فرض کریں کہ صبح اٹھنے پر آپ کا پارٹنر، دوست، یا والدین گڈ مارننگ کہیں یا سلام لیں، اور آپ کوئی بھی جواب نہ دیں۔ حالاں کہ آپ جاگ رہے ہوں اور ان کی طرف دیکھ بھی رہے ہوں۔ ایسا کیوں؟ کیوں کہ آپ کے میں منہ پانی یا تھوک جمع ہوئی ہوئی ہے۔ اور آپ کے لیے سوتے وقت منہ سے پانی نکلنا عام بات ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو ایسا کیا کیا جائے کہ سوتے وقت منہ سے پانی نہ آئے۔ اور جب آپ صبح اٹھیں تو منہ میں تھوک یعنی سالائیوا نارمل مقدار میں ہو۔ ایک بات یہاں پر یاد رکھیں کہ نیند کے دوران میں تھوک بننا ایک قدرتی عمل ہے۔ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔
کیوں کہ نیند کے دوران تھوک بننے کا عمل آپ کے منہ اور گلے کو ہائڈریٹ رکھتا ہے۔ لیکن کئی مرتبہ نیند کے دوران تھوک بہت زیادہ بنتی ہے جس کے آثار آپ جاگنے پر اپنے تکیے پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ کہ وہ گیلا ہوا ہوتا ہے۔ سوتے وقت منہ سے پانی نکلنے کی وجہ سے آپ کو منہ کی بد بو، پانی کی کمی، اور دوسروں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اب ہم اس علاج پر بات کرتے ہیں جو آپ کو سوتے وقت منہ سے پانی نکلنے کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ایک ہی دن میں یہ مسئلہ ختم نہیں ہو گا۔ اس سے نجات پانے کے لیے آپ کو چند دنوں یا ہفتوں تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور ان تدابیر پر بھی عمل کو یقینی بنانا ہو گا جو میں یہاں لکھنے لگا ہوں۔
سوتے وقت منہ سے پانی نکلنا کا علاج
مندرجہ ذیل تدابیر پر عمل کریں اور منہ سے پانی نکلنے والے مسئلے کو بھول جائیں۔
سونے کی پوزیشن میں تبدیلی
کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے کہ نیند کے دوران پوزیشن بھی منہ سے پانی نکلنی کی وجہ بن سکتی ہے؟ آپ خود بھی یہ تجربہ کر سکتے ہیں، پیٹ کے بل یا کروٹ پر سونے والوں کے منہ سے پانی زیادہ نکلتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نیند کے دوران منہ سے سانس لیتے ہیں تو پھر بھی زیادہ پانی نکل سکتا ہے۔
سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ ان دو وجوہات کی وجہ سے تو آپ کے منہ سے پانی نہیں نکل رہا۔ مثال کے طور پر سب سے پہلے نیند کی پوزیشن کو تبدیل کریں۔ کچھ دن بعد دیکھیں کہ آیا یہ تبدیلی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے یا نہیں۔ اگر پوزیشن تبدیل کرنے سے ہی منہ سے پانی آنا بند ہو گیا ہے تو مسئلہ ختم۔
اس کے بعد آپ کو اور کسی بھی چیز پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ کے لیے نیند کے دوران پوزیشن تبدیل کرنا مؤثر ثابت نہیں ہوتا تو پھر آپ کو دیگر علاج کی طرف توجہ دینا ہو گی۔
پانی اور لیمن
حیران مت ہوں۔ پانی اور لیمن بھی سوتے وقت منہ سے پانی نکلنے کے مسئلے کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن کیسے؟ وجہ آپ کے لیے نہایت دلچسپ ہو گی۔
لیموں کا استعمال آپ کی تھوک کو پتلا کرتا ہے۔ جس سے اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ نیند کے دوران آپ کے منہ سے پانی نہ نکلے۔ اس کے علاوہ آپ کو چاہیے ہو گا کہ پانی کے استعمال کرنے کی مقدار میں اضافہ کر دیا جائے۔ پانی زیادہ پینے سے آپ کا جسم ہائڈریٹ رہے گا۔
اگر لیموں پانی استعمال کریں گے تو یہ آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ تاہم ایک بات یاد رکھیں کہ منہ میں تھوک کا بننا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ حتی کے نیند کے دوران بھی اس کا بننا آپ کی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
منہ میں بننے والا تھوک آپ کو بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ جس سے آپ کا جسم انفیکشنز سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
معدے کی بیماری سے نجات
کیا آپ جرڈ کے بارے میں جانتے ہیں؟ یہ معدے کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں کھائی جانے والے چیزیں دوبارہ خوراک کی نالی میں آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ معدے میں بننے والا ایسڈ بھی خوراک کی نالی میں آ سکتا ہے۔
یہی وہ بیماری ہے جس کی وجہ سے آپ کے لیے کھانا نگلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے آپ کو اپنے گلے میں گلٹی بھی محسوس ہوتی ہے۔ جرڈ کی وجہ سے آپ کو سوتے وقت منہ سے رال ٹپکنا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
منہ سے پانی آنا کے مسئلے کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ کو پہلے جرڈ سے نجات پانا ہو گی۔ تبھی یہ ممکن ہو سکے گا کہ سوتے وقت منہ سے پانی آنے جیسی بیماری سے نجات پائی جا سکے۔
بوٹاکس انجیکشنز
سوتے وقت منہ سے پانی آنا کے مسئلے سے نجات پانے کے لیے بوٹاکس انیجکشن بھی لگوائے جا سکتے ہیں۔ یہ انجیکشنز محفوظ بھی ہوتے ہیں اور مؤثر بھی۔ اس کے علاوہ ان کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
بوٹاکس انجیکشنز آپ کے تھوک بنانے والے گلینڈز میں لگائے جاتے ہیں۔ جس سے یہ گلینڈز ضرورت سے زیادہ تھوک نہیں بناتے۔ تاہم بوٹاکس انجیکشنز لگوانے سے پہلے آپ کو چند باتیں یاد رکھنا ہوں گی۔
سب سے پہلی بات یہ کہ بوٹاکس انجیکشنز صرف ایک طبی معالج ہی آپ کو تجویز کرے گا۔ اور لگائے گا۔ یہ نہیں ہو گا کہ آپ بازار سے جا کر انہیں خریدیں اور کسی عطائی ڈاکٹر سے لگوا لیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ بوٹاکس انجیکشنز کا اثر چند ہفتوں یا مہینوں تک ہوتا ہے۔ اس اثر کے ختم ہونے پر آپ کو یہ انجیکشنز دوبارہ لگوانے پڑ سکتے ہیں۔
ادویات کے اثرات سے نجات
یہ ممکن ہے کہ ادویات کے استعمال سے آپ کے منہ میں پانی یعنی تھوک زیادہ بن رہا ہو۔ خاص طور پر اینٹی سائکوٹک ادویات کے استعمال سے منہ میں تھوک زیادہ بن سکتا ہے۔ اور ان ادویات سے بھی جو الزائمر کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال بھی منہ میں زیادہ تھوک بنا سکتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ جب ان ادویات کا استعمال ترک کریں تو خود بخود سوتے وقت منہ سے پانی آنا بند ہو جائے۔
الرجیز سے چھٹکارا
کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ الرجیز کی وجہ سے منہ سے پانی آ سکتا ہے۔ اگر موسم تبدیل ہونے پر آپ کے منہ سے زیادہ پانی آنا شروع ہوتا ہے تو اس بات کے امکانات کافی زیادہ ہیں کہ اس کے پیچھے الرجیز کا ہاتھ ہے۔
الرجیز کی وجہ سے نیند کے دوران آپ منہ سے سانس لینا شروع ہو جاتے ہیں۔ جس سے منہ میں تھوک زیادہ بن سکتی ہے۔ اس لیے ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ پہلے الرجیز سے نجات پائیں۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ منہ سے پانی کیوں آتا ہے اور اس نجات پانے کے لیے آپ کو کون سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ بعض اوقات کئی چھوٹے چھوٹے طبی مسائل کی وجہ سے آپ کو منہ سے پانی آنا کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے پہلے ان مسائل کو کنٹرول کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تا کہ اس سے مؤثر طریقے سے نجات پائی جا سکے۔
سوالات و جوابات
کیا سوتے وقت منہ سے پانی نکلنا کوئی خطرناک بیماری ہے؟
بالکل بھی نہیں۔ سوتے وقت منہ سے پانی آنا بالکل خطرناک بیماری نہیں ہے۔ کئی مرتبہ نیند کے دوران تھوک زیادہ بنتی ہے جس سے منہ سے رال ٹپکنے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے آسانی کے ساتھ ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
سوتے وقت منہ سے رال ٹپکنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے تو اپنی سونے کی پوزیشن کو تبدیل کیجیے۔ پھر اپنی پانی پینے کی روٹین میں اضافہ کریں اور ساتھ میں لیموں بھی استعمال کریں۔