سیب کا سرکہ کیا ہے؟ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے؟ سیب کا سرکہ آپ کی صحت کا ضامن ہے۔ یہ صحت کا خزانہ ہے۔ خواش گواد ذائقے کا حامل یہ مشروپ کو آپ تندرست رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لیے آج ہم سیب کے سرکے کے فوائد پر بات کرنے لگے ہیں۔
دنیا میں کوئی ہی ملک ایسا ہو گا جہاں سیب کا سرکہ استعمال نہ کیا جاتا ہو۔ اس کا کھٹا ذائقہ اس کو ایک بہترین ذائقے والا مشروب بناتا ہے۔ وزن کو کم کرنے سے لے کر پیٹ چربی گھلانے تک یہ مشروب ہر پراسس میں آپ کی مدد کرے گا۔
لیکن سیب کا سرکہ استعمال کیسے کرنا چاہیے؟ کیا اس کے استعمال سے کوئی نقصانات بھی اٹھانا پڑتے ہیں؟ اور سیب کا سرکہ کی قیمت کیا ہوتی ہے؟ تو چلیے پھر ان سوالات کے جوابات جانتے ہیں۔
سیب کے سرکے کہ ناقابل یقین فوائد
جب آپ کچھ ہفتوں یا مہینوں کے لیے سیب کے سرکے کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو ناقابل یقین فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔
بیکٹیریا کا خاتمہ
سیب کے سرکے کا استعمال کر کے پیتھوجن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پیتھوجننز بیکٹیریا اور فنگس کو کہا جاتا ہے۔ راویتی طور پر اسے ناخنوں کی فنگس اور سر کی خارش کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کان کی انفیکشن کے علاج میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔
سیب کے سرکے کا استعمال ای-کولی نامی بیکٹیریا کی افزائش کو بھی روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ای-کولی ایک ایسے بیکٹیریا کو کہا جاتا ہے جو آپ کی آنتوں کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔
سیب کے سرکے کو استعمال کر کے آپ اپنی غذاؤں کا بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ بہت سارے ممالک میں اسے اچار کو محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ایسٹک ایسڈ سے بھرپور
سیب کے سرکے میں ایسٹک ایسڈ بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس اس کے ذائقے اور سمیل کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ طبی تحقیقات یہی بات کہتی ہیں کہ ایسٹک ایسڈ ہی سیب کے سرکے کے فوائد کی وجہ ہوتا ہے۔
سیب کے سرکے میں پروٹین، انزائمز، اور صحت مند بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ یہی بات اسے صحت کا خزانہ بناتی ہے۔ لیکن یہ ساری چیزیں قدرتی سرکے میں پائی جائیں گی۔ لیبارٹری یا فیکٹری میں بننے والے سیب کے سرکے سے فائدے نہیں حاصل کیے جا سکتے۔
آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا کہ قدرتی اور اصل سیب کے سرکے کی پہچان کیسے کی جائے؟
اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ بوتل خریدتے وقت اس پر دی گئی تفصیلات پڑھیں۔ جس بوتل پر “مدر نیچر” لکھا ہو، سمجھ جائیں کہ وہ قدرتی ہے۔ لیکن قدرتی سیب کے سرکے کی قیمت زیادہ ہو گی۔
وزن میں کمی
سیب کے سرکہ کا استعمال سے وزن میں کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔ اگر آپ ہر روز ایک سے دو چمچ سیب کا سرکہ ہر روز استعمال کرتے ہیں تو اس سے وزن کم ہو گا۔ لیکن اس کے ساتھ آپ کو ورزش کرنے کی عادت اپنانا ہو گی۔ اس کے علاوہ کیلوری کاؤنٹ پر بھی توجہ دینا ہو گی۔
سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے آپ کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ جس سے آپ کے وزن کم کرنے کا پراسس مؤثر ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مشروب استعمال کرنے سے آپ کو بھوک بھی کم لگتی ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد یا رات کو سونے سے پہلے آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
میں نے خود بھی سب کے سرکے کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو کم کیا ہے۔ رات کو سونے سے قبل میں ایک گلاس پانی میں دو چمچ سیب کا سرکہ استعمال کرتا تھا۔ اس لیے ہم سیب کے سرکے کو وزن کم کرنے کا طریقہ کہہ سکتے ہیں۔
بلڈ شوگر میں کمی
سیب کا سرکہ استعمال کر کے آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو کی علامات کی شدت میں کمی لا سکتے ہیں۔ جب آپ کے جسم میں انسولین نہیں بنتی اور بلڈ شوگر بڑھ جاتی ہے تو اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک کلینیکل طبی تحقیق کے مطابق، سیب کا سرکہ آکسی ڈیٹو سٹریس کو کم کرنے میں بھی فراہم کرتا ہے۔ ان لوگوں میں جن کو ذیابیطس ٹائپ ٹو کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔ اگر آپ بلڈ شوگر کو کم کرنے والی ادویات لے رہے ہیں تو سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے رجوع کر لیں۔
سیب کا سرکہ اور یورک ایسڈ
اب آتے ہیں سب سے اہم سوال کی جانب کہ کیا سیب کا سرکہ یورک ایسڈ کو کم کر سکتا ہے۔ اس کا جواب ہاں میں ہے۔ سیب کا سرکہ یورک ایسڈ کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
لیکن اس کے لیے آپ کو اس پراسس کو سمجھنا ہو گا کہ سیب کا سرکہ کام کیسے کرتا ہے۔
جب آپ باقاعدگی کے ساتھ سیب کا سرکہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے وزن میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم سے سوزش کی شدت بھی کم ہو سکتی ہے۔ ان علامات کی شدت کم ہونے سے یورک ایسڈ میں کمی آتی ہے۔ لیکن یہاں بھی وہی بات کہ یورک ایسڈ کو کم کرنے کے لیے آپ کو قدرتی سیب کا سرکہ استعمال کرنا ہو گا۔
سیب کا سرکہ اور شہد
سیب کا سرکہ اور شہد کو ایک ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ان دونوں کی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کیسے؟
شہد اور سیب کا سرکہ دونوں میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں اس کی مدد سے جسم میں جراثیموں کے حملے کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ حملہ رکنے سے آپ کو موسمی الرجیز اور دوسری علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سیب کا سرکہ اور ہاضمہ
سیب کے سرکے کو سینے میں جلن کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو اس سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے پہلے اور بعد میں سرکہ لینا یکساں مفید ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس کو پانی میں ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔
سیب کے سرکے کے نقصانات
اب ہم آتے ہیں سیب کے سرکے کے نقصانات کی طرف۔ کیا سچ میں سیب کے سرکے کے نقصانات ہوتے ہیں؟ اس کا جواب نہیں میں ہے۔ سیب کے سرکے کے نقصانات تبھی ظاہر ہوں گے جب آپ اس کو بے احتیاطی سے استعمال کریں گے۔
مثال کے طور پر سیب کے سرکے میں ایسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ اگر آپ اس کو پانی میں شامل کیے بغیر استعمال کریں گے تو یہ منہ کے چھالوں کا باعث بنے گا۔ سیب کا سرکہ اس طرح استعمال کرنے سے آپ کے مسوڑھوں اور دانتوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
اگر آپ کو معدے کے السر کا سامنا ہے تو پھر بھی سیب کے سرکے کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ یہ السر کی علامات میں شدت لا سکتا ہے۔ تاہم اگر آپ کو یہ علامت نہیں تو سیب کے سرکے کے نقصانات ظاہر نہیں ہوں گے۔
سیب کے سرکے کے ایک سے دو چمچ لے کر ایک گلاس پانی میں مکس کر لیں۔ پھر اس پانی کو استعمال کر لیں۔ امید ہے کہ آپ کو کسی بھی قسم کےنقصانات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سیب کا سرکہ کی قیمت
سیب کے سرکہ کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ لیبارٹری میں تیار کیا گیا سرکہ خریدیں گے تو آپ کو دو سو روپے میں مل جائے گا۔ لیکن قدرتی سرکے کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار کے درمیان ہو گی۔ ایک سے دو ہزار میں آپ کو قریباً آدھا لیٹر قدرتی سیب کے سرکے کی بوتل ملے گی۔
تاہم خریدنے سے پہلے سیب کا سرکہ کی قیمت ضرور پوچھیں۔ اور اچھے معیار کا سرکہ خریدیں۔ تا کہ آپ کو مؤثر نتائج حاصل ہو سکیں۔
کچھ آخری الفاظ
سیب کے سرکے کے فوائد کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ آپ یہاں اس کے نقصانات بھی جان سکتے ہیں۔ اس طرح کی مزید معلومات کے لیے آپ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
اب ہم ان سوالات ک جانب آتے ہیں جو عام طور پر سیب کے سرکے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔
سیب کا سرکہ in English
کیا آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ سیب کے سرکے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟ تو ابھی آپ کو بتائے دیتا ہوں۔ سیب کے سرکے کو انگلش میں ایپل سائڈر وینیگر کہا جاتا ہے۔
Apple Cider Vinegar Meaning in Urdu
ایپل سائدڑ وینیگر کو اردو میں سیب کا سرکہ کہا جاتا ہے۔