قوت باہ کیا ہے؟ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے۔ قوت باہ ایک مقامی لفظ ہے جو کہ زیادہ تر برصغیر میں بولا جاتا ہے۔ تو چلیے سب سے پہلے جانتے ہیں کہ قوت باہ کیا اور قوت باہ کا دیسی علاج کیا ہے۔
قوت باہ مردانہ طاقت یعنی سیکس کرنے کی خواہش کو کہا جاتا ہے۔ کچھ مردوں میں یہ خواہش زیادہ ہوتی ہے تو کئی مردوں میں کم۔ اور کئی مرتبہ تو یہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے۔
ایسا کیوں ہے کہ کچھ مردوں میں قوت باہ کم ہوتی ہے؟ اور پھر وہ قوت باہ کا نسخہ تلاش کرتے پھرتے ہیں۔ قوت باہ میں کمی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔
غیر صحت مندانہ اور منفی طرز زندگی، بری عادات، اور نقصان دہ غذائیں سب سے زیادہ قوت باہ کو متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ میں بھی قوت باہ کم ہو چکی ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں میں قوت باہ بڑھانے کا طریقہ لکھنے لگا ہوں۔ اس طریقے کو اپنانے سے آپ کا کوئی بھی پیسہ خرچ نہیں ہو گا، کیوں کہ یہ قدرتی ہو گا۔
قوت باہ کا دیسی علاج
اس بلاگ میں آج ہم قوت باہ کے آسان نسخے لکھیں گے جو کہ آپ کی جنسی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔ تو چلیے پھر جانتے ہیں کہ آپ قوت باہ کو کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
ورزش سے قوت باہ کا دیسی علاج
بہت سارے لوگ جو قوت باہ میں کمی کی شکایت کرتے ہیں، ان میں ورزش نہ کرنے کی عادت پائی جاتی ہے۔ جب کہ جنسی آسودگی کے لیے ورزش شاید سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ موٹاپے کا شکار لوگ عام طور پر قوت باہ کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ ہر ہفتے سوا گھنٹے سے لے کر اڑھائی گھنٹوں تک ورزش کرتے ہیں تو آپ کی جنسی خواہش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ورزش کی عادت کو معمول بنانا ہو گا۔
یہ بات یاد رہے کہ ورزش کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ آپ شروع میں کسی بھی قسم کو منتحب کر لیں اور اس پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کرنا شروع کر دیں۔ آپ کی قوت میں باہ میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ قوت باہ کا بہترین دیسی علاج ہے۔
مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج
اضطراب کو خدا حافظ کہیں
اضطراب آپ کی جنسی صحت کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ جن عورتوں اور مردوں کو یہ بیماری متاثر کرتی ہے ان میں جنسی خواہش بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
عام طور پر مردوں پر بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ قریباً روزانہ کسی نہ کسی دباؤ سے گزرتے ہیں۔ یہ دباؤ اگر مسسلسل رہے تو جنسی صلاحیت پر کافی اثر پڑتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ اور اضطراب مردوں کے لیے یہ کام مشکل بنا دیتے ہیں کہ وہ اپنی بیویوں کو مطمئن کر سکیں۔ ایک طبی تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کو عام طور پر ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر وہ ڈپریشن کی وجہ سے مردانہ کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کاربو ہائڈریٹس کا استعمال
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر شخص کو کاربو ہائڈریٹس لازمی استعمال کرنے چاہیئیں۔ جب آپ کاربو ہائڈریٹس استعمال کریں گے تو آپ کو انرجی لیول کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
جب آپ کے انرجی لیول برقرار رہیں گے تو ایکسر سائز کرنا آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔ لیکن کوشش کیجیے کہ آپ کی غذا میں کمپلیکس کاربو ہائڈریٹس شامل ہوں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
پرسکون نیند بھی ضروری ہے
بہت سارے لوگ پرسکون نیند نہیں لیتے اور شکایت کرتے ہیں کہ ہماری قوت باہ کم ہو گئی ہے۔ پرسکون نیند بھی قوت باہ کے آسان نسخے میں شامل ہے۔ لیکن کیسے؟
جب آپ پرسکون نیند لیتے ہیں تو آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور آپ کو انرجی کا لیول بھی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ خواتین میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جب وہ رات کو زیادہ دیر سوتی ہیں تو اگلے دن ان کی قوت باہ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس لیے چاہے آپ مرد ہیں یا عورت، پرسکون نیند کو لازمی بنائیں۔ کیوں کہ یہ قوت باہ کا نسخہ ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو بھی قوت باہ بڑھانے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اومیگا تھری کس طرح سے قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔
جب آپ اومیگا تھری استعمال کرتے ہیں تو خون کی گردش میں بہتری آتی ہے۔ آپ کے اعضائے مخصوصہ میں بھی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اس بہتری کی وجہ سے آپ کی جنسی صلاحیت میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کو حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ فش آئل یا مچھلی کا تیل ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں
میلاٹونن سے قوت باہ کا دیسی علاج
سب سے پہلے یہ جان لیجیے کہ میلاٹونن کیا ہوتا ہے۔
میلاٹونن ایک ہارمون ہے جو کہ نیند سمیت جسم کے بہت سے فنکشنز کو بہتر کرتا ہے۔ اس لیے اس کا استعمال اور جسم میں اس کی موجودگی نہایت ضروری ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں میلاٹونن کی مقدار کم ہوتی ہے ان کی قوت باہ متاثر ہوتی ہے۔
آپ کا جسم قدرتی طور پر میلاٹونن بناتا ہے، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس لیے ان غذاؤں کو استعمال کرنا پڑتا ہے جن میں میلاٹونن پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
امید ہے آب آپ جان چکے ہوں گے کہ قوت باہ کیا ہے اور یہ کیسے کم ہوتی ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ یہاں پر قوت باہ کے دیسی علاج لکھ دوں تا کہ آپ کو پیسے نہ خرچ کرنے پڑیں۔
قوت باہ کے ان آسان نسخوں پر عمل کریں اور جنسی صحت میں بہتری لائیں۔ ایور ہیلدی کے ساتھ جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
Quwat e Bah Badhane Ka Tarika
اگر آپ شادی شدہ ہیں تو قوت باہ آپ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس کو بڑھانا یا اس میں اضافہ کرنا سمجھ لیں کہ آپ کے لیے فرض ہو چکا ہے۔ کیوں کہ قوت باہ کے بغیر آپ اپنے پارٹنر کی جنسی خواہشات کو پورا نہیں کر سکیں گے۔ جس سے آپ کے ازدواجی تعلقات خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
قوت باہ بڑھانے کے کافی سارے طریقے ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے پہلا طریقہ تو یہ ہے آپ کو ذہنی دباؤ سے نجات پانا ہو گی۔ یہ سمجھ لیں کہ ذہنی دباؤ آپ کی قوت باہ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اس سے نجات پائے بغیر آپ قوت باہ میں اضافہ نہیں کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ قوت باہ میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کو آپ کو ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ وہ غذائیں جن میں وٹامنز اور منرلز بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ ان غذاؤں کی مدد سے آپ کی جسمانی و ذہنی صحت میں بہتری آئے گی۔ جس سے آپ کے لیے قوت باہ میں اضافہ کرنا آسان ہو جائے گا۔
قوت باہ کو بڑھانے کے لیے آپ ورزش کی عادت بھی اپنا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ورزش کرنے کے لیے آپ کو جم کی مہنگی ممبر شپ خریدنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بلکہ آپ آسانی سے گھر پر ہی ایکسرسائزز کر سکتے ہیں۔ یا پھر واک یا رننگ کے لیے کسی پارک یا قدرتی جگہ پر جا سکتے ہیں۔ یہ عادت بھی آپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دے گی جس سے قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔
قوت باہ میں تیزی سے اضافہ کرنے کے لیے آپ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز آپ کے جسم میں خون کی روانی میں بہتری لائیں گے۔ جس سے عضوئے تناسل میں بھی خون کی روانی بہتر ہو گی اور آپ کی قوت باہ میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔
Quwat e Bah Meaning in Urdu
قوت باہ آپ کی جنسی صلاحیت یا مردانہ طاقت کو کہا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے آپ کا دن، ہفتے، یا مہینے میں کتنی بار جنسی تعلق قائم کرنے کا دل چاہتا ہے۔ اگر آپ کا ٹیسٹوسٹیرون لیول کافی زیادہ ہے تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے کہ آپ ہر روز جنسی تعلق قائم کریں۔ جس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ کی قوت باہ بہت زیادہ ہے۔
اس کے برعکس کچھ عرصہ ایسا بھی آتا ہے جب آپ کا سیکس کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ کیوں کہ آپ کی قوت باہ لیول کم ہوا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے قوت باہ میں اضافہ کیا جائے۔
Quwat e Bah Kya Hoti Hai
قوت باہ آپ کی سیکس کرنے کی طاقت کو کہا جاتا ہے۔ جتنی آپ کی قوت باہ زیادہ ہو گی اتنا ہی آپ جنسی تعلق قائم کرنے کا دل زیادہ کرے گا۔ قوت باہ میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کو کچھ عادات اپنانا ہوں گی۔
مثال کے طور پر آپ کو صحت مند غذاؤں کا استعمال یقینی بنانا ہو گا۔ اور یہ کوشش کرنا ہو گی کہ ذہنی دباؤ آپ کو اپنا شکار نہ بنائے۔ امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں آپ کی قوت باہ میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔