ کیوں کہ نیبل کی مدد سے آسانی کے ساتھ اس بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ تو چلیے پھر نیبل ٹیبلیٹس کے متعلق تفصیل سے جانتے ہیں۔

Essential Hypertension

آپ کو یہ بات معلوم ہو گی کہ ہائی بلڈ پریشر کو ہائپر ٹینشن بھی کہا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ ہائی بلڈ پریشر کو بھی دو اقسام میں تقسیم کی جا سکتا ہے۔ ایک قسم میں آپ کو کسی بیماری کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر لاحق ہو جاتا ہے۔ جب کہ دوسرے کیس میں ہائپر ٹینشین کی کوئی بہ ظاہر وجہ نہیں ہوتی۔ اسی کو پھر ایزینشیل ہائپر ٹینشین کا نام دیا جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی یہ قسم نوے سے پچانوے فیصد لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اور اسے ظاہر ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ لیکن اس کے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ اسے نیبل ٹیبلیٹس اور کچھ صحت مندانہ عادات کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہائی بلڈ پریشر کی اس قسم کا شکار ہو گئے ہیں تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔ وہ آپ کی علامات اور حالت کو مد نظر رکھ کر نیبل ٹیبلیٹس کو تجویز کر سکتا ہے۔

Chronic Heart Failure

اس بیماری کو دل کی دائمی ناکامی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ دل مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دل کو اتنی مقدار میں خون پمپ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جتنی مقدار میں آپ کے جسم کو خون چاہیے ہوتا ہے۔

یہ بیماری زیادہ تر بوڑھے افراد کو متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کو جن کی عمر ساٹھ سال سے زائد ہوتی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ دل کی دائمی ناکامی کے پیچھے بھی ہائی بلڈ پریشر جیسی سنگین طبی وجوہات ہوتی ہیں۔

اس بیماری کی شدت میں بر وقت کمی لانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ اسے ایک جان لیوا طبی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسے کنٹرول کرنے کے لیے آپ نیبل گولیوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ نیبل کی گولیوں کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں بھی لانا ہوں گی۔ جیسے کہ ورزش کی عادت اپنانا۔ اور ویسے بھی ورزش آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔

Nebil Tablet Uses for Blood Pressure

نیبل کا بنیادی کام آپ کے بلڈ پریشر میں کمی لانا ہوتا ہے۔ جس سے پھر آپ کی دیگر علامات بھی کنٹرول ہونے لگتی ہیں۔ یہ گولی ہائی بلڈ پریشر کی بہت ساری علامات کو کنٹرول کرتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ایک مریض کو سر میں شدید درد ہو سکتا ہے۔ چھاتی کا درد، متلی، اور قے بھی ہائی بلڈ پریشر کی علامات میں شامل ہیں۔

جب کہ کچھ مریضوں کو اس کی وجہ سے نظر کے مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ نیبل ٹیبلیٹس نہایت ہی مؤثر طریقے سے ان تمام علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ کوشش کیجیے کہ نیبل کو ہر روز با قاعدگی کے ساتھ لیا جائے تا کہ آپ کی علامات کی شدت میں نہایت کم وقت میں کمی لائی جا سکے۔

Stable Mild and Moderate Chronic Heart Failure

یہ بیماری بھی دل کی دائمی ناکامی سے ملتی جلتی ہے۔ لیکن ان دونوں میں ایک بنیادی فرق ہوتا ہے۔ وہ فرق یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات مریض کے لیے قابلِ برداشت ہوتی ہیں۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ان میں شدت نہیں آتی۔ تاہم ان دونوں بیماریوں میں یہ بات کامن ہوتی ہے کہ دل اتنی مقدار میں خون پمپ نہیں کرتا، جتنی مقدار میں اسے کرنا چاہیے۔

اگر اس بیماری کی علامات وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار نہیں کرتیں، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ نے کوئی دوا استعمال نہیں کرنی۔ یا پھر اس سے نجات پانے کے لیے کوشش نہیں کرنی۔ بلکہ آپ کو اس سے جلد از جلد نجات پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اور جب بات آتی ہے اس سے نجات پانے کی تو نیبل سے بہتر دوا آپ کو شاید نہ مل سکے۔ کیوں کہ یہ گولی آپ کے دل اور خون کی شریانوں دونوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔ جس سے آپ کا دل اتنی مقدار میں خون پمپ کرنے لگتا ہے، جتنی مقدار میں اسے کرنا چاہیے۔

Nebil 5mg Tablet Uses in Urdu

نیبل ٹیبلیٹس دو فارمز میں آتی ہیں: 5 ملی گرام اور 2.5 ملی گرام۔ یہ دونوں فارمز ہی اوپر بیان ہوئی بیماریوں کے علاج میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ نیبل 5 ملی گرام صرف کسی خاص بیماری کے علاج کے لیے خاص ہو۔

کچھ مریضوں کی ہائی بلڈ پریشر کی علامات معمولی ہوتی ہیں۔ جب کہ کئی لوگوں میں یہ علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ جنہیں پھر کنٹرول کرنے لیے ادویات کی زیادہ ڈوز درکار ہوتی ہے۔ اس لیے پھر انہیں نیبل 5 ملی گرام تجویز کی جاتی ہے۔ تاہم ایک مریض خود سے اسے استعمال نہیں کر سکتا۔ کیوں کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کی علامات کی نوعیت اور شدت کیا ہے۔

Nebil Tablets Dose in Urdu

زیادہ تر مریضوں کے لیے نیبل کی ایک دن میں محفوظ ڈوز 5 ملی گرام ہوتی ہے۔ مریض کو یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ وہ اس ڈوز ایک ہی وقت پر لے۔ مثال کے طور پر اگر آج اس نے صبح کے وقت ڈوز لی ہے تو کل بھی اسے نیبل کو صبح ہی لینا ہو گا۔ 

اس طرح نیبل کو استعمال کرنے سے ایک سے دو ہفتوں میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب کہ چار ہفتوں میں اس سے سبھی فوائد حاصل ہو جاتے ہیں۔ اگر نیبل کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ جائے یا دل کے مسائل کی علامات میں شدت آ جائے تو مریض تو فوری طور پر اس کا استعمال روک دینا چاہیے۔

جن مریضوں کو گردوں کے مسائل لاحق ہیں، یا پھر جن کی عمر 65 سال سے بڑھ چکی ہے، ان کے لیے آغاز میں نیبل کی ڈوز اڑھائی ملی گرام ہو گی۔ تاہم اس ڈوز کو چند دنوں بعد بڑھا کر پانچ ملی گرام بھی کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس بات کا فیصلہ ایک طبی معالج ہی کرے گا۔ اور بتائے گا کہ آپ نے نیبل 5 ملی گرام استعمال کرنی ہے یا اڑھائی ملی گرام۔

Nebil Tablet Side Effects in Urdu

نیبل 5 یا اڑھائی ملی گرام کے استعمال سے آپ کو کچھ سائیڈ ایفیکٹس کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اثرات بہت ہی کم لوگوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ ان اثرات میں قبض، تھکاوٹ، سر درد، سر کا ہلکا پن، اور سانس لینے میں مشکل شامل ہے۔

اس کے علاوہ نیبل استعمال کرنے سے کچھ لوگوں کو جسم میں سوئیاں چبھنے جیسا احساس بھی ہو سکتا ہے۔ متلی، اسہال، اور جسم کے ٹشوز میں سیال جمع ہونے کی وجہ سے سوزش بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ان اثرات یعنی سائیڈ ایفیکٹس کو معمولی سمجھا جاتا ہے۔

اس کے اثرات شدید بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ اثرات اَن کامن یعنی بہت ہی کم لوگوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ان اثرات میں ڈپریشن، ڈراؤنے خواب، بصارت کا متاثر ہونا، گیس، قے، اور عضوئے تناسل کا ایستادہ نہ ہو پانا شامل ہے۔

Nebil Tablet Uses in Pregnancy

کیا حاملہ خواتین نیبل 5 ملی گرام یا اڑھائی ملی گرام کو استعمال کر سکتی ہیں؟ اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ہمیں یہ معلوم کرنا ہو گا کہ نیبل کو کون سی کمپنی بناتی ہے۔ پاکستان میں اسے گیٹز فارما می جانب سے بنایا جاتا ہے۔ جو کہ ایک نہایت مستند دوا ساز کمپنی ہے۔

گیٹز کمپنی کے مطابق نیبل کو حمل میں تبھی استعمال کیا جانا چاہیے جب کہ اس کے فوائد اس کے اثرات سے زیادہ ہوں۔ اور یہ ماں کے پیٹ میں افزائش پا رہے بچے پر منفی اثرات نہ مرتب کرے۔ نیبل کے استعمال کے دوران یہ بھی دیکھنا ہوتا کہ ماں اپنے بچے کو آکسیجن اور نیوٹرنٹس فراہم کر پا رہی ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ پیٹ میں بچے کی افزائش پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔ اس کا کا یہی مطلب ہے کہ ایک طبی معالج کی رہنمائی کے بغیر ایک حاملہ خاتون کسی بھی صورت میں اسے استعمال نہیں کر سکتی۔

Nebil Tablet and Breastfeeding

کیا بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں نیبل کو استعمال کر سکتی ہیں؟ اس بات کا جواب بھی گیٹز فارما کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دوا ماں کے دودھ میں شامل ہوتی ہے یا نہیں۔

طبی ماہرین یہ کہتے ہیں بیٹا بلاکرز دودھ پینے والے بچوں کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔ اس لیے دودھ پلانے والی ماؤں کو انہیں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ بھی اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہیں تو نیبل کو استعمال مت کریں۔

Conclusion on Nebil Tablet Uses in Urdu

اگر آپ بھی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو نیبل کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ یہ گولی آپ کی خون کی شریانوں کو ریلیکس کرے گی جس سے بلڈ پریشر میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ اس سے آپ میں دل کے دورے اور اسٹروک وغیرہ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ یہ گولی دل کی دائمی ناکامی کے خطرات میں بھی کمی لاتی ہے۔

نیبل کی ڈوز اور اس کے سائیڈ ایکفیکٹس بھی اس بلاگ میں بتائے گئے ہیں۔ گویا کہ ہر وہ معلومات فراہم کی گئی ہے جس کے متعلق مریض کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے مزید بلاگز پڑھنے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

FAQs

اب ہم سوالات کی جانب آتے ہیں۔ یہ سوالات نیبل کو لے کر مریضوں کی جانب سے پوچھے جاتے ہیں۔

What is Nebil Tablet Used for?

نیبل کو زیادہ تر ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے آپ دل کی بیماریوں کی شدت میں بھی کمی لا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا دل خون پمپ نہیں کر رہا تو پھر اس گولی کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی شریانیں ریلیکس کرنے کے لیے بھی یہ گولی لی جا سکتی ہے۔

Is Nebil Tablet Safe for Pregnanct Women?

حاملہ خواتین کے لیے نیبل کا استعمال محفوظ ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ ایک ڈاکٹر کو کرنے دیجیے۔ اگر حمل میں یہ گولی استعمال کی جائے تو ماں اور بچے دونوں کو مستقل طور پر مونیٹر کیا جائے گا۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts