ایک عورت نیند کی کمی کیوجہ سے پریشان ہے اور علاج کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

نیند کی کمی کا علاج – کچھ آزمودہ گھریلو نسخے آپ کے لیے

نیند کی کمی ان دنوں ہر شخص کو متاثر کرتی نظر آتی ہے۔ یہ مسئلہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی بڑھ گیا ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کو نیند کی کمی کا علاج بتانے لگے ہیں۔

جب آپ منفی یا غیر صحت مندانہ طرزِ زندگی اپناتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کو نیند نہیں آتی اور اگر نیند ا بھی جائے تو بار بار آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس مسئلے سے پھر نجات پانے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ نیند کی ادویات استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کچھ گھریلو علاج اپنائیں اور نیند کی کمی سے نجات پائیں۔

پہلا طریقہ اس لیے بھی تجویز نہیں کیا جاتا کہ ادویات کے استعمال سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ جب آپ قدرتی چیزوں سے نیند لا سکتے ہیں تو پھر ادویات کیوں استعمال کی جائیں۔ سوچیے گا ضرور۔

نیند کی کمی کا علاج

اب ہم جو علاج لکھنے لگے ہیں ان کی مدد سے آپ آسانی کے ساتھ نیند لا سکیں گے۔

نیوٹرنٹس والی غذائیں

اگر آپ نیند لانے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ جان لیں کہ یہ طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ کو صحت مند غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ وہ غذائیں جن میں نیوٹرنٹس اور منرلز پائے جاتے ہوں۔ ان غذاؤں میں پھل، گوشت، خشک میوہ جات، اور تِل جیسے بیج شامل ہیں۔ تلوں کے فوائد سبھی جانتے ہیں کیوں کہ یہ آپ کو نیوٹرنٹس اور منرلز فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کوشش کیجیے کہ رات کو سونے سے پہلے چائے، کافی، یا سگریٹ نہ پی جائے۔ کیوں کہ ان چیزوں سے حاصل ہونے والی کیفین آپ کو چست کر دے گی۔ جس سے نیند آنے میں مشکل پیش آئے گی۔

اس کے علاوہ کوشش کیجیے کہ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پی لیا جائے۔ گرم دودھ استعمال کرنے سے آپ کے دماغ پر مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ یہ دودھ استعمال کرنے سے آپ کو نیند آسانی سے جائے گی اور بار بار آنکھ بھی نہیں کھلے گی۔ ایسی لیے تو گرم دودھ کو نیند لانے کا طریقہ کہا جاتا ہے۔

ورزش کریں

مجھے نیند نہیں آ رہی میں کیا کروں۔ آپ کو اگر نیند نہیں آ رہی تو ورزش کیا کریں۔ ورزش کرنے کی عادت اپنانے سے آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔ جس سے آپ کو نیند کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یاد رکھیں کہ یہ نہیں ہو گا کہ آپ نے ایک دن ورزش کی اور اسی دن نیند کی کمی پوری ہو جائے گی۔ اس کے لیے آپ کو چند ہفتوں تک باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنا ہو گی۔ تاہم چند دنوں میں ہی آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔

ورزش کے فوائد کے لیے آپ ہر روز بیس سے تیس منٹوں کے لیے ورزش کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ ایروبِک ورزش زیادہ کی جائے۔ کیوں کہ ورزش کی یہ قسم نیند کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہے۔

روٹین بنائیں

بہت سارے لوگوں کا سونے اور جاگنے کا کوئی شیڈول نہیں ہوتا۔ اسی کی وجہ سے پھر نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ ہر روز مختلف اوقات میں سوتے اور جاگتے ہیں تو اس سے آپ کی نیند کا پیٹرن خراب ہو جاتا ہے۔

اس لیے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ ہروز ایک ہی وقت پر سویا اور جاگا جائے۔ شروع میں ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس روٹین پر عمل کرنے میں مشکل پیش آئے۔ لیکن چند دنوں تک اس روٹین پر سختی سے عمل کرنے سے آپ کا پیٹرن بن جائے گا۔ یقین کیجیے کہ یہ نیند کی کمی کا بہترین دیسی علاج ثابت ہو گا۔

یوگا کریں

یوگا کو سینکڑوں سالوں سے صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوگا نیند کی کمی کا سب سے مؤثر علاج ہوتا ہے۔ یوگا کرنے سے آپ کے ذہنئ دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی دماغی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

نیند کی کمی کو دور کرنے کے لیے یوگا کے مختلف انداز اپنائے جا سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ کسی پروفیشنل سے مدد لے لی جائے۔ اس کے علاوہ آپ یوٹیوب کی مدد سے بھی یوگا کو سیکھ سکتے ہیں۔ تاہم ایک بات نے یقینی بنانا ہے کہ ہر روز کم از کم بیس منٹوں کے لیے یوگا کیا جائے۔

اگر آپ بیس منٹوں سے زیادہ یوگا کرنا چاہتے ہیں تو اس سے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ یوگا کو کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کوشش کیجیے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے صبح کے وقت کیا جائے۔

مساج کے فوائد 

مساج کو بھی نیند کی کمی کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس سے آپ کو نیند کی روٹین کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ مساج کی مدد سے آپ اضطراب، ڈپریشن، اور جسم کے درد کو کم کرتے ہیں۔ اسی لیے تو مساج کو جسم کے درد کا علاج کہتے ہیں۔

اگر آپ کسی پروفیشنل سے مساج لیں گے تو اس سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ تاہم اگر آپ کی کسی پروفیشنل تک رسائی نہیں ہے تو آپ اپنے پارٹنر یا کسی دوست سے بھی مساج کروا سکتے ہیں۔ مساج کے دوران اپنے دماغ کو ہر طرح کے خیالات اور سوچوں سے آزاد کریں۔

مساج کے لیے ایسے آئلز استعمال کریں جو جِلد کے لیے مفید ہوں۔ زیتون یا کسی بھی قدرتی چیز کے خوشبودار تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میگنیشیم کو استعمال کریں

میگنیشیم بھی نیند کی کمی کا علاج ہے۔ یہ ایک قدرتی منرل ہے جو کہ پٹھوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی مدد سے نیند کی کمی کو بھی دور کیا جاتا ہے۔

ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جن لوگوں نے دو ماہ تک ہر روز پانچ سو ملی گرام میگنیشیم استعمال کیا تھا، ان میں نیند کی کمی کی علامات کی شدت کم ہو گئی تھی۔

مرد حضرات کو چاہیے کہ وہ ہر روز چار سو ملی گرام تک میگنیشیم استعمال کریں۔ جب کہ خواتین تین سو ملی گرام تک میگنیشیم لے سکتی ہیں۔

لیوینڈر آئل لیں

لیوینڈر آئل کا استعمال بھی نیند لانے کا طریقہ ہے۔ اس کو لینے سے موڈ میں بہتری آتی ہے۔ درد کی شدت کم ہوتی ہے۔ اور نیند کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔

جن لوگوں کو ڈپریشن کی وجہ سے نیند نہیں آتی ان کے لیے لیونڈر آئل بہت مفید ہے۔ ڈپریشن کا شکار افراد لیونڈر آئل کے کیپسولز استعمال کر سکتے ہیں۔ دن میں بیس سے اسی ملی گرام لیونڈر آئل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ویسے تو لیونڈر آئل کا استعمال محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو اس کی وجہ سے سردرد، قبض، اور متلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میلاٹونن کا استعمال

میلاٹونن کو استعمال کرنے سے آپ کو نیند بہت جلدی آ جاتی ہے۔ جب کہ آپ کی نیند کے دوران بار بار آنکھ بھی نہیں کھلتی۔

جن لوگوں کو نیند کے مسائل کا سامنا ہے وہ میلاٹونن کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ میلاٹؤنن کے عام طور پر چودہ دنوں میں اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے آپ ایک سے پانچ ملی گرام ملی ٹونن لے سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ میلاٹونن کی کم سے کم مقدار استعمال کی جائے۔

نیند کی کمی کے نقصانات

نیند کی کمی کے نقصان بھی کافی سارے ہوتے ہیں۔ جب آپ نیند نہیں لیتے تو اس سے آپ میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے، اور اسٹروک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کو ڈپریشن، اضطراب، سردرد، اور تھکاوٹ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ نیند کی کمی نقصانات ہیں جو کسی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

اختتام

نیند کی کمی کا علاج تو آپ نے جان لیا ہے۔ اب اس علاج کو اپنائیں اور صحت مند روٹین کو فالو کریں۔ اس سے آپ کی نیند اور صحت دونوں بہتر ہوں گے۔

سوالات و جوابات

مجھے نیند نہیں آ رہی ہے میں کیا کروں؟

تھوڑی دیر کے لیے سوچیں کہ آپ کو نیند کیوں نہیں آ رہی۔ پھر خود سے وعدہ کریں کہ آپ ہر روز یوگا کریں گے۔ رات کو جلدی سوئیں اور اٹھیں گے۔ اس سے آپ کو نیند آنا شروع ہو جائے گی۔

رات کو نیند نہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟

رات کو نیند نہ آئے تو پریشان مت ہوں۔ سب سے پہلے ان وجوہات کا پتہ لگائیں جن کی وجہ سے نیند نہیں آ رہی۔ رات کو موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال کم کر دیں۔

نیند لانے کا طریقہ کیا ہے؟

نیند لانے کا سب سے مؤثر ترین طریقہ یہ ہے کہ ورزش کریں۔ صحت مند غذائیں استعمال کریں۔ اور میگنیشیم کا سپلیمنٹ لیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts