بحثیت مرد آپ کے لیے سب سے زیادہ خوش خبری کی بات یہ ہے کہ مارکیٹ میں ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں دستیاب ہیں۔ یہ غذائیں قدرتی ہوتی ہیں اور جسم پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں چھوڑتیں۔ یہ غذائیں آسانی کے ساتھ مارکیٹ سے سستے داموں خریدی جا سکتی ہیں۔
بہت سارے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ٹیسٹوسٹیرون کیا ہے۔ سب سے پہلے ہم اس سوال کا جواب جان لیتے ہیں۔ ٹیسٹوسٹیرون ایک جنسی ہارمون ہے جو کہ مردوں میں مندرجہ ذیل چیزوں کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔
جنسی خواہشات
ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت
اسپرم پروڈکشن
خون کے سیلز کی پیدائش
آپ یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تاہم کچھ دوسری وجوہات، جیسا کہ ادویات کا استعمال، جسم میں چربی کی زیادہ مقدار، کچھ بیماریاں بھی اس ہارمون کے لیول کو کم کرتی ہیں۔
تو چلیے پھر ٹیسٹوسٹیرون والی غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔
ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں
آپ اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں لا کر آسانی کے ساتھ ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ یا ان کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے لائف اسٹائل کو صحت مند بنانا ہو گا اور ںیوٹرنٹس سے بھرپور غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔ کیوں کہ کچھ تحقیقات کے مطابق الٹرا پراسسڈ غذائیں ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز کو کم کر سکتی ہیں۔
ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں۔
مچھلی
فیٹی فش کی کچھ اقسام جیسا کہ سالمن اور سارڈائنز نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ نیوٹرنٹس ہارمونل ہیلتھ کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ مچھلی کی ان اقسام میں وٹامن ڈی، زنک، اور اومیگا-تھری پائے جاتے ہیں۔
اگر آپ فیٹی فش کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ کی مجموعی صحت میں بہتری آنا شروع ہو گی۔ کیوں کے اس کے استعمال سے آپ کو زنک، وٹامن ڈی، اور پروٹین ملنا شروع ہو جائے گا۔
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آسانی کے ساتھ مچھلی حاصل کرنا مشکل ہے تو پھر آپ فش آئل سپلیمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
لہسن اور پیاز
یہ دونوں سبزیاں بھی ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذاؤں میں شامل ہیں۔ لہسن اور پیاز ایسی سبزیاں ہیں جن میں ڈائی لائل ڈائی سلفائڈ پایا جاتا ہے۔ اس لیے ان کا استعمال ایک ایسا ہارمون پیدا کرتا ہے جو کہ ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز کو بڑھانے کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ لہسن میں ایک ایسا کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جسے ایلیسن کہا جاتا ہے۔ طبی تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ کمپاؤنڈ کارٹیسول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ کارٹیسول ایسے ہارمون کو کہا جاتا ہے جو کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے جسم میں پیدا ہوتا ہے۔
لہسن اور پیاز کے استعمال سے چوں کہ کارٹیسول کا لیول کم ہو گا اس لیے ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز اور گہرے رنگ والی سبزیاں مائیکرو نیوٹرنٹس کا بہت اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ ان مائیکرو نیوٹرنٹس میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔ یہ منرل خاص طور زیادہ عمر کے مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میگنیشیم کس طرح ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ کرتا ہے؟
میگنیشیم کے استعمال سے آکسی ڈیٹیو اسٹریس کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ اسٹریس کم ہونے کی وجہ سے ٹیسٹوسٹیرون میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
انڈے
انڈوں کی زردی میں بڑی مقدار میں فائدہ مند کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زردی میں مونو سیچوریٹڈ اور سیچوریٹڈ فیٹ بھی پایا جاتا ہے۔ اس سے ہمیں یہ بات پتہ چلتی ہے کہ انڈے کے استعمال سے جسم کو ایسے نیوٹرنٹس ملتے ہیں جو کہ ہارمونز کی پیدائش میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
کولیسٹرول ٹیسٹوسٹیرون کا ایک اہم بلڈنگ بلاک ہے جس کی وجہ سے ہارمون کے بننے کا عمل شروع نہیں ہو سکتا۔ انڈوں میں امائنو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ ٹیسٹوسٹیرون کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کیلے اور ایوو کیڈو
کیلے اور ایوو کیڈو بھی ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذاؤں میں شامل ہیں۔ کیلوں میں برومی لین انزائم، وٹامن بی، اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو کہ ٹیسٹوسٹیرون لیولز کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلوں میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسی ڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انرجی لیولز کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ایوو کیڈو میں بھی وٹامن بی6 اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دونوں منرلز بھی ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
شہد
کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ شہد کے استعمال سے بھی ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر شہد کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم میں ایسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جو ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ شہد میں کچھ ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو ٹیسٹوسٹیرون کو ایسٹروجن میں منتقل ہونے سے روکتے ہیں۔ اس وجہ سے جسم میں ٹیسٹوسٹرون کا لیول بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔
زیتون کا تیل
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیتون کا ایکسٹرا ورجن آئل دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن طبی تحقیقات اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
مراکش میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں سترہ فیصد اضافہ ہوا تھا۔
ایک بات یاد رکھیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے صرف ٹیسٹوسٹیرون کے لیول میں اضافہ نہیں ہو گا بلکہ آپ کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔
کچھ آخری الفاظ
ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی ان غذاؤں کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں اور صحت مند زندگی جینا شروع کریں۔ صحت مند رہنے کے لیے ایو ہیلتھ سے جڑے رہیے۔