جن لوگوں کو کبھی کبھار یا اکثر سینے میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے دماغ میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ کہیں یہ ہارٹ اٹیک تو نہیں۔ ہارٹ اٹیک کا سوچ کر ہی اکثر لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے آج ہم سینے میں درد کے علاج پر بات کریں گے اور یہ جانیں گے کہ یہ درد لاحق کیوں ہوتا ہے۔
تاہم اس ضمن میں آپ کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔ یہ درد لاحق ہونے کی صورت میں آپ کو کسی طبی معالج کے پاس ضرور جانا چاہیے۔ سینے میں درد کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ اور آپ نہیں جانتے کہ کس وجہ سے آپ کو اس درد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانے کی صورت میں سینے کے درد کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے گا اور بر وقت علاج شروع ہو جائے گا۔
سینے میں درد کے علاج پر بات کرنے سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ اس کی وجوہات کیا ہوتی ہیں۔ تا کہ اس بیماری کے متعلق آپ کو تمام معلومات حاصل ہو سکیں۔
سینے میں درد کی وجوہات – Seene Mein Dard ki Waja
دل کی بیماریوں کی وجہ سے سینے میں درد
دل کے مندرجہ ذیل مسائل کی وجہ سے سینے میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دل کا دورہ
انجائنا
دل کے پٹھوں کی سوزش
دل کے پٹھوں کی بیماریاں
ہاضمہ کے نظام کی وجہ سے درد لاحق ہونا
ہاضمہ کے نظام کے مسائل کی وجہ سے بھی سینے میں درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ مسائل مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں۔
سینے میں جلن
کھانے نگلنے میں مشکل پیش آنا
معدے کے اوپر والے حصے میں درد
لبلبے کی سوزش
پھیپھڑوں کی بیماریاں اور سینے کا درد
پھیپھڑوں کی بیماریوں کی وجہ سے بھی سینے کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔
نمونیا
بلڈ کلاٹ
سینے کی جکڑن
سینے کے پٹھوں میں کھنچاؤ
ان کے علاوہ بھی سینے میں درد کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ بر وقت کسی بھی طبی معالج سے رجوع کر لیا جائے تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سینے میں دائیں طرف درد
سینے میں اگر دائیں طرف درد ہو تو یہ کوئی بہت زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہوتی۔اس لیے یہ درد لاحق ہونے کی صورت میں آپ کا دھیان ہارٹ اٹیک کی جانب نہیں جانا چاہیے۔ تاہم کچھ کیسز میں دل کی بیماریاں بھی سینے میں دائیں طرف درد کی وجہ بن سکتی ہیں۔
سینے میں دائیں طرف درد کی وجوہات میں چوٹ، ایسڈ ریفکلس، پھیپھڑوں کے مسائل، انفیکشن جیسا کہ نمونیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مرتبہ پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے بھی یہ درد لاحق ہو سکتا ہے اور بغیر کسی علاج کے ختم ہو جاتا ہے۔
مزید جانیں: آئی بی ایس کا علاج
سینے کے درمیان میں درد
سینے کے درمیان میں درد کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ کئی مرتبہ اس درد کی نوعیت ہلکی ہوتی ہے، جب کہ کئی بار یہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے۔
عام طور پر دل کی بیماریاں، معدے کے مسائل، پھیپھڑوں کی طبی علامات، اور ذہنی دباؤ بھی سینے کے درمیان میں درد کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لیے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ سینے کے درمیان میں درد لاحق ہونے کی صورت کسی طبی معالج سے فوری پر رجوع کیا جائے۔
سینے میں درد کا علاج – Seene Mein Dard Ka Ilaj
ایک طبی تحقیق کے مطابق، جو لوگ سینے میں درد کی وجہ سے ایمرجنسی روم میں لائے جاتے ہیں ان میں صرف پانچ فیصد افراد میں دل کی شدید بیماریوں کی تشخیص ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کو بھی سینے میں درد کا سامنا کرنا پڑے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ کسی معالج سے بروقت رجوع کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں یہاں کچھ علاج بھی لکھنے لگا ہوں جو کہ سینے کے درد میں مفید ثابت ہو سکے ہیں۔
آئیس پیک
کئی افراد کو سینے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ان پٹھوں کے کھنچاؤ کی وجہ سے درد ہو رہا ہے تو آئس پیک آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
دن میں کئی بار سینے پر آئیس پیک رکھنے کی وجہ سے درد اور سوزش کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سینے پر آئس پیک رکھنے کی وجہ سے درد کی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت بھی کم ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: قوت باہ کا دیسی علاج
گرم مشروبات
جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ ہاضمہ کے مسائل کی وجہ سے بھی سینے میں درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ کے معدے میں گیس بن گئی ہے تو گرم مشروبات کا استعمال ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔
ان مشروبات کو استعمال کرنے سے آپ کو کھائی ہوئی خواراک آسانی کے ساتھ ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ میں بھی گیس کی وجہ سے سینے کا درد ہے تو کوشش کیجیے کہ کافی یا گرین ٹی کو استعمال کیجیے۔
مزید جانیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج
لہسن کا استعمال
لہسن کا استعمال بھی سینے میں درد کا علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ لہسن کے استعمال کی وجہ سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ لہسن میں پائی جانے والی اینٹی مائیکروبیل اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات سانس کی نالی کے مسائل سے بچنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اس لیے اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول لیول یا سانس کی نالی کے مسائل کی وجہ سے سینے میں درد کا سامنا ہے تو لہسن کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔
سینے میں درد کی دعا – Seene Mein Dard ki Dua
خاص طور پر سینے میں درد کی دعا نہ تو قرآن میں آئی ہے اور نہ ہی اس کا حدیث میں کوئی ذکر ہے۔ تاہم صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ بات آئی ہے کہ جسم میں درد کی صورت میں یہ دعا پڑھنی چاہئے۔ اگر آپ کے سینے میں بھی درد ہے تو سینے پر دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے تین بار بسم اللہ پڑھیں اور پھر سات بار یہ دعا۔
أَعُوْذُ بِاللّٰهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں سینے میں درد کی وجوہات، علاج، اور دعا کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے تا کہ آپ کو اس بیماری کو سمجھنے میں مدد مل سکے اور آپ کو کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔