تل کے بیج جو فوائد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں

تل کے فوائد – اب بیماریاں بھاگیں گی دور

تل کے بیج دکھنے میں تو چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان کے فوائد اتنے ہی بڑے ہوتے ہیں۔ یہ بیج پروٹین، وٹامنز، اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان کی مدد سے صحت کو کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ تل استعمال کیسے کرنے چاہئیں؟ ان سوالات کے جواب جاننے کے ساتھ ہم تل کے فوائد پر بھی بات کریں گے۔

تلوں کو عام طور تیل نکالنے کے لیے کاشت کیا جاتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ تل کے تیل کے بھی بہت سارے فوائد ہوتے ہیں۔ تلوں کی طبی افادیت کا اس بات سے اندازہ لگائیں کہ یہ ادویات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں صابن اور لبریکنٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بیج زیادہ تر افریقہ، ایشیا، اور جنوبی امریکہ میں کاشت کیے جاتے ہیں۔ تل سے فائدے لینے کے لیے آپ انہیں باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ چلیے پھر اس کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔

تل کے ناقابل یقین فوائد

اگر تلوں کے استعمال کو آپ اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

فائبر کا ذریعہ

بات آئے جب فائبر لینے کی تو تل کے بیج ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ جب آپ تین چمچ تل لیتے ہیں تو آپ کو تقریباً ساڑھے تین گرام فائبر ملتا ہے۔ فائبر لینے لیے آپ تل کے لڈو بھی بنا سکتے ہیں۔

جب آپ تل استعمال کرتے ہیں تو کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔ آپ جانتے ہیں کہ بواسیر کی بیماری کے دوران بھی فائبر کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اوپر میں لکھ چکا ہوں کہ تل فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔

خونی بواسیر کے علاج کے دوران بھی آپ سفید تل استعمال کر سکتے ہیں۔ تل سے ملنے والا فائبر بواسیر کی علامات کی شدت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ فسچولا کے علاج میں بھی تل کے بیجوں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

انفیکشنز کا خاتمہ

یہ بات اپ جانتے ہوں گے کہ تل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں۔ تل سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ سیلز کو نقصان پہنچنے سے روکتے ہیں۔

اس کے علاوہ تل کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات گلے کی انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ اگر انفیکشن کی وجہ سے آپ کو خراش کا سامنا ہے تو تلوں کو گلے کی خراش کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مؤثر طریقے سے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ میں کمی

سفید تل کا استعمال آپ کے کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں دل کی بیماریوں کے لیے خطرناک سمجھ جاتی ہیں۔

تل کے بیجوں میں سیچوریٹڈ فیٹ، پولی ان سیچوریٹڈ فیٹ، اور مونوان سیچوریٹڈ فیٹ پایا جاتا ہے۔ فیٹ کی آخری دو اقسام تل سے حاصل کر کے کولیسٹرول لیول کو کم کیا جاتا ہے۔ جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کا لیول کم ہو تو باقاعدگی کے ساتھ تل کے لڈو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ لیکن یہ خیال رہے کہ یہ لڈو شوگر فری ہونے چاہئیں۔

منہ کی صحت

تل کے بیج کے فوائد منہ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ بیج استعمال کرنے سے آپ کے دانتوں پر پلیک نہیں جمتی۔ اس کے علاوہ آپ کو منہ کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

عام طور پر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ صبح اٹھ کر تل کے تیل سے کلی کر لیں۔ اس سے آپ کے منہ سے بدبو نہیں آئے گی۔ کچھ لوگ تل کے تیل کو منہ کی بدبو کے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ کیوں کہ یہ تیل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی

تل کے بیج کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ ان بیجوں میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے نجات پانا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ یہ دل کی بیماریوں اور سٹروک کی وجہ بنتا ہے۔

اس کے علاوہ تل میں لگنینز، وٹامن ای، اور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس خون کی نالیوں میں پلیک نہیں بننے دیتے۔ جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، وہ یہ بیج استعمال کرنا شروع کر دیں۔ کچھ ہفتوں کے بعد ان میں اس طبی علامت کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

تل کے تیل کے فوائد

تل کے تیل سے بھی کافی سارے فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ جو لوگ اس کے بیج استعمال نہیں کرنا چاہتے وہ تیل لے سکتے ہیں۔ تل کے تیل سے سوزش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس جسم پر مالش کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تل کا تیل آپ کے بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے سر پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ بلکہ سر کی خارش کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ تل کے تیل سے ذہنی دباؤ کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ یہ سن ڈیمج سے بھی آپ کو بچا سکتا ہے۔ تل کے تیل کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔ لیکن یاد رہے کہ تیل کا تیل خالص ہونا چاہیے۔

تل کے لڈو کے فوائد

تل کے لڈو کے بھی کافی سارے فوائد ہوتے ہیں۔ یہ لڈو مختلف طریقوں کی مدد سے بنائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ ان لڈؤؤں میں چینی تو کئی ان میں گُڑ شامل کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ تل کے لڈو تبھی فائدہ مند ہوں گے جب یہ شوگر فری ہوں گے۔

کیوں کہ شوگر والے لڈو آپ کی بلڈ شوگر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ گھر پر ہی تل کے شوگر فری لڈو بنا لیں۔

تل کے استعمال کا طریقہ

تل کو کیسے استعمال کریں؟ عام طور پر یہ سوال بہت سارے لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے۔ یہ آپ منخصر ہے کہ آپ اسے کیسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان بیجوں کا ذائقہ بہت شان دار ہوتا ہے اس لیے انہیں کسی بھی ڈش کے اوپر چھڑک کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جب تل کے بیجوں کو پیس کر ان کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ آپ اس پاؤڈر کو دودھ یا پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ تل کے بیجوں سے لڈو بھ بنائے جا سکتے ہیں۔ ان لڈوؤں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تل کے نقصانات

یہ بات جان کر حیران مت ہوئیے گا کہ سفید تل کے کوئی بھی نقصانات نہیں ہیں۔ جب آپ انہیں متوازن مقدار میں استعمال کریں گے تو آپ کو کسی بھی مضر صحت اثر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تل کے تیل کے بھی کوئی نقصانات نہیں ہیں، بلکہ یہ بھی بہت فائدہ مند ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کو الرجک ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اختتام

اس بلاگ میں تل کے فوائد کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ یہاں آپ تل استعمال کرنے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔ اس طرح کی مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔

سوالات و جوابات

سفید تل کی تاثیر کیا ہے؟

تلوں کی کچھ بھی تاثیر نہیں ہوتی۔ کیوں کہ سائنس کے مطابق کوئی چیز نہ گرم ہوتی ہے اور نہ ٹھنڈی۔ اس لیے آپ تلوں کو بنا پریشان ہوئے استعمال کر سکتے ہیں۔

تل سفید کیا ہے؟

سفید تل بیج ہوتے ہیں جو کہ کافی فوائد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا استعمال آپ کو قبض سے بھی بچا سکتا ہے۔

تل کو کیسے استعمال کریں؟

تل کے بیج آپ چبا کر لے سکتے ہیں، اس کا پاؤڈر بھی بنا سکتے ہیں، اور اس کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Til Ke Fayde

تل کے بہت زیادہ فائدے ہیں۔ آپ کو یہ بیج باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوں گے۔ تل آپ کے بلڈ پریشر میں کمی لائیں گے۔

Sesame Seeds in Urdu

سی زیم سیڈز کو اردو میں تل کے بیج کہا جاتا ہے۔

White Sesame Seeds in Urdu

وائٹ سی زیم سیڈز کو اردو میں سفید تل کہتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts