کیا آپ کو پاؤں کے درد کا سامنا ہے؟ اگر آپ کے لیے چلنا مشکل ہو چکا ہے تو گھبرائیے مت۔ ہم آپ کو پاؤں کے درد کا علاج بتانے لگے ہیں۔ یہاں آپ یہ بھی جان سکیں گے پاؤں میں درد کی وجوہات کیا ہوتی ہیں۔ پیروں میں لاحق ہونے والی یہ طبی علامت چوں کہ کافی خطرناک ہوتی ہے۔ اسی لیے آج ہم اس موضوع پر بلاگ لکھنے لگے ہیں۔
یہ درد پاؤں کے کسی بھی حصے میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں پیروں کی تلیوں کا درد لاحق ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ انگوٹھے اور پاؤں کے اوپر والے حصے کا بھی درد برداشت کر سکتے ہیں۔ پاؤں میں درد کا علاج بہت زیادہ مشکل نہیں ہے۔
لیکن اس معاملے میں آپ کو کچھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ نے یہ جاننا ہوتا ہے کہ پاؤں کے درد کی وجوہات کیا ہیں۔ ان وجوہات کا اگر پتہ لگا لیا جائے تو علاج میں سہولت ہو جاتی ہے۔ تو چلیے پھر پیروں کی تلیوں میں لاحق ہونے والے درد کی وجوہات پر بات کرتے ہیں۔
پاؤں میں درد کی وجوہات
پاؤں میں درد کی وجوہات ہمیشہ ایک سی نہیں ہوتیں۔ بہت سارے لوگ جب زیادہ دیر کے لیے کھڑے رہتے ہیں تو انہیں پاؤں کی تلیوں کا درد شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چوٹ یا کوئی ٹراما بھی اس درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
موٹاپہ بھی پاؤں میں درد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے آپ کے پیروں پر زیادہ وزن پڑتا ہے جس سے درد شدت اختیار کر جاتا ہے۔ اس لیے پاؤں کے درد کا شکار افراد کو وزن کم کرنے کے طریقے جاننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تا کہ وہ وزن کم کر کے اس درد کو کم کر سکیں۔
پاؤں میں درد کی دیگر وجوہات میں غیر آرام دہ جوتے بھی شامل ہیں۔ ایسے جوتے پہننے سے خاص طور پر آپ کے تلوے متاثر ہوتے ہیں۔ جس سے پاؤں کے تلوے میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ پیروں میں درد کی وجوہات کو جاننے کے بعد اب ہم اس کے علاج پر بات کر لیتے ہیں۔
پاؤں کے درد کا علاج
مندرجہ ذیل گھریلو علاج کی مدد سے پاؤں کے درد سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
آئس پیک کا استعمال
آئس پیک کے استعمال سے پاؤں کے نیچے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی انفیکشن، ٹراما، گاؤٹ، یا سوزش کی وجہ سے پیروں کے درد کا سامنا ہے تو آئس پیک آپ کے لیے نہایت مفید ہو گا۔
لیکن آئس پیک کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ایک بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ پاؤں کے درد والے حصے پر آپ نے براہِ راست برف نہیں رکھنی۔ یا تو بازار سے ملنے والا آئس پیک استعمال کریں یا پھر گھر میں برف کو کسی صاف کپڑے میں لپیٹ کر متاثر حصے پر رکھیں۔
آئس پیک یا برف کو کپڑے میں لپیٹ کر پاؤں میں درد والے حصے پر پندرہ سے بیس منٹوں کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس آئس پیک نہیں ہے تو پلاسٹک کی بوتل میں پانی رکھ کر جما لیں۔ پھر اس بوتل کو متاثرہ حصے پر رکھیں۔ اس سے بھی درد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاؤں کا مساج
مساج کی مدد سے بھی پاؤں کی ایڑیوں میں درد کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ پاؤں پر مساج کریں گے تو اس سے خون کی گردش بہتر ہو گی اور درد کی شدت میں کمی آئے گی۔
مساج کے لیے آپ نے ایک آرام دہ کرسی پر بیٹھ جانا ہے۔ اس کے بعد ٹخنوں اور ایڑیوں کو مساج کریں۔ مساج کرنے کے لیے آپ کوئی بھی فائدہ مند تیل استعمال کر سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ زیتون کا تیل استعمال کیا جائے۔ اگر آپ خود سے پاؤں کو اچھا مساج نہیں کر سکتے تو کسی کی مدد لے لیجیے۔
گرم پانی سے دھونا
اگر آپ پاؤں کو گرم پانی سے دھوئیں گے تو اس سے بھی درد میں کمی آئے گی۔ اسے عام طور پر فٹ باتھ کا نام دیا جاتا ہے۔ فٹ باتھ میں آپ پانی کو گرم کر کے اس میں اپسوم سالٹ شامل کر لیتے ہیں۔
ایک ٹب میں پانی لے کر اس کو گرم کر لیں۔ پھر اس میں ایک چمچ اپسوم سالٹ شامل کریں۔ اس نیم گرم پانی میں پاؤں کو بیس منٹوں کے لیے بھگوئے رکھیں۔ سالٹ ملے پانی میں پاؤں کو بھگونے سے آپ کے پاؤں کے پٹھوں کو سکون پہنچتا ہے اور سوزش کم ہو جاتی ہے۔ جس سے کی وجہ سے آپ کا درد کم ہو جاتا ہے۔
پاؤں کو آرام دیں
کچھ لوگوں کو ایک پیر میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ کئی افراد دونوں پیروں میں درد کو برداشت کرتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں آپ کو یہ ضرورت ہوتی ہے کہ پاؤں کو زیادہ سے زیادہ آرام دیا جائے۔
پاؤں کی تلیوں کے درد کے دوران زیادہ دیر چلنے یا کھڑے رہنے سے یہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔ اسی بنا پر طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ پیروں کے درد کی صورت میں زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہیے۔ لمبی واک اور زیادہ دیر کھڑے رہنے سے گریز کرنا چاہیے۔
جوتے بدلیں
اوپر آپ پڑھ چکے ہیں غیر آرام دہ جوتوں کی وجہ سے بھی پاؤں کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔ سستے اور غیر معیاری جوتے آپ کے پاؤں کے تلوؤں کو متاثر کرتے ہیں۔ حتی کہ آپ کے ٹخنے بھی ان جوتوں کی وجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس صورت حال میں فوری طور پر آپ کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ جوتوں کو تبدیل کیا جائے۔ جوتوں کو تبدیل کرنے سے آپ کے پاؤں کا درد مزید نہیں بگڑے گا۔ اور آپ کو موجودہ علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
نائٹ سپلنٹ سے پاؤں کے درد کا علاج
نائٹ سپلنٹ پاؤں کے درد کو کنٹرول کرنے کا ایک بہترین علاج ہیں۔ سونے سے پہلے آپ ان سپلنٹس کو پہن سکتے ہیں۔ یہ نیند کے دوران آپ کے پیروں کو ایک ہی پوزیشن میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ طبی تحقیقات بھی نائٹ سپلنٹ کے مؤثر ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق، نائٹ سپلنٹ پاؤں کی ایڑیوں میں درد کا علاج ہے۔ پاؤں کی ایڑیوں کا درد ایک عام بیماری ہے جو ہر سال ایک ملین سے زائد لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا نائٹ سپلنٹ خرید سکتے ہیں۔ یا پھر اس کو آن لائن بھی منگوایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں
کچھ کیسز میں پاؤں کا درد شدت اختیار کر جاتا ہے۔ اس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حتی کہ آپ پورے جسم میں بے چینی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس صورت میں ایک طبی معالج سے رابطہ ضروری ہو جاتا ہے۔
کوئی بھی ڈاکٹر سب سے پہلے آپ کے پاؤں میں درد کی وجوہات کو جانے گا۔ اور پھر مؤثر ادویات تجویز کرے گا۔ تاہم اگر آپ کی کسی ڈاکٹر تک رسائی ممکن نہیں ہے تو پھر کسی بھی میڈیکل اسٹور پر چلے جائیں۔ وہاں پر موجود فارماسسٹ سے پین کلر لے لیں۔
کچھ آخری الفاظ
پاؤں کے درد کا علاج تو آپ جان چکے ہیں۔ اب ان کی مدد سے درد سے نجات پانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ کچھ وقت کے لیے اپنے پاؤں کو آرام دیجیے۔ آپ کے پاؤں آپ کا شکریہ ادا کریں گے۔
سوالات و جوابات
پاؤں میں درد کی وجوہات کیا ہیں؟
چوٹ، ٹراما، یا غیر آرام دہ جوتے پہننے سے آپ کو پاؤں کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپہ بھی پاؤں میں درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
کیا پاؤں کی تلیوں کا درد کوئی خطرناک بیماری ہے؟
گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پاؤں کی تلیوں کا درد کوئی خطرناک بیماری نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ اس کی طرف توجہ نہیں دیں گے تو پھر یہ آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پاؤں کی ایڑیوں میں درد کا علاج کیا ہے؟
پاؤں کی ایڑیوں میں درد کا سب سے بہترین علاج یہ ہے کہ زیادہ چلنے اور کھڑے رہنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ آرام دہ جوتے بھی استعمال کریں۔ درد سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ پین کلر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔