شادی سے پہلے کی خوراک اس تصویر میں دکھائی گئی ہے جیسا کہ انار

شادی سے پہلے خوراک – اب ازدواجی زندگی ہو گی پرسکون

شادی ہر نوجوان کا سہانا خواب ہوتی ہے۔ لیکن یہ سہانا خواب ایک ڈراؤنے خواب میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ کمزوری کا شکار ہو جائیں۔ جو نوجوان مردانہ کمزوری یا جسمانی کمزور کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی شادی بھی نزدیک آ گئی ہے تو ان کے لیے آج ہم شادی سے پہلے کی خوراک لکھنے لگے ہیں۔

یہ خوراک اگر چند ہفتوں یا ماہ تک استعمال کی جائے تو آپ کی صحت پر مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ اس سے آپ ٹیسٹوسٹیرون کا لیول بھی بڑھے گا۔ جس سے آپ کو جنسی آسودگی حاصل ہو گی۔ تو یہ کونسی غذائیں ہیں جو آپ کو استعمال کرنی چاہئیں؟ شادی سے پہلے خوراک کیا ہونی چاہیے؟ 

تو چلیے پھر انہی سوالات کے جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شادی سے پہلے خوراک -Shadi Se Pehle Ki Diet

شادی سے پہلے تیاری کے لیے آپ کو مخصوص غذائیں استعمال کرنا ہوں گی تا کہ آپ کے ٹیسوسٹیرون کے لیول میں اضافہ ہو۔ ٹیسوسٹیرون کے لیول میں اضافے سے آپ اپنے پارٹنر کو آسانی کے ساتھ مطمئن کر سکیں گے۔

اوسٹرز کا استعمال

اوسٹرز کے متعلق آپ نے سن رکھا ہو گا۔ اسے سمندر سے حاصل ہونے والی سب سے بہترین غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں اوسٹر ایک نہایت فائدہ مند غذا کیوں ہے۔

اوسٹرز میں زنک بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے زنک سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ زنک کے استعمال سے خصیوں اور نفس میں بھی خون کی روانی بہتر ہو سکتی ہے۔ 

اس کے علاوہ اسٹرز سے حاصل ہونے والے زنک سے ٹیسٹوسٹیرون کے لیول میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایک طبی تحقیق یہ بات کہتی ہے زنک کی کمی ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو متاثر کرتی ہے۔ اس لیے زنک کا استعمال آپ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اوسٹرز میں دوسری غذاؤں کی نسبت سب سے زیادہ زنک پایا جاتا ہے۔

مزید جانیں: مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ

انار کا استعمال

انار کے استعمال کو بھی شادی سے پہلے کمزوری کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ ہزاروں سالوں سے انار کو صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر اسے مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

جب آپ انار کا جوس استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے موڈ میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ انار کا جوس آپ میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ کرتا ہے۔ ان چیزوں میں بہتری سے آپ کی جنسی صحت بہتر ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ ہر روز اپنے پارٹنر کو مطمئن کر سکتے ہیں۔

گوشت کو استعمال کرنا

گوشت کے استعمال سے بھی آپ کی سیکس کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔ کیوں کہ گوشت کی کچھ اقسام میں امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جنسی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

بڑے گوشت اور چکن میں کچھ ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کمپاؤنڈز میں کریاٹین، ایل-آرجی نائن، اور زنک شامل ہیں۔ آپ جانتے ہیں خون کی روانی جنسی صحت میں کس قدر اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے ان کمپاؤنڈز کو حاصل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق آرجی نائن سپلیمنٹس کے استعمال سے مردانہ کمزوری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ آپ ان سپلیمنٹس کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ کے لیے بہترین یہی رہے گا کہ اوپر بیان کیے گئے کمپاؤنڈز کو قدرتی ذرائع -گوشت- سے ہی حاصل کریں۔

چاکلیٹ

چاکلیٹ کو بھی شادی سے پہلے کمزوری ک علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بغیر جنسی صحت میں بہتری لانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ جب آپ چاکلیٹ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کے سیروٹونن کے لیولز میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ ہارمون آپ کے جسم میں صحت مندی اور خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ آپ کے موڈ میں تبدیلی آپ کی سیکس لائف کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو آپ میں محبت اور جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش کو پیدا کرتے ہیں۔

مزید جانیں: مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ

سالمن مچھلی

سالمن مچھلی بھی شادی سے پہلے کی خوراک میں شامل ہے۔ اس میں صحت کو بہتر بنانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ سالمن مچھلی کے استعمال سے آپ کی صحت میں بہتری آتی ہے جس سے آپ کی سیکس کرنے کی صلاحیت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

اگر سالمن مچھلی سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرتے ہیں تو اس سے آپ میں ان بیماریوں کے خطرات میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو مردانہ کمزوری کی وجہ بنتی ہیں۔ اس لیے طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ عام لوگوں کو ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی استعمال کرنی چاہیے۔ اس سے آپ کی قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیے: قوت باہ کا دیسی علاج

اسٹرابری کا استعمال

اسٹرابری کا استعمال بھی شادی سے پہلے تیاری میں شامل ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے سے آپ کی جنسی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسٹرابری کے استعمال سے خون کی روانی بھی بہتر ہو سکتی ہے اور آپ کا ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔ جب آپ اسٹرابری کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم میں ایک ہارمون پیدا ہوتا ہے جسے آکسی ٹوسن کہا جاتا ہے۔ 

یہ ہارمون آپ میں جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش کو پیدا کرتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کو آرگیزم حاصل کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ بیج، خشک میوہ جات، سیب، اور چقندربھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سب شادی سے پہلے کی خوراک میں شامل ہیں۔

یہاں آپ جلد حاملہ ہونے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔

آخری الفاظ

اس بلاگ میں شادی سے پہلے کی خوراک لکھی گئی ہے۔ شادی سے پہلے کمزوری کا علاج بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس علاج کو اپنائیں اور اپنی سیکس لائف میں بہتری لائیں۔

سوالات و جوابات

Shadi Se Pehle Kya Khana Chahiye

شادی سے پہلے آپ کو ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جس سے آپ کے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ ہو۔ اس سے آپ کی جنسی زندگی بہتر ہو گی۔

Shadi Se Pehle Ki Diet in Urdu

شادی سے پہلے آپ کو اوسٹرز، گوشت، اسٹرابری، چاکلیٹ، اور خشک میوہ جات استعمال کرنے چاہئیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts