یہ ٹوتھ پیسٹ ہے جس کو فوائد لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ کے فوائد اور نقصانات – وہ باتیں جن کا جاننا ضروری ہے

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کے فوائد کافی زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ منہ کی بدبو کا بہترین علاج ہوتی ہے۔ لیکن آپ یہ بات سن کا حیران مت ہوئیے گا کہ ٹوتھ پیسٹ کے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ جی آپ نے بالکل درست پڑھا۔ ٹوتھ پیسٹ آپ کے لیے کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر آپ غیر معیاری ٹوتھ پیسٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس سے آپ میں کافی چیزوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے دانت اور مسوڑھے خراب ہو سکتے ہیں۔ منہ میں بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے طبی ماہرین یہ کہتے ہیں ٹوتھ پیسٹ خریدتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔

جب آپ ٹوتھ پیسٹ خریدنے بازار جائیں تو سب سے پہلے اس کے اجزاء چیک کریں۔ کیوں کہ ٹوتھ پیسٹ کی بہت ساری اقسام میں ایسے اجزاء پائے جا سکتے ہیں جو منہ کے کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ پھر آپ کے لیے منہ کے کینسر کا علاج ضروری ہو جائے گا۔

تاہم اگر آپ اچھی ٹوتھ پیسٹ خریدتے ہیں تو پھر آپ کو جو فوائد حاصل ہوں گے وہ کافی زیادہ ہیں۔ آپ کو ضرورت ہو گی کہ اس ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے دانتوں کو دن میں دو دبار برش کیا جائے۔ اس سے آپ کی سانسیں بھی مہکتی رہیں گی اور دانت بھی صاف رہیں گے۔

ٹوتھ پیسٹ کے فوائد

اگر آپ نیچرل ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ نیچرل ٹوتھ پیسٹ سے مراد وہ پیسٹ ہے جس میں موجود تمام اجزاء قدرتی ہوں۔ ایسی پیسٹ آسانی کے ساتھ آپ کو بازار سے مل جائے گی۔ میرے خیال سے سب سے بہترین قدرتی ٹوتھ پیسٹ ہمالیہ کی ہے۔

دانت سفید کرے

آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سارے لوگوں کے دانت پیلے ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ کھل کر مسکرا بھی نہیں سکتے۔ آپ بھی انہی لوگوں میں شامل تو نہیں؟ اگر ہاں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے آپ دانتوں کی پیلاہٹ کو دور کر سکتے ہیں۔ اگر آپ باقاعدگی سے دانتوں کو برش کریں گے تو آپ کے دانت موتیوں جیسے سفید ہو جائیں گے۔ بازار سے ایسی بہت ساری ٹوتھ پیسٹ مل جاتی ہیں جو خاص طور پر دانتوں کو سفید کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

آپ دانتوں کو سفید کرنے والی کوئی بھی اچھی سی ٹوتھ پیسٹ خرید لیں۔ پھر دن میں ایک سے دو بار برش کریں۔ امید ہے کہ چند ہی ہفتوں میں آپ کے دانت سفید ہو جائیں گے۔

پلیک کا خاتمہ

دانتوں کے نچلے حصے میں پلیک کا بننا ایک عام بات ہے۔ لیکن اگر آپ اس پلیک کو باقاعدگی سے نہیں ہٹاتے تو پھر یہ کافی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ پلیک کو ہٹانے کا سب سے بہترین طریقہ ٹوتھ پیسٹ ہے۔

جب آپ ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے دانتوں کو صاف کرتے ہیں تو پلیک ختم ہو جاتی ہے۔ لیکن کچھ دنوں تک دانت صاف نہ کرنے سے اس کی تہہ کافی موٹی ہو جاتی ہے۔ اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ دانت صاف کرنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔

سانس کی بو کا خاتمہ

کچھ لوگوں کو برش کرنے کی عادت نہیں ہوتے۔ وہ ایسے ہی کسی سے بات کرنے لگتے ہیں۔ سانس کی بو کی وجہ سے اگلے شخص کو ناگواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا آپ بھی انہی افراد میں شامل تو نہیں جو صبح اٹھ کر ٹوتھ پیسٹ نہیں کرتے؟

اگر ہاں تو پھر آپ کو اپنی عادت بدلنا ہو گی۔ صبح اٹھ کر کسی اچھی ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کرنے سے سانس کی بو ختم ہوتی ہے۔ جس سے آپ کانفیڈنس کے ساتھ دوسروں سے بات کر سکتے ہیں۔ تو روز صبح اٹھ کر ٹوتھ پیسٹ سے برش کیجیے اور سانس کی بو کو ختم کریں۔

دانتوں کی صحت میں بہتری

دانتوں کو برش نہ کرنے کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات مسوڑھوں سے خون بھی آنے لگتا ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے آپ کو ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔ تو پھر آپ ٹوتھ پیسٹ سے برش کیوں نہیں کرتے؟ تا کہ آپ کے پیسے بچ سکیں۔

جب آپ باقاعدگی سے دانت صاف کرنے کی عادت کو اپنا لیں گے تو اس سے آپ کو کسی بھی قسم کا دانت کا مسئلہ لاحق نہیں ہو گا۔ حتی کہ بڑھاپے میں بھی آپ کے دانت محفوظ رہیں گے۔

ٹوتھ پیسٹ کے فوائد پر تو ہم نے بات کر لی ہے۔ اب ذرا اس کے نقصانات کو بھی جان لیتے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ کے نقصانات

یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر کسی کو ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے۔ ٹوتھ پیسٹ میں پائے جانے والے اجزا بعض اوقات آپ کے دانتوں کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

دانتوں کا خراب ہو جانا

کافی ساری ٹوتھ پیسٹ میں فلورائڈ پایا جاتا ہے۔ یہ جز دانتوں کی رنگت کو خراب کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فلورائڈ کی وجہ سے اعصاب کے مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ فلورائڈ آپ کے انڈو کرائن سسٹم کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

انڈوکرائن بنیادی طور پر گلینڈز پر مشتمل سسٹم ہوتا ہے جو کہ جسم میں کافی فنکشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ جسم میں ہارمون کی پیدائش کے لیے بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس لیے ٹوتھ پیسٹ میں پائے جانے والے فلورائڈ کے اثرات سے اس کو بچانا ضروری ہوتا ہے۔

اگلی بار جب آپ ٹوتھ پیسٹ خریدنے جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں فلورائڈ موجود نہ ہو۔ وگرنہ آپ کو کافی نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔

ٹرائی کلوسن کی موجودگی

ٹرائی کلوسن ایک خطرناک جز ہے جو کہ کافی ساری ٹوتھ پیسٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق، ٹرائی کلوسن تھائی رائڈ ہارمونز کو کم کر سکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ تھائی رائڈ ہارمونز کس قدر اہم ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے میٹابولزم کو کنٹرول کرتے ہیں۔

اس لیے یہ ضروری ہے کہ اگلی دفعہ جب آپ ٹوتھ پیسٹ خریدیں تو احتیاط کریں۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کی ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائی کلوسن نہ ہو۔ ورنہ آپ کو کافی سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آرٹیفیشل سویٹنرز

ٹوتھ پیسٹ میں بہت سارے آرٹیفیشل سویٹنرز پائے جاتے ہیں۔ آرٹیفیشل سویٹنرز آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے دانتوں اور منہ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

اس لیے جب آپ ان ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دانتوں کے ماہرین اسی لیے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ والی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنی چاہیے جس میں آرٹیفیشل سویٹنر نہ پایا جاتا ہو۔

ٹوتھ پیسٹ بنانے کا طریقہ

جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ قدرتی ٹوتھ پیسٹ آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ لیکن قدرتی ٹوتھ پیسٹ قدرے مہنگی ہوتی ہے۔ اگر آپ پیسے نہیں خرچ کرنا چاہتے تو گھر پر بھی قدرتی ٹوتھ پیسٹ بنائی جا سکتی ہے۔ یہاں میں ٹوتھ پیسٹ بنانے کا طریقہ لکھنے لگا ہوں۔

ایک چمچ بیکنگ سوڈا لے لیں۔ سوڈے میں ایک چمچ قدرتی نمک بھی شامل کر لیں۔ پھر اس میں تیل کے تین قطرے ڈال لیں۔ سرسوں یا کوکونٹ آئل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھر اس میں پانی کے چند قطرے ڈال لیں۔ لیجیے قدرتی ٹوتھ پیسٹ تیار ہے۔ یقین کیجیے کہ یہ ٹوتھ پیسٹ بنانے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

کچھ آخری الفاظ

ٹوتھ پیسٹ کے فوائد اور نقصانات آپ نے جان لیے ہیں۔ اب یہ آپ پر منخصر ہے کہ آپ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ قدرتی ٹوتھ پیسٹ استعمال کی جائے۔ ایسے مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی کو وزٹ کرتے رہیں۔

سوالات و جوابات

کیا قدرتی ٹوتھ پیسٹ بنائی جا سکتی ہے؟

جی بالکل۔ آپ آسانی کے ساتھ گھر پر نیچرل ٹوتھ پیسٹ بنا سکتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا، قدرتی نمک، اور سرسوں کے تیل کی مدد سے نیچرل ٹوتھ پیسٹ بنا لیجیے۔

ٹوتھ پیسٹ کے فوائد کیا ہیں؟

ٹوتھ پیسٹ کرنے سے آپ کے دانت سفید ہوتے ہیں۔ منہ سے بدبو نہیں آتی۔ اس کے علاوہ منہ میں بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوتا۔

ٹوتھ پیسٹ کے نقصانات کیا ہیں؟

ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے آپ کے دانت متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ میں ہارمونز کی افزائش کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اس لیے ٹوتھ پیسٹ کو ہمیشہ احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts