This is a picture of a women, showing pregnancy meaning in urdu.

Pregnancy Meaning in Urdu – Increase Your Knowledge

پریگننسی کو اردو میں حمل کہا جاتا ہے۔ ہر ماہ خواتین کی اووری میں انڈے بنتے ہیں۔ انڈے بننے کے اس عمل کو اوولیشن بھی کہا جاتا ہے۔ جب خواتین کی اووری میں اوولیشن کا عمل جاری ہوتا ہے تو اس دوران اگر وہ اپنے خاوند کے ساتھ سیکس کریں تو پھر وہ حاملہ ہو جاتی ہیں۔

تاہم میاں بیوی کے اس جنسی تعلق کے دوران یہ یقینی بنایا گیا ہو کہ دونوں میں سے کوئی بھی پروٹیکشن یعنی کنڈوم نہ استعمال کرے اور مرد کا سپرم عورت کی اندام نہانی میں گرے۔ یہ سپرم پھر یوٹرس سے ہوتا ہوا فالوپین ٹیوب میں پہنچے گا جہاں اس کا ملاپ انڈے سے ہو گا۔

اگر فالوپین ٹیوب میں مرد کے سپرم اور عورت کے انڈے کا ملاپ کامیابی سے ہو جائے تو پھر یہ انڈہ نیچے یوٹرس یعنی رحم مادر میں آ کر لائئنگ سے چپک جاتا ہے۔ یہ انڈہ پھر بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ پہلے یہ ایمبریو بنتا ہے اور بعد میں کامل انسان کی شکل اختیار کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اسی کو پھر حمل کا نام دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حمل یعنی پریگننسی کے لیے عورت کے انڈے اور مرد کے سپرم کا صحت مند ہونا لازمی ہوتا ہے۔ کیوں کہ اگر دونوں میں سے کسی کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ ہو تو حمل کے چانسز نہایت کم ہو جاتے ہیں۔ اور حمل کے چانسز میں تب زیادہ اضافہ ہو گا جب میاں بیوی اوولیشن کے دوران پروٹیکشن کے بغیر جسمانی تعلق قائم کریں گے۔

Pregnancy Meaning in Urdu for Everyone to Know About

اس بلاگ میں ہم یہ تفصیل سے جاننے لگے ہیں کہ پریگننسی کے لیے اردو میں متبادل لفظ کون سا ہے۔ اور ایسے کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایک عورت میں حمل ٹھہر جاتا ہے۔ پریگننسی کے متعلق جتنی بھی معلومات ہیں وہ ہم آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو بتانے کی کوشش کریں گے۔

Ectopic Pregnancy Meaning in Urdu

اکٹوپک پریگننسی خواتین کے لیے بہت زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اگر اس کی جانب بر وقت توجہ نہ دی جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ خواتین میں حمل کے لیے ٹیوب میں سپرم اور اںڈے کے ملاپ سے دوبارہ بننے والے انڈے کا وومب یعنی رحم مادر میں پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔ تبھی ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ صحت مند طریقے سے افزائش پا سکتا ہے۔

تاہم اکٹوپک پریگننسی میں ایسا نہیں ہوتا۔ کیوں کہ سپرم اور خواتین کی اووری میں بننے والا انڈے کا جب ملاپ ہوتا ہے تو وہ رحم مادر میں جانے کی بجائے کسی فالوپین ٹیوب میں ہی اٹک جاتا ہے۔ یاد رہے کہ فالوپین ٹیوبز اووری اور رحمِ مادر کو آپس میں ملاتی ہیں۔ اگر انڈہ ان فالوپین ٹیوبز میں ہی اٹکا رہ جائے تو پھر پیٹ میں بچے کی افزائش ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتی۔ جس سے خواتین کی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اکٹوپک پریگننسی کی علامات میں پیٹ اور پیلوس میں شدید درد شامل ہے۔ کچھ حاملہ خواتین کو کندھوں اور گردن میں بھی درد ہو سکتا ہے۔ جب کہ کئی حاملہ خواتین کا سر بھی چکرانے لگتا ہے۔ امریکن اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے مطابق ہر پچاس میں سے ایک خاتون اکٹوپک پریگننسی کا شکار ہو جاتی ہے۔

جن خواتین کی شادی پینتیس سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ ان میں اکٹوپک پریگننسی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی کے خطرات سے تو آپ واقف ہی ہوں گے۔ جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں وہ بھی اکٹوپک پریگننسی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے حمل میں ڈاکٹر کی نگرانی ضروری ہو جاتی ہے۔

Contractions in Pregnancy Meaning in Urdu

حمل میں کنٹریکشنز بہت ضروری ہوتی ہیں۔ جب خواتین کی یوٹرس کے پٹھے یعنی مسلز ٹائٹ اور ریلیکس ہوتے ہیں تو پھر انہیں کنٹریکشنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ کنٹریکشنز نہ ہوں تو پھر بچہ نیچے پیدائش والی کینال میں نہیں آ سکتا۔ شروع میں یہ کنٹریکشنز نہایت ہی معمولی ہوتے ہیں اور وقفے وقفے سے ظاہر ہوتے ہیں۔ تاہم جوں ہی بچے کی پیدائش کا وقت قریب آتا ہے۔ ان کی شدت بڑھنے لگتی ہے۔

یہ کنٹریکشنز ہی ہوتے ہیں جو خواتین کو بچے کو دنیا میں لانے میں مدد دیتے ہیں۔ پیدائش کے وقت ان کنٹریکشنز کا دورانیہ تیس سے ستر سیکنڈز کے دوران ہو سکتا ہے۔ ان کنٹریکشنز کا بنیادی مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ آپ کی یوٹرس میں خون کی نالیوں کو سکیڑ دیں تا کہ بچے کی پیدائش کے بعد بہت زیادہ خون نہ بہے۔

خواتین کے لیے یہ کنٹریکشنز کافی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ کچھ عورتوں کے لیے تو یہ تکلیف قابل برداشت ہوتی ہے۔ لیکن کئی خواتین کے لیے اس کو برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس تکلیف کا احساس ماہواری میں ہونے والے درد سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ بعض اوقات تو خواتین کو پورے پیٹ میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔

تاہم یہ کنٹریکشنز بھی ایک طرح سے پروردگار کی نعمت ہوتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے بغیر بچے کی پیدائش مشکل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کنٹریکشنز نہ ہوں تو پیدائش کے بعد خواتین کا بہت سارا خون ضائع بھی ہو سکتا ہے۔ جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

Pregnancy Invalid Meaning in Urdu

جب حمل کے لیے کیا جانے والا ٹیسٹ ٹھیک طریقے سے کام نہ کرے یا پھر اس سے آپ کو کلئیر رزلٹ نہ ملے تو اسے پھر ان ویلڈ پریگننسی کا نام دیا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے پیچھے کافی ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر کئی بار ٹھیک طریقے سے ٹیسٹ نہیں کیا جاتا جس سے حمل کے بارے میں پتہ نہیں چل پاتا۔

اس کے علاوہ پریگننسی میں استعمال ہونے والی اسٹرپ میں بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو اس صورت میں بھی آپ کو حمل کا پتہ نہیں چل سکے گا۔ جب کہ کئی بار خواتین کے جسم میں ایچ-سی-جی کا لیول بھی کم ہوتا ہے جس سے پریگننسی ان ویلڈ ہو سکتی ہے۔

پریگننسی کا پتہ چلانے کے لیے اگر تجویز کردہ پیشاب نہ استعمال کیا جائے تو پھر بھی رزلٹ ان ویلڈ آئے گا۔ کیوں کہ اس میں لیبز اور طبی ماہرین کی جانب سے واضح ہدایات دی جاتی ہیں کہ آپ نے اس ٹیسٹ میں کون سا پیشاب استعمال کرنا ہے۔

خواتین کو کہا جاتا ہے کہ جب وہ صبح اٹھیں تو پہلے پیشاب کی مدد سے حمل کا ٹیسٹ کریں۔ اگر اس ٹیسٹ سے پہلے خواتین نے بہت سارا پانی پیا ہوا تو پھر اس بات کے امکانات ہوں گے کہ پریگننسی ان ویلڈ آئے گی۔ اگر پریگننسی اسٹرپ پر کوئی واضح لائن نمودار نہ ہو تو اس صورت میں بھی آپ کو حمل کا پتہ نہیں چلے گا۔

Liquor Meaning in Pregnancy in Urdu

لیکور آپ جانتے ہیں کہ شراب کو کہا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا حاملہ خواتین شراب استعمال کر سکتی ہیں؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ حاملہ خواتین کے لیے شراب کا استعمال سختی سے منع ہے۔

حمل کے دوران شراب استعمال کرنے سے نہ صرف خواتین کی صحت کو نقصان پنچتا ہے۔ بلکہ ان کے پیٹ میں موجود بچے کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ حتی کہ طبی ریسرچز میں بھی یہ بات بار بار سامنے آ رہی ہے کہ حمل میں شراب کا استعمال خواتین کے لیے بہت زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

حاملہ خواتین اگر شراب استعمال کریں تو اس سے ان میں بچے کی قبل او وقت پیدائش کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا حمل ضائع بھی ہو سکتا ہے۔ جب کہ پیٹ موجود بچے کی اچانک موت بھی ہو سکتی ہے۔ اسی بنیاد پر حاملہ خواتین کو سختی سے منع کیا جاتا ہے کہ وہ شراب کو استعمال نہ کریں۔

تاہم اگر غلطی سے آپ حمل کے دوران اسے پی لیں تو فوری طور پر اپنے معالج کو آگاہ کریں۔ تا کہ وہ جلد از جلد آپ کا معائنہ کر کے یہ پتہ لگا سکے کہ کہیں اس عمل سے بچے کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔

Prevent Pregnancy Meaning in Urdu​

اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خاتون کو حاملہ نہیں ہونا چاہیے۔ بعض اوقات حمل کا نہ ٹھہرانا خواتین کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ حمل ٹھہرنے سے ان کی صحت کو جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ آج سے چند سال قبل ہمارے خاندان میں ایک خاتون کے ہاں چوتھا بچہ پیدا ہوا تو انہیں کہا گیا کہ اب آپ حاملہ نہیں ہوں گی۔

کیوں کہ حاملہ ہونے کی صورت میں آپ کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ حمل سے بچاؤ کے لیے بہت ساری تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر مرد کنڈومز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں کنڈومز کے بہت سارے برانڈز ہیں جن کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے۔

اسی طرح خواتین بھی کنڈوم استعمال کر سکتی ہیں۔ جب کہ حمل سے بچاؤ کے لیے ادویات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ بطور خاتون آپ ان میں سے کوئی بھی طریقہ اپنا سکتی ہیں۔ بس کوشش کیجیے کہ وہ طریقہ آپ کے لیے محفوظ ہو جس سے آپ کی صحت کو کوئی بھی نقصان نہ پہنچے۔

Intrauterine Pregnancy Meaning in Urdu​

انٹرا یوٹرین پریگنننسی کو نارمل پریگننسی سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس میں سپرم اور انڈے کے ملاپ سے یوٹرس کے اندر ایمبریو بننا شروع ہوتا ہے۔ جو کہ بعد میں بچے کی شکل اختیار کرنا شروع کر دیتا ہے۔ حمل کی اس قسم کو ہی صحت مند سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ اکٹوپک پریگننسی میں تو خاتون کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

آپ کی پریگننسی انٹرا یوٹرین ہے یا پھر اکٹوپک؟ اس بات کا پتہ کیسے چلے گا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس پتہ چلانا نہایت ہی آسان ہے۔ آپ الٹر ساؤنڈ کی مدد سے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا حمل صحت مند یعنی انٹرا یوٹرین ہے یا نہیں۔

Pregnancy Meaning in Urdu with Example

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پریگننسی کو اردو میں حمل کہا جاتا ہے۔ اور جس خاتون میں حمل ٹھہرا ہے اسے حاملہ کہتے ہیں۔ حمل کی بہترین مثال یہ ہے کہ شادی کے بعد میاں بیوی صنفی تعلق قائم کرتے ہیں۔

اس تعلق کی وجہ سے مرد کے سپرم اور عورت کے انڈے کا ملاپ ہوتا ہے۔ جس سے پھر ایک خاتون حاملہ ہو جاتی ہے اور اس کے پیٹ میں ایک ننھا سا وجود پرورش پانے لگتا ہے۔

Early Pregnancy Meaning in Urdu

ارلی پریگننسی کو اردو میں ابتدائی حمل بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بنیادی طور پر حمل کے چند ابتدائی ہفتے یا دن مراد ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ابتدائی مہینے کو بھی ارلی پریگننسی کہا جا سکتا ہے۔

ابتدائی حمل کو معلوم کرنے کے لیے بہت سارے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پریگننسی اسٹرپ کی مدد سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ خاتون میں حمل ٹھہرا ہے یا نہیں۔ ایک سادہ سے طریقے سے خواتین کو صبح اٹھتے ہی ایک اسٹرپ پر پہلا پیشاب کرنا ہوتا ہے۔ جس سے آسانی کے ساتھ یہ پتہ چل جاتا ہے خاتون حاملہ ہوئی ہے یا نہیں۔

Best Time for Pregnancy in Urdu

خواتین کے لیے حاملہ ہونے کی سب سے بہترین عمر بیس سے تیس سال کے دوران ہوتی ہے۔ جیسے جیسے ان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے ان میں حمل کی پیچیدگیوں کے خطرات بڑھنے لگتے ہیں۔ اوپر بھی یہ بات آپ پڑھ چکے ہیں کہ پینتیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں اکٹوپک پریگننسی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کوشش کیجیے کہ بیس سے تیس سال کی عمر میں شادی کی جائے اور اسی عرصے میں حمل کو یقینی بنا لیا جائے۔ کیوں کہ جتنی دیر سے آپ حاملہ ہوں گی۔ آپ میں کئی طرح کے خطرات میں اضافہ ہو جائے گا۔

Last Words on Pregnancy Meaning in Urdu

اس بلاگ میں ہم نے آپ کو بتایا ہے کہ پریگننسی کو اردو میں حمل کہا جاتا ہے۔ یہ بات بھی آپ نے جان لی ہے کہ اکٹوپک پریگننسی سے کیا مراد ہوتا ہے۔ اور یہ خواتین کے لیے کیسے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ ہم نے آپ کو انٹرا یوٹرین پریگننسی کی تعریف بھی بتا دی ہے۔ پریگننسی کے متعلق مزید معلومات کے لیے ہمیں ضرور زخمت دیجیے گا۔ کیوں کہ ہمارا تو مشن ہی یہی ہے کہ آپ کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جائے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts