These are nuberol forte tablets that can be used for muscle problems.

Nuberol Forte Uses in Urdu – Reduce Muscle Pain

کیا پٹھوں کے درد نے آپ کی زندگی مشکل بنا دی ہے؟ کیا سر درد کی وجہ سے آپ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں؟ اور روز مرہ کے کام سر انجام دینا آپ کے لیے مشکل ہو چکا ہے؟ کیا جسم کے مختلف اعضاء میں درد آپ کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے؟ نیوبرول فورٹ کی مدد سے درد کی بہت سی اقسام کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

بہت سارے لوگ جم جاتے ہیں یا پھر ورزش کی روٹین پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے پٹھوں میں کھنچاؤ آ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پٹھوں کے درد کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محنت مزدوری کرنے والے افراد میں بھی پٹھوں کے مسائل کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

ایسے لوگوں کے لیے سب سے بہترین آپشن یہی ہوتا ہے کہ وہ نیوبرول فورٹ جیسی گولیاں ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق استعمال کر لیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ نیوبرول فورٹ ہی کیوں؟ دوسری قسم کے کیپسولز یا گولیاں کیوں نہیں استعمال کی جا سکتیں؟ اس کا جواب اس گولی میں پائے جانے والے بنیادی اجزاء میں چھپا ہے۔

پٹھوں کا درد یا کھنچاؤ کم کرنے والی زیادہ تر ادویات میں ایک ہی بنیادی جز پایا جاتا ہے۔ تاہم نیوبرول فورٹ میں دو اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اس دوا کو دوسری ادویات سے ممتاز کرتے ہیں۔ تو چلیے پھر ان اجزاء کے متعلق جانتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اس دوا کے تفصیلی استعمال پر روشنی ڈالیں گے۔

Nuberol Forte Uses in Urdu for Everyone

نیوبرول فورٹ میں پائے جانے والے اجزاء کا نام پیرا سیٹامول اور اورفینا ڈرائن سائٹریٹ ہے۔ یہ دونوں ہی درد کش اجزاء ہیں۔ سب سے پہلے ہم پیرا سیٹامول کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ پیرا سیٹامول درد کو کنٹرول کرنے والی ایک نہایت ہی مؤثر جز ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ پیناڈول نامی دوا میں بھی موجود ہوتا ہے۔

یہ جز زیادہ تر تکلیف کو کم کرنے والی ادویات میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی مدد سے بخار کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ پیرا سیٹامول کے متعلق آپ کو کافی معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اب ہم اورفینا ڈرائن سائٹریٹ کے متعلق بات کر لیتے ہیں۔

اورفینا ڈرائن سائٹریٹ کا بنیادی مقصد جسم میں موجود پٹھوں کو پرسکون کرنا ہوتا ہے۔ یہ پٹھوں کے کھنچاؤ، بے چینی، اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کئی بار موچ یا چوٹ کی وجہ سے آپ کے پٹھے متاثر ہو جاتے ہیں۔ جس سے آپ کی بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم اورفینا ڈرائن سائٹریٹ کی مدد سے ان علامات کو کنٹرول کر لیا جاتا ہے۔

اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ پیرا سیٹامول اور اورفینا ڈرائن سائٹریٹ جب ایک دوا میں اکھٹے ہوں گے تو کس قدر عمدہ دوا بنے گی۔ یہاں ہم ان علامات کا تفصیل سے ذکر کرنے لگے ہیں جن سے نیوبرول فورٹ کے استعمال سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

Nuberol Forte Tablet Uses in Urdu for Sprains

کئی بار دو ہڈیوں کو ملانے والے جوڑ میں کھنچاؤ آ جاتا ہے۔ اس کھنچاؤ کو موچ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ یہ کھنچاؤ جسم کے کسی بھی حصے میں آ سکتا ہے۔ تاہم موچ زیادہ تر پاؤں میں ہی آتی ہے۔

اس موچ سے بر وقت نجات بہت ضروری ہوتی ہے۔ کیوں کہ اگر سے نجات نہ پائی جائے تو پھر اس کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ جس سے بعد میں اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو بھی پاؤں میں موچ آ چکی ہے تو پریشان مت ہوں۔ بلکہ نیوبرول فورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔

Non Articular Rheumatism

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ کے جوڑوں میں تو درد نہیں ہو رہا بلکہ آپ کے پٹھے تکلیف کا شکار ہیں؟ یہ ایک ایسی ہی بیماری ہے جس میں آپ کے جوڑ تو ٹھیک رہتے ہیں۔ لیکن آپ کے سافٹ ٹشوز مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کو پھر ان مسائل کی وجہ سے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ بھی سافٹ ٹشوز کے ان مسائل سے نجات پانا چاہتے ہیں تو نیوبرول فورٹ آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ چند ہی دنوں میں آپ کے سافٹ ٹشوز میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

Nuberol Forte Uses in Urdu for Dysmenorrhea

آپ کو معلوم ہو گا کہ خواتین کو ہر ماہ پییریڈز آتے ہیں۔ یعنی انہیں حیض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار خواتین کو حیض سے پہلے درد بھی لاحق ہوتا ہے۔ خواتین کی یوٹرس سکڑنے کی وجہ سے انہیں اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کئی مرتبہ یہ تکلیف خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ لیکن متعدد بار اس کو ختم کرنے کے لیے ادویات لینا پڑتی ہیں۔ نیوبرول فورٹ ایسی خواتین کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔ جن کو حیض سے پہلے درد لاحق ہو جاتا ہے۔ اگر حیض کے ساتھ انہیں درد اور بخار بھی ہو، تو اس صورت میں بھی یہ گولی مؤثر ثابت ہو گی۔

Muscle Injury

پٹھوں کی چوٹ بھی ایک عام مسئلہ ہوتا ہے۔ جو لوگ سپورٹس کھیلتے ہیں ان میں اس چوٹ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جم جانے والے بھی پٹھوں کی چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے کہ وہ فوری طور پر نیوبرول فورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔

اس سے یہ ہو گا کہ چوٹ کی شدت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ پٹھوں کی چوٹ کو ابتدائی سطح پر ہی کنٹرول کرنے سے آپ کی پرفارمنس متاثر نہیں ہو گی۔

Proplased Intervertebral Disc

یہ بیماری بنیادی طور پر ہرنیا کے متعلق ہوتی ہے۔ ہرنیا کی ڈسک میں ایک چپچپا سنٹر ہوتا ہے جو کہ اپنی جگہ سے ہل جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ایک شخص کے اعصاب متاثر ہو سکتے ہیں۔ جس سے اسے درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

اس کے علاوہ مریض کی ٹانگیں اور بازو بھی کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہ بیماری کافی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ کیوں کہ اس سے دیگر کافی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ اس کو ابتدائی سطح پر ہی کنٹرول کرنے کے لیے نیوبرول فورٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Tension Headache

ٹینشن ہیڈک یعنی سر کا درد ایک نہایت ہی عام بیماری ہے۔ یہ بہت زیادہ تکلیف اور بے چینی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس ہیڈک کی وجہ سے آپ کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ سر کے ارد گرد کسی نے کَس کر کپڑا یا بینڈ باندھ دیا ہے۔ آپ کو اپنی کنپٹیوں پر بھی پریشر محسوس ہوتا ہے۔

سر درد کی اس قسم کی وجہ سے آپ کو گردن میں بھی درد محسوس ہو سکتا ہے۔ آپ کو ہر صورت ابتدا میں ہی اس درد کو کنٹرول کرنا ہو گا۔ اس کے لیے آپ نیوبرول فورٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ نیوبرول کے اجزاء مؤثر طریقے سے درد کو کم کریں گے۔

Nuberol Forte Uses for Back Pain

کچھ لوگوں کو آفس میں دس سے بارہ گھنٹوں تک کرسی پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ جس سے وہ کمر درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو کمر کے نچلے حصے کا درد بھی لاحق ہو جاتا ہے۔ کمر درد کے علاج کے لیے نیوبرول فورٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم کمر درد سے نجات پانے کے لیے خود سے نیوبرول فورٹ کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پہلے ایک ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ آپ کی کمر میں درد کیوں ہے۔ اگر تو پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے یہ درد لاحق ہو رہا ہے تو پھر اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Nuberol Forte Uses for Fever

نیوبرول فورٹ بنیادی طور پر ایک پین کلر ہے۔ یعنی اس کی مدد سے جس کے مختلف اعضاء میں درد کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کو بخار کی حالت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس میں پایا جانے والا جز پیرا سیٹامول بخار کی شدت کو کم کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو بخار کی وجہ سے درد ہے۔ یا پھر درد کی وجہ سے بخار ہے تو اس صورت میں بھی نیوبرول فورٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ خود سے نیوبرول فورٹ کو بخار کے لیے استعمال نہ کریں۔ بلکہ کسی طبی معالج سے مشورہ کر لیں۔ اور اس کے بعد اس گولی کو استعمال کریں۔

Nuberol Forte Uses in Pregnancy

آپ کو شاید یہ بات نہیں معلوم ہو گی کہ نیوبرول فورٹ کو سرل کمپنی کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے۔ سرل پاکستان میں ایک جانی پہچانی فارما سوٹیکل کمپنی ہے۔ اس کمپنی کے مطابق حاملہ خواتین کو نیوبرول فورٹ استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

حمل کے دوران خواتین کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھوڑی سی بھی بے احتیاطی ان کی صحت اور بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ نیوبرول فورٹ کے استعمال سے بھی کافی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لیے حاملہ خواتین کو یہ دوا استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی یہ دوا نہیں لینی چاہیے۔ نیوبرول فورٹ کے اثرات دودھ میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ امکانات موجود ہوتے ہیں کہ یہ دودھ پیتے بچے میں بھی منتقل ہو جائیں۔ بچے کی صحت کے لیے یہ اثرات خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اس لیے دودھ پلانے والی ماؤں کو یہ دوا نہیں لینی چاہیے۔

Nuberol Forte Uses and Side Effects in Urdu

جب آپ نیوبرول فورٹ کو استعمال کریں گے تو آپ کو کچھ اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان اثرات کو سائیڈ ایفیکٹس بھی کہا جاتا ہے۔ سرل کمپنی کے مطابق نیوبرول فورٹ لینے والوں کو منہ کی خشکی لاحق ہو سکتی ہے۔ مریضوں کو پیشاب کرنے میں مشکل بھی پیش آ سکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کا مثانہ مکمل طور پر خالی نہ ہو۔

کچھ مریضوں کی نظر بھی دھندلی ہو سکتی ہے۔ تاہم نظر کا یہ دھندلا پن کچھ دیر کے لیے ہو گا۔ تاہم ایسا ہونے کی صورت میں بھی بہتر یہی ہو گا کہ آپ اپنے معالج کو آگاہ کریں۔ کچھ لوگوں کو یہ دوا لینے سے قبض بھی ہو سکتی ہے۔

قبض سے نجات پانے کے لیے انہیں پھر فائبر والی غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ جس سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جائے گا۔ اور پاخانے کے اخراج میں بھی مشکل نہیں پیش آئے گی۔ یہ گولی کھانے سے آپ کو کمزوری بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ساتھ میں پھل اور سبزیاں وغیرہ بھی استعمال کریں۔

Last Words About Nuberol Forte Uses in Urdu

یہ بات تو آپ کو معلوم ہو چکی ہو گی کہ نیوبرول فورٹ ایک درد کش دوا ہے۔ یہ پٹھوں کے کھنچاؤ اور درد کو کم کرتی ہے۔ اسے بخار کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیوبرول کا استعمال زیادہ تر افراد کے لیے محفوظ ثابت ہو گا۔

تاہم حاملہ خواتین کے لیے اس دوا کا استعمال ممنوع ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ دوا استعمال کرنے سے قبل ایک اپنے ڈاکٹر سے رجوع ضرور کریں۔

FAQs

What is Nuberol Forte Used for?

نیوبرول فورٹ درد کو کم کرنے والی ایک مؤثر دوا ہے۔ یہ پٹھوں کے مسائل کو بھی کم کرتی ہے۔ اگر آپ کو پٹھے کی چوٹ لگ چکی ہے یا پھر پاؤں میں موچ آ گئی ہے تو نیوبرول فورٹ کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ٹینشین ہیڈک کے علاج میں بھی اس گولی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے اس دوا کا استعمال ممنوع ہے۔

Does Nuberol Forte Affect the Liver?

اس بارے میں کچھ مستند معلومات موجود نہیں ہیں۔ کہ نیوبرول فورٹ سے جگر پر منفی اثرات ظاہر ہوتے ہیں یا نہیں۔ تاہم سرل کمپنی کے مطابق پیرا سیٹامول کی اوور ڈوز لینے سے جگر متاثر ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اورفینا ڈرائن سائٹریٹ کی اوور ڈوز بھی جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو نیوبرول فورٹ کو ہمیشہ احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts