ایک شخص پاؤں کی موچ کی وجہ پریشان ہے اور علاج کی طرف توجہ دینا چاہتا ہے۔

پاؤں کی موچ کا علاج – درد و سوزش سے نجات پائیں

کیا آپ کے بھی پاؤں میں موچ آ چکی ہے؟ اور درد اور سوزش کی وجہ سے آپ کے لیے چلنا مشکل ہو چکا ہے؟ اور آپ کو آرام کرتے وقت بھی درد محسوس ہوتا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ یہ علامات کس قدر پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ اسی لیے آج ہم پاؤں کی موچ کا علاج جاننے لگے ہیں۔

اس علاج کو جاننے سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ پاؤں میں موچ آتی کیسے ہے۔ ہمارے جسم میں ایسی بہت ساری رگیں (لیگامینٹس) پائی جاتی ہیں جو ایک ہڈی کو دوسرے ہڈی سے جوڑتی ہیں۔ یہ رگیں دوسری رگوں کی نسبت مضبوط یا طاقت ور ہوتی ہیں۔

جب ان رگوں کو چوٹ لگتی ہے یا ان پر پریشر آتا ہے تو آپ کو موچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر جب آپ بھاگ رہے ہوتے ہیں تو پاؤں مڑنے کی صورت میں آپ کو موچ آ سکتی ہے۔ یا پھر سیڑھیاں اترتے وقت بعض اوقات آپ لڑکھڑا جاتے ہیں جس سے موچ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو چند اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان اقدامات کو آپ علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو پاؤں کی موچ سے نجات پانے میں مدد دیں گے۔

پاؤں میں موچ کی علامات

بہت سارے لوگوں کو آپ نے یہ کہتے ہوئے سنا ہو گا کہ ہمارے پاؤں میں موچ آ گئی ہے۔ لیکن کئی بار حقیقت میں ان کے پاؤں میں موچ نہیں آئی ہوتی۔ بلکہ وہ پاؤں کے درد کو موچ کا نام دے رہے ہوتے ہیں۔ اس درد کی صورت میں آپ کو پیناڈول جسی ادویات لینے کی ضرورت ہوتی ہے جو درد کو کم کرتی ہے۔

اگر آپ کے پاؤں پر بھاگتے ہوئے، سیڑھیاں اترتے وقت، یا کھیلتے وقت زیادہ پریشر آ گیا ہے تو امکانات یہی ہیں کہ آپ کو موچ آ گئی ہے۔ پاؤں میں موچ کی علامات ٹخنے کے اندرونی یا بیرونی حصے کی سوزش شامل ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو چلتے وقت متاثرہ پیر میں درد بھی محسوس ہو سکتا ہے۔

یا آپ قدرتی طریقے سے چل نہیں پا رہے، یعنی آپ کی چال میں کسی قدر لنگڑا پن ہے تو یہ بھی پاؤں میں موچ کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاؤں یا ٹخنے کے اردگرد کی جلد کا نیلا پن بھی موچ کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاؤں کی موچ کا علاج

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ مندرجہ علاج آزما سکتے ہیں۔ جو آپ کو اس سے چھٹکارا پانے میں مدد دیں گے۔

آرام کریں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو سب سے پہلے کیا کرنا ہوتا ہے؟ آرام۔ اور وہ بھی مکمل طور پر۔ اگر خدا نخواستہ آپ کے پاؤں میں موچ آ گئی ہے اور آپ آرام نہیں کر رہے تو اس کی علامات میں شدت آ جائے گی۔

طبی ماہرین بعض اوقات یہ مشورہ دیتے ہیں کہ موچ آنے کی صورت میں دو سے تین دن تک مکمل آرام کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ آرام نہیں کریں گے تو بعد میں آپ کو ہسپتال بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

یہاں پر ہو سکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ آرام سے کیا مراد ہے۔ آپ نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس کی وجہ سے آپ کے پاؤں کے درد یا سوزش میں اضافہ ہو۔ اگر آپ جاب کر رہے تو چند دنوں کے لیے چھٹی لے لیں۔ یا پھر اپنا بزنس سنبھال رہے ہیں تو کچھ روز کے لیے بریک لے لیں۔

حفاظت یقینی بنائیں

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو اس کی حفاظت یقینی بنانا ہوتی ہے۔ حفاظت سے کیا مراد ہے؟ بازار سے ایسی بہت ساری چیزیں مل جاتی ہیں جو موچ والے پاؤں کو سپورٹ فراہم کرتی ہیں۔

گرم پٹی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ بچپن میں جب ہمارے پاؤں میں موچ آ جاتی تھی تو ہماری مائیں اس کے اوپر گرم پٹی لپیٹ دیتی تھیں۔ جس سے ہمیں درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آج کل تو بازار سے ایسے شوز اور چپلیں بھی مل جاتی ہیں جو خاص طور پر موچ والے پاؤں کے لیے بنائی گئی ہوتی ہیں۔ موچ آنے کی صورت میں آپ انہیں بھی خرید سکتے ہیں۔

یہ چیزیں آپ کو پاؤں کی حفاظت کرنے میں مدد دیں گی۔ جس سے آپ کی سوزش اور درد کی شدت میں اضافہ نہیں ہو گا اور آپ چند ہی دنوں میں اس سے نجات پا لیں گے۔ اسی لیے ہم حفاظتی تدبیر کو پاؤں کی موچ کا علاج کہہ سکتے ہیں۔

برف سے ٹکور

کیا آپ کو وہ دن یاد ہیں جب درد یا چوٹ کی صورت میں ہمیں برف سے ٹکور کی جاتی تھی؟ اب تو خیر اس کا رواج کم ہو گیا ہے۔ لیکن یہ نسخہ اج بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا ہمارے بچپن میں ہوتا تھا۔

جب آپ درد یا سوزش والی جگہ پر برف سے ٹکور کرتے ہیں تو برف متاثرہ حصے کو سُن کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جس سے درد اور سوزش کی شدت کم ہونے لگتی ہے۔

لیکن متاثرہ پاؤں پر برف کی ٹکور کرنے سے پہلے ایک بات یاد رکھیں۔

آپ نے کبھی بھی برف کو ڈائریکٹ متاثر حصے پر نہیں لگانا۔ اس کے برعکس آپ نے برف کو کسی صاف کپڑے یا تولیے میں لپیٹ کر موچ والے حصے پر لگانا ہے۔ اب تو خیر بازار سے آئس پیک بھی مل جاتے ہیں جن کو ٹکور کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں ہر دو سے تین گھنٹے بعد بیس منٹوں تک ٹکور کی جا سکتی ہے۔ امید ہے یہ پاؤں کی موچ کا بہترین علاج ثابت ہو گی۔

گرم پٹی کا استعمال

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو اس کے ارد گرد گرم پٹی لپیٹنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ آپ کے ریکوری پراسس کو سپورٹ کرنے میں مدد دے گی۔

لیکن ایک بات یاد رکھیں۔ آپ نے موچ والے پاؤں پر گرم پٹی کو بہت زیادہ ٹائٹ نہیں کرنا۔ بلکہ آپ نے اس کو نارمل انداز میں لپیٹنا ہے کہ یہ صرف علاج میں مدد دے۔ نہ کہ موچ کی علامات کو مزید بگاڑ دے۔

پاؤں پر پٹی لپیٹنے کے لیے آپ کسی ڈاکٹر کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ جو مؤثر طریقے سے اس لپیٹنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

پاؤں اونچا رکھیں

آپ کو یاد ہے پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو سب سے پہلے کس کام کا مشورہ دیا گیا تھا؟ یہی کہ آپ نے ہر صورت میں آرام کرنا ہے۔ اور آرام کے دوران آپ کو مزید ایک کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔

وہ کام یہ ہے کہ آپ نے پاؤں کو اونچا رکھنا ہے۔ اس سلسلے میں یہ رُول یاد رکھیں کہ آپ کا پاؤں آپ کے دل سے اونچا ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر اگر آپ لیٹے ہوئے ہیں تو پاؤں کے نیچے ایک یا دو تکیے رکھ لیں۔

اور اگر آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں تو سامنے ایک مزید کرسی رکھ لیں اور اس پر ایک تکیہ رکھ کر اوپر پاؤں رکھیں۔ کسی بھی صورت میں بیٹھے ہوئے پاؤں کو نیچے مت لٹکائیں۔

سوال یہ ہے کہ پاؤں کو انچا رکھنے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے؟

وجہ بہت سادہ سی ہے۔ یہ آپ کو سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور ریکوری پراسس میں بھی تیزی لے آتا ہے۔ جس سے آپ آسانی کے ساتھ پاؤں میں موچ کا علاج کر سکتے ہیں۔

ادویات کا استعمال

پاؤں میں موچ آنے کی صورت میں آپ کو زیادہ تر درد اور سوزش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ دونوں علامات شدت اختیار کر جائیں یا گھریلو علاج کی مدد سے ان پر قابو پانا مشکل ہو جائے تو پھر آپ کو ادویات استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔

ٹونو فلیکس پی

ٹونو فلیکس پی دوا کی مدد سے آسانی کے ساتھ پاؤں کی موچ کے درد اور سوزش سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ اس دوا میں دو اجزا پائے جاتے ہیں جو مؤثر طریقے سے ان دونوں علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔

ڈکلوران

ڈکلوران ٹیبلیٹس کی مدد سے بھی پاؤں میں موچ کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ گولیاں فوری طور پر اپنا اثر ظاہر کوتی ہیں اور آپ کا درد کم ہونے لگتا ہے۔ تاہم بہتر یہی ہوتا ہے کہ کوئی بھی دوا استعمال کرنے سے قبل اپنے طبی معالج سے ضرور مشورہ کر لیں۔

اختتام

پاؤں کی موچ کا علاج کیا ہے؟ اور ایسے کون سے اقدامات ہیں جو آپ کو موچ آنے کی صورت میں اٹھانا ہوتے ہیں؟ ان سوالات کے گرد گھومتے ہوئے تمام جوابات کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ یاد رکھیں کہ پاؤں کی موچ ایک ہی دن میں ختم نہیں ہو جائے گی۔ بلکہ اس کی علامات کی شدت کو کم کرنے کے لیے آپ کو کم از کم دو سے تین دن درکار ہوں گے۔

سوالات و جوابات

پاؤں میں موچ کیوں آتی ہے؟

جب آپ بھاگ رہے ہوتے ہیں یا کسی کھیل میں مصروف ہوتے ہیں تو پاؤں میں ہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں پر پریشر آتا ہے۔ جس سے آپ کے پاؤں میں موچ آ جاتی ہے۔

کیا پاؤں کی موچ کا گھریلو علاج ممکن ہے؟

جی بالکل ممکن ہے۔ گھر پر ہی آپ برف کی ٹکور اور کچھ دنوں تک آرام کر کے اس طبی علامت سے نجات پا سکتے ہیں۔

پاؤں میں موچ آنا in English

پاؤں میں موچ آنے کو انگلش میں سپرین فٹ کہا جاتا ہے۔ جیسے اگر کسی کو پاؤں میں موچ آ جائے تو اسے کہا جائے گا کہ ہی ہیز گاٹ آ سپرین ان ہز فٹ۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts