پیناڈول ایک درد کش یعنی درد کو کنٹرول کرنے والی دوا ہے۔ یہ دوا دوسری ادویات کی نسبت بہت زیادہ سستی ہوتی ہے۔ اور آسانی کے ساتھ کسی بھی سٹور سے مل جاتی ہے۔ اگر اس کو پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا کہا جائے تو بے جا نہ گا۔
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ لوگ دوسروں کو مشورہ دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر تمہیں سردر ہے تو پیناڈول استعمال کرو۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پیناڈول پر لوگ اس قدر اعتبار یا انحصار کرتے ہیں۔ اس کی افادیت کا راز اس کے بنیادی جز میں چھپا ہوا ہے۔ پیناڈول کا بنیادی جز پیراسیٹامول ہے۔
یہی وجہ ہے اسے سر درد سے لے کر دانت کے درد کو کم کرنے تک بہت سی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پیناڈول کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے استعمال سے معدے پر زیادہ اثر نہیں پڑتا۔ وگرنہ تو آپ جانتے ہیں درد کش ادویات کیسے معدے کو ڈسٹرب کرتی ہیں۔
پیناڈول کو دردِ شقیقہ یعنی سر کے آدھے حصے کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی لیا جا سکتا ہے۔ اگر فلو یا ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے آپ کا گلا خراب ہو چکا ہے تو اس صورت میں بھی پیناڈول کا استعمال آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
تو چلیے پھر تفصیل سے دیکھتے ہیں کہ پیناڈول کس قسم کے درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور جسم کے کن حصوں کا درد اس سے کم کیا جا سکتا ہے۔
Detailed Panadol Tablet Uses in Urdu
اب ہم ایک ایک کر کے وہ تمام بیماریاں لکھتے ہیں، جن کے لاحق ہونے کی صورت میں پیناڈول کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمر درد کی شدت میں کمی
پیناڈول ٹیبلیٹ کی مدد سے کمر درد کا علاج مؤثر طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پر جب آپ کمر درد لاحق ہونے کی صورت میں پیناڈول لیتے ہیں تو اس میں موجود پیراسیٹامول نہایت اچھے طریقے سے اپنا کام کرتا ہے۔
یہ بنیادی جز آپ کے دماغ میں ان کیمیکلز کو بلاک کرتا ہے جو آپ کے جسم کو درد کا بتاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کا درد قلیل وقت میں کم ہونے لگتا ہے۔
بخار بھی کنٹرول کرے
کیا جانتے ہیں کہ پیناڈول کی مدد سے بخار کی شدت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے؟ بلکہ پاکستان کے بہت سارے حصوں میں تو اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہی بخار کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پیناڈول میں موجود پیراسیٹامول دماغ میں ان کیمیکلز کو ریگولیٹ کرتا ہے جو آپ کے جسم کے درجہ حرارت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جس سے آپ کے بخار کی شدت کم ہونے لگتی ہے۔
ہمارے گھر میں تو جس کو بخار ہو، اسے ایک پیناڈول کھا کر کسی کمبل یا کھیس سے منہ اور سر لپیٹنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کچھ دیر بعد مریض کو پسینہ آتا ہے اور پھر اس کا بخار اتر جاتا ہے۔
مہروں کے درد میں مفید
پیناڈول کی گولی کو مہروں کے درد میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مہروں کی بیماری آپ جانتے ہیں کہ شدید ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق پیناڈول استعمال کریں گے تو یہ آپ کے لیے زیادہ مفید ہو گا۔
امید ہے کہ پیناڈول مہروں کے معمولی درد کو تھوڑے وقت میں ہی ختم کر دے گی۔ جس سے آپ کی نارمل زندگی کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔
پاؤں کے درد میں کمی
اگر آپ پاؤں میں درد کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کو کسی ہسپتال میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاؤں کے درد کو کم کرنے کے لیے آپ پیناڈول لے سکتے ہیں۔ اس میں موجود پیراسیٹامول آپ کے دماغ میں ان کیمیکلز کو بلاک کر دے گا جو آپ کے جسم کو درد کا بتا رہے ہوں گے۔
تاہم اگر پیناڈول کی ایک سے دو ڈوزز لینے کے بعد بھی آپ کا درد کم نہ ہو تو پھر آپ کو کسی معالج سے رجوع کرنا ہو گا۔ وہ معالج پہلے یہ دیکھے گا کہ درد کی وجہ کیا ہے اور پھر کوئی دوا تجویز کرے گا۔
Panadol Tablet Dosage in Urdu
پیناڈول کی ڈوز بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ بچوں کو پیناڈول ٹیبلیٹس نہیں استعمال کروائی جاتیں۔ اس کے برعکس ان کے لیے کمپنی کی جانب سے خاص طور پر سیرپ تیار کیا جاتا ہے۔ بچوں کے لیے یہی سیرپ سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
بڑوں کو ایک وقت میں پیناڈول کی ایک گولی استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایک بڑا آدمی دن میں تین سے چار مرتبہ اس گولی کو لے سکتا ہے۔ لیکن بہتر یہی ہوتا ہے کہ ایک طبی معالج آپ کے لیے اس گولی کی ڈوز تجویز کرے۔
کیوں کہ ایک طبی معالج ہی آپ کی علامات کو اچھے طریقے سے چیک کر سکتا ہے۔ اور بتا سکتا ہے کہ دن میں کتنی گولیاں استعمال کرنے سے آپ کا درد یا بخار کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
Panadol Tablet Side Effects
پیناڈول کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ میں نے تو آج تک کوئی بھی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے یہ کہا ہو کہ میں نے پیناڈول لی تھی اور مجھے ان اثرات کا سامنا ہے۔
حتی کہ ویب ایم ڈی میں بھی شائع ہونے والے آرٹیکلز کے مطابق اس دوا کے مضر اثرات یا نقصان نہیں ہوتے۔ تاہم اگر آپ کو لگے کہ پیناڈول کو لینے کے بعد کوئی طبی مسئلہ لاحق ہو گیا ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Panadol Tablet Price in Pakistan
پاکستان میں پیناڈول کی قیمت انتہائی کم ہے۔ آج سے کچھ سال پہلے تک صرف ایک روپے میں پیناڈول کی ایک گولی خریدی جا سکتی تھی۔ اور آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ہی درد اور بخار وغیرہ سے بھی نجات پائی جا سکتی تھی۔
تاہم پچھلے کچھ عرصے سے اس کی قیمت میں تھوڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ لیکن اس اضافے کے باوجود بھی پیناڈول دوسری ادویات کی نسبت سستی ہے۔ پیناڈول کی ایک پتے میں دس گولیاں ہوتی ہیں۔
اور ان دس گولیاں کی قیمت چالیس روپے ہے۔ مطلب کہ آج بھی آپ کو ایک گولی چار روپے کی ملتی ہے۔ جو کہ نہایت ہی سستی ہے۔ اس کے برعکس دراور بخار کو کم کرنے والی دوسری ادویات مہنگی ہوتی ہیں۔
Last Words about Panadol Tablet Uses in Urdu
اس بلاگ میں پیناڈول کے متعلق جتنی بھی معلومات کسی بھی مریض کے لیے ضروری ہو سکتی تھیں، وہ لکھ دی گئی ہیں۔ یہ بلاگ آپ کو بتاتا ہے کہ پیناڈول کی بڑوں کے لیے ڈوز کیا ہونی چاہیے۔ اور بچوں کو یہ گولی استعمال کروانی چاہیے یا نہیں۔ یہ بلاگ بہت زیادہ مفید ہے اس لیے اسے پڑھ کر دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شئیر کریں۔
FAQs
What is Panadol best for?
پیناڈول بخار، درد، اور گلے کی خراش وغیرہ کو ختم کرنے کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔ یہ نہ صرف بہترین ہے بلکہ سستی بھی ہے۔ صرف چار روپے میں آپ کو پیناڈول کی گولی مل جاتی ہے۔ جو کہ آپ کو دانت اور سر درد سے نجات پانے میں مدد دیتی ہے۔
Is the Panadol tablet good for colds?
بالکل۔ آپ پیناڈول کی گولیوں کو ٹھنڈ لگنے کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ جب آپ کوٹھنڈ لگتی ہے تو اس سے آپ کو بخار اور گلے کی خراش جیسی علامات لاحق ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کا جسم بھی دُکھنے لگتا ہے۔ پیناڈول کی گولی مؤثر طریقے سے ان علامات کو کنٹرول کرے گی۔
Is Panadol a sleeping pill?
نہیں، بالکل بھی نہیں۔ پیناڈول نیند کی گولی نہیں ہے۔ اور نہ ہی پیناڈول کی وجہ سے آپ کو غنودگی وغیرہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Is Panadol a strong painkiller?
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ پیناڈول ایک پین کلر ہے۔ لیکن اسے اسٹرانگ پین کلر نہیں کہا جا سکتا۔ کیوں کہ جسم کے معمولی درد کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اسے حادثات کے بعد چوٹ لگنے کی صورت اسے میں کم ہی تجویز کیا جاتا ہے۔
Is Panadol safe to use?
جی بالکل۔ پیناڈول کا استعمال بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ بچوں کا پیناڈول کا سیرپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جب کہ بڑوں کے لیے گولیاں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
Will Panadol make you sleepy?
نہیں۔ پیناڈول کی وجہ سے آپ کو کبھی بھی غنودگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔