These are starcox tablets that can be used to treat pain.

Starcox Tablets Uses in Urdu​ – Decrease Your Pain Easily

کیا آپ بھی اپنے جسم میں اکثر ہونے والے درد کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟ اور چاہتے ہیں کہ یہ درد بنا کسی مزید پریشانی کے ختم ہو جائے؟ ہمیں معلوم ہے کہ گٹھیا سمیت مختلف بیماریوں یا سرجری کے بعد لاحق ہونے والا درد مریض کو کس قدر بے چین کر دیتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو اسٹار کوکس کے متعلق بتانے لگے ہیں۔

اسٹار کوکس ایک نہایت ہی مؤثر گولی ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں محسوس ہونے والے درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پاکستان میں یہ گولی گیٹز فارما کی جانب سے بنائی جاتی ہے۔ جو کہ ایک نہایت ہی مستند اور اچھی فارما سوٹیکل کمپنی ہے۔ یہ کمپنی بین الاقوامی معیار کے مطابق ادویات بنانے میں شہرت رکھتی ہے۔

اسی لیے اسٹار کوکس بھی مریضوں کو نہایت کم وقت میں درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس دوا کی افادیت کی بنیادی وجہ اس میں پایا جانے والا ایک نہایت ہی مؤثر جز ہے۔ جو مریض اس جز والی دوا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر لیتے ہیں انہیں پھر مستقبل میں درد ایسی بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اسٹار کوکس میں پائے جانے والے بنیادی جز کا نام ایٹوری کوکسب ہے۔ جب کوئی مریض، اسٹار کوکسس سمیت کوئی بھی دوسری دوا جس میں یہ جز موجود ہوتا ہے، استعمال کرتا ہے کہ تو اس کے جسمانی درد اور سوزش میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کو جسمانی درد کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں تو اس کو طبی رہنمائی لے کر استعمال کریں اور درد کو بھول جائیں۔

Starcox Tablets Uses in Urdu for Patients

یہاں ہم ان تمام بیماریوں کا ذکر کرنے لگے ہیں جو لاحق ہونے کی صورت میں آپ اسٹار کوکس استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ درد لاحق ہونے کی صورت میں آپ خود سے اس دوا کو لینا شروع نہیں کریں گے۔ کیوں کہ آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کے جسم میں درد کیوں ہو رہا ہے۔ یہاں ہم اس کے استعمالات صرف معلومات کے لیے لکھنے لگے ہیں۔

Osteoarthritis and Rheumatoid Arthritis

اوسٹیو آرتھرائٹس گٹھیا کی ایک قسم ہے جو کہ نہایت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اور اسے گٹھیا کی سب سے عام قسم سمجھا جاتا ہے۔ یہ بیماری مریضوں میں جوڑوں کے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ کیوں کہ ان میں موجود کارٹیلیج متاثر ہوتا ہے۔ جس سے انہیں درد، کھنچاؤ، اور سوزش وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ ریوما ٹائڈ آرتھرائٹس بھی گٹھیا کی ہی ایک قسم ہے جو مریض کے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم اس دوا کے ہوتے ہوئے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ اسٹار کوکس کو گٹھیا کا مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ جن مریضوں کو گٹھیا کی ایسی علامات کا سامنا ہو وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ ہفتے قبل مجھے گردن کے پٹھوں کے مسائل کی وجہ سے کندھے میں درد تھا۔ میں نے جب وزیر آبار میں ایک آرتھو پیڈک سے اپنا چیک اپ کروایا تو انہوں نے یہ دوا تجویز کی۔ میں نے ایک ماہ سے زائد اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا۔ جس سے میرا درد نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ تاہم اس ڈاکٹر نے اسٹار کوکس کے ساتھ کچھ دوسری ادویات بھی تجویز کی تھیں، جن کا استعمال میں نے یقینی بنایا تھا۔

Ankylosing Spondylitis

اس بیماری کو بھی آرتھرائٹس کی ہی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے صرف آپ کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے۔ اس بیماری سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں اور وہ سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں۔

جس سے آپ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے لیے آزادانہ چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری اگر بر وقت کنٹرول نہ کی جائی تو اس کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیکن اسٹار کوکس کا استعمال اسے شدت نہیں اختیار کرنے دیتا۔ اگر آپ بھی اپنی ریڑھ کی ہڈی کو اس بیماری کے نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال یقینی بنا لیں۔

Starcox Tablets Uses in Urdu for Gouty Arthritis

یہ بیماری بھی گٹھیا کی ایک عام قسم ہے۔ لیکن اسے بہت زیادہ کمپلیکس خیال کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کو اچانک جوڑوں میں سوزش اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کی رنگت بھی سرخ ہو جاتی ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر پاؤں کی انگوٹھوں اور انگلیوں وغیرہ کو متاثر کرتی ہے۔

اس کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کی شدت کا اندازہ ایک مریض ہی کر سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ میں یہ بیماری ابھی ابتدائی سطح پر ہے تو فوری طور پر اسٹار کوکس کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ چند ہی دنوں میں آپ کی علامات کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

Starcox 60 mg Tablet Uses in Urdu for Acute Pain

اسٹار کوکس کی دو فارمز کا استعمال سب سے زیادہ عام ہے۔ یہ دو فارمز 60 ملی گرام اور 120 ملی گرام ہیں۔ اسٹار کوکس 60 ملی گرام کو جسم میں شدید درد لاحق ہونے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو بازؤں میں شدید درد ہے تو آپ اسے لے سکتے ہیں۔

لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ جسمانی درد کو بھی کم کرنے کے لیے آپ نے ڈاکٹر سے رہنمائی ضرور لینی ہے۔کیوں کہ ایک ڈاکٹر آپ کے درد کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بہتر طریقے سے بتا سکے گا کہ آپ کو 60 ملی گرام استعمال کرنی چاہیے یا 120 ملی گرام۔

Musculoskeletal Pain

بہت سارے لوگوں کو پٹھوں اور ہڈیوں میں بھی درد کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض اوقات جم جانے یا ورزش کرنے کی صورت میں ان کے پٹھوں میں کھنچاؤ وغیرہ آ جاتا ہے جس سے درد کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ جب کہ کئی بار کوئی بھاری چیز اٹھانے سے بھی ہڈیوں میں درد ہو سکتا ہے۔

ایسے مریضوں کے لیے اسٹار کوکس ایک بہترین دوا ہے۔ جس کے استعمال سے آپ پٹھوں اور ہڈیوں میں لاحق ہونے والے درد اور سوزش کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس دوا کو چند ہفتوں تک استعمال کرنے سے آپ کے لیے معمول کی صحت مند زندگی گزارنا آسان ہو جائے گا۔

Starcox Tablets Uses for Dysmenorrhea

یہ بیماری بالغ خواتین میں عام ہوتی ہے جنہیں ہر ماہ ماہواری آتی ہے۔ ماہواری کی وجہ سے خواتین کو کافی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں جن میں درد سب سے زیادہ عام ہے۔ ماہواری کے دوران درد کو برداشت کرنا خواتین کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پھر انہیں اسٹار کوکس استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ماہواری میں درد لاحق ہونے کی صورت میں خواتین کسی گائنی کالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے بعد اس مؤثر دوا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Starcox for Dental Surgery in Urdu

اکثر اوقات کئی مریضوں کو دانتوں کی سرجری کروانا پڑتی ہے۔ کئی بار انہیں دانت نکلوانا ہوتے ہیں تو کئی مریضوں نئے مسوڑھے لگوانا چاہتے ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے بھی اسٹار کوکس کو تجویز کیا جاتا ہے۔ تا کہ سرجری کے بعد انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

Abdominal Gynecological Surgery

یہ سرجری کافی زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔ کیوں کہ اس میں آپ کے پیٹ کے ذریعے پیلوک اعضاء کا آپریشن کیا جاتا ہے۔ کئی مرتبہ پیٹ میں بڑا سا کٹ لگایا جاتا ہے۔ تو کئی بار چھوٹے سے کٹ کی مدد سے لیپرو سکوپک سرجری کی جاتی ہے۔

جو مریض اس سرجری سے گزرتے ہیں انہیں پھر اس یہ دوا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تا کہ بعد میں انہیں کسی تکلیف یا بے چینی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گیٹز کمپنی نے اس دوا کے لیفلیٹ پر جتنے بھی استعمالات بتائے ہیں، وہ ہم نے یہاں لکھ دئیے ہیں۔ اب ہم اس کی ڈوز پر بات کر لیتے ہیں کہ مریضوں کو اسے کب اور کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔

Starcox Dosage in Urdu for People

اوسٹیو آرتھرائٹس کے مریضوں کو دن بھر میں 30 ملی گرام کی ڈوز لینے کا کہا جاتا ہے۔ لیکن کچھ مریضوں کے لیے یہ ڈوز کافی نہیں ہوتی۔ جس سے وجہ سے پھر اس ڈوز کو بڑھا کر 60 ملی گرام کر دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رہے کہ دن میں اس کی ڈوز 60 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

جن لوگوں کو گٹھیا اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا سامنا ہے، ان کے لیے اسٹار کوکس کی دن بھر میں ڈوز 60 ملی گرام ہو گی۔ اگر 60 ملی گرام سے ان کو افاقہ نہ ہو تو پھر وہ 90 ملی گرام لے سکتے ہیں۔ تاہم درد اور سوزش کی شدت میں کمی آنے کی صورت میں پھر انہیں دوبارہ 60 ملی گرام ہی ڈوز لینا ہو گی۔ یاد رہے ایسے مریض دن میں 90 ملی گرام سے زیادہ ڈوز نہیں لے سکتے۔

جن لوگوں کا گٹھیا شدت اختیار کر چکا ہے، ان کے لیے اسٹار کوکس کی مؤثر ڈوز 120 ملی گرام ہو گی۔ یار رکھیں کہ ایسے مریض 120 ملی گرام ڈوز صرف آٹھ دنوں کے لیے لیں گے۔ آٹھ دنوں بعد یا تو وہ اس کا استعمال ترک کر دیں گے یا پھر اپنے معالج کی رہنمائی لے کر اس کو کچھ مزید دنوں تک لیتے رہیں گے۔

جن لوگوں کو جسم میں شدید درد ہوتا ہے، یا پھر جو خواتین ماہواری کی وجہ سے درد کا شکار ہیں، ان کے لیے بھی اسٹار کوکس کی ڈوز 120 ملی گرام ہی ہو گی۔ بعض اوقات مریضوں کو اس دوا کو تین دن تک استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جب کہ کئی بار اس کے استعمال کا دورانیہ آٹھ دنوں پر محیط ہو سکتا ہے۔ 

اسی لیے ہم بار بار آپ کو یہی مشورہ دے رہے ہیں کہ اسٹار کوکس کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے گائنا کالوجسٹ یا کسی دوسرے طبی معالج سے رجوع ضرور کر لیں۔ تا کہ آپ کو بعد میں کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ ہو۔

Starcox Tablet Side Effects in Urdu

اسٹار کوکس کے استعمال کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی یعنی کئی مضر اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ زیادہ تر مریضوں کے لیے اس کا استعمال محفوظ ہو گا۔ تاہم کچھ مریض اس کی وجہ سے بے چین ہو سکتے ہیں۔

اسٹار کوکس کے اثرات میں  سر درد، سر کا ہلکا پن، قبض، قے، متلی، اسہال، بلڈ پریشر میں اضافہ، گیس، گیسٹرک ایسڈ، اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی شامل ہے۔ کوشش کیجیے کہ ان اثرات کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کر لیں تا کہ بر وقت ان اثرات سے نجات پائی جا سکے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ اسٹار کوکس کے اثرات شدید بھی ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر جو خواتین ماہواری کے درد سے نجات پانے کے لیے اسے استعمال کرتی ہیں ہو سکتا ہے کہ ان کے انڈوں میں تبدیلی آ جائے۔ اس کے علاوہ مریضوں کو سانس اور پیشاب کی نالی کا انفیکشن بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

گیٹز کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اثرات کے ظاہر ہونے کی صورت میں آپ اسے مطلع کر سکتے ہیں۔ 

Starcox Tablet Price in Pakistan

اسٹار کوکس کی قیمت ہر فارمیسی پر مختلف ہوتی ہے۔ اس کی دو فارمز ہوتی ہیں: 60 ملی گرام اور 120 ملی گرام۔ ان دونوں فارمز کی قیمتوں میں تفاوت ہو گا۔ اس کے ایک ڈبی میں دس گولیا ہوتی ہیں۔

ان دس گولیوں کی قیمت ایک سو اسی روپے سے لے کر دو سو روپے تک ہو سکتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ اسٹار کوکس ایسی فارمیسی سے خریدی جائے جو معیاری ادویات کی فروخت میں یقین رکھتی ہو۔

Conclusion for Starcox Tablets Uses in Urdu

اس بلاگ میں ہم نے آپ کو تفصیل سے بتایا ہے کہ اسٹار کوکس کو کن بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مریضوں نے یہ بھی جانا ہے کہ انہیں اسٹار کوکس کو کیسے استعمال کرنا چاہیے۔ ہم نے آپ کو اس بلاگ میں اسٹار کوکس کے مضر اثرات اور قیمت بھی بتا دی ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ ایور ہیلدی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts