چھوٹے پیشاب میں جلن کیوں ہوتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو عام طور پر خواتین اور مردوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت آپ کو صرف جلن محسوس نہیں ہوتی بلکہ درد اور بے چینی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے آج میں یہاں پیشاب کی جلن کا علاج لکھنے لگا ہوں جو کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔
پیشاب کی نالی میں جلن کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ یہ وجوہات جاننے سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ پیشاب کی جلن خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ خواتین میں پیشاب کی جلن کی وجہ مثانہ کی انفیکشن، اندام نہانی کی انفیکشن، پیشاب کی نالی کی انفیکشن، اور مثانے کی سوزش شامل ہے۔
جب کہ مردوں میں پیشاب کی نالی کی انفیکشن، پروسٹیٹ کی بیماری، اور کینسر، جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی یاد رکھیے گا کہ جنسی عمل کے دوران منتقل ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے بھی پیشاب کی جلن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پیشاب کی جلن کا علاج
پیشاب کی جلن کے علاج کے لیے جب آپ کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ سب سے پہلے اس کی وجہ کا تعین کرتا ہے۔ خواتین اور مردوں میں اس کے علاج مختلف ہو سکتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹک کا استعمال
اینٹی بائیوٹک ادویات کو عام طور پر پیشاب کی جلن کا پہلا علاج سمجھا جاتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال سے آپ کو پیشاب کی نالی کی انفیکشن، بیکٹیریل انفیکشنز، اور جنسی طور طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بیماریاں جب کنٹرول ہو جاتی ہیں تو پیشاب کی جلن بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: سپرم کی کمی کا علاج
کچھ مزید ادویات
اگر آپ کو کچھ دوسری وجوہات جیسا کہ مثانے کے مسائل کی وجہ سے پیشاب کی جلن کا سامنا ہے تو ڈاکٹر حضرات کی جانب سے مختلف ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ ان میں کچھ ادویات بغیر نسخے کے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ان ادویات کے استعمال سے آپ کو پیشاب کرتے وقت تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ پیشاب کی جلن کے علاج کے لیے جو بھی دوا استعمال کر رہے ہیں، اس کو اپنے ڈاکٹر سے ایک مرتبہ ڈسکس ضرور کر لیں۔
اب ہم پیشاب کی جلن کے دیسی علاج پر بات کرتے ہیں۔
پیشاب کی جلن کا دیسی علاج
پیشاب کی جلن کے دیسی علاج میں کچھ حفاظتی تدابیر بھی شامل ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
پیشاب کی نالی کے انفیکشن یا جلن کے علاج کے لیے پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان علامات کے لاحق ہونے کی صورت میں پانی کو کیوں زیادہ مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے؟
وجہ بہت سادہ سی ہے۔
جب آپ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو اس سے جسم میں موجود ٹاکسنز کو خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ جو بھی پانی آپ استعمال کر رہے ہیں وہ ہر قسم کے جراثیم سے پاک ہو۔ کوشش کیجیے کہ پانی کو استعمال کرنے سے پہلے اس کو ابال لیں۔ ذائقہ کو بہتر بنانے کے لیے آپ اس میں دار چینی اور بڑی الائچی بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مزید جانیں: بلغم کا علاج
پروبائیوٹکس کے استعمال میں اضافہ
آپ جانتے ہیں پروبائیوٹکس کے استعمال سے جسم میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیشاب کی جلن کے دوران اگر آپ پروبائیوٹکس کو استعمال کریں گے تو اس بیماری کی شدت م ہونا شروع ہو جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ پیشاب کی جلن کے علاج کے دوران عام طور پر اینٹی بائیوٹکس تجویز کی جاتی ہیں۔ ان ادویات کے ساتھ پروبائیوٹکس کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد بھی متوازن رہتی ہے۔
کیفین کے استعمال
جن دنوں میں آپ کو پیشاب کی جلن کا سامنا کرنا پڑے، کوشش کیجیے کہ آپ کیفین کے استعمال میں کمی لائیں۔ کیفین اور کاربو ہائڈریٹس سے بھرپور مشروبات آپ کے مثانے کو ڈسٹرب کر سکتے ہیں۔ اس لیے ان کے استعمال میں کمی کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کافی، چائے، اور سبز چائے جیسے مشروبات میں کیفین کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس لیے اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سگریٹ میں کیفین ہوتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ اس کا استعمال بھی ترک کر دیں۔ مثانے کو پرسکون رکھنے سے پیشاب کی جلن کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کا علاج
وٹامن سی کا علاج
کسی بھی قسم کی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے وٹامن سی کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس کو اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تو مدافعتی نظام کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔
وٹامن سی کو آپ قدرتی طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو لیموں اور مالٹوں وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہو گا۔ اس کے علاوہ آپ وٹامن سی کے سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب ہم پیشاب کی جلن کے روحانی علاج پر بات کرلیتے ہیں۔
پیشاب کی جلن کا روحانی علاج
یہ بات یاد رکھیے کہ پیشاب کی جلن کا روحانی علاج تلاش کرنا صرف اور صرف توہم پرستی ہے۔ پشاب کی جلن کو آپ اینٹی بائیوٹکس اور اوپر بیان ہوئی حفاظتی تدابیر کی مدد سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس لیے پیشاب کی جلن کا روحانی علاج تلاش کرنا بند کیجیے اور کسی ڈاکٹر سے رابطہ کیجیے۔ وگرنہ دیر ہونے کی صورت میں آپ کی علامات مزید بھی بگڑ سکتی ہیں۔
پیشاب میں جلن کی دعا
کیا اسلام نے پیشاب میں جلن کی دعا بتائی ہے۔ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ نہیں۔ اسلام نے پیشاب مین جلن کی دعا نہیں بتائی۔ اس لیے کوشش کیجیے پیشاب کی جلن کے علاج کے لیے کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔
مزید جانیں: گرین ٹی کے فوائد
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں پیشاب کی جلن کے دیسی علاج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ آپ ان علاج پر عمل پیرا ہو کر آسانی کے ساتھ اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔